Emaan Speaks
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Emaan Speaks, Villa 21 Al Muteena Daira, Dubai.
مدر + ہاؤس وائف + ولوگر
یہاں ملیں گے: اچھی باتیں، اقوال زریں، دیسی ٹوٹکے ، بچوں کی روٹین، گھر کی آرگنائزنگ اور ایک ماں کی رئیل لائف
دعاؤں میں یاد رکھیں 🤲
یہاں اپ کو روز کچھ نیا دیکھنے کو ملے گا!
کوئی بھی سفر لاحاصل نہیں ہوتا، منزل نہ بھی ملے تو راستے بہت کچھ سکھا دیتے ہیں۔
کچھ سفر ہمیں ہماری منزل تک پہنچاتے ہیں اور کچھ ہمیں خود سے ملا دیتے ہیں۔
بس چلتے رہنا چاہیے، کیونکہ ہر راستہ اپنے ساتھ کوئی نہ کوئی سبق ضرور لے کر آتا ہے۔ ❤️
شب بخیر 😴
10/08/2026
آج پھر کیک بنایا ہے 😁
لیکن بس… آخری بار!
اب دوبارہ کیک بنانے کا کوئی ارادہ نہیں 😂
بازار جیسا تو بنتا نہیں، ہاں گزارا ضرور ہو جاتا ہے۔ مطلب جب دل میں میٹھا کھانے کی خواہش جاگ جائے تو گھر کا بنا کیک وہ خواہش پوری کر دیتا ہے 😅
میرا خیال ہے بیکنگ پہلے باقاعدہ سیکھنی چاہیے۔
میں نے نیٹ پر بھی سرچ کیا، ہمارے آس پاس تو کوئی ایسا انسٹیٹیوٹ نہیں جہاں بیکنگ سکھائی جاتی ہو۔
ہاں پیپلز کالونی، ڈی گراؤنڈ اور مدینہ ٹاؤن کی طرف ہیں، مگر آنے جانے کا مسئلہ ہے۔
میاں صاحب سے کہا تو بولے:
"بازار سے لے کر کھا لیا کرو، اتنا ہی کیک کھانے کا دل ہے تو!" 😂
اب میں نے بھی سوچ لیا ہے… میاں صاحب کی بات مان لیتے ہیں، بازار والا ہی ٹھیک ہے۔ نہ محنت، نہ برتن، نہ بیکنگ کی ٹینشن… بس کیک منگواؤ اور آرام سے کھاؤ! 🤭🎂
میری جو بہنیں بیکنگ کر لیتی ہیں اپ نے سیکھی ہے کہیں سے یا ویسے ہی جینیس ہیں؟🤔
السلام علیکم!
کیسے ہیں سب! میری طرح گھر میں بیکنگ کا شوق کس کس کو ہے 😍
10/08/2026
جب بھی میں آلو کی ٹکیاں بناتی ہوں تو انڈا لگا کر ٹکیوں والی شیپ میں فرائی نہیں کرتی، بلکہ گول گول بنا کر بیسن کا گھولا سا تیار کرتی ہوں،
اس میں ڈِپ کرتی ہوں اور پھر کڑاہی میں سنہری سنہری فرائی کر لیتی ہوں۔ 😋
روٹی کے ساتھ تو مزے کی لگتی ہی ہیں، لیکن مجھے تو یہ اکیلے رائتے کے ساتھ کھانا بھی بے حد پسند ہے۔ 🤭
آپ مجھے بے جھجھک آلو خور کہہ سکتے ہیں، کیونکہ آلو کی کوئی بھی چیز ہو، میں منع نہیں کرتی! 😂🥔
لیکن ایک بات پھر بھی ماننی پڑے گی گھر میں جتنا مرضی کچھ اس میں ڈال لیں چکن بھی تمام مصالحے بھی لیکن بازاری ٹیسٹ نہیں اتا،
آپ کو آلو کی ٹکیاں کس طرح پسند ہیں؟ روٹی کے ساتھ یا اکیلے رائتے کے ساتھ؟ 😋
!السلام علیکم
🌹صبح بخیر
کیا ازادی کی خوشیوں کے لیے باجا 📢ضروری ہے؟
09/08/2026
میں نے کچھ عرصہ پہلے ایک پوسٹ میں پڑھا تھا کہ
ماہِ صفر میں بزرگوں کے قول کے مطابق کالے چنے بانٹنے سے آفات اور بلائیں دور ہوتی ہیں
سچ بتاؤں
تو میں نے نہ کبھی پہلے ایسی بات سنی تھی اور نہ ہی کبھی کسی کو اس طرح کالے چنے بانٹتے دیکھا تھا۔ 🤔
لیکن کل ہمارے سامنے والے گھر میں نئے پڑوسی آئے ہیں۔
انہوں نے الو چنے اُبال کر بانٹے۔ ہمارے گھر سے تو کوئی لینے نہیں گیا، کیونکہ میرے بچوں کو ایسی چیزیں لینے کی عادت نہیں ہے۔
لیکن وہ بھی بڑے پیار سے دروازہ کھٹکھٹا کر ہمارے گھر بچوں کے لیے دے گئے۔ 😄
اب گھر لائے تو بچوں کا حال دیکھیں ذرا!
ایسے کھا رہے ہیں جیسے زندگی میں پہلی مرتبہ الو چنے دیکھے ہوں۔ 😂
میں سوچتی رہی کہ بھلا الو چنے بھی کوئی بانٹتا ہے؟
پھر اچانک میرے ذہن میں وہی پوسٹ آئی جو میں نے پڑھی تھی کہ ماہِ صفر میں کالے چنے بانٹنے چاہئیں۔
تو میں نے سوچا...
اچھااا! تو یہ وہی والے کالے چنے ہیں؟ 😂
کیا آپ نے بھی ماہِ صفر میں کالے چنے بانٹنے والی یہ بات کبھی سنی ہے؟ اور کیا آج بھی لوگ اس پر یقین رکھتے ہیں؟ 🤔
السلام علیکم!
صبح بخیر 🌹🌷
دنیا میں سب سے بڑی دولت پیسہ نہیں...
سب سے بڑی دولت وہ لوگ ہیں جو آپ کو یاد رکھتے ہیں۔
جو آپ سے کوئی فائدہ نہیں چاہتے،
بس دل سے آپ کے لیے دعا کرتے ہیں۔ ❤️
اللہ ایسے لوگوں کو ہمیشہ سلامت رکھے
۔ آمین 🤲
شب بخیر😴
08/08/2026
جیسا کہ میں نے آپ سب کو اپنی پچھلی پوسٹ میں بتایا تھا کہ میرے پیج پر Restriction لگ گئی ہے، اور وجہ ہے Inauthentic Engagement۔
اب یہ Inauthentic Engagement کیا ہے؟
سادہ الفاظ میں Follow for Follow، Like for Like اور Comment for Comment جیسی سرگرمیاں۔
آپ لوگوں میں سے اکثر کا کمنٹ آتا تھا کہ
"ہم آپ کی پوسٹ پر کمنٹ کر رہے ہیں، آپ ہماری پوسٹ پر کمنٹ کیوں نہیں کرتیں؟"
یا
"ہم آپ کی ویڈیو لائک کرتے ہیں، آپ بھی ہماری پوسٹ لائک کیا کریں۔"
میں ویسے تو شروع سے ہی ایسی چیزوں سے زیادہ تر بچتی تھی، کیونکہ مجھے اندازہ تھا کہ فیس بک اس طرح کی مصنوعی انگیجمنٹ کو پسند نہیں کرتا۔ لیکن کبھی کبھار اگر کوئی ایسا کمنٹ کر دیتا تو میں بھی اس کی پوسٹ پر لائک یا کمنٹ کر دیتی۔
نتیجہ آپ کے سامنے ہے۔🥺
میرا مقصد کسی کو ڈرانا نہیں بلکہ اپنے تجربے سے آپ سب کو آگاہ کرنا ہے۔
اگر آپ بھی فیس بک پر اس لیے محنت کر رہے ہیں کہ یہاں سے Earning ہو، تو میری آپ سب سے گزارش ہے کہ Follow for Follow، Like for Like اور Comment for Comment والی چیزوں سے حتیٰ الامکان دور رہیں۔
کسی کی پوسٹ پسند آئے تو ضرور لائک کریں، دل سے کمنٹ کرنا ہو تو ضرور کریں، لیکن صرف اس امید پر نہیں کہ سامنے والا بھی بدلے میں آپ کی پوسٹ پر لائک یا کمنٹ کرے گا۔
انگیجمنٹ ہونی چاہیے، لیکن قدرتی اور حقیقی۔ ❤️
کیونکہ بعض اوقات چند لائکس اور کمنٹس کے بدلے ہم اپنے پورے پیج کو مشکل میں ڈال دیتے ہیں۔
میں نے جو غلطی کی، آپ لوگ وہ نہ کریں۔
میرا تجربہ آپ کے لیے ایک سبق بن جائے تو شاید اس Restriction کا کوئی فائدہ ہو جائے۔❤️
بہت ساری دعاؤں کے ساتھ ❤️
Emaan Speaks
Click here to claim your Sponsored Listing.
Contact the business
Website
Address
Dubai
00000
