Talha Luqman

Talha Luqman

Share

We don't just run ads we build digital empires. Powerful websites, SEO, Google & Facebook Ads that actually convert. Real strategies. Real results. No excuses.

If your business is invisible online, we fix that. Since 2019. htlbrand.com

01/11/2025

اللہ پاک ہمارے کراچی کے ہیروئنچیوں اور چرسیوں کو سلامت رکھے اور ہمت دے۔ چالان کے کیمرے بھی دو تین ماہ بعد کھمبوں سمیت نظر نہیں آئیں گے۔ ٹینشن کاہے کی؟
منقول

11/10/2025

لو جی نوا کٹا کھل گیا جے۔۔۔

10/10/2025

جو آٹھ جنگیں رکوائی ہیں وہ دوبارہ شروع کرواؤں گا اور جس نے پھر مجھے جنگ بند کروانے کا کہا اسے کہوں گا کہ جاؤ اپنی اس بےبے ماریا کورینا مچادو سے کہو کہ وہ بند کرائے۔

ٹرمپ کا متوقع ٹویٹ

10/10/2025

رواں برس 80000افراد اسرائیل سے فرار۔70فیصد اعلیٰ تعلیم یافتہ۔ 30000 ڈاکٹر وطبی عملہ شامل۔(جریدہ معاریف میں شموئيل روزنير کی رپورٹ)

10/10/2025

کابل حملہ؟
اے سی ایل ای ڈی (Armed Conflict Location & Event Data Project) ایک بین الاقوامی تنظیم ہے۔ جو دنیا بھر میں تشدد، مظاہروں اور تنازعات کا ڈیٹا جمع، تجزیہ اور نقشہ بندی کرتا ہے۔ یہ صحافیوں، محققین اور پالیسی سازوں کے لیے معلومات فراہم کرتا ہے اور اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ شراکت داری کرتا ہے۔ اس کی تازہ رپورٹ ایک عربی جریدے میں پڑھ رہا تھا۔ جس کے مطابق رواں برس ٹی ٹی پی نے پاکستان میں 600 سے زائد دہشت گرد حملے کیے ہیں، جن میں اکثریت سیکورٹی فورسز پر تھی۔ رپورٹ کے مطابق 2021 سے اب تک ٹی ٹی پی کے 40 فیصد حملے صرف وزیرستان میں ہوئے، جبکہ باقی کارروائیاں خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور لکی مروت میں ریکارڈ کی گئیں۔ ان کے نتیجے میں گزشتہ صرف ایک ہفتے کے دوران 70 پاکستانی شہید ہوئے۔ رپورٹ میں دہشت گردی کے ہر حملے کی مکمل تفصیل بھی درج ہے۔ اب خود ہی بتایئے کہ ریاست کے پاس دہشت گردوں کے خلاف ہر جگہ (بشمول سرحد پار) کارروائی کرنے کے کیا آپشن بچتا ہے؟ کیا ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھ کر مزید خوں آشامی کی کھلی چھوٹ دی جائے؟

10/10/2025

ہاں مجھے اس لڑکی کے بارے میں بھی لکھنا چاہیے تھا۔
نام ہے گریٹا تھن برگ، عمر بائیس سال، سویڈن جیسے خوبصورت ملک کی رہنے والی مگر اپنے کام میں نامور اور مقبول ایسی کہ اب ٹکر دے رہی ہے صدر ٹرمپ کو، نوبیل انعام پانے کے سلسلے میں۔
جس فلوٹیلا نے غـزہ کی محبت میں اسـرائـیلی ستم اور سفاکی کو دنیا بھر میں ننگا اور رسوا کر دیا، اس کے پیچھے اصلاً جہد و جدوجہد اسی لڑکی کی ہے۔

یہ لڑکی عرب نہ مسلمان مگر غـزہ کا درد اس کے دل میں یوں سرکش ضد بن چکا ہے جیسے ماں کے دل میں اپنے بچے کا درد۔
جس کے لیے وہ اپنا آرام اور اپنا آپ بھی داؤ پر لگا سکتی ہے۔

پچھلی بار یہ فریڈم فلوٹیلا لے کر آئی تو اسے اسـرائـیلی جیل میں پھینک دیا گیا اور پھر ملک بدر کر دیا گیا،
اسے سختی سے سنگینوں کے سائے میں دھمکایا گیا کہ اب کے ادھر کا رخ کیا تو جان سے بھی جا سکتی ہو۔
یہ باز رہنے والی کب تھی؟
یہ پھر آئی اور اب کے اس کے ساتھ چالیس ملکوں کے نامور بندے اور جھنڈے تھے۔
سب کے سب غـزہ کے درد آشنا، سب کے سب انسانیت کے نام پر انسانوں سے بلکتے بچوں اور دس لاکھ بھوکے انسانوں کے لیے درد کی بھیک مانگنے والے۔

فلوٹیلا پکڑا گیا، یہ بھی پکڑی گئی۔
اسے ستم و سفاکی کا خصوصی ہدف بنا لیا گیا۔
اس کی نیلی آنکھوں میں خوف منجمد کرنے کیلئے اس کے سنہرے بال نوچے گئے،
اس کا سویڈن میں پلا گداز ریشمی جسم سیاہ تارکول کی تپتی سڑکوں پر گھسیٹا گیا۔
اس کے بدن پر بے رحم تشدد توڑا گیا۔
اس کے چہرے پر اسـرائـیلی جھنڈا ڈال کے اسے چومنے کو کہا گیا۔

یہ نازک لڑکی مگر ڈٹی رہی، اپنے عزم بالجزم پر۔
کیسی انوکھی لڑکی ہے۔ ہے نا؟
جس عمر میں لڑکیوں کو میک اپ کی مسحور کن خوشبوئیں، تتلیوں اور جگنوؤں کی خوش رنگ اڑانیں، البیلی زندگی کے حسیں خواب آنکھیں کھولنے نہیں دیتے —
یہ اسـرائـیل کی سڑکوں پر اپنے بال کھنچواتی اور اپنے سنہرے بدن پر خونی خراشیں ڈلواتی پھر رہی ہے۔

بھلا کن کے لیے؟
ان کے لیے جن سے اس کا نہ کوئی خون کا رشتہ ہے، نہ رنگ کا، نہ مذہب کا تعلق، نہ وطن کا، نہ نسل کا رشتہ ہے، نہ زبان کا۔
رشتہ ہے تو صرف ایک — انسانیت کے درد کا رشتہ۔

جن کے سارے رشتے ہیں، ان میں سے کچھ اس پر ہنستے ہیں اور کہتے ہیں یہ فلوٹیلا تو بس ایک سازش ہے،
مگر ان سب سے بے نیاز یہ آتی ہے اور بدن و ذہن پر خراشیں لے جاتی ہے۔
اٹھا کے پھینک دی جاتی ہے تو اگلی بار زیادہ قوت سے لوٹ آتی ہے۔

سوچتا ہوں — جذبے بھی کتنے ناقابلِ تسخیر ہوتے ہیں۔
یہ معصوم سی لڑکی اسـرائـیل کے لیے ایک ڈراؤنا خواب بن گئی ہے،
اور اپنے جذبے سے یہ اب ٹرمپ کے مقابل آ گئی ہے۔

بات اب یہ ہو رہی ہے کہ نوبیل انعام اس بار ٹرمپ کو ملنا چاہیے یا اس نازک بدن میں فولادی عزم کی حامل لڑکی کو؟

میں بہرحال اس لڑکی کا شکر گزار ہوں، میری روح اس کی ممنون ہے۔
جب میرے اہل غـزہ کو میرے اپنوں نے چھوڑ دیا تھا تو یہ لڑکی — جو میری اور ان کی کچھ نہ لگتی تھی —
یہ سمندر کے پرصعوبت سفر پر نکل آتی تھی،
تاکہ اہل غـزہ کو بتا سکے کہ ان کا درد بالکل بھی رائیگاں نہیں جا رہا۔

اس دھرتی پر کچھ نازک دل اور ریشم بدن تتلیاں ان کے درد کو محسوس کر رہی ہیں۔
کچھ دل ان کے لیے بہت غمگین بھی ہیں،
ان کے زخم اور فاقے کچھ روحوں میں نیزوں کی طرح لگتے بھی ہیں۔

Greta Thunberg
تیرا شکریہ۔۔ میری طرف سے اور مسلم دنیا کی طرف سے،
عالم عرب کی طرف سے اور عالم عجم کی طرف سے،
ہمارے تیل کی طرف سے اور ہمارے ایٹم کی طرف سے،
ہماری افواج کی طرف سے اور ہمارے میزائلوں کی طرف سے،
ہماری پگڑیوں کی طرف سے اور ہمارے آنچلوں کی طرف سے۔

تیرا شکریہ
بہت شکریہ

08/10/2025

گریٹا تھنبرگ کا ڈونلڈ ٹرمپ کو جواب
سویڈش ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ان تبصروں کا جواب دیا جن میں انہوں نے کہا تھا کہ گریٹا کو اپنے "غصے کے مسائل" کے لیے کسی ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔

گریٹا تھنبرگ نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں لکھا
"میں نے سنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر میرے کردار کے بارے میں اپنی بہت خوش کن رائے کا اظہار کیا ہے، اور میں ان کے میری ذہنی صحت کے بارے میں خدشات کی قدر کرتی ہوں۔"

انہوں نے مزید لکھا:
"ٹرمپ صاحب! میں بخوشی آپ کی وہ تجاویز قبول کروں گی جن سے آپ کے مطابق ان 'غصے کے مسائل' کا حل نکل سکتا ہے — کیونکہ اگر آپ کے شاندار رویے کو دیکھا جائے تو لگتا ہے کہ آپ خود بھی ان مسائل سے دوچار ہیں۔

07/10/2025

پاک فوج نے دہلی
ممبئی آگرہ
سمیت 75 ٹارگٹس لاک کر دیئے
اس بار انڈیا کی حماقت ان کے بڑے نقصان کا باعث ہو گی
🚀
*کنٹرول لائن، ورکنگ باؤنڈری اور پاک فضائیہ سمیت پاکستانی افواج کو ہائی الرٹ کر دیا گیا،

Pakistan 💪🏻

07/10/2025

مشتاق احمد خان صاحب اسرائیلی جیل سے رہا ہو کر اردن پہنچ گئے۔

ان کا پیغام ہے کہ اڈیالہ سے لے کر اسرائیلی جیل تک مزاحمت جاری رہے گی

06/10/2025

مشتاق صاحب کی رہائی متوقع
صمود فلوٹیلا کی حمایت کرنے والی قانونی ٹیم نے ایک اہم بیان میں کہا ہے کہ یورپی قومیتوں کے 170 شرکاء (بشمول گریٹا صاحبہ) کو آج یونان بھیج دیا جائے گا، بیڑے کے 167 شرکاء باقی ہیں۔
امکان ہے کہ کل بروز منگل 7 اکتوبر 2025 کو مزاحمتی بیڑے میں حصہ لینے والے تیونس کے شہریوں کو پندرہ (15) افراد سمیت ملک بدری کرنے کا امکان ہے، جن میں الجیریا، مراکش، کویت، لیبیا، اردن، پاکستان، بحرین، ترکی اور سلطنت عمان شامل دیگر قومیتوں کے شرکاء شامل ہوں گے۔ انہیں زمینی راستے سے اردن بھیجا جائے گا۔
اور ہم آپ کو جلد از جلد درست خبر دیں گے۔
محترمہ نجاۃ ھدریش
ہمارے قومی ہیرو مشتاق احمد کی رہائی بھی متوقع۔

06/10/2025

ﺍﻣﺮﯾﮑﯽ ﺻﺪﺭ ﻧﮯ ﻭﺍﺋﭧ ﮬﺎﻭﺱ ﮐﺎ ﺭﻧﮓ ﻭ ﺭﻭﻏﻦ ﮐﺮﻭﺍﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﻣﺨﺘﻠﻒ ﻣﻤﺎﻟﮏ ﮐﮯ ﭨﮭﯿﮑﯿﺪﺍﺭﻭﮞ ﺳﮯﺗﺨﻤﯿﻨﮧ ﻃﻠﺐ ﮐﯿﺎ
‏ﭼﯿﻨﯽ ﭨﮭﯿﮑﯿﺪﺍﺭ ﻧﮯ ﺗﯿﻦ ﻣﻠﯿﻦ ﮈﺍﻟﺮ ﺗﺨﻤﯿﻨﮧ لگایا
اور ﯾﻮﺭﭘﯽ ﭨﮭﯿﮑﯿﺪﺍﺭ ﻧﮯ ﺳﺎﺕ ﻣﻠﯿﻦ ﮈﺍﻟﺮ خرچ بتایا
ﺍﻭﺭ پھر ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻧﯽ ﭨﮭﯿﮑﯿﺪﺍﺭ ﻧﮯ ﺩﺱ ﻣﻠﯿﻦ ﮈﺍﻟﺮ ﮐﺎ ﺗﺨﻤﯿﻨﮧ ﻟﮕﺎﯾﺎ
صدر ﻧﮯ ﭼﯿﻨﯽ ﭨﮭﯿﮑﯿﺪﺍﺭ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﮐﮧ ﺁﭖ ﻧﮯ‏تین ملین ڈالر تخمینہ کیسے لگایا۔۔۔؟
ٹھیکیدار نے جواب دیا کہ ایک ملین کا پینٹ 1ملین لیبر کی مزدوری کے لئے اور ایک ملین پرافٹ کا ۔
صدر نے یورپی ٹھیکدار سے سات ملین کا پوچھا
اس نے جواب دیا تین ملین کا پینٹ دو ملین لیبر کا دو ملین پرافٹ کا
صدر نے پاکستانی ‏سے پوچھا کہ تم نے کس طرح دس ملین کا تخمینہ لگایا
پاکستانی ٹھیکیدار بولا چار ملین تمہارے لیے، تین ملین میرے لیے، باقی تین ملین چائنیز کو دے کر پینٹ کروالیں گے
اور پاکستانی کنٹریکٹر کو ٹھیکہ مل گیا..

نوٹ: اس پوسٹ کا پاکستانی سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔

06/10/2025

مناظرے کا موضوع

"حیات ممات"

ہوگا

یہ والے بھائی یہ ثابت کریں گے کہ بھٹو آج بھی زندہ ہے

اور پنجاب حکومت کا جواب ہوگا

اسے پنجاب میں زندہ ثابت کرکے دکھاؤ 🤣🤣🤣

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Address

Lahore