Sardar Tayyab

Sardar Tayyab

Share

(。◕‿◕。)

03/10/2024

Alhamdulillah 🫶

03/10/2024

Allah❤️

03/10/2024

کل سے ڈاکٹر ذاکر نائیک صاحب تنقید کی زد میں ہیں کہ انہوں نے نامحرم بچیوں کا عذر کیوں پیش کیا اور کیوں نہیں کرکے ایوارڈز دیے اور اگر دے بھی دیتے تو اسی لبرل طبقے نے کہنا تھا کہ یہ بہت بڑا مبلغ بنا پھرتا ہے اور پردہ تک کا خیال نہیں کرتا

اب بات کر لیتے ہیں دیسی لبرلز کی دوغلی پالیسی کی، اپنے لیے انکے معیار کچھ اور ہیں اور مذہبی طبقے کے لیے اور، اپنے لیے انکو آزاری ہے ہرکام کرنے کی مگر مذہبی طبقے سے وابستہ لوگوں سے انکو مسئلہ ہے کہ وہ اپنی مرضی سے کیوں کچھ کرتے ہیں، ہماری مرضی کے مطابق کیوں نہیں کچھ کرتے

اداکارہ حبا بخاری لندن میں ایوارڈ شو میں بےبی بمپ شو کرکے آ گئیں،
اس پر اسی مخصوص طبقے کا موقف ہے کہ "کوئی بات نہیں اسکا جسم اسکی مرضی، اس نے اپنی قبر میں جانا ہے"

ماہرہ خان نے امریکہ میں بھارتی اداکارہ رنبیر کپور کے ساتھ سگریٹ پی لی،
اس پر بھی اسی لبرل طبقے نے کہا "کوئی بات نہیں، اسکے پھیپھڑے اسکی مرضی... کیا ہو گیا اس نے سیکریٹ پی لیا تو، اسکی مرضی جو کرے"

مفتی طارق مسعود نے کینیڈا میں بوٹنگ کر لی تو اس طبقے نے ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا،
"افففف شرم نہیں آتی انہیں گوروں کے ملک میں عورتوں کے بیچ میں بوٹنگ کرتے ہوئے"

ذاکر نائیک نے یتیم بچیوں کو یہ کہہ کر شیلڈ دینے سے انکار کر دیا کہ وہ بچیاں شاید بالغ ہیں، احتیاطاً انہوں نے معذرت کر دی شیلڈ دینے سے، اس پر لبرل طبقے نے کہا

"افففففف کتنی بےشرمی کی بات ہے، مولوی ہو اور انسان ہو؟"

اول تو وہ مولوی نہیں ہیں، ہوں بھی تو آپکو کیا؟
آپ ان یتیموں کو پہلے جانتے تھے جن کو ذاکر نائیک کے ہاتھوں شیلڈ نہ ملنے کے دکھ میں آپکی ممتا جاگ اٹھی ہے؟؟
انکی مرضی... انکی نظر گندی نہیں ہے بلکہ وہ اپنے اعمال نامے کو پاک رکھنا چاہتے ہیں اور دیسی لبرلز کے لیے تو مذہب معیوب ہی ہوگا، کہ اس میں وہ آزادی کہاں جو آپ چاہتے ہیں؟
تقویٰ کیا ہے؟ اس سے آپکا کیا لینا دینا؟
یہی کرونا کی وجہ سے کوئی نزدیک نہ جائے تو سینسیبل اور اپنا اعمال نامہ پاک رکھنے کے لیے کوئی تقویٰ اختیار کرے تو اس پر تنقید
کوئی مسئلہ ہی نہیں ایسوں کے لیے ...

مفتی مسعود نے کینیڈا میں بوٹنگ کر لی؟
افففف شرم نہیں آتی انہیں گوروں کے ملک میں عورتوں کے بیچ میں بوٹنگ کرتے ہوئے...

رسول اللہ صل اللہ علیہ والہ وسلم جب بھی کسی عورت سے بیعت کرتے تو حد درجہ احتیاط کرتے، لیکن انکی سنت کو زندہ رکھنے والوں سے آجکل زیادہ تر لوگوں کو تکلیف ہی ہے کہ وہ وقت آن پہنچا ہے جب مذہب کی پیروی کرنا انگاروں پر چلنے کے مترادف ہوگا...

انہیں کیا ان بچیوں سے؟ وہ تو جانتے بھی نہیں ہیں انہیں... لیکن اگر اپنے اعمال نامے کی وجہ سے محتاط ہیں تو اس سے بھی آپکو تکلیف ہے؟

جس طرح آپ حبا بخاری کی آخرت سے بےنیاز ہیں ویسے ہی ذاکر نائیک کی آخرت سے بھی بےنیاز رہیں...
آپکو کیا وہ کسی سے ہاتھ ملاتے ہیں کہ نہیں، شیلڈ دیتے ہیں کہ نہیں؟
وہ اسلام کے داعی ہیں تو وہی کریں گے جو اسلام کہتا ہے، یہی ذاکر نائیک خوشی خوشی ہاتھ ملا لیتے تو یہیں لبرلز کے خیموں سے آگ اٹھتی کہ اسکا عمل کہاں ہے اب؟
تب پرورٹ ہوتے آپکی نظر میں...

اسلام نہیں مانتے لیکن اسلام کے داعی سے اپنی مرضی کی عزت چاہیے آپ لوگوں کو...
آپ لوگوں کو ان سے اتنی ہی تکلیف ہے تو آپکے لئے دیگر ایوارڈ شوز ہیں ان سے لطف اندوز ہوں..

ڈاکٹر ذاکر نائیک آپکو خوش کرنے کے لئے نہیں آئے دنیا میں، اس نے اپنے رب کو جواب دینا ہے

30/09/2024

Welcome to Pakistan ❣️

29/09/2024

وہ مولوی نہیں. ڈاکٹر ہے.
وہ مقرر نہیں، ریسرچر ہے.
وہ شیعہ، اسمعیلی ،سنی، وہابی، دیوبندی یا بریلوی نہیں، بلکہ داعی اسلام ہے.
وہ علاقائی نہیں عالمی نشان ہے.
وہ مسلمانوں کو کافر قرار نہیں دیتا، کافروں کو اسلام سمجھاتا اور مسلمان بناتا ہے.
وہ مسلک کی دکان نہیں اسلام کی لیبارٹری ہے جہاں عالمی مذاہب کو ایکسپیریمنٹ، ٹیسٹ اور پروف کے بعد نقلی اور اسلام کو اصلی ثابت کرتا ہے.
کون کہتا ہے آپ اسے مانیں.
لاکھوں کے مجمع کے سامنے کھڑا ہو کر وہ مناتا ہی نہیں اہل دانش کو انگشت بدنداں ہونے پر مجبور کر دیتا ہے.
بغیر کسی کتاب، کمپیوٹر، معاون کے
قرآن، سورۃ نمبر فلاں، آیت نمبر فلاں تا فلاں ترجمہ یہ ہے. حدیث، فلاں کتاب، فلاں باب، حدیث نمبر......
بائیبل، بک آف.... ، ورس نمبر.... ،
اولڈ ٹیسٹیمنٹ چیپٹر نمبر... ، ورس نمبر.... ، نیو ٹیسٹیمنٹ چیپٹر نمبر... ورس نمبر..... ہیبرو ٹیکسٹ...... انگلش میننگز.....
بھگوت گیتا... شروپا نمبر..... سنسکرت......... انگلش میننگ، ہندی مطلب......
غور کرنا، انصاف سے دیکھنا، خلوص سے سننا،
اسلام و قرآن کا معجزہ بھی دیکھو گے اور ولایت کا کشف بھی.
ہاں دین بائی چوائس والوں کے لئے وہ الرجی ثابت ہو سکتا ہے.

29/09/2024

مسلئہ پینٹ کوٹ کا نہیں ہے ، مسلئہ دکانیں بند ہونے کا ہے۔ کہ لوگ کہیں شرک چھوڑ کے ایک اللہ سے ہی نہ مانگنا شروع کردیں
اگر آپکو ڈاکٹر ذاکر نائیک سے اختلاف ھے تو اٹھیے اپنا سوالنامہ تیار کرنے اور پہنچ جائیے سیمنار میں اور ڈاکٹر صاحب سے جواب مانگیے ، لے کر جائیے اپنے علماء کو ساتھ اور ان سے دلیل مانگیے اگر وہ لاجواب ہوں تو لازمی تنقید کیجیے گا مگر بغیر دلیل کے انہیں ایجنٹ یا گالیاں دینا غیر اخلاقی اور کم فہمی ہے

Photos from Sardar Tayyab 's post 29/09/2024

Not everyone receives these calls—never take them for granted ❤️❤️

29/09/2024

اتحاد اہلسنت وقت کی اہم ضرورت ہے
مسالک میں الجھی قوم ڈاکٹر ذاکر نائیک کو بھی مسلکی عینک سے دیکھ رہی ہے جبکہ ڈاکٹر صاحب کا میدان “تقابل ادیان” (comparative religions) ھے ناکہ مسالک!!
یہ قوم کیا جانے ؟
جب ایک عیسائی سائنسدان و مبلغ نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر ولیم کیمبل نے قرآن کریم پر چھتیس اعتراضات اٹھائے تو ملاں اور پیر کبوتر کی طرح آنکھیں بند کر کے بیٹھ گئے تو ڈاکٹر ذاکر نے اس کے چیلنج کو قبول کیا اور پھر قرآن اور بائبل کے عنوان سے امریکہ میں میدان سجا جو قوم نے دیکھا کہ کیسے ڈاکٹر صاحب نے دندان شکن جواب دے کر اسلام اور قرآن کی حقانیت کو واضح کیا، یہ نوبل انعام یافتہ سائنسدان بھی ڈاکٹر ذاکر نائیک کو داد دیے بغیر نہ رہ سکا۔
جس کا مناظرہ آج بھی یوٹیوب پر پڑا ہے۔
گزارش یہ ھے کہ اپنی مسلکی سوچ سے نکل کے اسلام کی سربلندی کےلئیے کوشش کریں۔۔۔۔۔۔جب کبھی بھی مسلمانوں کے خلاف کہیں بھی جنگ ھوتی ھے تو غیر مسلم ھمیں مسلمان سمجھ کر مارتے ھیں۔۔یہ نہیں کہ آپ سنی ھو وہابی ھو دیوبندی ھو۔۔۔انکے نزدیک آپ مسلمان ھی ھیں۔۔اور یہ ھم پہ منحصر ھے کہ ھم کیسے مسلمان ھیں۔۔۔۔
تفوڑا نہیں پورا سوچئیے۔۔
شکریہ۔۔۔۔سلامت رہیں۔۔

25/09/2024
21/08/2024

آہ ! وجہی عین جوانی میں دار فانی چھوڑ کر چلا گیا۔
وجہی الحسن کی اچانک موت سے ہر آنکھ اشکبار ہوگئی اور پورے علاقے کی فضا سوگوار ۔۔۔
دکھ و غم کی اس گھڑی میں اہل خانہ بلخصوص والدین بہن بھائیوں سے تعزیت ۔۔
اللہ پاک وجہی کی کامل مغفرت فرمائے اور دنیاوی لغزشوں کو معاف فرمائیں اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے
الوداع پیارے بھائی 💔

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in AJK?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address

Lunjgran Rawalakot Ajk
Ajk