Halqa۔e۔Soharwardia Official

Halqa۔e۔Soharwardia Official

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Halqa۔e۔Soharwardia Official, Health/Beauty, Riaz Abad martin Road, Karachi.

09/05/2026

56 ویں سالانہ کُل پاکستان محفلِ نعت بسلسلہ 26 واں سالانہ عرس مبارک امامِ انقلابِ نعت، مجددِ نعت، فنا فی النعت، لسانِ حسان، غوثِ زماں، ریاض العارفین، سراج السالکین، ماہتابِ سہروردیہ، شمسِ فلکِ قلندریہ، حضرت علّامہ مولانا پیر سیّد محمد ریاض الدین ریاضؔ سہروردی نوّر اللّٰہ مرقدہ العزیز

08/05/2026

الحمدللّٰہ و فضلِ رسولِ اللّٰہ
میرے جنم دن 6/مئی کو مجھے سب سے اہم اور خصوصی تحفہ میری کتاب " تذکرۂ خانوادۂ ریاض سہروردی " کی اشاعتِ اوّل کی صورت میں موصول ہوا۔

کتاب ابھی مخصوص تعداد میں شائع کی گئی ہے۔ اِس لیے پہلے آئیں اور پہلے پائیں والا معاملہ رہے گا۔ کچھ تفصیل ملاحظہ فرمائیں:

نامِ کتاب : تذکرۂ خانوادۂ ریاض سہروردی

مصنف : محمد طفیل نوری، سہروردی، ریاض آبادی

موضوع : خانوادۂ ریاض سہروردی کی 162 سالہ (1863ء تا 2025ء) سوانحِ حیات، نعتیہ، دینی، علمی، سماجی اور فروغِ سلسلۂ عالیہ سہروردیہ کے حوالے سے خدمات

کُل صفحات : 353

سالِ اشاعت : بارِ اوّل ۱۴۴۷ھ/2026ء

ناشر: مکتبۂ سہروردیہ قلندریہ کراچی (منجانب مصنفِ کتابِ ہذا)

سرورق : محمد بلال رضا مصطفائی

برموقع : 26 واں سالانہ عرسِ مبارک امامِ انقلابِ نعت، مجدّدِ نعت، حضرت علّامہ مولانا سیّد محمد ریاض الدین سہروردی رحمۃ اللّٰہ علیہ

قیمت : 1200 روپے بمع ڈاک/ڈیلیوری

رابطہ : 03022686726
(حافظ عبد الکبیر ہارون اسدی)
03132020829
(طفیل نوری سہروردی)

06/02/2026

" تعارف: تذکرۂ خانوادۂ ریاض سہروردی از طفیل نوری سہروردی "

راقم السطور کی مذکورہ کتاب " تذکرۂ خانوادۂ ریاض سہروردی " میں خانوادۂ ریاض سہروردی کی 1863ء تا 2025ء تک قریباً 162 سالہ سوانحِ حیات، نعتیہ، دینی، علمی، سماجی اور فروغِ سلسلۂ عالیہ سہروردیہ کے حوالے سے خدمات قدرے مفصّل و مستند انداز سے تحقیق و ترتیب دی گئی ہیں۔ خانوادۂ ریاض سہروردی پر اِس انداز میں یہ سب سے پہلی کاوش ہے۔ زیرِ تعارف کتابِ ہذا کُل چھ (6) ابواب پر مشتمل ہے۔ جس کی تفصیل درج ذیل ہے:

بابِ اوّل: والدِ گرامی علّامہ ریاض سہروردی

مفتئ اعظم امرتسر، رہبرِ شریعتِ محمدیہ، پیرِ طریقتِ چشتیہ، آفتابِ فلکِ نظامیہ، مہرِ سپہرِ سراجیہ، سرخیلِ خانوادۂ ریاض، حضرت علّامہ مولانا مفتی سیّد محمد جلال الدین شاہ جلالٓ چشتی، نظامی، سراجی، زریانی، کاشمیری ثم امرتسری قدس سرہ العزیز کی مختصر حیاتِ مبارکہ و خدماتِ عالیہ پر مشتمل ہے۔

بابِ دوم: علّامہ ریاض سہروردی

امامِ انقلابِ نعت، مجدّدِ نعت، لسانِ حسان، مہتابِ سہروردیہ، غوثِ زماں، سراج السالکین، پیرِ طریقت، رہبرِ شریعت، حضرت علّامہ مولانا سیّد محمد ریاض الدین ریاضٓ سہروردی نوّر اللّٰہ مرقدہ العزیز کی حیاتِ طیّبہ اور خدماتِ جلیلہ پر مشتمل ہے۔ یاد رہے کہ مذکورہ باب میں حضرت علّامہ سیّد محمد ریاض الدین سہروردی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی سیاسی و صحافتی حیات و خدمات بھی پہلی بار رقم کی گئی ہیں۔ جو تمام جدید کُتُبِ تذکار کے لئے مآخذ اوّل کی حیثیت رکھتی ہیں۔ علّامہ سہروردی کی تحریکِ پاکستان کے لیے خدمات بھی قابلِ تحسین اور لائقِ ستائش ہیں۔ کیونکہ آپ نے تحریکِ پاکستان کے مخالفین کے ساتھ بھی قیامِ پاکستان کی حمایت کرتے ہوئے ہی اپنا انوکھا کردار ادا کر کے دکھایا ہے۔ جو مذکورہ باب میں تحریر کردیا گیا ہے۔ حضرتِ موصوف نے اپنے وقت کے مشاہیر حضرات کے ساتھ سیاست و صحافت میں کام کیا ہے۔ جن میں سے چند کے نام درج ذیل ہیں:

1… مولانا ثناء اللّٰہ امرتسری
2… علّامہ عنایت اللّٰہ خان مشرقی
3… عطاء اللّٰہ شاہ بُخاری
4… خان عبد الغفار خان
5… مفتی محمد مظفر دہلوی
6… مولانا ظفر علی خان
7… شورش کاشمیری
8… عبد المجید نظامی

بابِ سوم: برادرانِ علّامہ ریاض سہروردی

سیّد المشائخ، محبوب المشائخ، پیرِ طریقت، رہبرِ شریعت، حضرت قبلہ حکیم ابو العطاء سیّد عبد الخالق شاہ گوہرٓ زریانی سہروردی رحمۃ اللّٰہ علیہ اور معروف خوش الحان ثناء خواں، نامور و ممتاز نعت گو شاعر، پیرِ طریقت، حضرت قبلہ سیّد محمد شریف الدین نیّرٓ سہروردی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی پہلی بار قدرے مفصّل و مستند حیات و خدمات پر مشتمل ہے۔

بابِ چہارم: فرزندگانِ علّامہ ریاض سہروردی

پیرِ طریقت، حضرت قبلہ صاحبزادہ سیّد محمد عطاء الرحمٰن سہروردی رحمۃ اللّٰہ علیہ، عالمی مبلّغِ اسلام، داعئ دینِ خیر الانام، یادگارِ اسلاف، عکسِ ریاض، پیرِ طریقت، رہبرِ شریعت، حضرت علّامہ مولانا صاحبزادہ پروفیسر سیّد محمد بدیع الدین سہروردی المعروف بہ امام سیّد سہروردی شاہ صاحب، سفیرِ سلسلۂ عالیہ سہروردیہ، بلبلِ مدینہ، گُلِ ریاضِ رسول، عالمی شہرت یافتہ قاری و نعت خوانِ رسول، پیرِ طریقت، حضرت قبلہ صاحبزادہ قاری سیّد محمد فصیح الدین سہروردی شاہ صاحب اور حضور سیّدی و مرشدی، اُستاذی و سندی، پیکرِ سُنّتِ مصطفیٰ، سند الاصفیاء، فخر الخطباء، اعجاز المشائخ، شمشیرِ سہروردیہ، جمال و جلالِ ریاض، پیرِ طریقت، رہبرِ شریعت، حضرت علّامہ مولانا قاری سیّد محمد اعجاز الدین اعجازٓ سہروردی شاہ صاحب حفظہم اللّٰہ و مدّفيوضہم کے پہلی بار قدرے مفصّل و مستند احوال و آثار اور حالات و خدمات پر مشتمل ہے۔

اوّل الذکر ہر دو شخصیات کے احوال و آثار اور حالات و خدمات گزشتہ سالوں میں کسی بھی کتاب کی زینت نہ بن سکے۔ جبکہ ثانی الذکر ہر دو شخصیات کے بنیادی کوائف ایک/دو کتاب و رسالہ سے موصول ہوئے۔ بہر حال الحمدللّٰہ و فضلِ رسولِ اللّٰہ ﷺ کتابِ ہذا میں پہلی بار فرزندگانِ علّامہ ریاض سہروردی کے ابھی تک کے احوال و آثار اور حیات و خدمات قدرے مفصّل و مستند انداز میں بیان کر دیے گئے ہیں جو جدید کُتُبِ تذکار کے لئے مآخذِ اوّل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ البتہ امام سیّد سہروردی شاہ صاحب کی تبلیغِ دینِ اسلام، اصلاحِ قوم و ملّت اور فروغِ عشقِ رسول ﷺ و سلسلۂ عالیہ سہروردیہ کے حوالے سے خدماتِ جلیلہ کا دائرۂ کار بہت وسیع ہے جس کو مکمل قلم بند کرنے کے لئے یقیناً دفترِ عظیم درکار ہے۔ لہٰذا کتابِ ہذا میں اختصار کو ملحوظ رکھتے ہوئے آپ کی خدماتِ جلیلہ کو بھی قدرے مفصّل و مستند انداز سے ترتیب دینے کی حتیٰ المقدور کوشش کی گئی ہے۔

ان شاءاللّٰہ امام سیّد سہروردی شاہ صاحب کے حالات و خدمات اور ارشادات و ملفوظات پر راقم الحروف علیحدہ سے بھی کتاب مرتّب کرے گا۔ آپ کے چند ایک ایمان افروز، حقیقت آمیز اور اصلاح کُن ارشادات و ملفوظات فقیر و حقیر، بندۂ ناچیز (راقم الحروف) نے اپنے پاس مکتوب و محفوظ رکھے ہوئے ہیں۔ جو آپ کی لسانِ اقدس سے راقم نے از خود سماعت کیے ہیں۔

بابِ پنجم: نبیرانِ علّامہ ریاض سہروردی

صاحبزادہ سیّد محمد ضیاء الرحمٰن سہروردی، صاحبزادہ سیّد محمد حسان علی سہروردی، صاحبزادہ سیّد محمد زین العابدین سہروردی، صاحبزادہ سیّد محمد نجم الدین نجمٓ سہروردی، صاحبزادہ سیّد محمد شہاب الدین سہروردی سلّمہم اللّٰہ کے مختصر حالات و خدمات پر مشتمل ہے۔

بابِ ششم: مناقبِ خانوادۂ ریاض سہروردی

خانوادۂ ریاض سہروردی کی بارگاہِ عالیہ میں مختلف شعراءِ کرام کے لکھے گئے مناقب پر مشتمل ہے۔ جس میں مرکزی کردار استاذ محترم حضرت علّامہ مولانا حافظ محمد سلیمٓ سہروردی صاحب حفظہ اللّٰہ (امام و خطیب: جامع مسجد طیبہ، لانڈھی 1، کراچی) کا ہے، چونکہ اکثر مناقب راقم السطور کی فرمائش و خواہش پر آپ ہی نے رقم فرمائے جو شاملِ کتاب ہیں۔

راقم السطور :
محمد طفیل نوری سہروردی ریاض آبادی
(خادمِ دربارِ عالیہ سہروردیہ ریاض آباد، کراچی)

27/01/2026

" 27/جنوری 1979ء یومِ وصالِ پُر ملال "

امامِ سلسلۂ عظیمیہ، ابدالِ حق، حسن اُخریٰ، حضرت قبلہ سیّد محمد عظیم برخیا سہروردی المعروف بہ قلندر بابا اولیاء نوّر اللّٰہ مرقدہ العزیز (نارتھ ناظم آباد، کراچی)

آپ کی ولادتِ با سعادت 1898ء کو قصبہ خورجہ، بلند شہر اتر پردیش (بھارت) میں ہوئی۔ جبکہ وصالِ پُر ملال ۲۷/صفر المظفر ۱۳۹۹ھ بمطابق 27/جنوری 1979ء کو کراچی میں ہوا۔ آپ نے علی گڑھ یونیورسٹی سے تعلیم کا حصول کیا۔ بعد ازاں اپنے رشتے کے نانا حضرت بابا تاج الدین ناگپوری قدس سرہ العزیز کے پاس نو (9) برس تک مقیم رہ کر روحانی تعلیم حاصل کی۔ آپ صاحبِ تصنیف بزرگ ہیں۔ آپ کی تصانیف میں اسرار و رموز کا خزانہ "لوح و قلم"، علم و عرفان کا سمندر "رباعیاتِ قلندر بابا اولیاء" اور ماورائی علوم کی جیہا پر مستند کتاب "تذکرۂ تاج الدین بابا" ہیں۔
آپ 20 ویں صدی عیسوی میں سلسلۂ عالیہ سہروردیہ کے ایک عظیم روحانی بزرگ گزرے ہیں۔ آپ سے جاری شدہ سلسلۂ عظیمیہ در حقیقت سلسلۂ سہروردیہ کی ہی ایک شاخ ہے۔ کیونکہ آپ 1956ء میں مجدّدِ سلسلۂ سہروردیہ، امام السالکین، غوثِ زماں، قلندر رسول نُما، شیخ الاسلام حضرت علّامہ ابو الفیض سیّد قلندر علی گیلانی سہروردی قدس اللّٰہ سرہ العزیز کے دستِ حق پرست پر سلسلۂ سہروردیہ میں بیعت ہوئے اور صرف تین ہفتوں کی تعلیم و تربیت کے بعد آپ کے مرشدِ موصوف نے آپ کو سلسلۂ سہروردیہ کی خلافت سے سرفراز فرمایا۔ آپ کا مزارِ اقدس نارتھ ناظم آباد، کراچی میں مرجعٔ خلائق ہے۔

(تذکرۂ قلندر بابا اولیاء از خواجہ شمس الدین عظیمی، رقم الصفحہ 154 و متعدد صفحات)

تعارف نگار:
محمد طفیل نوری سہروردی ریاض آبادی
(مدرسِ جامعہ رحمانیہ، گلشنِ اقبال، کراچی)

21/01/2026

" دربارِ عالیہ سہروردیہ ریاض آباد "

امریکہ سے تشریف لائے ہوئے عالمِ اسلام کے غیر معمولی مبلّغ، مفکّرِ اسلام، عالمی ناشرِ سہروردیہ، مہتابِ فلکِ حمیدیہ، پیرِ طریقت، رہبرِ شریعت، حضرت علّامہ مولانا محمد مسعود احمد سہروردی، اشرفی اَدَامَ اللّٰہ فیوضہ (چیئرمین آف گلوبل اسلامک میشن، نیو یارک) نے دربارِ عالیہ سہروردیہ امامِ انقلابِ نعت، مجدّدِ نعت، لسانِ حسان، غوثِ زماں، مہتابِ سہروردیہ، قمرِ فلکِ قلندریہ، ریاض العارفین، سراج السالکین، حضرت علّامہ مولانا سیّد محمد ریاض الدین سہروردی نوّر اللّٰہ مرقدہ العزیز پر ۲۹/۳۰رجب المرجب ۱۴۴۷ھ بمطابق 19/جنوری 2026ء بروز پیر کو با ادب حاضری پیش فرمائی۔ بعد ازاں فقیر و حقیر، بندۂ ناچیز (طفیل نوری سہروردی) اور برادرم محمد باسل علی سہروردی کو ایک بار پھر اپنے قیمتی اوقات میں سے وقت نِکال کر تسلّی بخش صحبت و خدمت کا موقع مرحمت فرمایا۔ نیز تبلیغِ دینِ اسلام اور فروغِ سلسلۂ عالیہ سہروردیہ کے حوالے سے چند نتیجہ اخذ پند و نصائح اور عمدہ مشوروں سے بھی نوازا۔

طالبِ دعا:
محمد طفیل نوری سہروردی ریاض آبادی
(مدرسِ جامعہ رحمانیہ، گلشنِ اقبال کراچی)

Photos from ‎Halqa۔e۔Soharwardia Official ‎'s post 18/01/2026

" دربارِ عالیہ فخرِ سہروردیہ "

فخرِ سہروردیہ، آفتابِ فلکِ قلندریہ، شیخ المشائخ، شیخ العالم، پیرِ طریقت، رہبرِ شریعت، حضرت قبلہ چوھدری محمد اقبال حمید سہروردی، گورداسپوری ثم لاہوری ثم دہلوی ثم کراچوی نوّر اللّٰہ مرقدہ العزیز (خلیفۂ اعظم: مجدّدِ سلسلۂ سہروردیہ، امام السالکین، حضرت علّامہ ابو الفیض سیّد قلندر علی گیلانی سہروردی قدس سرہ العزیز) کے مزارِ اقدس پر برادرم محمد باسل علی سہروردی کے ہمراہ ایک بار پھر شرفِ حاضری ملا۔ جن کی خدماتِ جلیلہ سے سلسلۂ عالیہ سہروردیہ کے فروغ اور ترویج و اشاعت میں بے پناہ اضافہ ہوا۔ برادرِ موصوف نے امامِ انقلابِ نعت رحمہ اللّٰہ کی رقم کردہ نعت شریف جبکہ فقیر و حقیر (راقم الحروف) نے صاحبِ مزار کے حضور نذرانۂ منقبت پیش کرنے کی سعادت بھی حاصل کی۔

مورخہ: ۲۷/رجب المرجب ۱۴۴۷ھ بمطابق 17/جنوری 2026ء بروز ہفتہ قبل از ظہر
بمقام: پی ای سی ایچ ایس (PECHS) سوسائٹی، طارق روڈ کراچی۔

عاشقِ احمدِ مُختار، محمد اقبال
مظہرِ سُنتِ سرکار، محمد اقبال
بڑھ گیا سب سے نِکو کاری میں آگے تو بنا
قائدِ حلقۂ ابرار، محمد اقبال
آج بھی تیری قیادت پہ بھروسہ ہے ہمیں
تو ہی ہے قافلہ سالار، محمد اقبال
قُرب ایسا تُجھے دربارِ رسالت میں ملا
خود بنا صاحبِ دربار، محمد اقبال
کر نہیں سکتا فراموش ریاضِٓ خستہ
شفقتیں تیری ترا پیار، محمد اقبال

(ریاضِ رسول، حصّۂ سوم، ص: 79/80)

راقم الحروف: محمد طفیل نوری سہروردی ریاض آبادی

09/01/2026

آمدِ مُرشِد در جشنِ مرتضوی و تجدیدِ نعت کانفرنس
8/جنوری 2025ء بروز جمعرات

07/01/2026

18/رجب المرجب یومِ ولادتِ باسعادت : امامِ انقلابِ نعت، مجدّدِ نعت، لسانِ حسان، مہتابِ سہروردیہ، قمرِ فلکِ قلندریہ، غوثِ زماں، ریاض العارفین، سراج السالکین، پیرِ طریقت، رہبرِ شریعت، حضرت علّامہ مولانا سیّد محمد ریاض الدین سہروردی نوّر اللّٰہ مرقدہ العزیز (۱۳۳۷ھ-۱۴۲۱ھ/1919ء-2001ء)

Photos from ‎Halqa۔e۔Soharwardia Official ‎'s post 21/12/2025

امریکہ سے تشریف لائے ہوئے عالمِ اسلام کے غیر معمولی مبلّغ، مفکّرِ اسلام، عالمی ناشرِ سہروردیہ، مہتابِ فلکِ حمیدیہ، پیرِ طریقت، رہبرِ شریعت، حضرت علّامہ مولانا محمد مسعود احمد سہروردی، اشرفی اَدَامَ اللّٰہ فیوضہ (چیئرمین آف گلوبل اسلامک میشن، نیو یارک) سے اشاعتِ دینِ اسلام اور فروغِ سلسلۂ عالیہ سہروردیہ کے حوالے سے اصلاح کُن اور تسلّی بخش ملاقات۔

مورخہ: ۱/رجب المرجب ۱۴۴۷ھ بمطابق 21/دسمبر 2025ء شبِ پیر
بمقام: رہائش گاہ محترم المقام، عزت مآب، جناب محمد وسیم سہروردی صاحب سلّمہ، گلشنِ معمار، کراچی۔

منبعِٔ انوارِ رب ہے آستانِ سہرورد
مرکزِ علمِ نبی ہیں عارفانِ سہرورد
سایہ افگن تیرے سر پہ ہے ریاضِ دل حزیں
ربِ اکبر کے کرم سے سائبانِ سہرورد

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Karachi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Address

Riaz Abad Martin Road
Karachi