Ideal Health

Ideal Health

Share

Nature holds the key to optimal health. Join us in our mission to educate and promote wellness.

30/09/2026

Ma Sha'a Allah
Muhammad Hibban Khan plays magical tricks

Photos from Ideal Health's post 19/08/2026

ڈھاک کا درخت
Butea monosprem
ڈھاک کے تین پات

ڈھاک کی جڑ کا چھلکا :بال مضبوط، چہرہ جھریوں سے پاک، رنگت گلابی چہرہ شاداب!

ڈھاک جنوبی ایشیا کے معروف درختوں میں ہے جس کے جنگل کے جنگل کھڑے رہتے تھے- ڈھاکہ کی وجہ شہرت ہی بے انتہا ڈھاک کے درختوں کا ہونا تھا
سنا ہے کہ ڈھاکہ میں سفید پھولوں والا ڈھاک کا درخت بھی ہوتا ہے
سنیاس یہ کہتی ہے کہ یہ پھول کھانے سے انسان بوڑھا نہیں ہونے پاتا ہے -اس کے تین تین پتے ایک ساتھ ہوتے ہیں-
انڈیا میں ڈھاک کے پتوں کے دونے سودا سلف کے کام آتے تھے - ہندوؤں کو زمانہ قدیم سے اس کا علم ہے اور ان کے نزدیک یہ ایک مقدس درخت ہے اس کے لال پھول کالی دیوی کی قربانیوں پر چڑھائے جاتے ہیں اس کےان تین پتوں کو گھاس یا تیلیوں کی مدد سے جوڑ کر ایک برتن کی سی شکل دے دی جاتی ہے جسے دونا کہا جاتا ہے- ہزاروں بلکہ لاکھوں کی تعداد میں ڈھاک کے پتے روزانہ دونے بنانے کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں- اس کو پتل یا پتر بھی کہا جاتا ہے جس پر دال بھات وغیرہ رکھ کر پروسا جاتا ہے-حلوائ لوگ ڈھاک کے پتوں کے دونے میں ہی رسگلے گلاب جامن اور قلاقند رکھ کر دیا کرتے تھے- دوسری کھانے پینے کی اشیا اور گوشت اور ’’پھول‘‘ اور ’’ہا ر‘‘ وغیرہ انہی پتوں میں رکھ کر دیئے جاتے تھے - لیکن ڈھاک نے ہمیں ایک عجیب محاورہ دیا اور وہ ڈھاک کے تین پات رہ گئے اس لئے کہ ڈھاک کے تین ہی پات ہوتے ہیں اور ہمارے معاشرہ میں کچھ ایسا ہے کہ اکثر کوششیں نا کام ہوتی ہیں اور کوئی مثبت نتیجہ نہیں نکلتا ایسے ہی موقع پر ڈھاک کے تین پات کہتے ہیں۔

’’ گل ٹیسو‘‘ ڈھاک ہی کے پھول ہوتے ہیں۔ اِس کا اپنا خاص رنگ ہوتا ہے یہ دواؤں میں کام آتے ہیں - ڈھاک کا گوند بھی بڑے کام کی چیز ہے- ڈھاک کا گوند کمر کس کہلاتا ہے-کمراور رحم کی طاقت کیلئے دوسری دواؤں کے ہمراہ یا گھی میں بھون کر اس کی پنجری بناکر زچہ عورتوں کو کھلاتے ہیں اسی وجہ سے اس کانام کمرکس مشہور ہے ممسک و مغلظ منی ہونے کی وجہ سے مقوی باہ اور دافع رقت و جریان ہے۔
اکسیر کا یا کلپ نسخہ ۔
ڈھاک کی جڑ کاچھلکا سفوف بناکر بقدرچھ ماشے دودھ کے ہمراہ کھلانا محافظ جوانی بیان کیاجاتاہے۔وید لوگ کہتے ہیں کہ اس کے مستقل استعمال سے انسان کے چہرے پر نہ جھریاں پڑتی ہیں نہ مسوڑھے گلتے ہیں اور نہ بال سفید ہوتے ہیں بلکہ چہرہ گلابی اور جلد شادابی ہوجاتی ہے-

Photos from Ideal Health's post 06/07/2026

محبت ایک خوشبو ھے ھمیشہ ساتھ چلتی ھے
کوئی انسان تنہائی میں بھی تنہا نہیں رہتا

30/06/2026

Happy Birthday Dear my son Muhammad Hashim Khan. May Allah Ta'ala Bless you with His uncountable Blessings. Aameen

13/06/2026
10/06/2026

Struggle

Category

Address

IdealHealth 11th Commercial Street Phase II Ext DHA Karachi
Karachi
75500

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ideal Health posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Subscribe

We will notify you when anything happens in Karachi.