Gurjar Trend

Gurjar Trend

Share

Health n Beauty Service's

30/07/2026

*بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ*
*(وَصَلَّی اللہُ عَلَی النَّبِیِ الکَرِیم)*
*حضرت ابوامامہ رضی الله عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:*
*" اللہ تعالیٰ کسی بندے کی کوئی بات اتنی زیادہ توجہ اور ہمہ تن گوش ہو کر نہیں سنتا جتنی دو رکعتیں پڑھنے والے بندے کی سنتا ہے، اور بندہ جب تک نماز پڑھ رہا ہوتا ہے اس کے سر پر نیکی کی بارش ہوتی رہتی ہے، اور بندے اللہ عزوجل سے (کسی چیز سے) اتنا قریب نہیں ہوتے جتنا اس چیز (قرآن) سے جو اس کی ذات سے نکلی ہے۔"*
*(رواہ الترمذی:2911)*
✨✨✨✨✨✨✨✨✨✨
*بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ*
*(وَصَلَّی اللہُ عَلَی النَّبِیِ الکَرِیم)*
*پانچ امور جن سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پناہ مانگتےتھے:*
*سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا ہے کہ:*
*" حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پانچ باتوں سے اللہ کی پناہ مانگا کرتے تھے:*
*بزدلی سے، بخیلی سے، انتہائی بڑھاپے اور لاچاری کی عمر سے، سینے کے فتنوں (یعنی حسد، کینہ اور برے اخلاق و عقائد) سے اور عذابِ قبر سے۔"*
*(ابو داؤد:1539)*
*15،صفر المظفر،1448ھ*
*30،جولائی،2026ء*

30/07/2026

*القرآن سورۃ نمبر 47 محمد.*
*(آیت نمبر 30)*
*أَعُوذُ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ.*
*بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ.*
*وَلَوۡ نَشَآءُ لَاَرَيۡنٰكَهُمۡ فَلَعَرَفۡتَهُمۡ بِسِيۡمٰهُمۡ‌ؕ وَلَتَعۡرِفَنَّهُمۡ فِىۡ لَحۡنِ الۡقَوۡلِ‌ؕ وَاللّٰهُ يَعۡلَمُ اَعۡمَالَكُمۡ۔*
ترجمہ:اور (مسلمانو) اگر ہم چاہیں تو تمہیں یہ لوگ اس طرح دکھا دیں کہ تم ان کی علامت سے انہیں پہچان جاؤ، اور (اب بھی) تم انہیں بات کرنے کے ڈھپ سے ضرور پہچان ہی جاؤ گے، اور اللہ تم سب کے اعمال کو خوب جانتا ہے۔
*(آیت نمبر 31)*
*أَعُوذُ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ.*
*بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ.*
*وَلَـنَبۡلُوَنَّكُمۡ حَتّٰى نَعۡلَمَ الۡمُجٰهِدِيۡنَ مِنۡكُمۡ وَالصّٰبِرِيۡنَ ۙ وَنَبۡلُوَا۟ اَخۡبَارَكُمۡ۔*
ترجمہ:اور ہم ضرور تمہیں آزمائش میں ڈالیں گے، تاکہ ہم یہ دیکھ لیں کہ تم میں سے کون ہیں جو مجاہد اور ثابت قدم رہنے والے ہیں، اور تاکہ تمہارے حالات کی جانچ پڑتال کرلیں۔
*(آیت نمبر 32)*
*أَعُوذُ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ.*
*بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ.*
*اِنَّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا وَصَدُّوۡا عَنۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ وَشَآقُّوا الرَّسُوۡلَ مِنۡۢ بَعۡدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُمُ الۡهُدٰىۙ لَنۡ يَّضُرُّوا اللّٰهَ شَيۡــئًا ؕ وَسَيُحۡبِطُ اَعۡمَالَهُمۡ.*
ترجمہ:یقین رکھو کہ جن لوگوں نے کفر اپنا لیا ہے، اور دوسروں کو اللہ کے راستے سے روکا ہے، اور پیغمبر سے دشمنی ٹھانی ہے باوجود یہ کہ ان کے سامنے ہدایت واضح ہو کر آگئی تھی، وہ اللہ کو ہرگز کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتے، اور عنقریب اللہ ان کا سارا کیا دھرا غارت کردے گا۔
*(آیت نمبر 33)*
*أَعُوذُ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ.*
*بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ.*
*يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اَطِيۡعُوا اللّٰهَ وَاَطِيۡعُوا الرَّسُوۡلَ وَلَا تُبۡطِلُوۡۤا اَعۡمَالَـكُمۡ.*
ترجمہ:اے ایمان والو ! اللہ کی اطاعت کرو، اور رسول کی اطاعت کرو، اور اپنے اعمال کو برباد نہ کرو۔
*(آسان ترجمہ قرآن،مفتی تقی عثمانی)*

29/07/2026

It is Allah who made for you the night that you may rest therein and the day giving sight. Indeed, Allah is full of bounty to the people, but most of the people are not grateful.
#
اللہ تعالٰی نے تمہارے لئے رات بنا دی کہ تم اس میں آرام حاصل کرو اور دن کو دیکھنے والا بنا دیا بیشک اللہ تعالٰی لوگوں پر فضل و کرم والا ہے لیکن اکثر لوگ شکر گزاری نہیں کرتے

28/07/2026
28/07/2026

Naat

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address

Multan