MUFTI JUBAIRa

MUFTI JUBAIRa

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from MUFTI JUBAIRa, Health/Beauty, Hojai.

09/08/2026

کسی نے کیا خوب کہا ہے ؛

موت کا خوف ہے لیکن گناہوں پر روک نہیں جنت بھی جانا ہے پر نماز کا شوق نہیں

05/08/2026

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Dilwar Hussain, Md Mofajul, Hanif Khan Hanif Khan

03/08/2026

M***i jubair

27/07/2026

53 چیزیں جن سے رسول اللہ ﷺ نے اللہ کی پناہ مانگی.

1. قرض سے۔ [بخاری: 6368]

2. برے دوست سے۔ [طبرانی کبیر: 810]

3. بے بسی سے۔ [مسلم: 2722]

4.جہنم کے عذاب سے۔ [بخاری: 6368]

5. قبر کے عذاب سے۔ [ترمذی: 3503]

6. برے خاتمے سے۔ [بخاری: 6616]

7. بزدلی سے۔ [مسلم: 2722]

8. کنجوسی سے۔ [مسلم: 2722]

9. غم سے۔ [ترمذی: 3503]

10. مالداری کے شر سے۔ [مسلم: 2697]

11. فقر کے شر سے۔ [مسلم: 2697]

12. ذیادہ بڑھاپے سے۔ [بخاری: 6368]

13. جہنم کی آزمائش سے۔ [بخاری: 6368]

14. قبر کی آزمائش سے۔ [بخاری: 6368]

15. شیطان مردود سے۔ [بخاری: 6115]

16. محتاجی کی آزمائش سے۔[بخاری: 6368]

17. دجال کے فتنے سے۔ [بخاری: 6368]

18. زندگی اور موت کے فتنے سے۔[بخاری:6367]

19. نعمت کے زائل ہونے سے۔[مسلم: 2739]

20. الله کی ناراضگی کے تمام کاموں سے۔[مسلم: 2739]

21. عافیت کے پلٹ جانے سے۔[مسلم: 2739]

22. ظلم کرنے اور ظلم ہونے پر۔
[نسائی: 5460]

23. ذلت سے۔[نسائی:5460]

24. اس علم سے جو فائدہ نہ دے۔ [ابن ماجہ:3837]

25. اس دعا سے جو سنی نہ جائے۔ [ابن ماجہ:3837]

26. اس دل سے جو (اللہ سے) نہ ڈرے ۔ [ابن ماجہ: 3837]

27. اس نفس سے جو سیر نہ ہو۔ [ابن ماجہ: 3837]

28. برے اخلاق سے۔[حاکم: 1949]

29. برے اعمال سے۔[حاکم: 1949]

30. بری خواہشات سے [حاکم: 1949]

31. بری بیماریوں سے۔ [حاکم: 1949]

32. آزمائش کی مشقت سے۔ [بخاری: 6616]

33. سماعت کے شر سے۔ [ابو داﺅد: 1551]

34. بصارت کے شر سے۔[ابو داﺅد: 1551]

35. زبان کے شر سے۔[ابو داﺅد: 1551]

36. دل کے شر سے۔[ابو داﺅد: 1551]

37. بری خواہش کے شر سے۔[ابو داﺅد: 1551]

38. بد بختی لاحق ہونے سے۔[بخاری: 6616]

39. دشمن کی خوشی سے۔[بخاری: 6616]

40. اونچی جگہ سے گرنے سے۔[نسائی: 5533]

41. کسی چیز کے نیچے آنے سے۔ [نسائی: 5533]

42. جلنے سے۔[نسائی: 5533]

43. ڈوبنے سے۔[نسائی: 5533]

44. موت کے وقت شیطان کے بہکاوے سے۔[نسائی: 5533]

45. برے دن سے۔[طبرانی کبیر: 810]

46. بری رات سے۔[طبرانی کبیر: 810]

47. برے لمحات سے۔ [طبرانی کبیر: 810]

48. دشمن کے غلبہ سے۔ [نسائی: 5477]

49. ہر اس قول و عمل سے جو جہنم سے قریب کرے۔[ابو یعلی: 4473]

50. کفر سے۔[ابو یعلی: 1330]

51. نفاق سے۔[حاکم:1944]

52. شہرت سے۔[حاکم:1944]

53. ریاکاری سے۔[حاکم: 1944]

حضور صل اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ کے نبی اور رسول ہیں. آپ کو اللہ نے معصوم پیدا فرمایا. نہ آپ کو شیطان بہکا سکتا تھا اور نہ ہی دنیا کی کسی چیز کا خوف. آپ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے امت کی تعلیم کے لیے یہ دعائیں مانگ کر امت کو سکھایا کہ ان چیزوں سے پناہ مانگیں.
اے اللہ! ہم ہر اس چیز سے تیری پناہ مانگتے ہیں جس سے تیرے پیارے حبیب ﷺ نے مانگی۔ آمین یارب العالمین۔

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Hojai?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Hojai
782429