Daily Etlaeaam Chaman
editor
06/06/2026
کوئٹہ۔ گزشتہ روز سول ہسپتال کوئٹہ میں لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر تیزاب پھینکنے کے دلخراش واقعے کے دوران ڈیوٹی پر موجود پیرا میڈک عبالرازق خلجی کی جانب سے انسانیت کے بچاؤ کے عظیم جذبے سے سرشار ھوکر لیڈی ڈاکٹر کو بچانے کے لئے آگے بڑھنے اور خود کو تیزاب سے متاثر کرنے پر آریہ ہسپتال میں خصوصی تیمارداری کے دوران مشر صادق خان اچکزئی کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا گیا۔ آریہ ہسپتال میں صادق خان اچکزئی نے عبدالرازق خلجی کی تیمارداری کی اور ھر قسم کے تعاون و علاج معالجے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ اس موقع پر مرکزی رہنماؤں محمدعرفان خلجی ، عبدالروف آزاد ،مشیر برائے میڈیا وطن یار خلجی اور دیگر نے بھی عیادت کی ۔
06/06/2026
تعمیرِ نو یونیورسٹی کا قیام بلوچستان کے تعلیمی مستقبل میں سنگِ میل ثابت ہوگا: چیئرمین ایچ ای سی
بلوچستان کے تعلیمی ادارے معیار اور صلاحیت میں ملک کے کسی بھی ادارے سے کم نہیں، تعلیم قومی ترقی کی بنیاد ہے
کوئٹہ، 5 جون 2026: چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) ڈاکٹر نیاز احمد اختر ستارہ امتیاز نے کہا ہے کہ تعمیرِ نو یونیورسٹی کا قیام بلوچستان کے تعلیمی منظرنامے میں ایک تاریخی سنگِ میل ثابت ہوگا، جو صوبے میں اعلیٰ تعلیم، تحقیق اور انسانی وسائل کی ترقی کے نئے دور کا آغاز کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے نہ صرف بلوچستان کے طلبہ و طالبات کو اپنے ہی صوبے میں معیاری اور جدید تعلیم کے مواقع میسر آئیں گے بلکہ یہ ادارہ مستقبل میں خطے کا ایک اہم علمی و تحقیقی مرکز بھی بن سکتا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار تعمیرِ نو ایجوکیشنل سسٹم کے طلبہ، طالبات اور اساتذہ کرام سے خصوصی خطاب کے دوران کیا۔
چیئرمین ایچ ای سی نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال خطہ ہے اور اس کی حقیقی ترقی کا انحصار تعلیم اور تحقیق کے فروغ پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو جدید علوم، ٹیکنالوجی اور تحقیق کے میدان میں آگے لانا وقت کی اہم ضرورت ہے اور ہائر ایجوکیشن کمیشن اس مقصد کے لیے بھرپور اقدامات کر رہا ہے۔
انہوں نے کوئٹہ میں تعلیمی اداروں کے دورے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ بلوچستان کے تعلیمی ادارے معیار کے لحاظ سے کسی بھی بڑے شہر کے اداروں سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے طلبہ و طالبات میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے، اور اگر انہیں بہتر مواقع فراہم کیے جائیں تو وہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر نمایاں مقام حاصل کر سکتے ہیں۔
ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے کہا کہ پاکستانی تعلیمی ادارے اور نوجوان عالمی سطح پر اپنی قابلیت کا لوہا منوا رہے ہیں، اور ضرورت اس امر کی ہے کہ تعلیمی معیار کو مزید بہتر اور تحقیق پر مبنی بنایا جائے تاکہ قومی ترقی کی رفتار مزید تیز ہو سکے۔
انہوں نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے یونیورسٹیوں کو تعلیمی معیار بہتر بنانے کے لیے بین الجامعاتی تعاون، تحقیقی منصوبوں اور تعلیمی اشتراک کے مواقع فراہم کیے ہیں تاکہ اعلیٰ تعلیم کے نظام کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔
چیئرمین ایچ ای سی نے تعمیرِ نو ٹرسٹ بلوچستان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ معیاری تعلیم کے فروغ اور کردار سازی میں ایک نمایاں مقام رکھتا ہے اور بلوچستان کے تعلیمی نظام میں ایک روشن مثال ہے۔
انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ طلبہ کی علمی تربیت کے ساتھ ساتھ ان کی اخلاقی اور کردار سازی پر بھی خصوصی توجہ دیں، جبکہ طلبہ کو محنت، لگن اور مستقل مزاجی کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کی تلقین کی۔
طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کامیابی کا راستہ محنت، دیانت اور تسلسل سے گزرتا ہے، اور نوجوانوں کو اپنی تمام تر توانائیاں علم کے حصول اور اپنی صلاحیتوں کے نکھار پر صرف کرنی چاہئیں۔
اس موقع پر سیکرٹری تعمیرِ نو ٹرسٹ بلوچستان محمد نسیم لہڑی نے کہا کہ ٹرسٹ کا مقصد بلوچستان کے ہر بچے تک معیاری تعلیم کی رسائی کو یقینی بنانا ہے، اور اس مشن کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں سمیت متعلقہ اداروں کو چاہیے کہ وہ تعلیمی شعبے میں کام کرنے والے اداروں کی بھرپور حوصلہ افزائی اور تعاون کریں تاکہ صوبے میں تعلیمی ترقی کا عمل مزید تیز ہو سکے۔
بعد ازاں ممبر بورڈ آف گورنرز تعمیرِ نو ٹرسٹ بلوچستان اور سیکرٹری حکومت بلوچستان حافظ محمد طاہر نے چیئرمین ایچ ای سی کو ادارے کی کارکردگی، کامیابیوں اور مستقبل کے تعلیمی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔
انہوں نے بتایا کہ تعمیرِ نو ٹرسٹ بلوچستان میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے مسلسل خدمات انجام دے رہا ہے اور مستقبل میں بھی تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
تقریب میں مختلف سرکاری و نجی جامعات کے وائس چانسلرز، ماہرینِ تعلیم، سینئر اساتذہ، تعلیمی منتظمین، طلبہ و طالبات، اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے بلوچستان میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور تعمیرِ نو یونیورسٹی کے قیام کو ایک اہم اور خوش آئند تعلیمی پیش رفت قرار دیا۔
06/06/2026
پشین : کلی کربلا کے رہائشی حاجی کریم آغا، جو بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے قومی اسمبلی کے سابق امیدوار رہ چکے ہیں، کو مبینہ طور پر ٹاک اڈہ پشین سے نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
06/06/2026
سول ہسپتال میں خاتون ڈاکٹر پر حملے کے مقدمے میں مطلوب مبینہ ملزم کی تصویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔ اگر آپ کے پاس اس شخص کے بارے میں کوئی مصدقہ معلومات ہوں تو فوری طور پر پولیس یا متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطہ کریں۔
06/06/2026
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سول اسپتال کوئٹہ میں لیڈی پی جی ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے کے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لے لیا، واقعہ کی رپورٹ طلب
متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کو بہتر علاج معالجے کے لیے آریا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کوئٹہ منتقل کردیا گیا، شاہد رند معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان
متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کو کراچی منتقلی کے لئے ائیر ایمبولینس بھی تیار ہے ، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے متاثرہ ڈاکٹر کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے اور ہر ممکن طبی معاونت یقینی بنانے کی ہدایت کردی، شاہد رند معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان
واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزم کی شناخت کا عمل تیز کردیا گیا ہے، شاہد رند معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان
قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ملزم کی فوری گرفتاری کے لیے خصوصی ہدایات جاری کردی گئی ہیں، شاہد رند معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان
ملزم کو ہر صورت گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی، شاہد رند معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان
خواتین ڈاکٹرز اور طبی عملے کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، شاہد رند معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان
25/05/2026
کوئٹہ: کیچی بیگ تھانہ کی حدود میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، فائرنگ کے نتیجے میں محمد یوسف، پرویز، آصف، طاہر اور بی بی (س) جاں بحق ہوگئے۔
پولیس نے واقعے کے فوری بعد جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے جاچکے ہیں
واقعے کا مقدمہ نامزد ملزمان کے خلاف درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔ پولیس کے مطابق واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش جاری ہے
25/05/2026
15/05/2026
چمن: معروف تاجر عزیزاللہ مرشد نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جان کی بازی ہار گئے۔
28/04/2026
ایڈوکیٹ امان اللہ کنرانی نے بلوچستان اسمبلی کی تاریخی عمارت گرانے کے فیصلے کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی، کیس کی سماعت 4 مئی کو ہوگی۔
27/04/2026
حرمزئی لمڑان پولیس چوکی پر نامعلوم افراد کا حملہ جس کے نتیجے میں حوالدار نعمت اللہ ساکن کلی سیمزئی موقع پر شہید ہوگئے پولیس فورس نے ملزمان کے خلاف سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
