GM JOYO

GM JOYO

Share

everything

11/06/2026
05/06/2026

روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ وہ نہیں سمجھتے کہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جو مکمل طور پر چین کے کنٹرول میں ہے، بلکہ پاکستان ایک بڑا ملک ہے جس کے کثیر الجہتی تعلقات ہیں۔
عالمی خبر رساں ایجنسیوں کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے روسی صدر نے انڈیا اور چین کے تعلقات کو انتہائی حساس قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین سرحدی تنازعات میں کسی تیسرے ملک کی مداخلت اچھا خیال نہیں ہے، کیونکہ صدر شی چن پنگ اور وزیراعظم نریندر مودی خود باہمی مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
صدر پوتن نے واضح کیا کہ روس کے بھارت اور چین دونوں کے ساتھ آزادانہ اور اچھے تعلقات ہیں جو ایک دوسرے کو پریشان نہیں کرتے۔ انہوں نے دفاعی شعبے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ روس نے بھارت کو اپنے جدید ترین سکھوئی-57 (Su-57) ففتھ جنریشن لڑاکا طیارے کی ٹیکنالوجی پر مشترکہ کام کرنے کی پیشکش کی تھی اور روس اب بھی بھارت کو فضائی دفاعی نظام اور جدید ہتھیار فراہم کرنے کے لیے مکمل تیار ہے۔
Disclaimer:
This content is shared strictly for informational and awareness purposes, based solely on publicly available reports and media sources.

05/06/2026

چیئرمین سینیٹ پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے وفاقی دارالحکومت میں ریاستہائے متحدہ امریکہ کی آزادی کی 250ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ ایک پروقار استقبالیہ تقریب میں شرکت کی، جہاں انہوں نے امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر سے خصوصی ملاقات کی۔
تقریب کے دوران چیئرمین سینیٹ نے اس تاریخی اور یادگار موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، امریکی حکومت، ریاستی اداروں اور وہاں کے عوام کے لیے دلی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔
اپنے خصوصی سفارتی پیغام میں چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کی شراکت داری ہمیشہ سے باہمی احترام اور مشترکہ مفادات پر استوار رہی ہے۔ انہوں نے بدلتے ہوئے عالمی منظرنامے میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی، پارلیمانی اور سفارتی روابط کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے ان میں مزید وسعت لانے پر زور دیا۔

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Moro?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

Moro
Moro