Muhammad Imran Technologies Hub-MITH
kindly sbscribe my youtub
13/03/2024
بھارہ کہو کے ایماندار الیکٹریشن اور ہمارا LED TV۔
پانچ سال پہلے ایک چائنہ کا ٹی وی خریدا تھا جو کہ اس میں لگی ہوئی LED Lights کی مدت پوری ہونے کے بعد اچانک سے خراب ہو گیا۔۔
ایک دوست جو پہلے اس مسئلے کا شکار ہو چکا تھا اس نے مشورہ دیا کہ پنڈی کالج روڈ لے جاؤ کیونکہ یہاں تو سب لٹیرے ہیں۔
وقت کی بچت اور پنڈی کے رش سے بچنے کے لیے اسکی بات نہ مانتے ہوئے اپنا ٹی وی اٹھال چوک میں موجود الیکٹریشن کے پاس لے گیا، جس نے LED لائٹس کی خرابی کا بتا کر 30 ہزار والے ٹی وی کا سیدھا سیدھا 8 ہزار مانگ لیا۔۔
خیر اسکو منع کرتے ہوئے اپنا ٹی وی ایک دوسرے الیکٹریشن کے پاس لے گیا اور ان صاحب کو پہلے ہی بتا دیا کہ جو LED Light والی پٹی خراب ہے صرف وہی تبدیل کر دیں(42 انچ والے ٹی وی میں LED لائٹس کی چار پٹیاں ہوتی ہیں اور ہر پٹی میں 8 بلب ہوتے ہیں اور ان میں سے کوئی ایک بھی خراب ہو جائے تو ٹی وی ڈسپلے نہیں دیتا)،
اس سے 2500 کا ریٹ طے ہو گیا اور اپنا ٹی وی اسکے پاس چھوڑ کر آ گیا۔
دو گھنٹے بعد اسکی کال آئی کہ ٹی وی کھول کر چیک کرنے کے بعد پتہ چلا ہے کہ اسکی ساری لائٹس ہی خراب ہیں اور یہ سب تبدیل کرنی پڑیں گی اور تقریباً اتنا ہی خرچہ بتایا جو پہلے والا الیکٹریشن بتا چکا تھا ۔
میں نے اسے فوراً ٹی وی بند کرنے کا کہا اور اسے ٹی وی چیک کرنے کی مزدوری دے کر اپنا ٹی وی پنڈی کالج روڈ لے گیا ۔
وہاں جا کر معلوم ہوا کہ سب سے اچھی کوالٹیز والی لائٹس بھی 700 روپے کی ایک پٹی ہے اور ٹی وی کی صرف ایک ہی پٹی خراب تھی، جو کہ تبدیل کرنے پر ٹی وی چل جانا تھا۔۔
خیر احتیاطاً میں نے ساری لائٹس ہی چینج کروا لیں کہ کہیں باقی بھی ٹائم پورا ہونے کی وجہ سے بعد میں خراب نہ ہو جائیں اور مزدوری ملا کر ٹوٹل بل 3500 بنا۔۔
اب اگر یہی کام بھارہ کہو میں کوئی الیکٹریشن (LED لائٹس لانے کا کرایہ وغیرہ ملا کر) 5000 میں بھی کر دے تو مناسب تھا ، مگر ہم نے ایمانداری سے کام نہ کرنے کی قسم کھائی ہوئی ہے جسکی وجہ سے کوئی ہم پر اعتبار نہیں کرتا۔
بھارہ کہو میں آپ کہیں بھی چلے جائیں آپکو ہر جگہ ایسے ہی لوگ دکانیں کھول کر بھی فارغ بیٹھے اور کاروبار نہ ہونے کا شکوہ کرتے نظر آئیں گے کیونکہ انکے پاس جو بھی گاہک آئے ، انہوں نے دیہاڑی اسی سے پوری کرنی ہے بے شک اس کے لیے جھوٹ بول کر حرام ہی کمانا پڑے۔۔
اور پورا دن گالیاں ہم حکمرانوں کو دیتے ہیں کہ وہ کرپٹ اور چور ہیں۔
(کالج روڈ پر دکان کا نام حبیب الیکٹرونکس ہے ، اور الیکٹریشن صاحب کا نام توصیف ہے، جنکا رابطہ نمبر یہ ہے۔
0345 5142117
Location on map : https://maps.app.goo.gl/ABGLRaC34dbkMGqN8
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Address
Islamabad
44000
