Azra Medical Complex
Azra Medical Complex is a reputable healthcare facility located in Faisalabad, Pakistan. Whats app for Appointment 03390064456
راولپنڈی سے آئے مریض کو پچھلے 3 سال سے بائیں کان سے ریشہ آنے اور سماعت میں کمی کی شکایت تھی۔
کیمرہ کے ذریعے کان کا تفصیلی معائنہ کرنے پر معلوم ہوا کہ بائیں کان کا پردہ مکمل طور پر موجود نہیں تھا، جس کی وجہ سے مریض کو طویل عرصے سے کان کی تکلیف اور سماعت میں کمی کا سامنا تھا۔
مریض کو مناسب میڈیسن دی گئی اور مزید بہتر سماعت اور کان کی بحالی کے لیے کان کے پردے اور کان کی ہڈیوں کی پیوندکاری (Tympanoplasty & Ossiculoplasty) کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی گئی۔
کان سے مسلسل ریشہ آنا یا سماعت میں کمی کو نظر انداز نہ کریں۔ بروقت معائنہ اور درست تشخیص علاج میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
📍 Azra Medical Complex, Warispura Goal, Faisalabad
📲 WhatsApp Appointment: 03390064456
👂 کان میں 3 ماہ سے پھنسی ربڑ، کیمرہ سے بروقت تشخیص اور کامیاب نکاسی!
الحمدللہ وارث پورہ فیصل آباد سے آئے ننھے سے بچے کے کان میں گزشتہ 3 ماہ سے ربڑ کا ٹکڑا پھنسا ہوا تھا، جس کی وجہ سے بچے کو بار بار کان میں خارش کی شکایت ہونے لگی۔
🔍 کیمرہ سے کان کا معائنہ کرنے پر معلوم ہوا کہ ربڑ کا ٹکڑا کان کے پردے کے ساتھ لگا ہوا تھا۔ اسے بڑی احتیاط اور مہارت کے ساتھ نکالا گیا، اور الحمدللہ کان کا پردہ بالکل محفوظ رہا۔
⚠️ بچوں کے کان میں کسی بھی چیز کے پھنسنے یا بار بار خارش کی صورت میں خود سے چیز نکالنے کی کوشش نہ کریں، بلکہ ENT اسپیشلسٹ سے معائنہ کروائیں۔
📍 Azra Medical Complex, Warispura Goal, Faisalabad
📱 WhatsApp Appointment: 03390064456
بورے والا سے مریض کے ساتھ کانوں میں شور (Tinnitus) اور کانوں کے بند رہنے کی شکایت کے حوالے سے آن لائن کنسلٹیشن کی گئی۔ 🩺👂
مریض کی علامات اور ہسٹری کو سمجھنے کے بعد مناسب رہنمائی اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
آن لائن کنسلٹیشن کے ذریعے بھی بروقت طبی رہنمائی حاصل کی جا سکتی ہے۔
اللہ تعالیٰ تمام بیماروں کو صحتِ کاملہ عطا فرمائے۔ آمین 🤲
📍 Azra Medical Complex, Warispura Goal, Faisalabad
📲 WhatsApp Appointment: 03390064456
الحمدللہ! جڑانوالا روڈ، فیصل آباد سے آئی مریضہ کو پچھلے 6 ماہ سے کان میں درد، کان بند ہونے اور سماعت میں کمی کی شکایت تھی۔ معائنے سے کان میں فنگس انفیکشن کی تشخیص ہوئی۔
کچھ دن میڈیسن کے استعمال کے بعد الحمدللہ فنگس انفیکشن مکمل طور پر ٹھیک ہو گیا اور کان کے درد، بندش اور سماعت میں کمی کی شکایت سے بھی مکمل آرام آ گیا۔ ❤️
کان میں درد، بندش، خارش یا سماعت میں کمی کو نظر انداز نہ کریں۔ بروقت معائنہ اور درست علاج پیچیدگیوں سے بچا سکتا ہے۔
👨⚕️ Dr. Hafiz Safwan Aslam Baig
ENT Specialist
📍 Azra Medical Complex, Warispura Goal, Faisalabad
📲 WhatsApp Appointment: 03390064456
مکوآنہ، فیصل آباد سے آئی حاملہ مریضہ کو بار بار کان بند ہونے، کھلنے اور کان میں خارش کی شکایت تھی۔
کیمرہ سے کان کا معائنہ کرنے پر معلوم ہوا کہ کان کا پردہ اندر کی طرف کھنچا ہوا ہے، جو اکثر ناک اور کان کو ملانے والی Eustachian Tube کی خرابی (Dysfunction) کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔ اسی وجہ سے مریضہ کو کان بند ہونے اور کھلنے جیسی علامات محسوس ہو رہی تھیں۔
مریضہ کو کان کھولنے کی مناسب Exercises، احتیاطی تدابیر اور ضروری رہنمائی فراہم کی گئی۔
اگر آپ کو بھی بار بار کان بند ہونے، کھلنے، بھاری پن یا خارش کی شکایت رہتی ہے تو بروقت ENT Specialist سے معائنہ کروائیں۔
📍 Azra Medical Complex, Warispura Goal, Faisalabad
📲 WhatsApp Appointment: 03390064456
ننکانہ صاحب سے آئے مریض کو سماعت میں کمی محسوس ہوتی تھی۔ کیمرہ سے کانوں کا معائنہ کیا گیا تو دونوں کانوں کے پردے بالکل ٹھیک نظر آئے، جبکہ کلینیکل ٹیسٹ میں بھی سماعت نارمل آئی۔
مزید ناک اور گلے کا معائنہ بھی کیا گیا، جس میں کوئی واضح مسئلہ سامنے نہیں آیا۔ مریض کی ہسٹری سے معلوم ہوا کہ اکثر Earbuds پر اونچی آواز میں سنتے وقت اسے سماعت میں کمی محسوس ہوتی ہے۔
چونکہ سماعت میں کمی کی اصل وجہ جاننا ضروری ہے، اس لیے مزید تشخیص کے لیے (Audiological Evaluation)تجویز کیے گئے۔
اگر آپ کو بھی بار بار سماعت میں کمی محسوس ہوتی ہے، خاص طور پر Earbuds یا Headphones استعمال کرتے وقت، تو اسے نظر انداز نہ کریں اور مناسب ENT معائنہ اور Hearing Test ضرور کروائیں۔
📍 Azra Medical Complex, Warispura Goal, Faisalabad
📲 WhatsApp Appointment: 03390064456
👂 کان میں خارش کو نظر انداز نہ کریں!
عبداللہ گارڈن سے آئی مریضہ کو گزشتہ کئی دنوں سے کان میں شدید خارش کی شکایت تھی۔ بار بار کان میں تلیاں مارنے کی وجہ سے کان بند ہو گیا۔
کیمرہ سے معائنہ کرنے پر کان کے پردے پر سوزش نظر آئی اور فنگس انفیکشن کے بڑھنے کا خدشہ بھی موجود تھا۔ معائنے کے بعد کان کو احتیاط سے صاف کیا گیا، مریضہ کو مناسب میڈیسن دی گئی اور کان کی حفاظت کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا گیا۔
ان شاء اللہ علاج اور احتیاط کے ساتھ مریضہ جلد صحت یاب ہوں گی۔ 🤲
اگر آپ کو بھی کان میں خارش، بندش، درد یا ریشہ آنے کی شکایت ہے تو خود سے کان میں تلیاں یا کوئی چیز ڈالنے کے بجائے ENT Specialist سے معائنہ کروائیں۔
📍 Azra Medical Complex, Warispura Goal, Faisalabad
📲 WhatsApp Appointment: 03390064456
مریض صرف علاج لینے نہیں آتا،
وہ اپنا بھروسہ لے کر آتا ہے۔ 🤍
اس کی بات توجہ سے سننا، اس کی تکلیف کو سمجھنا اور اسے تسلی دینا بھی علاج کا ایک خوبصورت حصہ ہے۔
کیونکہ ایک ڈاکٹر کے لیے سب سے قیمتی چیز
اپنے مریض کی صحت، سکون اور اعتماد ہے۔ 🫶🏻
📍 Azra Medical Complex, Warispura Goal, Faisalabad
📲 WhatsApp Appointment: 03390064456
👨⚕️ Dr. Hafiz Safwan Aslam Baig
ENT Specialist
Category
Website
Address
Faisalabad
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 17:00 |
| Tuesday | 10:00 - 22:00 |
| Wednesday | 09:00 - 22:00 |
| Thursday | 10:00 - 22:00 |
| Friday | 10:00 - 22:00 |
| Saturday | 10:00 - 22:00 |
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when Azra Medical Complex posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.
