Dr.Muhammad Salman
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dr.Muhammad Salman, Health/Beauty, Ferozepur Rd, Nishtar Town, .
28/09/2023
22/09/2023
بچوں کی صحت کے بارے میں مشورہ اور معلومات کیلئے ہمارا پیج فالو کریں اور اپنے پیاروں کے ساتھ شیر کریں۔
22/09/2023
بچوں کا سر بنانا اور اسکے نقصان
جیسے ہی آپ ماں بنیں گی آپکی امی، ساس، خالہ، پھوپھو، تائی، چاچی اور ہر رشتہ دار خاتون آپکو ایک مشورہ ضرور دیگی اور وہ ہے بچے کا سر کیسے بنایا جائے۔
ان مشوروں میں بچے کے سر کو آگے پیچھے سے دبانا، بچے کے سر کے نیچے گتا، لکڑی، پلیٹ٫ پتھر٫فرش یا کوئی سخت چیز رکھنا۔
بچے کا سر ایک بار غور سے دیکھیں۔ اسکا سر پیچھے سے سیدھا ہو گا جیسا اس تصویر میں left میں دکھایا گیا ہے جو کہ بالکل بھی نارمل نہیں ہے۔
سر کا اس طرح سیدھا ہوجانا Flat head syndrome کہلاتا ہے۔ جو کہ پاکستانی ماوں کے مطابق ایکachievement ہے دراصل ایک abnormal کنڈیشن ہے۔ سر کی ایک سطح کو بالکل سیدھا کر دینا اور ہڈی کی ساخت کو تبدیل کر دینا سراسر غلط ہے۔ flat head syndrome کے بچوں میں
● باریکی کے کام (یعنی fine motor skills)
●زبان کا استعمال( یعنی Language development) میں کمی آسکتی ہے۔
سب میں نہیں ہوتا لیکن ایسا ہونا ممکن ہے اور ایسے بہت سے کیسز رپورٹ بھی ہوئے ہیں۔
تو پھر سر بنانے کیلئے کیا کرنا چاہیے؟؟
تو اسکا جواب ہے کہ بچے کو سکون سے جینے دیں۔ بچے کو کبھی کروٹ اور کبھی سیدھا سلائیں سر کو ایک جگہ پہ fix نہ رکھیں تاکہ وہ کسی بھی
جگہ سے flat نہ ہو جائے اور سر کی ہڈی جو کے بچپن میں نرم ھوتی ھے کو اپنی اصلی شکل اختیار کرنے دیں جو کے گول ہے۔
اور سر بنانے کا مشورہ دینے والوں کا مشورہ ایک کان سے سن کر دوسرے کان سے نکال دیں۔
28/06/2023
May the pious event of Eid-ud-Adha bring prosperity, joy and positivity into your life. Eid Mubarak to you and your family.
23/03/2023
شوگر کی قسم کو تبدیل کرنا چاہیے اور اس کے فوائد
23/03/2023
آپنے بچے کو خون کی کمی سے بچانے کے لیے یہ ضروری کام مرحلہ وار کرنا چاہیے۔بچپن میں خون کی کمی کی سب سے بڑی وجہ گائے کا دودھ ہے۔
26/01/2023
بہترین صحت کو انجواے کرنے میں صحت کے پانچ ستونوں
پر توجہ مرکوز کرنا شامل ہے جن میں Detoxificationb، غذائیت، تندرستی، ہارمون کی اصلاح، اور تناؤ میں کمی شامل ہیں۔
مندرجہ ذیل 5 شعبوں میں توازن کرنےسے نہ صرف آپ کی مجموعی صحت بہتر رھے گی بلکہ اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ اس سے بیماری کی روک تھام میں مدد ملے گی
25/01/2023
#یرقان ایک ایسی حالت ہے جس میں جلد، آنکھوں کی سفیدی اور اندرونی جھلی بلیروبن کی ایک اعلی سطح کی وجہ سے پیلے رنگ کا ہو جاتا ہے.
یرقان کی علامات کیا ہیں؟
1) بخار۔
2) سردی لگ رہی ہے۔
3) پیٹ کا درد.
4) فلو جیسی علامات۔
5) جلد کی رنگت میں تبدیلی۔
6) گہرے رنگ کا پیشاب اور/یا مٹی کا رنگ
روک تھام
1) ہیپاٹائٹس انفیکشن سے بچیں.
2) شراب کی تجویز کردہ حدود کے اندر رہیں۔
3) صحت مند وزن کو برقرار رکھیں۔
4) اپنے کولیسٹرول کا انتظام کریں۔
5) فلٹر پانی کا استمال کر یں۔
25/01/2023
فینرگن شر بت 2 سال سے کم عمر کے بچے کو نہیں دیا جانا چاہئے۔ Phenergan بہت چھوٹے بچوں میں سانس لینے میں شدید دشواری یا موت کا سبب بن سکتا ہے۔ کسی بھی عمر کے بچے کو یہ دوا دیتے وقت اپنے ڈاکٹر کی ہدایات پر احتیاط سے عمل کریں۔
