Akbar Teaching Hospital
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Akbar Teaching Hospital, Health/Beauty, Near LRBT hospital Balakot Road reerh mansehra, Mansehra.
14/08/2026
اکبر ٹیچنگ ہسپتال میں یومِ آزادی پاکستان 14 اگست کے پُروقار موقع پر سی ای او، ڈاکٹرز، نرسز اور ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا آغاز دعائیہ کلمات سے ہوا، جس میں وطنِ عزیز کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
اس موقع پر شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم اپنے ملک، قوم اور انسانیت کی خدمت کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہیں گے اور صحت کے شعبے میں بہترین خدمات فراہم کرکے پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
پاکستان ہمارا فخر، ہماری پہچان اور ہماری ذمہ داری ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمارے وطن کو ہمیشہ امن، استحکام اور خوشحالی عطا فرمائے۔
🇵🇰 پاکستان زندہ باد 🇵🇰
14/08/2026
🇵🇰 جشنِ آزادی مبارک 🇵🇰
آئیں آج تجدیدِ عہد کا دن منائیں۔
14 اگست صرف آزادی کا جشن نہیں بلکہ اپنی قوم، اپنے معاشرے اور اپنے وطنِ عزیز پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے نئے عزم اور نئی ذمہ داریوں کا دن بھی ہے۔ آج ہم عہد کرتے ہیں کہ تعلیم، صحت، تحقیق، خدمتِ انسانیت، اخلاقی اقدار اور قومی ترقی کے ہر میدان میں اپنا مثبت اور مؤثر کردار ادا کریں گے۔
اکبر گروپ آف کالجز اور اس کے تمام ادارے — اکبر ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ، اکبر لائف لائن فاؤنڈیشن، اکبر انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، اکبر انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اینڈ نرسنگ کالج مانسہرہ، اکبر انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اینڈ فارمیسی کالج مانسہرہ، اکبر کالج آف سائنسز، اور دیگر تمام تعلیمی و فلاحی ادارے — اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو معیاری تعلیم، بہترین طبی سہولیات، پیشہ ورانہ تربیت اور خدمتِ خلق کے جذبے سے آراستہ کر کے ایک مضبوط، صحت مند اور ترقی یافتہ پاکستان کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
آئیں مل کر ایک ایسے پاکستان کی بنیاد رکھیں جو علم میں ممتاز، صحت میں مضبوط، کردار میں بلند اور ترقی میں دنیا کے بہترین ممالک کی صف میں شامل ہو۔
🇵🇰 پاکستان زندہ باد
🇵🇰 پاک افواج پائندہ باد
🇵🇰 جشنِ آزادی مبارک
10/08/2026
06/08/2026
🏥 اکبر ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ میں ڈاکٹرز کی ضرورت
اکبر ٹیچنگ ہسپتال، نیئر LRBT ہسپتال، بالاکوٹ روڈ مانسہرہ، عوام الناس کو معیاری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے مشن پر گامزن ہے۔
اگر آپ MBBS / FCPS ڈاکٹر ہیں اور خدمتِ خلق کے جذبے کے ساتھ اپنے علم، مہارت اور تجربے کو انسانیت کی بھلائی کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں، تو ہم آپ کو اپنی ٹیم کا حصہ بننے کی دعوت دیتے ہیں۔
ہم ایسے باصلاحیت، محنتی اور مخلص میل و فی میل ڈاکٹرز کی تلاش میں ہیں جو ہسپتال کی ترقی، مریضوں کی بہترین نگہداشت اور معاشرے کی فلاح و بہبود میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہوں۔
✅ مارننگ شفٹ
✅ ایوننگ شفٹ
✅ پیشہ ورانہ اور دوستانہ ماحول
✅ خدمتِ انسانیت کا بہترین موقع
📍 اکبر ٹیچنگ ہسپتال، نیئر LRBT ہسپتال، بالاکوٹ روڈ، مانسہرہ
📞 0345-9622514
📞 0997-550703
آئیں! مل کر صحت مند اور خوشحال معاشرے کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں۔
01/08/2026
26/07/2026
سی ای او اکبر ٹیچنگ ہسپتال، جناب نذیر احمد نے خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن (HCC KP) کے زیر اہتمام منعقدہ تین روزہ تربیتی سیشن میں بھرپور شرکت کی۔ اس تربیتی پروگرام کا مقصد صحت کے اداروں میں معیار، مریضوں کی حفاظت، انفیکشن کنٹرول، گورننس، اور صحت کی سہولیات کی بہتری کے حوالے سے آگاہی اور عملی رہنمائی فراہم کرنا تھا۔
تربیتی سیشن کے اختتام پر معزز مہمانِ خصوصی کی جانب سے تمام شرکاء کو ہیلتھ کیئر کمیشن کی طرف سے اعزازی سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا، جو ان کی پیشہ ورانہ وابستگی اور معیاری صحت کی خدمات کے فروغ کے عزم کا اعتراف ہے۔
اس موقع پر جناب نذیر احمد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اکبر ٹیچنگ ہسپتال اور اکبر گروپ آف کالجز ہیلتھ کیئر کمیشن خیبر پختونخوا کی پالیسیوں، معیارات اور رہنما اصولوں پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے تاکہ عوام کو محفوظ، معیاری اور مؤثر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں مسلسل بہتری، مریضوں کے حقوق کا تحفظ، اور معیارِ علاج کو بلند کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
انہوں نے خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن، ضلع مانسہرہ کے ذمہ داران، تمام ٹرینرز، فیکلٹی ممبران، منتظمین اور معاون عملے کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنی محنت، تجربے اور رہنمائی کے ذریعے شرکاء کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کیا اور صحت کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے قیمتی رہنمائی فراہم کی۔
ہم اس عزم کی تجدید کرتے ہیں کہ باہمی تعاون، پیشہ ورانہ تربیت اور معیار پر مبنی خدمات کے ذریعے ایک مضبوط، محفوظ اور عوام دوست ہیلتھ کیئر سسٹم کے قیام میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتے رہیں گے۔
بہتر صحت، محفوظ مریض اور معیاری خدمات ہی ایک مضبوط معاشرے کی بنیاد ہیں۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Mansehra
0221
