cut gral

cut gral

Share

plz my new fage Islamic video

31/07/2025

*اولاد کی تربیت: بچوں میں احساسِ محرومی اور اس کے نقصانات*🥹

احساسِ محرومی کا مطلب ہے کہ بچہ اندر سے خود کو خالی سمجھے اور اسے لگے کہ مجھے پیار، توجہ یا عزت نہیں ملی۔ یہ کمی بچے کو ضدی، غصے والا یا احساسِ کمتری والا بنا دیتی ہے۔

🧠 *ایسا کیوں ہوتا ہے؟*
جب والدین ہر وقت مصروف رہتے ہیں۔اور بچے کی بات کو اہمیت نہیں دی جاتی۔ جب دوسرے بچوں سے ملایا جاتا ہے: دیکھو وہ کیسا ہے اور تم کیسے ہو ؟ یا جب ہر بات پر ڈانٹ یا مار ہوتی ہے، تو بچہ اندر سے بہت کمزور ہو جاتا ہے ۔

📌 *احساسِ محرومی کے نقصانات*
❌ بچہ دوسروں سے حسد کرنے لگتا ہے۔
❌ بچہ جھوٹ بولنا سیکھتا ہے۔
❌ بچہ Attention لینے کے لیے غلط حرکتیں کرتا ہے۔
❌ بچہ اندر سے ٹوٹا ہوا اور کمزور ہو جاتا ہے۔
❌ بڑے ہو کر بچہ دوسروں پر جلدی اعتبار نہیں کرتا۔

🧩 *ہمارے معاشرے میں کہاں غلطی ہوتی ہے* ؟
ہم اکثر پیار کو چیزوں سے پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں: کھلونے دے دو، موبائل دے دو۔جبکہ اصل پیار وقت دینے سے ملتا ہے، چیزوں سے نہیں۔ بعض گھروں میں لڑکیوں کو کم اہمیت دی جاتی ہے — ان میں بھی احساسِ محرومی جنم لیتا ہے۔

💡 *پھر کیا کرنا چاہیے* ؟
✔️ روزانہ کچھ وقت صرف بچے کے ساتھ بیٹھیں۔
✔️ بچے کی بات غور سے سنیں، جواب بھی دیں۔
✔️ اگر بچہ ناراض ہو تو ڈانٹنے کے بجائے پیار سے پوچھیں کیوں ناراض ہو؟
✔️ بچے کی غلطی کو مذاق نہ بنائیں۔
✔️ بچے کو بتائیں کہ وہ آپ کے لیے خاص ہے — جیسے بھی ہے۔

📌 *چھوٹا عمل — بڑی طاقت*
🔹 بچے کو اس کی پسند کی چیز کھانے میں دیں، ساتھ بیٹھ کر کھائیں۔
🔹 اس کو Hug کریں، سر پر ہاتھ رکھیں۔
🔹 روز اس سے کہیں: تم بہت اچھے ہو!

Website

Address

All
Lahore
433

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when cut gral posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Subscribe

We will notify you when anything happens in Lahore.