KAC AJK
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from KAC AJK, Ras al-Khaimah.
جلسے، جلوس، تقاریر، عوامی مسائل اور اہم سرگرمیوں کی بروقت اپڈیٹس۔
📍 Azad Jammu & Kashmir 🎥 Public Events & Community Updates 📢 Voice of the People
Follow KAC AJK for the latest updates
سردار امان کشمیری کا اج دن کو خطاب راولاکوٹ دریک سے لائیو
راولاکوٹ ایک گھنٹہ پہلے کی مناظر لائیو بند ہے وڈیوز ریاکارڈ کر کے آپ تک پیغام پہنچایا جا رہا۔۔
مقصد آپ تک پیغام پہنچانا ہے جڑے رہیں۔۔
راولا کوٹ لانگ مارچ سے لائف کورج
خواجہ مہران ایڈوکیٹ راولا کوٹ لانگ مارچ سے لائف کورج
راولا کوٹ لانگ مارچ سے براہ راست
راولاکوٹ گونج رہا ہے
راولا کوٹ لانگ مارچ سے لائف کورج
12/06/2026
12 جون راولاکوٹ دھرنے کے مناظر
راولاکوٹ کے گرد و نواح میں جاری دھرنوں میں عوام اپنے تسلیم شدہ مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی کر رہی اور حکمرانوں کی وعدہ خلافیوں کے خلاف نفرت کا اظہار کر رہی-
* حکمرانوں کو طاقت کا نشہ چھوڑنا ہو گا- حکمرانوں کی زمہداری بنتی ہیکہ عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے جائیں- جان بوجھ کر اس ریاست میں پاکستانی فورسز سے جو قتل و غارت کروائی جا رہی ہے جس میں یہاں کے سیاسی نمائندگان براہ راست شامل ہیں-
* ہم اپنی حکمت عملی سے اول روز سے اس تحریک کو پُرامن بنیادوں پر آگے لے کر بڑھ رہے ہیں، ہمارے شہداء کی میتیں ابھی تک فورسز کے قبضے میں ہیں، ذخمیوں کو علاج کی سہولت نہیں دی جا رہی اور مسلسل پر امن نہتے لوگوں پر اسٹریٹ فائر کیے جا رہے ہیں
* ہم اپنی عوام کی حفاظت کے لئے حالات کے مطابق نئی حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں لیکن اگر طاقتور طبقات یہ سمجھتے ہوں کہ ہم اس ظُلم، جبر کے خلاف خاموش ہوں گے یہ کسی صورت ممکن نہیں-
* اوورسیز کشمیری بھائیو— تحریک یہ تقاضہ کر رہی ہیکہ سفارتی سطح پر آپ جس استقامت کے ساتھ لڑ رہے ہیں یہ لڑائی مسلسل جاری رہنی چاہئیے- پاکستانی سفارتخانوں کے باہر مظاہروں اور دھرنوں کو منظم کریں -
گھروں میں موجود ماؤں ، بہنوں ، بیٹیوں سے اپیل ہیکہ آپ گھروں میں عبادات کا اہتمام کریں اور تحریک کی کامیابی کیلئے رب کے حضور دعاگو ہوں-
* یہ لڑائی لمبی اور فیصلہ کُن ہے- کشمیریوں کی نسل کُشی کا منظم پلان بنایا جا چکا ہے - ہم نے حکمت، فہم و فراست اور دلیرانہ فیصلوں سے یہ لڑائی جیتنی ہے - مطالبات پر کوئی کمپرومائز نہیں ہو گا- لڑیں گے، جیتیں گے انشاء اللہ
#چلوچلومظفرآبادچلو
#جون9
#مظفرآباد
12/06/2026
رات گئے عوام کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا تھا- صبح ہوتی ہی عوام واپس اپنے دھرنوں میں پہنچ چکی- ہماری پُرامن جدوجہد ہر صورت جاری رہے گی- عوام الناس پُرامن اور ثابت قدم رہیں- یہ اعصاب شکن جنگ ہے اور جیت اُسی کی ہے جس کے اعصاب مضبوط ہوں گے- اور فتح عوام کی ہو گی انشاء اللہ-
#چلوچلومظفرآبادچلو
#جون9
#مظفرآباد
Click here to claim your Sponsored Listing.
Contact the business
Telephone
Website
Address
10001
