nafees

nafees

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from nafees, Health/Beauty, Banda said Khan, Abbottabad.

25/05/2026
15/05/2026

شاہد آفریدی اب پستول، کلاشنکوف، 22 بور اور 2 شارٹ گنز لائسنس کے بغیر رکھ سکتے ہیں۔ یہ وی آئی پی لاؤنج اور گورنمنٹ گیسٹ ہاؤسز بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ جی۔ شاہد خان افریدی کی طرح دیگر ایوارڈ یافتہ شخصیات نھی ان مراعات سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

پاکستان میں قومی سول اعزاز حاصل کرنے والی شخصیات کو خصوصی مراعات دی جاتی ہیں۔ قومی اسمبلی میں پیش کی گئی تفصیلات کے مطابق بعض سول اعزازات رکھنے والے افراد کو وی آئی پی لاؤنجز اور گورنمنٹ گیسٹ ہاؤسز استعمال کرنے کا حق حاصل ہوتا ہے جبکہ انہیں پستول، کلاشنکوف، 22 بور رائفل اور دو شارٹ گنز تک بغیر لائسنس رکھنے کی استثنا حاصل ہوتی ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں کابینہ سیکرٹریٹ نے بتایا کہ گزشتہ تین برسوں کے دوران غیر معمولی خدمات انجام دینے والی 1250 سے زائد شخصیات کو سول اعزازات دیے گئے۔ مجموعی طور پر 21 قومی اعزازات میں سے 16 اعزازات ایسے ہیں جن کے ساتھ مختلف مراعات منسلک ہیں۔

ایوان کو یہ بھی بتایا گیا کہ پانچ اعزازات ایسے ہیں جن کے ساتھ نقد انعام بھی دیا جاتا ہے۔ نشان شجاعت حاصل کرنے والی شخصیت کو زندگی میں 15 لاکھ روپے جبکہ وفات کے بعد 18 لاکھ 75 ہزار روپے ادا کیے جاتے ہیں۔ ہلال شجاعت پر زندہ شخصیت کے لیے 12 لاکھ 50 ہزار اور بعد از وفات 16 لاکھ 25 ہزار روپے مقرر ہیں۔

اسی طرح ستارۂ شجاعت حاصل کرنے والوں کو زندگی میں 11 لاکھ 25 ہزار اور بعد از وفات 13 لاکھ 75 ہزار روپے دیے جاتے ہیں جبکہ تمغۂ شجاعت پر 10 لاکھ 25 ہزار روپے اور بعد از وفات 11 لاکھ 75 ہزار روپے ادا کیے جاتے ہیں۔ صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی حاصل کرنے والی شخصیت 12 لاکھ 50 ہزار روپے انعام کی مستحق قرار دی گئی ہے۔

تاہم تمغۂ پاکستان، تمغۂ شجاعت، تمغۂ قائداعظم، تمغۂ خدمت اور تمغۂ امتیاز کے ساتھ کوئی اضافی مراعات نہیں دی جاتیں۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ تین برسوں میں سول اعزازات دینے میں سندھ حکومت سرفہرست رہی جہاں 149 اعزازات دیے گئے۔ خیبرپختونخوا میں 114، پنجاب میں 74 اور بلوچستان میں 37 شخصیات کو سول اعزازات سے نوازا گیا۔

مزید بتایا گیا کہ وزارت قومی ورثہ نے 132، وزارت اطلاعات نے 89، وزارت داخلہ نے 85 اور وزارت خارجہ نے 82 شخصیات کو سول اعزازات دیے جبکہ وزیراعظم سیکرٹریٹ کی جانب سے 67 افراد کو قومی سول ایوارڈز سے نوازا گیا۔

Photos from Samaa TV's post 06/04/2026
Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Abbottabad?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

Banda Said Khan
Abbottabad
22200