Faheem Shahid
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Faheem Shahid, Lahore.
27/03/2026
"تعلقات بوجھ نہیں ہوتی"
سرمئی شام میں برگد کی چھاؤں تلے بیٹھے، تم نے گزرے دنوں کی رنگینیوں کو یاد کیا—وہ لمحے جو اب مدھم ہو چکے تھے۔ سوچ کی گہرائی میں ڈوب کر تم نے اپنی ادھوری خواہشوں اور بے چین سوالوں کو ٹٹولا۔ دنیا کی چمک دمک چھوڑ کر تم نے تنہائی اور بن باس کا راستہ اختیار کیا، مگر ہر کھوج آخرکار نراشائی میں بدلتی گئی۔
زندگی کو ڈگر پر دھکیلتے ہوئے سارے سوالوں کے جواب نہ ملنے پر
تم شہر کو واپس پلٹے،
جہاں اب تمہیں کوئی نہیں پہچانتا۔
"بلآخر تم نے جان ہی لیا کہ چاہے یا ان چاہے تعلقات کبھی بھی بوجھ نہیں ہوتے"
13/03/2026
دل نا امید تو نہیں، ناکام ہی تو ہے
،وہ وقت جب کائنات کی ہنگامہ خیزی دم توڑ دیتی ہے
اور ہمارا دل اپنے اندر کے بے نام سوالات، بے صدا حسرتوں، اور خاموش زخموں سے مکالمہ کرتا ہے۔
یہ مکالمہ نہ کسی تسکین کا متلاشی ہے، نہ کسی ہمدردی کا محتاج،
یہ صرف ایک اکیلی صدا ہے، جو اپنے خلوص میں ہم سےیادہ سچائی رکھتی ہے
Contact the business
Telephone
Website
Address
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when Faheem Shahid posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.
