Ghizer News HD
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Ghizer News HD, Gilgit.
*جشن آزادی کی آمد آمد ،پاکستان کا ہرشہری پُرجوش،وطن سے محبت کا والہانہ اظہار*
ملک بھرمیں جشن آزادی کے حوالے سے شہریوں کا جوش و خروش دیدنی ہے
*یوم آزادی کی آمد پرشہریوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ؛*
وطن کی محبت ہمارے دلوں میں رچی بسی ہے اوراس کا عشق ہماری رگوں میں خون بن کر دوڑتا ہے، *شہری*
پاک سرزمین ہمارے خوابوں کا چمن ہے جسے ہم نے بہت کچھ قربان کرکے حاصل کیا ہے، *شہری*
پاکستان جیسا کوئی ملک نہیں جسے حاصل کرنے کیلئے کٹھن سفرطے کرنا پڑا، *شہری*
ہمارا وطن ہمیشہ یونہی آزاد رہے، آباد رہے،پاکستان زندہ باد، *شہری*
11/08/2026
🔺*پاکستان آرمی میں شمولیت اختیار کریں*
پاکستان آرمی بھرتی ٹیم مورخہ 15 اگست سے 19 اگست 2026 کو ضلع بلتستان کی بھرتی کے لیے ائے گی۔
◀️ *پروگرام کی تفصیل*
• 15 اگست ـ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول تھاگس، گانچھے
• 16 اگست ـ گورنمنٹ بوائز ہائی
سکول خپلو، گانچھے
• 17 اگست ـ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کھرمنگ خاص، کھرمنگ
• 18-19 اگست ـ DBS گمبہ, سکردو
✅ عمر کی حد: ساڑھے17 سے 23 سال
✅ تعلیم: کم از کم مڈل پاس
📑 *درکار دستاویزات*
✅ اصل تعلیمی اسناد بمعہ 2 عدد فوٹو کاپیاں
✅ اصل ڈومیسائل سرٹیفکیٹ (گلگت بلتستان)
✅ اصل کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ یا فارم "ب"
✅ والد کا شناختی کارڈ (کاپی)
✅ 4 عدد حالیہ پاسپورٹ سائز تصاویر
خواہش مند نوجوان مقررہ تاریخوں میں اوپر دیے
گئے مقامات پر تشریف لائیں ۔
07/08/2026
الحمدللہ! فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شاندار قیادت میں پاکستان نے دنیا کی تین بڑی مسلم طاقتوں کو ایک صف میں کھڑا کر دیا ہے۔ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والا 'مکہ ڈیفنس ایگریمنٹ' ایک ایسا عظیم دفاعی اتحاد ہے جس کے تحت ان تینوں میں سے کسی ایک ملک پر بھی حملہ، سب پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ اس تاریخی معاہدے کی بدولت جہاں مقدس سرزمین کا دفاع ناقابلِ تسخیر حد تک مضبوط ہو گیا ہے، وہیں یہ تینوں اسلامی ممالک ایک دوسرے کی سلامتی اور بقا کے لیے ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن چکے ہیں۔"
*پاک فوج کی جانب سے شیوک پبلک سکول، سکسہ ویلی میں تعلیمی و فلاحی منصوبوں کا افتتاح*
سکردو: فورس کمانڈر ناردرن ایریاز نے سکردو کے دور افتادہ علاقے سکسہ ویلی میں واقع شیوک پبلک اسکول کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جماعت پنجم کے نئے کلاس رومز، جدید پلے ایریا، پلاسٹک ری سائیکلنگ منصوبے اور طلبہ کے لیے قائم کیے گئے نئے ہاسٹل کا افتتاح کیا۔
افتتاح کیے گئے ہاسٹل میں 25 طلبہ کے لیے رہائش کی گنجائش اور 25 بستروں کی سہولت فراہم کی گئی ہے، جس سے دور دراز علاقوں سے آنے والے طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول اور رہائشی سہولیات میسر آئیں گی۔
اس موقع پر فورس کمانڈر ایف سی این اے نے کہا کہ معیاری تعلیم، بہتر سہولیات اور نوجوان نسل کی مثبت تربیت ایک روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک فوج گلگت بلتستان کے دورافتادہ علاقوں میں تعلیم، ماحول دوست اقدامات، نوجوانوں کی فلاح اور کمیونٹی کی ترقی کے منصوبوں کی بھرپور سرپرستی جاری رکھے گی۔
مقامی عمائدین، والدین، اساتذہ اور طلبہ نے ان منصوبوں کو سراہتے ہوئے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور انہیں علاقے میں تعلیمی ترقی، ماحول دوست اقدامات اور بچوں کے روشن مستقبل کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔
یہ منصوبے پاک فوج کے اس عزم کا مظہر ہیں کہ گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں میں بھی معیاری تعلیم، جدید سہولیات اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
05/08/2026
*براڈ پیک ریکوری آپریشن کامیابی سے مکمل*
*5 اگست 2026* الپائن کلب آف پاکستان کے مطابق براڈ پیک پر انتہائی دشوار اور تکنیکی نوعیت کے ریکوری آپریشن کے بعد کوہ پیما نرمل پرجا، ژونگ وانگ، نیما شیرپا اور کیلو شیرپا کی میتیں کامیابی سے برآمد کر کے بحفاظت بیس کیمپ منتقل کر دی گئی ہیں۔
اس مشکل مشن کی کامیابی میں زمینی ریکوری ٹیم، پاکستان آرمی، حکومتِ پاکستان، حکومتِ گلگت بلتستان، مقامی انتظامیہ، متعلقہ اداروں اور نیپال کے سفارت خانے کے مؤثر تعاون کو سراہا گیا۔
الپائن کلب آف پاکستان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ لاپتہ تین دیگر کوہ پیماؤں کی تلاش اور ممکنہ ریکوری کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھی جائے گی.
الپائن کلب آف پاکستان نے جاں بحق کوہ پیماؤں کے اہلِ خانہ، دوستوں اور عالمی کوہ پیمائی برادری سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
05/08/2026
5 اگست یومِ استحصال: آرٹیکل 370 کی منسوخی اور عالمی انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے وادی میں ڈیجیٹل بلیک آؤٹ اور جعلی مقابلوں میں شہادتیں۔بھارتی بربریت کو بے نقاب کرنے کے لیے مظلوموں کی آواز بنیں۔آزادیِ اظہار پر پابندی اور معصوم جانوں کے قتلِ عام کی بھرپور مذمت۔
04/08/2026
5 اگست 2019 سے مقبوضہ وادی انسانوں کے لیے قید خانہ بنی ہوئی ہے، جہاں خونخوار بھارتی فوج بے گناہ شہریوں کے خون کی پیاسی ہے۔ افسوس کہ اس فاشسٹ اور غاصب ریاست کو عالمی برادری کا سکوت مزید شہ دے رہا ہے۔
‼️ *قراقرم سرچ آپریشن اپڈیٹ*
*قراقرم کی چوٹی براڈ پیک برفانی تودہ گرنے کے بعدلاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری*
ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن کے دوران لاپتہ 10 کوہ پیماؤں میں سے 3 کوہ پیماؤں کی لاشیں نکال لی گئیں
پاک فوج کے سرچ مشن میں برآمد ہونے وال 3 لاشوں میں ایک عمانی اور 2 نیپالی کوہ پیماؤں کی لاشیں شامل ہیں
ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن کے دوران ملنے والی باقیات کی نشاندہی امریکی کوہ پیما کے طور پر ہوئی
آرمی ایوی ایشن کے سرچ آپریشن کے دوران دیگر 5 کوہ پیماؤں کی لاشوں اور باقیات کی بھی مختلف اونچائیوں پر نشاندہی ہوگئی
شدید موسمی حالات اور مزید برفانی تودے گرنے کے خدشہ کے باعث دیگر 5 لاشوں تک پہنچنے کیلئے زمینی ریسکیو ٹیموں کو انتہائی مشکلات کا سامنا ہے
لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش کیلئے جاری گراؤنڈ سرچ اینڈ ریسکیو مشن کی قیادت معروف پاکستانی کوہ پیما سرباز خان کر رہے ہیں
لاپتہ کوہ پیماؤں کی ٹیم میں امریکہ، چین، نیپال،عمان کے کوہ پیماوں کےعلاوہ پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی بھی شامل ہیں
پاک فوج کے ہیلی ریسکیو مشن کے ساتھ ساتھ زمینی سرچ آپریشن میں سول ریسکیو ٹیموں نے بھرپور معاونت کی
*دو روز قبل براڈ پیک سرکرنے کی کوشش میں کوہ پیماوں کی ٹیم اچانک برفانی تودے کی زد میں آگئی تھی*
Click here to claim your Sponsored Listing.
