Aiman Atta

Aiman Atta

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Aiman Atta, .

30/06/2026

لگتا ہے ان تینوں کے پاس دوزخ کی کنفرم ریزرویشن ہے، کیونکہ جو کارنامے یہ انجام دے رہے ہیں وہ جنت والوں کی لسٹ میں تو دور دور تک نظر نہیں آتے۔

ادھر ایک اور عجیب قصہ سامنے آیا۔ ایک عورت نے خفیہ طور پر دو مردوں سے شادی کر رکھی تھی، اور حیرت کی بات یہ کہ دونوں شوہروں کو ایک دوسرے کے وجود کا علم ہی نہیں تھا۔ کئی سال تک سب کچھ آرام سے چلتا رہا۔ پھر ایک دن اتفاق سے دونوں آمنے سامنے آگئے۔ پہلے تو انہیں لگا کوئی غلط فہمی ہے، لیکن جب ثبوت سامنے آئے تو دونوں کے پاؤں تلے سے زمین نکل گئی۔

گاؤں والوں نے سوچا اب ضرور مار کٹائی ہوگی، مقدمے ہوں گے اور عدالتوں کے چکر لگیں گے۔ مگر حیرت انگیز طور پر تینوں نے بیٹھ کر بات کی۔ کافی بحث، ناراضی اور حساب کتاب کے بعد فیصلہ یہ ہوا کہ جھگڑا کرنے سے بہتر ہے اتفاق سے رہا جائے۔ چنانچہ دونوں شوہر اور ایک ہی بیوی نے مل جل کر زندگی گزارنے کا فیصلہ کر لیا۔

اب محلے والے روز یہ تماشا دیکھتے ہیں اور سر پکڑ کر کہتے ہیں: "بھائی، دنیا میں سب کچھ دیکھا تھا، مگر یہ والا سسٹم پہلی بار دیکھا ہے!"

20/06/2026

‏سلام ہے اس بہادر لڑکی کو جس نے عین موقع پر شادی سے انکار کرکے اپنی زندگی برباد ہونے سے بچا لی ۔۔۔۔ !!
دلہن نے جہیز مانگنے پر شادی سے انکار کر دیا ۔۔۔۔۔ !
شادی اتوار کی رات چارتھوال تھانہ علاقے میں ہونے والی تھی الزام ہے کہ شادی سے ٹھیک پہلے دولہے کے گھر والوں نے ڈیڑھ لاکھ روپے کے جہیز کا مطالبہ کیا ۔۔۔۔۔
دلہن نے صاف صاف کہا میں ایسے گھر نہیں جانا چاہتی جہاں سے رشتہ پیسے سے شروع ہوتا ہے ۔۔۔۔
شادی ٹوٹنے کے بعد دونوں فریقوں میں جھگڑا ہو گیا رشتہ داروں نے معاملہ حل کرنے کے لئے پنچایت بلائی انہوں نے تقریباً چھ گھنٹے تک اسے منانے کی کوشش کی لیکن دلہن اپنے فیصلے پر قائم رہی ۔۔۔۔۔۔
دلہن نے کہا شادی دو دلوں اور دو خاندانوں کا رشتہ ہے سودا نہیں ، جس گھر میں لالچ شروع ہو جائے
وہاں میری عزت کی ضمانت نہیں ، کوئی نہیں ہو گی ۔۔۔۔۔
اگر میں آج مہنگا جہیز دے دیتی تو کل مزید مطالبات ہوتے میں نے معاشرے کے خوف کی بجائے اپنی عزت نفس کی بات سنی ۔۔۔۔۔۔
بالآخر 80 افراد پر مشتمل شادی کی بارات دلہن کے بغیر واپس آگئی ۔۔۔۔ !!!

20/06/2026
06/06/2026

سدا نہ باغیں بُلبل بولے سدا نہ باغ بہاراں ۔۔۔اداکارہ سنگیتا آج اور کل: ایک زمانہ تھا سنگیتا اپنے پورے یونٹ کیساتھ مری کسی فلم کی شوٹنگ پر جارہی تھی ،بس ایک جگہ رُکی تو عوام کی بڑی تعداد انہیں دیکھنے کو جمع ہوگئی ، سنگیتا بہت خوبصورت تھیں ، اداکاری کے میدان میں کامیابیاں سمیٹنے بعد یہ ڈاریکشن کے میدان میں آئیں چند کامیاب فلمیں پروڈیوس کیں ، مگر ذاتی زندگی کے محاذ پر اتنی کامیاب نہیں رہیں، اپنی ماں سے اختلافات کے بعد انہوں نے اداکار ہمایوں قریشی سے شادی کرلی جو زیادہ دیر نہ چلی ،اُن سے انکی ایک بیٹی بھی ہے ،سنگیتا کا حُسن ڈھل چکا ہے ، اب گھر پر ہوتی ہیں ،اللہ صحت و تندرستی سے نوازیں ۔۔۔

06/06/2026

اپنے انتقال سے کئی سال پہلے لیجنڈ رنگیلا جب اپنے زوال کے دنوں سے گزر رہے تھے اور معمولی کردار ادا کرنے پر مجبور تھے تو انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ جب انکی تو اپنی سلطنت تھی، وہ خود فلمیں بنایا کرتے تھے ،لکھا کرتے تھے،گاتے تھے، خود سرمایہ لگایا کرتے تھے ،انہوں نے اعتراف کیا کہ اُن سے غلطیاں ہُوئیں ،جہاں 1 روپیہ خرچ کرنا تھا وہاں 2 روپے خرچ کیے ،جو کام ایک مناسب سا سیٹ لگا کر کیا جا سکتا تھا اس کے لیے میں مہنگا ترین سیٹ لگایا، جس فلم کی شوٹنگ پاکستان میں ہو سکتی تھی وہ میں نے بیرون ملک جا کر کی ، میں نے اپنا کام صفر سے شروع کیا تھا اور کروڑوں میں کھیلا اب پھر صفر سے نیچے چلا گیا ہُوں ، رنگیلا پر دُنیا ہنستی تھی ، فلم کے لوگ مذاق اُڑایا کرتے تھے کہ یہ فلم بنائےگا؟ میں نے بنا کر دکھائی ،بہت کم وقت میں معمولی بجٹ کیساتھ بہت بڑی فلم "دیا اور طوفان " بنا ڈالی ،پھر سب حیران تھے، میں شادیاں کیں ،ہر بیوی کو الگ گھر بنا کر اسکے نام کر دیا اور وہ سب بھاگ گئیں ، پیسہ بغیر سوچے سمجھے پانی کی طرح بہایا ،تب پییسہ مجھ پر بڑا عاشق تھا ،اور اب میں پیسے پیسے کا محتاج ہوں ، بے شک انسان کے برے وقت کا کوئی پتہ نہیں ہوتا ۔ لیکن انسان سوچ سمجھ کر چلے تو برا وقت بھی اچھے طریقے سے گزارا جا سکتا ہے ۔۔۔

06/06/2026

عید کے چوتھے روز ملتان میں خون کی ہولی ۔۔۔ جنونی شخص نے 3 گھر اجاڑ دیے ۔ یہاں علاقہ چاہ بخش والا میں نواز نامی ایک جنونی نے روٹھی بیوی کے نہ ماننے اور گھر واپس نہ آنے پر قہر برپا کردیا ۔ نواز نے 10 سال قبل ایک خاتون سے شادی کی ، خاتون کا ایک جوان بیٹا بھی تھا مگر پہلا شوہر وفات پاچکا تھا ۔۔ پہلے پہل تو سب ٹھیک رہا مگرچند سال سے جو۔ئے کے عادی نواز نے پھر ہر روز بیوی پر تش۔دد کو معمول بنا لیا ۔ اتنا ظالم شخص کہ گھر ، گلیوں فصلوں میں بھی بات بات پر بیوی کو مارتا پیٹتا اسکی چیخ وپکار ہر کوئی سنتا تو جان بخشی کرواتا ۔۔۔ اس رویے سے تنگ آکر خاتون اپنی ایک بہن کے پاس چلی گئی جبکہ خاتون کا جوان بیٹا ظہور پہلے اس معاملے سے لاتعلق رہا کہ اسکی ماں کی دوسری شادی ہے وہ بات بات پر دخل دیتا کیا اچھا لگے گا لیکن نواز ظہور پر دباؤ ڈالتا رہا کہ وہ اپنی ماں کو منا کر واپس لے آئے جبکہ ظہور کا موقف تھا کہ جھگڑا اور زیا۔دتی آپ کی طرف سے ہے منانے جانا یا واپس لانا آپ کا کام ہے ۔۔۔۔۔ جب نواز ، ظہور کو بھی د۔ھمکیاں دینے لگا تو ظہور نے اپنی ماں کو علاقہ کی ایک معزز شخصیت محی الدین بھٹی کے پاس بلایا اور نواز کو بھی وہاں بلا لیا کہ بات چیت سے مسئلہ حل کر لیتے ہیں ، محی الدین بھٹہ نے مارپیٹ پر نواز کی سرزنش کی اور صاف کہا کہ اگر ضمانت دو کہ بیوی کے ساتھ حسن سلوک رکھو گے تو میں اسے تمہارے ساتھ بھیج دیتا ہوں لیکن باتوں ہی باتوں میں نواز طیش میں آگیا اور خاتون اسکے بیٹے اور محی الدین بھٹہ کو د۔ھمکیاں دیتا ہوا چلا گیا ، خاتون واپس اپنی بہن کے گھر چلی گئی جبکہ ظہور اپنے گھر واپس آگیا جہاں بیوی اور 5 بچے اسکے منتظر تھے ۔۔۔ اس دوران نواز اپنے گھر سے پستو۔ل اٹھا لایا پہلے محی الدین بھٹہ کے ڈیرے پر پہنچا وہ یہ سمجھے کہ اپنی غلطی پر پشیمان نواز معافی مانگنے آیا ہے لیکن نواز نے قریب آکر پستو۔ل نکالا اور محی الدین بھٹہ کو گو۔لیاں مار دیں ۔ یہ یہاں سے نکلا تو سیدھا سوتیلے بیٹے ظہور کے گھر آیا جو بیوی بچوں کے پاس بیٹھا تھا ۔ اسکے وہم وگمان میں بھی نہ تھا کہ نواز کیا قیامت برپا کرچکا ہے ۔ نواز نے ظہور کے قریب جاکر پہلی گو۔لی اسکے سر اور دوسری سینے میں اتار دی اور وہاں سے فرار ہو گیا ۔۔ دونوں زخمی بعد ازاں ہسپتال پہنچائے جانے سے پہلے دم توڑ گئے جبکہ مقامی پولیس سفاک ملزم کی گرفتاری کے لیے مسلسل ریڈ کررہی ہے تاحال ملزم قانون کی گرفت میں نہیں آیا ہے ۔۔۔۔۔
نوٹ : اس پوسٹ میں دی گئی تصویریں دونوں مق۔تولین محی الدین بھٹہ ، ظہور احمد۔۔ اور ظہور کی بیوی اور بچوں کی ہیں ۔

06/06/2026

بچے بیچارے کو چلتا دیکھیں ٹانگیں تو اس کی صحیح چل نہیں سکتی پانچ کلو کا بس تھا پیٹ میں رکھ دیا اکاؤنٹ کو شیئر فالو کرنا نہ بھولیے شکریہ

27/05/2026

کیا ہوگا اگر آپ تیس دن تک بالکل چُپ رہو
ایک چُپ سو سُکھ یہ محاورہ تو سنا ہوگا لیکن کیا ہوگا اگر آپ ایک مہینے کےلئے ہونٹوں پر تالہ لگالو یعنی کسی سے بات ہی نہ کرو۔ پہلے دن یہ بہت آسان لگے گا۔ پہلی بار آپ کو اپنے دماغ کی سوچ سنائی دینے لگے گی اور پتہ چلے گا کہ آپ کے اندر کی بھی کوئی آواز ہے۔ تیسرے دن تک لوگ پریشان ہوکر آپ سے بات کرنے آئیں گے کہ سب ٹھیک تو ہے۔ آپ کا دل بھی کسی سے بات کرنے کو تڑپے گا۔ آپ خود سے ہی بات کرکے اپنی آواز سن کر خود کو تسلی دوگے۔ ساتویں دن تک آپ کو خود پر کنٹرول حاصل ہوجائے گا۔ آپ کے مشاہدے کی طاقت بڑھ جائے گی ۔ اب آپ گفتگو کے بغیر ہی لوگوں کے چہرے پڑھ کر انکے جذبات اور حالات کا اندازہ لگانے کے ماہر ہوگئے ہو۔ چودھواں دن آنے تک آپ کی سوچوں میں گہرائی آچُکی ہوگی ۔ فضول کی گپ شپ کی جگہ نئے نئے تخلیقی خیالات جنم لینا شروع ہورہے ہونگے۔ آپ کی اندرونی آواز صاف سنائی دے گی۔ اکیسواں دن آنے تک آپ کادماغ تمام قسم کے تذبذب اور دباؤسے نکل کر بالکل صاف اور واضح ہوگیا ہوگا۔ اب آپکے تمام فیصلے جذبات کی بجائے دماغ کررہا ہے۔ تیس دن مکمل ہونے پر آپ کی شخصیت ہی بدل جائے گی۔ بولنے سے پہلے سوچنے کی طاقت نے آپ کو مکمل کنٹرول دے دیا ہے۔ لوگ آپ کے ایک ایک حرف کو غور سے سن کر ان کو اہمیت دیں گے۔ آپکو خاموشی کی طاقت کا پتہ چل جائے گا۔ کیا آپ میں ہمت ہے تیس دن تک بات نہ کرنے کی؟ آپ کتنی دیر چُپ رہ سکتے ہو؟

27/05/2026

لاہور میں آج ایک ایسا سنسنی خیز واقعہ سامنے آیا جس نے ہر کسی کے رونگٹے کھڑے کر دیے۔ شوہر نے حوس مٹانے کے لیے اپنی پہلی بیوی کو ق.ت.ل کر دیا، اور اب اس نے دوسری شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ واقعہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ قانون کی بالادستی اور شہریوں کی حفاظت کتنی ضروری ہے۔

ایسے خطرناک اور دل دہلا دینے والے واقعات میں پولیس کی بروقت کارروائی اور عوام کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ لاہور کی سڑکوں پر انصاف کی فراہمی کے لیے ہر لمحہ تیار رہنا ہوگا۔

27/05/2026

انتہائی بہترین پوسٹ صدقہ جاریہ شیر فالو کرنا نہ بھولیے

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aiman Atta posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.