Na 178 Syed javed Saeed kazmi Sb Insha Allah

Na 178 Syed javed Saeed kazmi Sb Insha Allah

Share

kazmi Group

03/10/2026

🚨 میں اس بحث میں نہیں پڑتا کہ کون سچا ہے اور کون جھوٹا، کون اچھا ہے اور کون برا، کون کامیاب ہے اور کون ناکام۔ سیاست میں یہ فیصلے وقت، حالات اور عوام کرتے ہیں۔
البتہ ایک بات ضرور قابلِ غور ہے کہ عوامی لیڈر غازی ملت کرنل ریٹائرڈ صاحبزدہ سید جاوید سعید شاہ صاحب کاظمی نے اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف کھل کر سوال اٹھانے، مسلسل تنقید کرنے اور سوشل میڈیا کو سیاسی بیانیے کے لیے استعمال کرنے کا ایک واضح انداز اختیار کر رکھا ہے۔

سیاسی میدان میں یہ شخص بالکل بے مہار ہے اور کسی دائرہ کار اور کسی حصار کو فالو نہیں کرتا۔ اس کی اپنی بانڈریز ہیں، اس کے اپنے خیالات ہیں، اس کی اپنی پالیسیز ہیں، جو کہ اس کو ہمیشہ آزاد خیال رکھتی ہیں۔
ہماری سیاست میں اکثر یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ سیاسی حریف وقت کے ساتھ ایک دوسرے کے قریب آ جاتے ہیں، مفادات مشترک ہو جاتے ہیں اور سخت سیاسی اختلافات بھی کسی نہ کسی سمجھوتے کی صورت اختیار کر لیتے ہیں۔ ایسے ماحول میں جو شخص مسلسل اپنی سیاسی لائن پر قائم رہتے ہوئے اپنے مخالفین کو جواب دینے پر مجبور کرے، اس کا سیاسی انداز بہرحال توجہ کا مستحق ہوتا ہے۔

اختلاف اپنی جگہ، حمایت اپنی جگہ؛ لیکن سیاسی مقابلے میں مستقل مزاجی، سوال اٹھانے اور اپنے مخالف کو جواب دینے پر مجبور کرنے کا انداز بھی سیاست کا ایک اہم پہلو ہے۔

Syed Javed Saeed Kazmi sb

03/10/2026

متوقع بلدیاتی انتخابات،،،
چیف آف جاوید کاظمی پولیٹیکل گروپ عوامی لیڈر غازی ملت کرنل ریٹاہرڈ سید جاوید سعید شاہ صاحب کاظمی۔۔۔
سید جاوید سعید شاہ صاحب کاظمی
عبدالغفور ملک آراہیں ڈاہریکٹر راشد منہاس سکول علی پور
سردار محبوب عالم خان جتوئ ایڈووکیٹ جاوید کاظمی پولیٹیکل گروپ اور
گروپ کے سینیئر رہنماؤں اور ورکروں کارکنوں کی مشاورت کے بعد تحصیل علی پور اور تحصیل جتوئی میں بلدیاتی انتخابات کے لئے امیدوار فائینل نامزد کیے جائیں گے،،،،

03/10/2026

آج رات بعد نماز عشا عوامی لیڈر امیدوار قومی اسمبلی حلقہ علی پور سید جاوید سعید شاہ صاحب کاظمی گرین کالونی لاھور فیروز پور روڈ لاھور نزد جنرل ھسپتال لاھور خطاب فرماہیں گے۔۔۔۔

02/10/2026

عوامی لیڈر غازیِ ملت سید جاوید سعید کاظمی، چیئرمین تحریکِ بقاءِ اسلام پاکستان و امیدوار قومی اسمبلی حلقہ 178 علی پور، اپنے سیاسی حلقہ کی بستی چنجن تشریف لائے،انہوں نے علاقہ کے معززین اور سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقات کی
ملاقات کے دوران علاقائی مسائل، عوامی مشکلات اور بنیادی سہولیات سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی
اس موقع پر چیف آف لاشاری برادری پیر بخش خان لاشاری، ملک قاسم حسین چنجن، تنویر احمد جھبیل، مولانا محمد ناظم علی لاشاری، ملک مجتبیٰ بوہڑ سمیت دیگر معززین و احباب موجود تھے

02/10/2026
01/10/2026

عوامی لیڈر غازی ملت سید جاوید سعید شاہ صاحب کاظمی اپنے سیاسی حلقہ علی پور کے دریا پار موضع کچی لال جلسہ عام سے خطاب کر رھے ھیں۔۔

28/09/2026

اختلافِ سیاست اپنی جگہ، دلوں میں محبت اپنی جگہ، علی پور، محلہ شیخاں والا میں ایک یادگار منظر،
عوامی لیڈر غازیِ ملت سید جاوید سعید کاظمی، چیئرمین تحریکِ بقاءِ اسلام پاکستان و امیدوار قومی اسمبلی حلقہ 178 علی پور، محلہ شیخاں والا میں جلیل سعیدی کے گھر پر محفلِ میلاد النبی ﷺ میں تشریف لائے اس موقع پر ایک ایسا قابلِ ذکر منظر دیکھنے کو ملا جس نے سیاسی اختلافات کے درمیان اخلاق، رواداری اور وسعتِ قلبی کی ایک نئی مثال قائم کر دی
محفل میلاد میں سید جاوید سعید کاظمی کے سیاسی مخالف گوپانگ گروپ کے روحِ رواں،سابق ضلع ناظم مظفرگڑھ سردار عمر خان گوپانگ تشریف لائے سید جاوید سعید کاظمی نے سیاسی اختلاف کو ایک طرف رکھتے ہوئے نہایت محبت، خندہ پیشانی اور کشادہ دلی کے ساتھ سردار عمر خان گوپانگ کی خیریت دریافت کی یہ ملاقات اس بات کا خوبصورت اظہار تھی کہ سیاست میں اختلاف ہوسکتا ہے، مگر انسانیت میں فاصلے نہیں ہونے چاہئیں عوامی لیڈر
سید جاوید سعید کاظمی نے گفتگو کے دوران علی پور شہر کے بنیادی مسائل اور عوامی محرومیوں کی طرف بھی توجہ دلائی انہوں نے کہا کہ تحصیل علی پور کے لوگوں کو طویل عرصے سے پسماندگی اور محرومیوں کا سامنا ہے جبکہ عرصہ دراز سے گوپانگ گروپ اقتدار میں ھے لمحہ فکر یہ ہے علی پور کی ترقی،خوشحالی کے لئے کوئی خاص کردار ادا نہیں کرسکا
انہوں نے سردار عمر خان گوپانگ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جہاں بجلی نہیں وہاں بجلی کے کھمبے لگوائے جائیں،کیونکہ روشنی کسی سیاسی جماعت یا گروپ کی نہیں بلکہ ہر شہری کا حق ہے اسی طرح علی پور شہر میں عرصہ دراز سے سیوریج کے مسئلے کے حل کے لیے بھی عملی توجہ دی جائے، تاکہ شہریوں کو سہولیات میسر آسکیں
بعد ازاں غازی ملت سید جاوید سعید کاظمی نے سردار عمر خان گوپانگ کے لیے محبت، شفقت اور دعاؤں کا اظہار کیا سردار عمر خان گوپانگ نے بھی سید جاوید سعید کاظمی کی اس وسعتِ قلبی، محبت اور حسنِ سلوک پر ان کا شکریہ ادا کیا

Category

Website

Address


Head Punjnad
Alipur
34201

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Na 178 Syed javed Saeed kazmi Sb Insha Allah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Subscribe

We will notify you when anything happens in Alipur.