Ab Azam Khan

Ab Azam Khan

Share

⚡ Lighting dreams with love | Electrical Engineering student 💡|Hailing from Dir lower Jehanpasa|

26/07/2026

کچھ شخصیات الفاظ سے نہیں، اپنے کردار اور عمل سے پہچانی جاتی ہیں۔ نجیب انجم سر بھی انہی میں سے ایک ہیں۔

انہوں نے صرف ایک استاد کی حیثیت سے نہیں بلکہ ہر مرحلے پر میری رہنمائی اور حوصلہ افزائی کی۔ تعلیم ہو، کیریئر ہو، سماجی خدمت ہو یا دیگر شعبے، ہر موقع پر ان کی خاموش مگر مضبوط حمایت میرے ساتھ رہی۔ وہ واقعی ان لوگوں میں سے ہیں جو کم بولتے ہیں اور زیادہ عمل کرتے ہیں۔

حالیہ یوتھ کمیٹی جہان پاسہ کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ کی کامیابی میں بھی ماسٹر نجیب انجم سر اور ان کی پوری ٹیم کا کردار قابلِ تحسین رہا۔ انہوں نے پسِ منظر میں رہتے ہوئے اپنی محنت، خلوص اور بہترین ٹیم ورک سے اس شاندار ایونٹ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

دل کی گہرائیوں سے ان کا شکر گزار ہوں۔ اللہ تعالیٰ ماسٹر نجیب انجم سر کو ہمیشہ صحت، عزت اور مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین۔

25/07/2026

ہم تہہ دل سے تمام سیاسی، سماجی، مذہبی اور فلاحی شخصیات کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ بالخصوص ہر مکتبۂ فکر، ہر تنظیم اور ہر جماعت سے تعلق رکھنے والے تمام معزز مہمانوں کا، جنہوں نے موسم کی خرابی کے باوجود اپنی قیمتی موجودگی سے ہمارے ٹورنامنٹ کو کامیاب بنایا۔
آپ سب کی آمد، محبت، تعاون اور حوصلہ افزائی ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔ اگر انتظامات میں ہماری کسی کمی یا کوتاہی کی وجہ سے کسی دوست کی دل آزاری ہوئی ہو تو ہم خلوصِ دل سے معذرت خواہ ہیں۔ امید ہے آپ آئندہ بھی اسی محبت اور اخلاص کے ساتھ ہمارا ساتھ دیتے رہیں گے۔
آپ سب ہمارے لیے یکساں قابلِ احترام اور قابلِ قدر ہیں۔
آپ کا مخلص
عبدالعظم خان

22/07/2026

I'm by blood pathan Imran Khan 🌹

Photos from Ab Azam Khan's post 17/07/2026

جب پشاور کے کور کمانڈر نے ایک پشتون ماں کو کہا کیا ہوا؟ ایک دو بچے شہید ہوئے اور پیدا کرو، کیا اُس وقت شہداء کی توہین نہیں ہوئی تھی؟
درباریانو

14/07/2026

میں مولانا صاحب کے ساتھ نہیں، ان کی اس بات کے ساتھ کھڑا ہوں۔
جو بات حق کے مطابق ہو، بلا کسی تفریق اس کی حمایت کرتا ہوں۔
اللہ کرے اس مؤقف پر استقامت رہے اور یوٹرن کی نوبت نہ آئے۔
اختلافات اپنی جگہ، مگر اس بار مولانا صاحب نے درست بات کی ہے۔
میں شخصیت کا نہیں، صرف اس بات کا حامی ہوں۔
البتہ ماضی گواہ ہے، اس لیے یوٹرن کا امکان کسی بھی وقت موجود ہے۔

Photos from Ab Azam Khan's post 12/07/2026

علیمہ خان کو دیر کے سر زمین پر خوش آمدید ایک بار نہیں ہزار بار او دیر کے مہمان نوازی اور محبت دیکھوں

06/07/2026

مالاکنڈ ڈویژن پر غیر قانونی اور غیر آئینی طور پر ٹیکس کے نفاذ کو ہم مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں اور اس فیصلے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

ہم ریاست سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنا یہ فیصلہ فوری طور پر واپس لے۔ مالاکنڈ ڈویژن کے عوام پر زبردستی ٹیکس کا نفاذ کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔

مالاکنڈ کے عوام اپنے آئینی اور قانونی حقوق کے تحفظ کے لیے متحد ہیں، اور ہر غیر منصفانہ فیصلے کے خلاف پرامن اور جمہوری آواز بلند کرتے رہیں گے۔

05/07/2026

الحمدللہ! آج ایک بار پھر YCJ Season 2 Tournament کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔

افتتاحی خطاب جناب امیر سلم صاحب نے کیا۔ انہوں نے اس موقع پر یوتھ کمیٹی جہانپاسہ کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان شاء اللہ یہ کمیٹی آئندہ بھی علاقے کی ترقی اور عوامی خدمت میں اہم کردار ادا کرتی رہے گی۔

میں بھی جناب امیر سلم صاحب کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے اپنی مصروفیات کے باوجود وقت نکال کر عوامی خدمت میں حصہ لیا۔ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور ان کی خدمات کو قبول فرمائے۔ آمین۔

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Peshawar?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

Maskini Jehanpassa
Peshawar