Ameer Khan Abbasi

Ameer Khan Abbasi

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Ameer Khan Abbasi, Health/Beauty, Islamabad.

01/07/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

الحمدللہ! آج امیر خان عباسی کی انتظامیہ کمیٹی کے اراکین سرپرست راجہ نصیر عباسی کے ہمراہ ایک خوشگوار نشست میں اکٹھے ہوئے۔

تمام احباب نے مل بیٹھ کر خوشگوار ماحول میں وقت گزارا، ایک ساتھ کھانا تناول کیا اور باہمی خیالات کا تبادلہ کیا۔ ایسی نشستیں محبت، اخوت اور باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے کا باعث بنتی ہیں۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کے درمیان محبت، اتفاق اور بھائی چارہ ہمیشہ قائم رکھے۔ آمین۔ ゚viralシ

19/06/2026

دوستوں کی محفل زندگی کا سب سے خوبصورت سرمایہ ہوتی ہے۔ جہاں سچے دوست موجود ہوں وہاں ہنسی، خوشی اور محبت خود بخود آ جاتی ہے۔ دوستوں کے ساتھ گزارا ہوا وقت زندگی کی تھکن کو دور کر دیتا ہے اور دل کو سکون بخشتا ہے۔

محفلِ دوستاں میں نہ دولت کی اہمیت ہوتی ہے اور نہ ہی عہدوں کی، وہاں صرف خلوص، محبت اور اپنائیت کی قدر ہوتی ہے۔ یہی وہ لمحے ہوتے ہیں جو بعد میں خوبصورت یادوں کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ ہر انسان کو ایسے مخلص دوست عطا فرمائے جو خوشی اور غم ہر حال میں ساتھ نبھائیں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو تکبر، غرور، حسد اور خود پسندی سے محفوظ رکھے، اور ہمارے دلوں میں عاجزی، انکساری، محبت اور اخلاص پیدا فرمائے۔ آمین۔

10/03/2026

رمضان المبارک کی بابرکت گھڑیوں میں آل امیر خان عباسی خاندان کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں خاندان کے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر باہمی محبت، خاندانی روایات اور یکجہتی کو فروغ دیا گیا اور رمضان کی برکتوں میں ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارا گیا۔
یہ خوبصورت خاندانی محفل اخوت، محبت اور اپنائیت کی دلکش مثال بنی۔ ✨

16/02/2026

Coming soon 😁

05/01/2026

الحمدللہ ربِّ العالمین!
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آج راجہ محمد ابراہیم عباسی مرحوم، راجہ محمد افراہیم عباسی مرحوم اور راجہ عبدالعزیز عباسی کی تمام فیملی کی راجہ جان عباسی صاحب کے ساتھ باہمی صلح ہو گئی۔ یہ ایک نہایت خوش آئند اور قابلِ تحسین قدم ہے جس سے خاندان میں محبت، بھائی چارہ اور یکجہتی کو فروغ ملا ہے۔
اس نیک اور بابرکت کام میں خصوصی کاوش اور مخلصانہ کردار راجہ داؤد عباسی صاحب اور راجہ نصیر عباسی صاحب کا رہا، جن کی محنت اور خلوص قابلِ قدر ہے۔
ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ اس صلح کو دائمی بنائے، تمام خاندان کو آئندہ بھی باہمی اتفاق و اتحاد نصیب فرمائے، دلوں میں محبت و اخلاص قائم رکھے اور ہر قسم کے فتنہ و شر سے سب کو محفوظ فرمائے۔🤲
آمین یا رب العالمین۔
جزاکم اللہ خیر♥️

26/12/2025

26/12/2025

بلدیاتی انتخابات کی آمد کے ساتھ ہی یونین کونسل 114 میں سیاسی سرگرمیوں میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ اسی سلسلے میں راجہ نصیر صاحب کے ڈیرے پر ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں علاقے کے معززین، بزرگوں، نوجوانوں اور سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں باہمی مشاورت کے بعد متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں راجہ نصیر صاحب کو امیدوار کے طور پر میدان میں اتارا جائے گا۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ راجہ نصیر صاحب ایک باکردار، دیانتدار اور عوام دوست شخصیت ہیں جو ہمیشہ علاقے کے مسائل کے حل اور عوامی فلاح کو ترجیح دیتے آئے ہیں۔ ان کی قیادت میں علاقے کی تعمیر و ترقی اور بنیادی سہولیات کی بہتری کی مضبوط امید کی جا رہی ہے۔
اس موقع پر راجہ نصیر صاحب نے تمام معززین اور اہلِ علاقہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس اعتماد کو ایک عظیم ذمہ داری سمجھتے ہیں اور اگر انہیں خدمت کا موقع ملا تو وہ دیانت، اخلاص اور انصاف کے ساتھ عوام کی خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں گے۔
آخر میں علاقے کی ترقی، خوشحالی اور کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Islamabad?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

Islamabad