Sarfraz bugti media cell
وطن سے محبت ایمان کا جز ہے ♥️🇵🇰
14/08/2026
کوئٹہ میں جشنِ آزادی کی تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، چیف سیکرٹری شکیل قادر خان اور کور کمانڈر راحت نسیم ایک ساتھ—سیاسی قیادت، بیوروکریسی اور عسکری قیادت کا اتحاد، دشمن کے لیے واضح پیغام: بلوچستان متحد ہے، پاکستان مضبوط ہے۔
جشنِ آزادی کی تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سب سے پہلے پاکستان کے تمام شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا، جنہوں نے وطن کی خاطر عظیم قربانیاں دیں۔ تقریب میں شہداء کے لیے اجتماعی دعا بھی کی گئی۔
بڑی قربانیوں کے بعد اللہ تعالیٰ نے ہمیں پاکستان جیسی عظیم نعمت عطا کی۔ آج بھی ہماری فورسز، ہمارے جوان اور سول سروسز کے افسران امن و استحکام کے لیے اپنی جانوں اور صلاحیتوں کی قربانیاں دے رہے ہیں۔
میری پہلی پہچان پاکستانی ہے، اس کے بعد سندھی، بلوچ یا پشتون ہونا ہے۔ پاکستان ہماری سب سے بڑی شناخت ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ہماری منظم اور بہادر افواج کی موجودگی میں کوئی دشمن اس ملک کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔
بلوچستان میں حکومت کی رِٹ اور امن کے قیام کے لیے جو بھی قربانی دینی پڑی، ہم دیں گے۔ دنیا میں کوئی بھی شخص پاکستان اور بلوچستان کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں کر سکتا۔ 🇵🇰
بلوچ قوم اپنی غیرت، روایات، مہمان نوازی اور اپنے ہمسایوں کے احترام کے لیے جانی جاتی رہی ہے۔ مگر آج مسافروں کو بسوں سے اتار کر قتل کرنا بلوچ اقدار نہیں۔ ایسے عناصر بلوچ قوم کی نمائندگی نہیں کرتے؛ بلوچ کی پہچان امن، غیرت اور انسانیت ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پاکستانی قوم اور اہل بلوچستان کو آزادی کی دلی مبارکباد
آزادی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے، ہمارے بزرگوں نے جانوں کے نذرانے دے کر آزاد وطن حاصل کیا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
قائداعظم محمد علی جناحؒ کی قیادت میں آزاد ریاست کا خواب حقیقت میں تبدیل ہوا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
بلوچستان میں جشن آزادی قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
بلوچستان کا بچہ بچہ وطن کے عظیم شہداء کی قربانیوں کو قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھتا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
شہداء کے اہل خانہ کو یقین دلاتا ہوں کہ قوم ان کی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
14/08/2026
یومِ آزادی مبارک 🇵🇰
پوری پاکستانی قوم اور اہلِ بلوچستان کو دلی مبارکباد۔ ہماری آزادی بزرگوں اور شہداء کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے۔
بلوچستان کے نوجوان تعلیم، مصنوعی ذہانت اور پاکستان کی ترقی کو اپنا مستقبل بنائیں، گمراہ کن پروپیگنڈے کو مسترد کرکے ملک کی تعمیر میں کردار ادا کریں۔
پاکستان ہمیشہ زندہ باد! 🇵🇰
Click here to claim your Sponsored Listing.
