hum awam

hum awam

Share

muhammad ali

23/08/2026

(اشرف خان )اسٹیٹ بینک نےصارفین کی سہولت کیلئے ہاؤسنگ فنانس کے نئے ضوابط نافذ کردیئے ، شہری اب دکان، پلاٹ یا مکان کی مالیت کا 90 فیصد تک قرض حاصل کرسکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نےصارفین کی سہولت کیلئے ہاؤسنگ فنانس کے نئے ضوابط نافذ کردیئے ،مجموعی ماہانہ اقساط خالص آمدنی سے 65 فیصد سے زیادہ نہیں ہوں گی۔ ہاؤسنگ فنانس کی زیادہ سے زیادہ مدت 30 جبکہ قابل تجدید توانائی فنانسنگ کی 10 سال کردی گئی ہے ۔ ہاؤسنگ فنانس صرف گھر، اپارٹمنٹ یا پلاٹ کی خریداری اورتعمیر و تزئین کیلئے ہوگا،، 50 لاکھ روپے تک ضمانت کے ذریعے فنانسنگ محفوظ کی جاسکے گی۔ یہ بھی پڑھیں:عبداللہ طاہر کیس،شوٹرز کہاں گئے؟اہم پیشرفت سامنے آگئی ایک کروڑ روپے تک کی فنانسنگ کیلئے بینک اندرونی ویلیوایشن استعمال کرسکیں گے، ایک کروڑ سے زائد فنانسنگ پر منظور شدہ پینل سے جائیداد کی مالیت کا تعین لازمی قرار دیا گیا ہے

@ @ #
@ @ #

23/08/2026

( شہزاد خان ابدالی)مرغی،مٹن،بیف اورانڈوں کے بعدگھی اورکوکنگ آئل کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا۔
روزبروزبڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث غریب کنبوں کیلئے دو وقت کی روٹی کھانا بھی مشکل ہوگیاہے،لاہور کی اوپن مارکیٹ میں گھی اور آئل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں ۔
اوپن مارکیٹ میں درجہ سوم تک کا گھی 500 سے کم پر دستیاب نہیں اوردرجہ دوم 545 سے 550 روپے فی کلوگرام ہے جبکہ درجہ اول 595 سے 600 روپے فی کلوگرام فروخت کیا جارہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:مرغی،چکن ،بیف اورانڈےمزید مہنگے،سرکاری قیمتوں پرعملدرآمدکامطالبہ
شہریوں نے گھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں کوکم کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ گھی اورکوکنگ آئل بنیادی ضرورت ہے

18/08/2026

ٹھیلا لگانے کیلیے بھی کمپیوٹرائزڈ رجسٹریشن کرانا ضروری ہے, ہر ریڑھی بان کے لیے رجسٹریشن اور وینڈنگ سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا گیا۔

کے پی اسمبلی نے ریڑھی بانوں سے متعلق پروٹیکشن بل 2026 منظور کر لیا ہے، صوبے کے ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد ریڑھی بانوں کو پہلی بار قانونی تحفظ ملے گا۔

منظور کردہ بل کے مطابق 14 سال یا اس سے زائد عمر کا شخص ریڑھی بان کے طور پر رجسٹر ہو سکے گا، ہر ریڑھی بان کے لیے رجسٹریشن اور وینڈنگ سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔
رجسٹرڈ وینڈرز کو کیو آر کوڈ پر مبنی ڈیجیٹل وینڈنگ سرٹیفکیٹ جاری ہوگا، غلط معلومات یا شرائط کی خلاف ورزی پر سرٹیفکیٹ معطل یا منسوخ کردیا جائے گا۔

بل کے متن کے مطابق ریڑھی بان کو اس کے سرٹیفکیٹ کی معطلی یا منسوخی کے خلاف اپیل کا حق دیا گیا ہے، رجسٹرڈ ریڑھی بان کو بلاجواز ہراسانی اور بےدخلی سے قانونی تحفظ ملے گا۔

وینڈنگ سرٹیفکیٹ فروخت یا منتقل کرنے پر 3 ہزار روپے تک جرمانہ عائد ہوگا، غیرقانونی تجاوزات، صفائی کی خلاف ورزی، ممنوعہ اشیا کی فروخت پر بھی کارروائی ہوگی۔

اس کے علاوہ ریڑھی بان کو ہراساں کرنے والے سرکاری اہلکار کیخلاف محکمانہ کارروائی ہوگی، دکاندار یا شہری کی جانب سے ہراسانی پر 20 ہزار روپے جرمانہ یا ایک ماہ قید ہوسکے گی۔

متن کے مطابق ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد ریڑھی بان سالانہ 380 ارب روپے سے زائد کا کاروبار کرتے ہیں، یہ شعبہ سالانہ تقریباً 130 ارب روپے قومی معیشت میں حصہ ڈالتا ہے۔

مؤثر ریگولیشن سے سالانہ ڈھائی سے 5 ارب روپے اضافی آمدن حاصل ہو سکتی ہے، مقامی حکومتوں کے لیے اسٹریٹ وینڈرز سے متعلق یہ پہلا جامع قانونی فریم ورک ہوگا

18/08/2026

تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج رات اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، کشمیر،شمال مشرقی پنجاب اور بالائی خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش کا امکان ہے۔اس دوران موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ رپورٹ کے مطابق منگل کے روزاسلام آباد، خطہ پوٹھوہار،کشمیر،شمال مشرقی پنجاب، گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ اس دوران موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
انتباہ:
آج(رات)سے 20 اگست کے دوران:موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، مردان، صوابی، پشاور،نوشہرہ،گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ اور لاہور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا اندیشہ ہے۔اس دوران اسلام آباد/راولپنڈی کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خطرہ ہے۔خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود/ ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش کا امکان ۔اس دوران موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع دیر،سوات، کوہستان، مالاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر ،خیبر، باجوڑ، مہمند، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان،صوابی، نوشہرہ،پشاور،ہنگو،اورکزئی،کرک،کرم اور کوہاٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع راولپنڈی،مری، گلیات، اٹک،چکوال، تلہ گنگ، گجرات، جہلم، منگلا ، گوجرانوالہ،حافظ آباد،منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، شیخوپورہ ،اوکاڑہ ، میانوالی اور فیصل آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع۔ صوبہ کے دیگر اضلاع موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ جنوبی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔ جبکہ شمال مشرقی اضلاع اور ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود ر ہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کشمیر میں موسلادھار بارش کی توقع ہے

@ @ #
@ @ #

18/08/2026

100 روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی میں انعامات جیتنے والے خوش نصیبوں کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی بچت سینٹر (نیشنل سیونگز) ملتان کے دفتر میں 100 روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی سہ ماہی قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

نتائج میں پہلے، دوسرے اور تیسرے انعام کے خوش نصیبوں کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔

پہلا انعام جیتنے والے کو 7 لاکھ روپے کی بھاری رقم ملے گی جبکہ دوسرے فاتح کے لیے دو لاکھ روپے کے تین انعامات ہیں اور تیسرے انعام کے فاتحین کو ایک ہزار روپے دیے جائیں گے۔

Rs100 Prize Bond Aug 2026 results announced
خوش نصیب بانڈ نمبرز
100 روپے کے پرائز بانڈ کا پہلا انعام بانڈ نمبر 732900 کے نام رہا جبکہ دوسرے انعامات بالترتیب 252196، 427125 اور 875106 بانڈ نمبرز نے جیت لیے۔

تیسرے انعام کے لیے 1,000 روپے کی رقوم کا اعلان کیا گیا ہے، جس کی مکمل تفصیلی فہرست ملتان دفتر کی جانب سے جاری ہوتے ہی فراہم کر دی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مئی 2026 میں ہونے والی قرعہ اندازی میں پہلا انعام بانڈ نمبر 847006 نے جیتا تھا۔

خیال رہے پاکستان میں پرائز بانڈز کو ایک محفوظ اور مقبول سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے اور شہری ہر سہ ماہی قرعہ اندازی کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں

@ @ #
@ @ #

17/08/2026

پاکستان میں سمندر کنارے بہترین کوالٹی کی گیس کی پہلی کامیاب دریافت
کم گہرائی والے علاقے میں نئی دریافت اہم سنگ میل ہے، ماہرین
پاکستان میں سمندر کنارے بہترین کوالٹی کی گیس کی پہلی کامیاب دریافت
تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں سمندر کنارے بہترین کوالٹی کی گیس کی پہلی کامیاب دریافت کا اعلان ہوگیا۔

ترجمان پی پی ایل کے مطابق خشکی اور سمندر کنارے پر نئے ہائیڈرو کاربن ضلع سجاول میں دریافت ہوئے، سرانی بلاک کے کنویں ڈولفنایکس1سے گیس کی پہلی،منفرد اور اہم دریافت ہوئی، لوئر انڈس بیسن کی چلتن فارمیشن سے سب سے پہلی دریافت ہے۔

بیان کے مطابق کنویں سے یومیہ ساڑھے 9 لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس حاصل ہورہی ہے، کھدائی 17 اپریل کو شروع ہوئی،3ہزار850میٹر گہرائی تک کھودا گیا، سیرانی بلاک میں پی پی ایل 75 فیصد کے ساتھ آپریٹر جی ایچ پی 25 فیصد کا پارٹنر ہے۔

پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر اہم پیشرفت سے آگاہ کردیا، اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈولفن ایکس ون منصوبے کیلئے پاکستان نیوی کے گراں قدر تعاون پر شکر گزار ہیں۔

ماہرین کے مطابق سمندر کی دلدلی زمین اور ممکنہ کم گہرائی والے علاقے میں نئی دریافت اہم سنگ میل ہے، پاکستان کے شیلو آف شور علاقوں کی دریافتی صلاحیت میں مزید اضافے کے امکانات روشن ہیں

@ @ #
@ @ #

17/08/2026

مون سون بارشوں کے باعث ملک میں دریاؤں اور ڈیموں کی صورتحال میں نمایاں تبدیلی آئی ہے، تربیلا ڈیم اپنی آخری حد تک بھر گیا جبکہ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 68 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا، کالاباغ، چشمہ اور تونسہ کے مقامات پر نچلے درجے کے سیلاب کی صورتحال ہے، جبکہ آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران دریائے راوی اور چناب میں بھی نچلے درجے کے سیلاب کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 17 سے 19 اگست کے دوران دریائے راوی اور چناب سے ملحقہ ندی نالوں میں درمیانے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے

16/08/2026

فریج کے اندر سرکے کا ایک کپ رکھنے کا خیال شاید ان گھریلو ٹوٹکوں میں سے ایک لگے جن کی افادیت پر یقین کرنا مشکل ہوتا ہے لیکن یہ اب بھی صفائی کے مشوروں اور سوشل میڈیا سائٹس پر وسیع پیمانے پر مقبول ہے۔ ویب سائٹ ’’ نیٹ ممز ‘‘ کے مطابق اس طریقہ کار کی افادیت سفید سرکے کی کیمیائی خصوصیات پر مبنی ہے جو فریج کے اندر بعض ناگوار بوئوں کو کم کرنے میں مدد کرتی ہیں۔

ناگوار بدبو

ناگوار بدبو عام طور پر کھانے کے بچ جانے والے حصوں، گرنے والی چیزوں اور کھلی پیکنگ سے پیدا ہوتی ہے کیونکہ یہ مواد اڑنے والے ذرات خارج کرتے ہیں جو ہوا اور فریج کے اندر موجود پلاسٹک اور ربڑ کی سطحوں سے چپک جاتے ہیں۔ اس کی وجہ سے ظاہر ذریعہ ختم کرنے کے بعد بھی بدبو باقی رہتی ہے۔ سفید سرکے میں تقریباً 5 فیصد کی ارتکاز کے ساتھ ایسٹک ایسڈ ہوتا ہے جو اسے بدبو کا باعث بننے والے کچھ مرکبات کے ساتھ تعامل کرنے اور ان کی شدت کو کم کرنے کی صلاحیت فراہم کرتا ہے۔ جب فریج کے اندر سرکے کا ایک کھلا کپ رکھا جاتا ہے تو تیزاب تدریجی طور پر ان مرکبات کے ساتھ تعامل کرتا ہے جس سے ہلکی بدبو کو جذب کرنے اور اسے کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

سفارشات

لیکن صفائی کے ماہرین اس بات پر زور دیتے ہیں کہ یہ ٹوٹکا روزمرہ کی معمولی بدبو، جیسا کہ کھانے کے اثرات یا ہلکی پھلکی چیزیں گرنے کے معاملے میں زیادہ مؤثر ہوتا ہے، خراب شدہ کھانوں یا رسنے والے سیالوں سے پیدا ہونے والی شدید بدبو کو ان کے ذریعے کو ختم کیے بغیر اور فریج کی مکمل صفائی کے بغیر ختم نہیں کیا جا سکتا۔

اس لیے سرکے کے کپ کو بدبو سے نجات کا ایک مددگار ذریعہ سمجھا جاتا ہے، صفائی کا متبادل نہیں سمجھا جا سکتا۔

تخصیص شدہ ادارے، جن میں یونیورسٹی آف منیسوٹا بھی شامل ہے، کسی بھی بدبو دور کرنے والی شے کو استعمال کرنے سے پہلے فریج کو خالی کرنے، شیلفوں، درازوں اور دیواروں کو گرم پانی اور برتن دھونے والے صابن سے دھونے، خراب کھانے سے چھٹکارا حاصل کرنے اور سطحوں کو اچھی طرح خشک کرنے کی سفارش کرتے ہیں۔

صفائی مکمل کرنے کے بعد سفید سرکے کا تقریباً ایک کپ فریج کے اندر ایک کھلے برتن میں کچھ گھنٹوں کے لیے یا پوری رات کے لیے رکھا جا سکتا ہے، پھر اسے پھینک دیا جائے اور اگر بدبو باقی رہے تو ضرورت پڑنے پر اس عمل کو دہرایا جائے۔ اسی طرح کچھ حساس مواد پر گاڑھے سرکے کو استعمال نہ کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے کیونکہ ایسٹک ایسڈ ربڑ، دھاتوں اور پتھر کی سطحوں کی مخصوص اقسام کو نقصان پہنچانے کا باعث بن سکتا ہے۔

بدبو باقی رہنے کی صورت میں دوسرے متبادلات کی طرف رجوع کیا جا سکتا ہے جیسے سوڈیم بائی کاربونیٹ (میٹھا سوڈا)، فعال کوئلہ یا کافی کا خشک فورگ، اس کے ساتھ ساتھ باقاعدگی سے صفائی برقرار رکھنے اور شدید بدبو والے کھانوں کو اچھی طرح بند کر کے رکھنے پر توجہ دی جائے

@ @ #
@ @ #

16/08/2026
16/08/2026

بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں تاریخی کامیابی حاصل کرلی۔

بنگلہ دیش نے پہلی مرتبہ آسٹریلیا میں ٹیسٹ میچ میں کامیابی حاصل کرلی،بنگلہ دیش نے پہلے ٹیسٹ میں میزبان آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا،بنگلہ دیش نے 57رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، شادمان اسلام 25اور مومن الحق 30رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 198اوردوسری اننگز میں 284رنز بنائے،بنگلہ دیش نے پہلی اننگز میں 426اوردوسری اننگز میں ایک وکٹ پر57رنز بنائے،9ویں نمبر کی ٹیسٹ ٹیم نے پہلے نمبر والے آسٹریلیا کو اپ سیٹ شکست سے دوچار کیا۔بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار ٹیسٹ میچ میں شکست دی،بنگلہ دیش کو آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں0-1کی برتری حاصل ہو گئی
@ @ #
@ @ #

Category

Website

Address

Gambat
66070

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when hum awam posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Subscribe

We will notify you when anything happens in Gambat.