Haqeeqat News

Haqeeqat News

Share

حقیقت نیوز (Haqeeqat News)

سچ کی آواز، عوام تک ۔

04/08/2026

حقیقت نیوز | راولپنڈی
رپورٹر: زبیر کمبوہ

تھانہ صادق آباد پولیس کی بروقت کارروائی، لاپتہ بچہ بحفاظت بازیاب، ملزم گرفتار
راولپنڈی کے علاقے علی آباد سے دو روز قبل لاپتہ ہونے والے بچے کو تھانہ صادق آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بحفاظت بازیاب کر لیا۔ پولیس نے مختلف مقامات پر سرچ آپریشن اور تفتیش کے بعد ملزم کو گرفتار کر کے اپنی تحویل میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق بچے کے اغوا کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ واقعے کے تمام پہلوؤں کو سامنے لایا جا سکے۔ اس کامیاب کارروائی میں عوام کے تعاون نے بھی اہم کردار ادا کیا، جس پر پولیس نے شہریوں کا شکریہ ادا کیا۔
اہلِ علاقہ نے بچے کی بحفاظت بازیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تھانہ صادق آباد پولیس کی فوری اور مؤثر کارروائی کو سراہا۔

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Rawalpindi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address

D 381 6th Road Rawalpindi
Rawalpindi