Beauty Tips With Ayish

Beauty Tips With Ayish

Share

Your Beauty related Problems solved here

10/05/2026

✨ نرم، صاف اور گلوئنگ اسکن چاہتے ہیں؟ ✨

ہر فیس واش اچھا نہیں ہوتا۔ زیادہ فوم اور harsh chemicals آپ کی skin کو dry اور damage بھی کر سکتے ہیں۔ اس لیے ہمیشہ gentle اور hydrating face wash استعمال کریں 💖

🌸 میری Top Picks:

💗 Garnier Sakura Glow Face Wash
روزانہ استعمال کے لیے بہترین، skin کو soft اور fresh رکھتا ہے۔

💎 Maalhaz Pearl Glow Face Wash

Budget-friendly اور glowing look کے لیے اچھی choice۔

✨ Glow Gen Brightening Face Wash

Dull skin کو bright اور smooth بنانے میں مددگار۔

🫧 Glow Me Face Wash

Oily اور acne-prone skin والوں کے لیے best۔

یاد رکھیں 👇

صرف face wash سے “fair” نہیں ہوتے، اصل glow آتی ہے: ✔ Sunscreen سے
✔ پانی زیادہ پینے سے
✔ اچھی نیند سے
✔ Moisturizer استعمال کرنے سے

اپنی skin type کے مطابق صحیح face wash choose کریں اور اپنی natural glow کو بہتر بنائیں 🌷

08/05/2026

گرمیوں میں زیادہ پسینہ اور Humidity سر کی جلد میں چکنائی جمع کر دیتی ہے، جس سے بال کمزور ہو کر گرنے لگتے ہیں۔ ☀️💦
صرف گھریلو ٹوٹکوں پر بھروسہ کرنے کے بجائے اصل وجہ سمجھنا ضروری ہے۔ اگر scalp oily، itchy یا dandruff کا شکار ہو تو یہ signs ہیں کہ آپ کے بالوں کو proper care کی ضرورت ہے۔ ✨
🌿 کچھ آسان اور مفید طریقے:
✅ ایلوویرا scalp کو ٹھنڈک دیتا ہے
✅ لیموں اضافی oil کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے
⚠️ لیکن sensitive skin پر زیادہ لیموں irritation بھی کر سکتا ہے
🌱 کلونجی اور میتھی دانہ روایتی طور پر بال مضبوط کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں، مگر اصل فرق تب آتا ہے جب آپ scalp کو صاف اور healthy رکھیں۔
💡 بہتر نتائج کے لیے: ✔️ ہفتے میں 2-3 بار mild shampoo استعمال کریں
✔️ زیادہ پسینے کے بعد scalp صاف کریں
✔️ بہت زیادہ oiling سے بچیں
✔️ پانی، لسی، ستو اور protein والی غذا زیادہ لیں
اگر بال بہت زیادہ گر رہے ہوں یا hairline پیچھے جا رہی ہو تو صرف ٹوٹکوں پر وقت ضائع نہ کریں، dermatologist سے مشورہ کریں۔ 🌸

07/05/2026

✨ فیس واش دن میں کتنی بار کرنا چاہیے؟ ✨
چہرے کو صاف رکھنا ضروری ہے، لیکن ضرورت سے زیادہ فیس واش بھی جلد کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔
✅ دن میں 2 بار فیس واش کافی ہوتا ہے: 🌞 صبح اٹھنے کے بعد
🌙 رات سونے سے پہلے
اگر آپ کی اسکن بہت آئلی ہے یا زیادہ پسینہ آتا ہے تو ایک بار اضافی بھی کر سکتے ہیں، لیکن بار بار چہرہ دھونے سے اسکن خشک اور حساس ہو سکتی ہے۔
📌 فیس واش کرنے کا صحیح طریقہ:
1️⃣ پہلے ہاتھ اچھی طرح دھوئیں
2️⃣ چہرے کو نیم گرم پانی سے گیلا کریں
3️⃣ تھوڑی مقدار میں فیس واش لیں
4️⃣ نرم ہاتھوں سے 20 سے 30 سیکنڈ تک مساج کریں
5️⃣ ٹھنڈے یا نارمل پانی سے چہرہ دھو لیں
6️⃣ تولیے سے رگڑنے کے بجائے ہلکے ہاتھ سے خشک کریں
7️⃣ آخر میں موئسچرائزر ضرور لگائیں
🌿 یاد رکھیں:
ہر اسکن کے لیے الگ فیس واش بہتر ہوتا ہے، اس لیے اپنی اسکن ٹائپ کے مطابق پروڈکٹ استعمال کریں۔

18/02/2026

چہرے کی کلینزنگ ✨
​خواتین اپنے چہرے کی کلینزنگ میں اکثر اوقات سستی سے کام لیتی ہیں جس سے چہرے پر دانے نکلنا شروع ہو جاتے ہیں اور چہرے کی ساری خوبصورتی مانند پڑ جاتی ہے۔ پھر خواتین ڈاکٹرز کے چکر لگانا شروع کرتی ہیں جہاں پیسوں کا ضیاع بھی ہوتا ہے اور چہرہ مزید خراب ہوتا ہے کیونکہ مختلف قسم کی دوائیاں چہرے پر مضر اثرات مرتب کرتی ہیں۔
​آپ اگر تھوڑی سی عقلمندی سے کام لیں تو چہرہ خوبصورت بنا سکتی ہیں۔
گھر میں ہی دودھ کی بالائی یا کھانے کے دو چمچ شہد لے کر چہرے پر مساج کریں یہ چہرے کے لیے بہترین ہے۔ اگر آپ کی جلد چکنی ہے تو اس میں دو چار قطرے لیموں کے شامل کر کے دیکھ لیں۔
چہرے کے ہلکے مساج کے بعد بھاپ لیں اس کے لیے ایک بڑی دیگچی میں ایک کھانے کا چمچ سمندری نمک اور پودینے کے پتے ڈال لیں اور پانی کو خوب کھولا لیں پھر چولہا بند کر دیں اور تولیہ سر پر ڈال کر چہرے کو کھولتے ہوئے پانی کی دیگچی کے قریب لے جا کر بھاپ لیں خیال رہے کہ بھاپ بجائے چہرے پر لگنے کے ادھر ادھر نہ ہو جائے۔
جب چہرے پر پسینہ آ جائے تو بھاپ لینا بند کر دیں اور چہرے کو کسی ململ کے کپڑے یا روئی کی مدد سے اچھی طرح صاف کر لیں۔ اس سے نہ صرف چہرے کا میل کچیل صاف ہو جاتا ہے بلکہ چہرے سے بلیک ہیڈز بھی صاف ہو جاتے ہیں اور جلد تروتازہ رہتی ہے۔

18/02/2026
05/02/2026

✨ اوپن پورز سے پریشان؟ آزمائیں یہ آسان گھریلو نسخے ✨

چہرے پر کھلے مسام (Open Pores) جلد کو بے رونق اور کھردرا بنا دیتے ہیں 😕

لیکن فکر کی کوئی بات نہیں! چند قدرتی گھریلو ٹوٹکے آپ کی جلد کو ٹائٹ اور فریش بنا سکتے ہیں 💖

🌿 گھریلو نسخے:

🔹 برف کے ٹکڑے – روزانہ 1 سے 2 منٹ چہرے پر ہلکے ہاتھ سے لگائیں، مسام سکڑنے میں مدد ملتی ہے ❄️

🔹 ملتانی مٹی + عرقِ گلاب – ہفتے میں دو بار لگائیں، جلد صاف اور ہموار ہو جاتی ہے 🌸

🔹 ایلوویرا جیل – قدرتی موئسچرائزر ہے، مسام چھوٹے دکھائی دیتے ہیں 🌱

🔹 انڈے کی سفیدی کا ماسک – جلد کو فوراً ٹائٹ کرنے کے لیے بہترین 🥚

🔹 ٹماٹر کا گودا – قدرتی ٹونر ہے، اضافی تیل کم کرتا ہے 🍅

✨ اہم مشورے:

✔️ چہرہ نرمی سے دھوئیں

✔️ سونے سے پہلے میک اپ ضرور اتاریں

✔️ زیادہ پانی پئیں 💧

قدرتی نگہداشت سے جلد بھی خوش اور آپ بھی 😍

باقاعدگی ہی کامیابی کی کنجی ہے!

👇 مزید اسکن کیئر ٹپس کے لیے کمنٹ کریں

👍 لائک اور شیئر کرنا نہ بھولیں!

05/02/2026

03/02/2026

خواتین متوجہ ہو ۔۔۔

بال لمبے ،مضبوط اور گھنے بنائیں۔۔۔

1) سر کی مالش (ہفتے میں 3 بار)
ناریل یا زیتون کے تیل میں چند قطرے ارنڈی کا تیل ملا کر 5–10 منٹ انگلیوں سے سر کی مالش کریں۔ اس سے خون کی گردش تیز ہوتی ہے اور نئے بال اُگنے میں مدد ملتی ہے۔
2) پیاز کا رس (ہفتے میں 2 بار)
پیاز کا تازہ رس نکال کر روئی سے جڑوں میں لگائیں، 30 منٹ بعد ہلکے شیمپو سے دھولیں۔ پیاز میں سلفر ہوتا ہے جو بالوں کو گھنا بناتا ہے۔
3) میتھی دانہ ماسک (ہفتے میں 1 بار)
2 کھانے کے چمچ میتھی دانہ رات بھر بھگو دیں، صبح پیس کر پیسٹ بنائیں، جڑوں میں لگائیں، 40 منٹ بعد دھو لیں۔ بال مضبوط اور گھنے ہوتے ہیں۔
4) انڈا اور دہی ماسک (10 دن میں 1 بار)
1 انڈا + 2 چمچ دہی ملا کر بالوں میں لگائیں، 20 منٹ بعد دھولیں۔ پروٹین کی کمی پوری ہوتی ہے۔
5) ایلوویرا جیل
خالص ایلوویرا جیل ہفتے میں 2 بار جڑوں میں لگائیں۔ خشکی کم ہوتی ہے اور بالوں کی گروتھ بہتر ہوتی ہے۔
6) خوراک کا خیال
انڈا، دالیں، چنا، سبز سبزیاں، کاجو، بادام، اور پانی زیادہ
پئیں۔ بال اندر سے مضبوط ہوں گے تو گھنے بھی ہوں گے۔۔۔۔

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

Lahore