Deputy Drug Controller Bagh AJK

Deputy Drug Controller Bagh AJK

Share

Drug Activities

12/05/2026

# # **آپریشن بنیان المرصوص: حق اور حوصلے کی فتح**
آپریشن بنیان المرصوص کی شاندار کامیابی نے دشمنِ مکار کو کرارا جواب دے دیا ہے۔ حق اور حوصلے کی یہ فتح ثابت کرتی ہے کہ عزم، اتحاد اور قربانی کبھی رائیگاں نہیں جاتے۔ قوم کو اپنی بہادر افواج اور مجاہدین پر فخر ہے جنہوں نے ہر محاذ پر دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے۔
**الحمدللہ، کامیابی ہمیشہ حق کا مقدر بنتی ہے۔**
**راجہ لیاقت علی خان** ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر، مظفرآباد

08/05/2026

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس باغ میں آج ڈرگ سیل لائسنسز کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں مختلف میڈیکل سٹور مالکان اورکوالیفائیڈ پرسن ہا کو جناب سیکرٹری صحت عامہ، آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کی جانب سے اجراء یا تجدید شدہ ہو کر آنے والے ڈرگ سیل لائسنس دیئے گئے۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ ضلع باغ کے تقریباً 90 فیصد ڈرگ سیلز لائسنسز کے اجراء کا عمل مکمل ہو چکا ہے، جو ڈپٹی ڈرگ کنٹرولرباغ راجہ لیاقت علی خان اور ان کی ٹیم کی مسلسل کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ یہ تمام عمل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر باغ ڈاکٹر سید محسن گردیزی کی نگرانی میں پایۂ تکمیل تک پہنچا۔
تقریب کے دوران اس کامیابی کووزیر صحت عامہ و بہبود آبادی جناب سید بازل نقوی، سیکرٹری صحت عامہ جناب بریگیڈیئرعامر رضا ٹیپو ، ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ جناب ڈاکٹر سردار آفتاب اور چیف ڈرگ کنٹرولر فوزیہ اشرف صاحبہ کی مؤثر قیادت، خصوصی دلچسپی اور محکمانہ تعاون کا ثمر قرار دیا گیا۔
اس موقع پر ڈرگسٹ اینڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن ضلع باغ کے صدر طلعت شاہین کھوکھر ، جنرل سیکرٹری نعیم گیلانی اورمرکزی سینئر نائب صدروقاص خانزادہ کے تعاون اور مثبت کردار کو بھی سراہا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈرگ انسپکٹر راجہ لیاقت علی خان نے شرکاء کو اینٹی بائیوٹکس کے محتاط اور ذمہ دارانہ استعمال، ڈاکٹر کے نسخہ کے مطابق ادویات کی فراہمی، منشیات کے کنٹرول، اور ڈرگ سیل لائسنس کو میڈیکل سٹور پر نمایاں جگہ آویزاں کرنے اور بالخصوص آمدہ موسم گرما کی نسبت سے ادویات کے کولڈ چین کو براقرار رکھنے کی اہمیت کے حوالے سے آگاہ کیا۔
بعدازاں ڈاکٹر سید محسن گردیزی نے ادویات کی کولڈ چین برقرار رکھنے اور مناسب ہینڈلنگ کے اصولوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے مقررہ مدت کے اندر ڈرگ سیل لائسنسز کے اجراء اور عمل کی تکمیل پر ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
محکمہ صحت باغ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوام کو محفوظ اور معیاری ادویات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا

20/02/2026
21/11/2025

1st meeting of Quality Control Board AJK held on 20th November 2025 chaired by honourable secretary health GoAJK.

Photos from Deputy Drug Controller Bagh AJK's post 05/11/2025

Today on 05th November 2025 meeting with Distributors who supply medicines and allied materials in Distt Bagh. Chemist union representatives are also participated in the meeting.

Photos from Deputy Drug Controller Bagh AJK's post 05/09/2025

Letters regarding proper disposal of used syringes and other Medical & Surgical waste materials in Bagh AJK

Photos from Deputy Drug Controller Bagh AJK's post 30/08/2025

Instructions issued to chemist

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in AJK?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address

District Bagh AJK
Ajk

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00