Daily Report

Daily Report

Share

Delivering breaking news, real stories, and trusted updates. Dedicated to honest reporting and keeping people informed every day. 🎙️ @waqarjournalist

14/06/2026
14/06/2026

راولاکوٹ آج رات کے مناظر

Photos from Daily Report's post 14/06/2026

ریاست آزاد کشمیر اس وقت تاریخ کے ایک نازک ترین موڑ پر کھڑی ہے۔ سات دن سے جاری مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال، بند بازار، سنسان سڑکیں اور ہر چہرے پر پھیلی بے چینی اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ عوام اور حکمرانوں کے درمیان خلیج خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے۔ سوال یہ نہیں کہ مسئلہ کیا ہے، سوال یہ ہے کہ اس مسئلے کو حل کرنے میں تاخیر کیوں کی جا رہی ہےاگر ہم ماضی کی طرف نظر دوڑائیں تو سابق وزیراعظم چوہدری انوار الحق کا دور ایک مختلف طرز حکمرانی کی عکاسی کرتا ہے۔ ان کے دور میں بھی احتجاج ہوئے، دھرنے لگے، لانگ مارچ نکلے، مگر ہر بار مسئلے کا حل مذاکرات کی میز پر نکالا گیا۔ انہوں نے ہمیشہ ایک ثالث، ایک پل کا کردار ادا کیا ریاست اور عوام کے درمیان۔
مگر آج صورتحال یکسر مختلف ہے۔ موجودہ حکومت، جو خود کو "عوامی حکومت" کہتی ہے، اپنی ہی عوام کے سامنے کھڑی نظر آتی ہے۔ طاقت کا استعمال، گولیاں، لاٹھیاں اور آنسو گیس کیا یہی عوامی مینڈیٹ کا تقاضا تھا؟ ایک ایسا وزیراعظم جو پونچھ ڈویژن سے تعلق رکھتا ہے، اپنی ہی دھرتی کے لوگوں کے خلاف فورسز استعمال کر رہا ہےیہ لمحہ فکریہ ہے۔
اصل سوال یہ ہے کہ جب الیکشن میں صرف چھ ماہ باقی تھے تو چوہدری انوار الحق کو کیوں ہٹایا گیا؟ پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت کیوں سنبھالی؟ کیا یہ واقعی عوامی خدمت کا جذبہ تھا یا کچھ اور مقاصد تھے؟ اگر مقصد عوامی خدمت تھا تو آج یہی عوام سڑکوں پر کیوں ہیں؟
عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم قرار دینا مسئلے کا حل نہیں بلکہ آگ پر تیل ڈالنے کے مترادف ہے۔ جب پورے کشمیر کے تاجر، نوجوان، خواتین اور بزرگ اس تحریک کے ساتھ کھڑے ہوں، تو کیا سب کو کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے؟ کیا ہر آواز کو دبایا جا سکتا ہے؟
یہ حقیقت سب کو ماننی ہوگی کہ اس مسئلے کا واحد حل مذاکرات ہیں۔ آج نہیں تو کل، کل نہیں تو پرسوں آخرکار بیٹھنا مذاکرات کی میز پر ہی پڑے گا۔ تو پھر یہ تاخیر کیوں؟ ہر گزرتا دن مزید جانوں کے ضیاع کا سبب بن رہا ہے، ہر لمحہ ریاست کو مزید عدم استحکام کی طرف دھکیل رہا ہے۔
کشمیری عوام اب پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔ وہ گھروں کو واپس نہیں لوٹیں گے جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے۔ یہ کوئی وقتی احتجاج نہیں، یہ ایک اجتماعی شعور کی بیداری ہے۔
حکمرانوں کو یہ سمجھنا ہوگا کہ طاقت سے خاموشی تو خریدی جا سکتی ہے، مگر اعتماد نہیں۔ اعتماد صرف مذاکرات، سنجیدگی اور عوام کے دکھ کو سمجھنے سے حاصل ہوتا ہے۔
وقت ابھی بھی ہے—اگر ہوش کے ناخن لے لیے جائیں۔ ورنہ تاریخ اپنے فیصلے خود سناتی ہے، اور وہ فیصلے ہمیشہ عوام کے حق میں ہوتے ہیں۔
آخر میں سوال یہی ہے: مذاکرات سے گریز
H

14/06/2026

لندن میں کشمیریوں کا مارچ

14/06/2026

Members of the Azad Jammu and Kashmir (AJK) diaspora and supporters gathered at Parliament Square, London, in a peaceful demonstration to express solidarity with the people of Kashmir. Protesters emphasized that Kashmiris are not alone, highlighting the support of overseas Kashmiris and communities around the world. Through speeches, banners, and public engagement, participants called for attention to the rights, welfare, and concerns of the Kashmiri people, while advocating for justice and peaceful dialogue.

14/06/2026

آئین پاکستان اور آئین آزاد کشمیر کے اندر رہا کر اپنے مطالبات کی ڈیمانڈ کر رہے شوکت نواز میر

14/06/2026

شوکت نواز میر نے تمام تفصیلات بتا دی جس میں انہوں نے کہا آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ جو معاہدے کیے گئے تھے ان میں سے کتنے پر عمل درآمد ہوا کتنے بقایا ہے

14/06/2026

راولاکوٹ دن دس بجے کے مناظر

14/06/2026

برطانیہ میں مقیم ایک آزاد کشمیری کے شہری نے اپنی جذبات والی تقریر پر معافی مانگ لی زرائع نے دعوا کیا ہے دو دن پہلے انہوں نے ایک تقریر کی تھی آج انہوں نے اس تقریر پر پاکستانی عوام اور آزاد کشمیر کی عوام معافی مانگ لی

14/06/2026

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کا بڑا مطالبہ

الیکشن کمیشن انتخابی شیڈول واپس لے بلی تھالے سے باہر آ ہی گئی

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Islamabad?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address

Islamabad