Medical information

Medical information

Share

To share medical information and connect people of medical field from all over the world

30/09/2026

اہم اعلان
کل ان شاء اللہ گورنمنٹ ڈگری کالج برنگ، باجوڑ کے سامنے کالج کی آؤٹ سورسنگ کے خلاف پُرامن احتجاج کیا جائے گا۔
تمام طلباء، اساتذہ، والدین اور اہلِ علاقہ سے بھرپور شرکت کی اپیل ہے۔
برنگ ڈگری کالج کی آؤٹ سورسنگ نامنظور!
تعلیم کی نجکاری نامنظور!
📍 مقام: گورنمنٹ ڈگری کالج برنگ، باجوڑ

30/09/2026

Well-done kaka Jana....monga darsara u ...full support InshaAllah

30/09/2026

برنگ کالج آؤٹ سورسنگ نامنظور ۔۔۔مونگہ درسرہ شانہ بشانہ ولاڑ یو۔۔۔

30/09/2026

د برنگ کالج آوٹ سورسنگ نامنظور ۔۔۔

Photos from Medical information's post 30/09/2026

برنگ کالج کی حالیہ کارکردگی ۔۔۔پھر اوٹ سورسنگ کی بنیادی وجہ۔۔۔ایم پی اے اجمل خان اور فرزندان کی نااہلی ۔۔یا ایم پی اے کی اپنی برنگ قوم کے ساتھ دشمنی ۔۔فیصلہ آپ خود کرے ۔۔؟؟؟

30/09/2026

قامہ د فرزند عماد صیب والد محترم ایم پی اے انجنئیر اجمل خان ام پہ حلقہ کی کارکردگی صفر دہ ۔پکار دہ چہ دغہ ایم پی اے سیٹ ام باقی ٹائم لہ پارہ آوٹ سورس کی او یو ٹھیکہ دار تا حوالہ شی چہ کارکردگی خہ شی۔۔۔۔قامہ پہ اتفاق ودریدگئی او دا ٹھیکہ داران وتختوئی ۔۔۔مونگہ درسرہ ٹول باجوڑ ولاڑ یو۔۔۔

30/09/2026

' برنگ باجوڑ اور 4 دوسرے کالجز کو آوٹ سورسنگ
سے بچانے کی دردمندانہ لیکن پر زور اپیل۔!!!!!!

بخدمتِ جناب وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا، جناب سہیل خان آفریدی صاحب، وزیر برائے ہائر ایجوکیشن جناب مینا خان آفریدی صاحب اور محترم ایم پی اے متعلعہ حلقہ جناب محمد اجمل صاحب
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!!!!!!!!!!

نہایت ادب و احترام کے ساتھ ضلع باجوڑ کی تحصیل برنگ کے غریب عوام اور طلبہ کی ایک اہم تعلیمی ضرورت آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔ تحصیل بارنگ جغرافیائی اعتبار سے ایک وسیع اور اہم خطہ ہے جس کی سرحدیں ضلع دیر لوئر، ملاکنڈ اور چارسدہ سے ملتی ہیں۔ ایسے علاقے میں گورنمنٹ ڈگری کالج بارنگ کا قیام 2022ء میں محض ایک تعلیمی ادارے کا اضافہ نہیں بلکہ دور افتادہ علاقوں کے نوجوانوں کے لیے امید، سہولت اور روشن مستقبل کا دروازہ کھولنے کے مترادف تھا۔!!!!!!!!!

اس ادارے نے اپنے قیام سے اب تک صرف چار برس کے مختصر عرصے میں 361 طلبہ کو انٹرمیڈیٹ کی تعلیم مکمل کرکے آگے بڑھنے کا موقع دیا ہے جبکہ موجودہ تعلیمی سال میں 242 طلبہ زیرِ تعلیم ہیں جن میں فرسٹ ایئر کے 117 اور سیکنڈ ایئر کے 125 طلبہ شامل ہیں۔ یہ اعداد و شمار اس حقیقت کی گواہی دیتے ہیں کہ یہ ادارہ فعال ہے، طلبہ کی حقیقی ضرورت پوری کر رہا ہے اور اس دور افتادہ خطے میں سرکاری تعلیم کے ثمرات عوام تک پہنچا رہا ہے۔!!!!!!!

ایسے میں گورنمنٹ ڈگری کالج برنگ کو آؤٹ سورسنگ یا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت نجی شعبے کے حوالے کرنے کی تجویز نے طلبہ، والدین اور علاقے کے عوام میں فطری تشویش پیدا کی ہے۔ برنگ جیسے نسبتاً پسماندہ اور وسیع علاقے میں نجی تعلیمی اخراجات بہت سے خاندانوں کے لیے ایک اضافی بوجھ بن سکتے ہیں۔ خدشہ ہے کہ اگر سرکاری ادارے کی جگہ تجارتی بنیادوں پر تعلیم کا نظام قائم ہوا تو ان غریب گھرانوں کے بچے، جو بڑی مشکل سے اپنے بچوں کو کالج تک پہنچاتے ہیں، اعلیٰ تعلیم کے اس محدود موقع سے بھی محروم ہو سکتے ہیں۔!!!!!!!!!!!!

ہماری مؤدبانہ گزارش ہے کہ گورنمنٹ ڈگری کالج بارنگ کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کے فیصلے پر ازسرِنو غور کیا جائے اور اسے بدستور محکمۂ اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا کے براہِ راست انتظام میں رکھا جائے۔ اگر ادارے کو اساتذہ یا دیگر عملے کی کمی کا سامنا ہے تو اس کا حل نجکاری نہیں بلکہ مطلوبہ اساتذہ اور عملے کی باقاعدہ سرکاری تعیناتی ہے۔ ایک فعال سرکاری ادارے کو مضبوط کرنا یقیناً اس پورے خطے کے نوجوانوں کے مستقبل میں سرمایہ کاری کے مترادف ہوگا۔!!!!!!!!!!

اسی تناظر میں ہماری گزارش صرف گورنمنٹ ڈگری کالج بارنگ تک محدود نہیں۔ فہرست میں شامل دیگر چار سرکاری کالجز، یعنی حسن خیل پشاور، کرم پار لکی مروت، رجوعیہ ایبٹ آباد اور چغرزئی بونیر، بھی ان علاقوں کے نوجوانوں خصوصاً غریب خاندانوں اور طالبات کے لیے امید کے مراکز ہیں۔ ان اداروں کو بھی آؤٹ سورسنگ یا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت نجی شعبے کے حوالے کرنے کے بجائے سرکاری تحویل میں برقرار رکھا جائے تاکہ ان پسماندہ علاقوں کے بچوں کو ان کی دہلیز پر معیاری اور قابلِ استطاعت تعلیم کا حق میسر رہے۔!!!!!!!!!!

تعلیم محض ایک خدمت نہیں بلکہ ریاست کی بنیادی ذمہ داری اور معاشرے کے روشن مستقبل کی بنیاد ہے۔ بالخصوص دور افتادہ اور پسماندہ علاقوں میں سرکاری کالج کا وجود صرف ایک عمارت یا چند کلاس رومز کا نام نہیں بلکہ غریب خاندانوں کے لیے وہ راستہ ہے جس کے ذریعے ان کے بچے اپنے علاقے کی محدود معاشی و سماجی امکانات سے نکل کر علم اور ہنر کی وسیع دنیا میں قدم رکھتے ہیں۔!!!!!!!!!!

ہمیں امید ہے کہ صوبائی حکومت اور تحریکِ انصاف کی قیادت اس عوامی تشویش کو اسی جذبۂ خدمت اور عوامی فلاح کے تناظر میں دیکھے گی جس کے تحت پسماندہ علاقوں میں سرکاری تعلیمی ادارے قائم کیے گئے تھے۔ ہماری مؤدبانہ اپیل ہے کہ آؤٹ سورسنگ سے متعلق فیصلے پر نظرِ ثانی کرتے ہوئے گورنمنٹ ڈگری کالج بارنگ سمیت مذکورہ تمام کالجز کو مکمل سرکاری سرپرستی میں برقرار رکھا جائے، ان میں ضروری تدریسی و انتظامی عملہ فراہم کیا جائے اور ان اداروں کو مزید مضبوط بنایا جائے۔!!!!!!!!

یہ فیصلہ صرف چند کالجوں کے مستقبل کا فیصلہ نہیں ہوگا بلکہ ان ہزاروں غریب طلبہ کے مستقبل سے جڑا ہوگا جو اپنے علاقوں میں سرکاری تعلیم کے ان محدود مواقع کو امید کی آخری کرن سمجھتے ہیں۔ ان اداروں کو محفوظ رکھنا دراصل ان بچوں کے خوابوں، ان کے والدین کی امیدوں اور پسماندہ علاقوں کے بہتر مستقبل کو محفوظ رکھنا ہے۔!!!!!!!!!!!!!

Prof: Jamshed Khan
Chairman College Teachers Movement KP

30/09/2026

زبردست ۔۔۔ھر شے پہ سوال نہ کیگی۔۔۔ام دقہ ئ حل دے۔۔خپل حق کلہ کلہ پہ احتجاج اخستل کیگی۔۔۔ویلڈن برنگ سٹوڈنٹس 👏🏿👏🏿👏🏿

29/09/2026

د برنگ کالج لہ چہ چا د دیرش کروڑو روپو ں زمکہ فری ورکڑے وہ نو د ایم پی اے اجمل خان صیب فرزند تہ د قام د دغہ ھیرو د زوئی نوم ھم نہ وو معلوم۔۔ھغہ ایم پی اے صیب پسی پشاور تہ تلی وو او ورتہ وئلی وو چہ ایم پی اے صیب تہ خو بہ پہ برنگ کے ائیر پورٹ نہ جوڑے۔دغہ یو کالج دے ھغہ ھم پرائیویٹ شو۔ایم پی اے صیب بہ بیا چرتہ اودہ وو نو خپل فرزند صیب ئ ورسرہ سیکٹریٹ تہ لیگلی وو۔سیکرٹری صیب نہ فرزند صیب چہ سہ تپوس کڑے او ھغہ سہ جواب ورکڑے دے نو دا وائس پورہ واورئی۔۔۔مونگہ ڈیر ساداگان یو بس پہ یو وائس دھوکہ شو۔۔۔انشاءاللہ نور بہ دومرہ پہ اسانہ نہ دھوکہ کیگو۔۔۔

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Sharjah?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address


Street 1
Sharjah
0000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Medical information posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Subscribe

We will notify you when anything happens in Sharjah.