Sohail Health Tips

Sohail Health Tips

Share

Desi Nuskha / Desi Ilaj / Beauti Tips / Health Tips / Home Remedies / On This Page

Shehad Aur Garam Paani Ke Karishmati Fayde || شہداورگرم پانی کےفائدے || Honey And Hot Water Benefits 23/03/2022

https://youtu.be/Y4r5syYOkzY

Shehad Aur Garam Paani Ke Karishmati Fayde || شہداورگرم پانی کےفائدے || Honey And Hot Water Benefits Shehad Aur Garam Paani Ke Karishmati Fayde شہداورگرم پانی کےفائدےHoney And Hot Water Benefits

Munakka ke fayde || Munakka ke benefits in urdu || Munakka ke fawaid. 22/03/2022

https://youtu.be/kcT-rtgDfGI

Munakka ke fayde || Munakka ke benefits in urdu || Munakka ke fawaid. Munakka ke fayde and health benefits in urdu, Munakka khane ke faide in urdu. Munakka se asabi kamzori, pathon ki kamzori, khoon ki kami ka ilaj in urdu. For...

01/02/2022

سردیوں کے موسم کی اس سستی سبزی کے طبی فوائد جان کر آپ ضرور اسے کھانے کو تیار ہو جائیں گے

شلجم کا شمار سردی کے موسم کی ان سبزیوں میں ہوتا ہے جس کے پسند کرنے والے کم اور نا پسند کرنے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے- یہی سبب ہے کہ اس سبزی کی قیمت بھی مارکیٹ میں کافی کم ہوتی ہے مگر اگر اس کے طبی فوائد سے واقفیت حاصل ہو جائے تو ہر کوئی اس کو کھانے کے لیے تیار ہو جائے- اس لیے آج ہم آپ کو اس معمولی سمجھی جانے والی سبزی کے بیش بہا فوائد سے آگاہ کریں گے کہ کس طرح یہ سبزی بڑی بڑی بیماریوں کے خطرات سے انسان کو بچا سکتی ہے-

1: کینسر سے بچاؤ
شلجم کی سبزی خصوصی طور پر بریسٹ کینسر اور آنتوں کے کینسر کے خطرات کو کم کرتا ہے اس میں بڑی مقدار میں اینٹی آکسیڈنٹ موجود ہوتے ہیں جو کہ جسم سے زہریلے مادے خارج کر کے کینسر کے خطرات کا خاتمہ کرتا ہے- اس کے ساتھ ساتھ یہ جگر کے افعال میں بھی بہتری لا کر نیا خون بناتا ہے-

2: دل کے دورے سے بچاؤ
شلجم کے اندر بڑی مقدار میں وٹامن کے موجود ہوتا ہے جو کہ اندرونی سوزش کا خاتمہ کرتے ہیں- اس لیے وہ شریانیں جو کہ دل کی جانب خون لے کر جاتی ہیں ان کے اندر کسی بھی قسم کی سوزش دل کے دورے کے خطرات کو بڑھا دیتی ہیں- شلجم کا استعمال ان بند شریانوں کو کھولتا ہے اور دل کے دورے کے خطرے کو کم کرتا ہے-

v 3: ہڈیاں مضبوط کرتا ہے
شلجم میں بڑی مقدار میں کیلشیم اور پوٹاشیم موجود ہوتا ہے اس لیۓ وہ ہڈیوں کے لیے بہت بہتر ہوتا ہے- یہ ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے ٹوٹی ہوئی ہڈیوں کے جوڑنے میں اتنا ہی فائدہ مند ہوتا ہے جتنا کہ ایک کپ دودھ ہوتا ہے اس کے علاوہ بڑی عمر کے لوگوں میں ہونے والے جوڑوں کے درد کا بھی خاتمہ کرتا ہے-

4: پھیپھڑوں کو صاف کرتا ہے
تمباکو نوشی کرنے والے افراد کے پھیپھڑوں میں جو ٹار جمع ہو جاتا ہے اور پھیپھڑوں کے عمل کو متاثر کرتا ہے ان کے لیے شلجم میں موجود وٹامن اے بہت مفید ثابت ہوتا ہے اور پھیپھڑوں کی صفائی کر کے ان کے افعال کو درست کرتا ہے-

5: نظام ہاضم کو بہتر کرتا ہے
شلجم میں بڑی مقدار میں فائبر موجود ہوتا ہےجو کہ قبض کا خاتمہ کرتا ہے اور نظام ہاضم کو بہتر بناتا ہے-

6: پھٹی ایڑیوں کا خامتہ کرتا ہے
سردی کے موسم میں موسم کی شدت اور خشکی کے سبب عام طور پر ایڑھیاں پھٹ جاتی ہیں جو کہ نہ صرف بدنما لگتی ہیں بلکہ کافی تکلیف کا بھی سبب بن سکتی ہیں- اس کے لیے دس سے بارہ دانے شلجم کو پتوں سمیت پانی میں ابال لیں اور اس کے بعد اس پانی میں دس سے پندرہ منٹ تک پاؤں کو بھگوئیں دو سے تین دن کے استعمال سے بدنما ایڑیاں ٹھیک ہو جائيں گے-

🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁

01/02/2022

🥀🍂🥀🍂🥀🍂🥀ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 🌹 *ہڈیوں کی کمزوری*🌹
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
_بڑی عمر کے لوگ خصوصاً خواتین کے لیے کیلشیم کا استعمال‘ ورزش اور احتیاط بہت ضروری ہے_

انسان جب جوان ہوتا ہے اور اس کے ہاتھ پائوں بخوبی کام کررہے ہوتے ہیں تو اسے خیال بھی نہیں آتا کہ وہ وقت بھی آئے گا *جب اس کی کمر جھکنے لگے گی‘ توانائی ساتھ چھوڑ جائے گی اور ہڈیاں چٹخنے لگیں گی۔ بڑھاپے میں کمزور اور بوسیدہ ہڈیاں بھی جان کا عذاب بن جاتی ہیں* ‘ لیکن مختلف طریقوں سے ہم اپنی ہڈیوں کی مضبوطی کو قائم رکھ سکتے ہیں اور *بوسیدہ ہڈیوں کی بیماری یعنی بوسیدگیِ استخواں (Osteoporosis)* سے بچ سکتے ہیں۔ اگر جوانی ہی میں ہڈیوں کی مضبوطی کا خیال رکھا جائے اور ضروری احتیاط برتی جائے تو بڑھاپے میں اس کا پھل ملتا ہے۔
🍂 *علامات*🍂
بوسیدگیِ استخواں میں ہڈیاں کمزور ہوجاتی ہیں اور بہ آسانی ٹوٹ جاتی ہیں۔ جب اس مرض کی ابتدا ہوتی ہے تو اس کی علامات ظاہر نہیں ہوتیں۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ کسی ہڈی کے ٹوٹنے پر اس بیماری کا پتا چلتا ہے۔ بوسیدہ ہڈیوں کے باعث زیادہ تر *کلائی‘ کولھے اور ریڑھ کی ہڈی میں شکستگی ہوتی ہے*۔ ریڑھ کے ستون میں جو معمولی شکستگی ہوتی ہے اس سے اس کی شکل بگڑنے لگتی ہیے اور *کمر میں خمیدگی* پیدا ہوجاتی ہے جو بوسیدگی استخواں کی نشانی ہے۔
🍂 *ماہرین کے مطابق*🍂
ایک ماہر کا کہنا ہے کہ ہماری ہڈیوں میں *پچیس سال کی عمر تک نشوونما جاری رہتی ہے اور عمر کے تیسری دہائی کی ابتدا میں یہ ہڈیاں عمر کے دوسرے تمام ادوار کے مقابلے میں مضبوط ہوتی ہیں*۔ اس وقت اگر ہڈیوں کا استحکام کو قائم رکھنے کی تدبیر کرلی جائے تو بڑی عمر میں یہ استحکام کم ہوجانے کے باوجود بوسیدگی استخواں کی نوبت نہیں آتی۔
🍂 *اقدامات*🍂
آیئے اب یہ جائزہ لیتے ہیں کہ ہڈیوں کو مضبوط بنانے اور *بوسیدگی استخواں* کا راستہ روکنے کے لیے کیا کیا جاسکتا ہے۔ ماہرین اس سلسلے میں ہدایات دیتے ہیں:

🌷 *مچھلی کھایئے اور دودھ پیجیئے*🌷 ۔ ان دونوں چیزوں میں کیلشیئم ہوتا ہے جو ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔ *چکنائی نکلا یا کم چکنائی والا دودھ استعمال کیجئے*۔ اس میں چکنائی سے بچت ہے‘ لیکن کیلشیم کی مقدار اس میں اتنی ہی ہوتی ہے جتنی کہ بالائی والے دودھ میں۔ 🐬 *مچھلی میں روغنی مچھلی کا انتخاب کیجئے*‘ کیوں کہ اس میں پایا جانے والا کیلشیم جسم میں بہتر طرح سے جذب ہوتا ہے۔ 🌷 *کیلشیم کے حصول کا ایک اچھا ذریعہ ہرے پتوں والی سبزیاں بھی ہیں*۔🌷
ایک اندازے کے مطابق ٠٢ سے ٥٤ سال کی عورتوں کو روزانہ ٠٠٨ گرام کیلشیم کھانا چاہیے۔ اس مقدار کا ایک تہائی *کیلشیم ناشتے کے دلیے اور آدھی بالائی والے دودھ اور دو توس سے* حاصل ہوجاتا ہے۔
🌷 *دوائیوں کا استعمال*۔🌷 اگر غذا سے کیلشیم کی مطلوبہ مقدار حاصل نہ ہوسکے تو اسے گولیوں💊 یا دیگر مصنوعات سے پورا کیجیے‘ لیکن یہ خیال رکھیے کہ دن بھر میں یہ مقدار دو ہزار ملی گرام سے نہ بڑھے۔ یہ بھی یاد رکھیے کہ میگ نیزئیم بھی ہڈیوں کے لیے مفید بلکہ ضروری ہے۔ اس کے علاوہ وٹامن ڈی اور جست بھی اہم ہے۔
🌷 *وٹامن ڈی بہت ضروری*🌷۔ وٹامن ڈی دھوپ☀ سے بھی حاصل ہوتی ہے۔ اسے حاصل کرنے کے دیگر ذرائع روغنی مچھلی‘ انڈا اور مارجرین ہیں۔ انہیں اپنی غذا میں مناسب طریقے سے شامل کیجیے۔
🌷 *ورزش بہت ضروری ہے*🌷 ہڈیوں کو مضبوط بنانے کے لیے ورزش بھی اہم ہے۔ ٹینس‘ اسکواش‘ باسکٹ بال اور تیز دوڑ سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں۔ وزن اٹھانے سے ہڈیوں پر بوجھ پڑتا ہے جو اچھا اثر ڈالتا ہے۔ ہفتے میں تین چار بار آدھے آدھے گھنٹے ورزش کیجیے۔
🌷۔ *تمباکو نوشی ترک کردیجیے*🌷۔ عورتوں میں تمباکو نوشی اکثر جلد سن یاس کا باعث بن سکتی ہے جس کی وجہ سے بوسیدگیِ استخواں کا خطرہ ان کے لیے بڑھ جاتا ہے۔
۔ شراب نوشی سے بھی ہڈیاں کم زور ہوجاتی ہیں۔
۔ نمک اور کیفین کا استعمال کم کیجیے۔ ہمارا جسم کیلشیم کی جو مقدار جذب کرتا ہے یہ دونوں اشیاءاس پر منفی اثر ڈالتی ہیں۔
🌷۔ *ڈائٹنگ مت کریں*🌷 بہت زیادہ دبلا ہونے کی کوشش نہ کیجیے۔ سویڈن کے ایک اسپتال میں ایک تحقیقی مطالعے سے پتا چلا ہے کہ سن بلوغ کو پہنچنے کے بعد وزن کم کرنے اور دبلا ہونے کی جو کوشش کی جاتی ہے اس کا نتیجہ اکثر بوسیدگیِ استخواں کی شکل میں ظاہر ہوتا ہے۔ دبلی عورتوں کے لیے کولھے کی شکستگی کا خطرہ ان عورتوں کی بہ نسبت زیادہ پایا گیا جنہوں نے اٹھارہ سال کی عمر کے بعد ڈیڑھ اسٹون یا اس سے کچھ زیادہ وزن بڑھایا تھا۔ *نسبتاً دبیز جسم والی عورتوں میں ایسٹروجن ہارمون کی سطح زیادہ ہوتی ہے اور عضلات بڑے ہوتے ہیں* جس کی وجہ سے ہڈی کا ٹھوس پن ہے لہٰذا وزن کم کرنے کے چکر میں غذا کی مقدار میں غیر ضروری کمی نہیں کرنی چاہیے۔
🌷 *سن یاس کے بعد بوسیدگیِ استخواں کا خطرہ زیادہ ہوجاتا ہے*🌷۔ سن یاس سے قبل بیضہ دانی میں پیدا ہونے والا *ایسٹروجن ہارمون ہڈیوں کی نشوونما* کے لیے بہت اہم ہے۔ جب اس کا سلسلہ منقطع ہوجاتا ہے تو اچانک ہڈیوں کی دبازت میں کمی آسکتی ہے۔ *یہ امکان ان عورتوں میں بڑھ جاتا ہے جو جلد سن یاس کو پہنچ گئیں یا جنہوں نے رحم براری کرالی ہے*۔ ان عورتوں کے لیے بھی بوسیدگیِ استخواں کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے جنہیں بے اشتہائی یا بہت ورزش کے باعث چھے ماہ یا اس سے بھی زیادہ دن تک ماہواری نہیں ہوتی۔
🌷 *بوسیدگیِ استخواں میں موروثی اثرات کا بھی دخل ہوسکتا ہے*🌷۔ چنانچہ جن عورتوں کی ہڈیاں چھوٹی اور کم گنجان ہوتی ہیں یا جن کے خاندان میں یہ بیماری چلی آرہی ہو ان کے لیے اس کا خطرہ زیادہ ہوجاتا ہے۔ بعض اوقات ہڈیوں کی صحت پر کچھ دوائیں بھی اثر انداز ہوتی ہیں۔ مثال کے طور پر جو لوگ دمہ‘ الرجی یا *جوڑوں کی تکلیف کے لیے بہت زیادہ مقدار میں کورٹی کو سٹیرائڈز (Corticosteroids*)استعمال کرتے ہیں ان کے لیے بوسیدگیِ استخواں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
🍂 *طرز زندگی بدلیں*🍂
بوسیدگی استخواں سے محفوظ رہنے میں ہمارے طرزِ زندگی کو بھی بڑا دخل ہے۔ بہرحال زندگی میں اعتدال قائم رکھ کر ہم اس بیماری سے بچ سکتے ہیں۔

🌹 *علاج* 🌹 ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــ بوسیدہ ہڈیوں اور جسمانی کمزوری کے لئے عام طور پر ہم جو *میڈیکیٹڈ کیلشیم* استعمال کرتے ہیں اس کا کوئی فائدہ نہیں، کیونکہ اس کا زیادہ تر حصہ بذریعہ پیشاب خارج ہوجاتا ہے اور اس کا بیشتر حصہ گردوں میں جاکر پتھری کا باعث بنتا ہے۔ میں ذاتی طور پر دوسری *کمپنیوں سے سستے اور زیادہ مؤثر غذائی مرکب کا قائل ہوں*۔ اس کا نام *Spirolina* ہے۔ اور اسے ایک انٹرنیشنل کمپنی نے تیار کیا ہے اس کی تیار کردہ سپائرولینا میں کیلشیم کے علاوہ بہت سے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو جسم کی بہت سی ضروریات کو پورا کردیتے ہیں۔ اللہ آپ کو شفا سے ہمکنار کرے. 🍂🥀🍂🥀🍂🥀🍂

29/01/2022

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اللہ رب العزت سے امید ہے کہ آپ سب خیریت سے ہونگے آج کل گاجر کا موسم ہے تو میں نے سوچا کہ سفوف نور تیار کر لیا جاۓ کیونکہ یہ سفوف گاجر کے پانی سے ہی بنتا ہے سوچا آپ دوستوں کے ساتھ بھی شیٸرکردوں ۔اس کا رزلٹ سو فیصد ہے
بسم اللہ ھوالشافی
مغز بادام 250گرام
سونف 250گرام
کوزہ مصری 250گرام
فلفل سیاہ 20گرام
الائچی سبز 10گرام
گاجر کا پانی حسب ضرورت
ترکیب تیاری:-
اول سونف کسی چینی یا شیشے کے برتن میں ڈال کر اس کے اوپر گاجر کا پانی اتنا ڈالیں کہ سونف ڈوب جائیں کچھ روز بعد یہ پانی خشک ہو جاۓ گا دوبارہ پھر گاجر کا پانی ڈال کر خشک کرلیں سہ بار یعنی تیسری بار پھر گاجر کا پانی ڈال کر خشک کرلیں بس تیار ہے باقی ادویہ کے ساتھ ملا کر پیس لیں
مقدار خوراک:-
رات سوتے وقت ایک چمچ کھانے والا بھر کر پانی سے کھا لیں اس کے بعد کوٸی چیز نہیں کھانی
فواٸد:-
دماغی کمزوری کے لٸے بہت اچھی دواہے نسیان یعنی بھول جانے کی بیماری کے لٸے اعلیٰ ٹانک ہے پورا نسخہ کھانے تک ایک سے دو نمبر تک کی عینک اتر جاتی ہے بناٸیں اور دعاٶں میں یاد رکھیں

27/01/2022

صحت کے راز
یاد رکھیں % 99 معدہ کی بیماریاں غزاء کی بد پرہیزیوں سے ھوتی ھیں،
غزاءکو اچھی طرح چبا کر نہ کھانا، کھانے کے ساتھ پانی کا زیادہ پیا جانا، ایک وقت میں کئی قسم کے کھانے کھانا، ابھی پہلی غزاء ھضم نہ ھوئی ھو اور دوسری غزا کھا لینا، کھاتے وقت غزاءکے ساتھ لُعابِ دہن شامل نہ کرنا، وغیرہ
تمام بیماریاں منہ سے شروع ھو کر مقعد پر ختم ھوتی ھیں، آپ دو دن زیادہ مرچ مصالحہ والی چیزیں کھا کر دیکھ لیں، دوسرے دن رفع حاجت کے وقت مقعد میں وہ جلن ھو گی کی خدا کی پناہ ، آنتوں میں سوزش، جگر میں سوزش، معدہ میں سوزش، معدہ کی کمزوری اور غزاء کا صحیح طور پر ھضم نہ ھونا،
مختصر یہ کہ صرف ایک غزائی بے احتیاطی سے کتنے امراض پیدا ھوتے ھیں ،
سب سے پہلے
جس بات پر عمل کرنا ضروری ھے، وہ یہ کہ کھانے کے ساتھ پانی کی مقدار کم سے کم پینا، آپ کھانے کے ساتھ صرف ایک گلاس پانی سے زیارہ پانی ھرگز نہ پیئں، چاھے ،یہ ایک گلاس پانی آپ تین حصوں میں تقسیم کر کے پیئں ۔یہ پانی تازہ ھو، ٹھنڈا ھرگز نہ ھو۔
کھانے کو بہت ھی اچھی چبا کر کھاںئں تاکہ غزاء زیادہ سے زیادہ جزو بدن بنے یعنی اگر آپ نے 100 روپے کی غزا کھائی ھے تو کم ازکم 90 روپے کی غزاء تو آپ کے جسم کو ملنی چاھیئے، اور وہ مندرجہ بالا طریقہ سے کھانے سے ہی ممکن ھے
کھانے کے بعد ایک ٹکڑا گُڑ چبا کر کھا لینا چاھیئے
جب آپ نے کھاناختم کر لیا تو اب آپ نے دو گھنٹے سے پہلے پانی نہیں پینا، یہی صحت کا راز ھے، سمجھیں آپ نے روزہ رکھا ھوا ھے،
جب تک پہلی غزاء ھضم نہ ھو، کسی صورت دوسرا کھانا نہیں کھانا چاھیئے، چاھے کوئی سونے کا نوالہ ھی کھانے کو کیوں نہ دے- جب تک حقیقی بھوک نہ لگے، کھانا نہیں کھاںئیں-
یادکھیں، کھانا نہ کھا نے سے انسان نہیں مرتا بلکہ زیادہ کھانے سے مر سکتا ھے -
کھانے کو ضرورت سمجھ کر کھاںئیں، ضروری سمجھ کر نہ کھاںئی
کھانے کے ساتھ موسم کے مطابق سلاد کھاںیئں، تھوڑاہی سہی لیکن موسم کا پھل بھی ضرور کھا لیا کریں-
رات کا کھانا سونے سے کم ازکم ،اڑھائی گھنٹہ قبل کھا لینا چاھیئے
رات کا کھانا کھانے کے بعد کم از کم 15 منٹ چہل قدمی لازمی کریں
قبض کسی صورت نہ ھونے دیں، کیونکہ قبض اُم الامراض ھے ، رات کو سونے سے پہلے ایک بار پا خانے کے لیئے ضرورجاںیئں، چاھے پا خانے کی حاجت ھو یا نه ھو۔
کھبی بھی دو مختلف بیماریوں کی دواںئیں ملا کر ایک وقت میں نہ کھاںئیں، دونوں کے بیچ میں ایک گھنٹے کا وقفہ ضروری ھے۔
دودھ کیساتھ کھٹی چیزوں ،مثلاً اچار، لیموں، کینو، انار، وغیرہ کا استعمال ھرگز نہ کریں۔
بڑھصبح، نہار منہ اگر بہت ضرورت محسوس ھو تو، صرف دو گھونٹ تازہ پانی سے زیادہ نہ پیئں۔
دوپہر کھانے کے بعد 15 منٹ قیلولہ کر لیا کریں۔
خربوہ خالی پیٹ کبھی نہ کھاںیں، سب صفراء بن جاتا ھے۔
دودھ اور خربوزہ ایکساتھ ملا کر نہ کھائیں ۔تربوز یا خربوزہ کھانے کے کم از کم ایک سے ڈیڑھ گھنٹہ بعد تک پانی نہ پئیں۔
اگر آپ کا پیشہ یا کام کی نوعیت سارا دن بیٹھ کر کام کرنے کی ھے تو، ھر دو گھنٹہ بعد ،10 منٹ کے لیئے ضرور چل پھر لیا کریں
تیزابیت کے لیئے
رات کو کھانے کے بعد ایک عدد کیلا کھا لیا کریں، ادرک کی چائے بھی، پی سکتے کریں،
اگر تیزابیت زیادہ ھو تو آدھا چمچ سوڈا بائی کارب(میٹھا سوڈا) آدھے گلاس پانی میں حل کر کے پی لیں، تھوڑا نیبو بھی نچوڑ سکتے ھیں ۔
پیشاب کو کبھی روکے رھنے کی کوشش نہ کریں ، ورنہفائدہب کا زھریلہ مادہ ,دوبارہ خون میں شامل ھو بڑھ کر uemia کا سبب بھی ھو سکتا ھے۔گردوں کے امراض اور پتھری بننے کا سبب بن سکتا ھے
پاخانہ بھی کبھی روک کر نہ بیٹھیں، کیونکہ اس سے بواسیر اور Ulcerative colitis یعنی قولون کا زخم لاحق ھونے کا امکان بڑھ سکتا ھے۔
پاخانہ کرنے کے بعد، مقعد A**s کو اچھی طرح سے پانی سے دھو یا کریں، بلکہ مقعد کو تھوڑا سا کھول کر پھر پانی سے دھویا کریں، ایسا کرنے سے بواسیر سے حفاظت رھتی ھے۔ 🍷 پاخانہ کرنے کے بعد ، تین گھونٹ پانی پی لیا کریں -
رات کو سونے سے پہلے، ٹوتھ پیسٹ لگا کر برش کر کے سویا کریں ۔صبح سویرے پھر برش کرنے کی ضرورت نہیں ۔پھر ناشتہ کرنے کے بعد ٹوتھ پیسٹ لگا کر برش کیا کریں ۔
فائدہ : صبح منہ کا زائقہ خراب نہیں ھو گا، منہ سے بد بُو نہیں آئیگی۔اور دن بھر دہن صاف رھے گا ۔
اگر آپ شادی شدہ ھیں تو، شریکِ حیات سے نزدیکی سے پہلے، چھوٹی الائچی کے دو، تین دانے نکال کر منہ میں رکھ کر چوستے رھیں۔
دوستو !
یہ قیمتی جواھر پارے ھیں ، جو آپکی نظر کر دیئے ھیں،
اب عمل کرنا آپ کا کام ھے -
اگر باتوں پر آپ نے پر من و عن عمل جاری رکھا تو یقین مانیں، اللہ کے فضل سے آپ معدہ، آنتوں اور جگر کی بیماریوں سے محفوظ رھیں گے -

27/01/2022

جسم میں خون پیدا کرنا:
نسخہ:
ٹماٹر 4 کلو، کشمش 1/2 کلو، ادرک 100 گرام، سرکہ 1 لیٹر، گُڑ 2 کلو، نمک و مرچ حسبِ ضرورت۔
ٹماٹر کاٹ کر مٹی کی ہانڈی میں پکائیں جب گل جائیں تو ٹماٹر کے بیج اور چھلکے دُور کر کے اس میں گُڑ، سرکا، ادرک اور کشمش شامل کر کے گاڑھا قوام بنائیں اور محفوظ کریں۔
خوراک: ہر کھانا کھانے کے بعد آدھا گھنٹہ بعد دو چمچ ہمراہ پانی لیں۔
فوائد:
دل، دماغ اور معدہ اور جسم کو طاقت دیتا ہے، خون پیدا کرتا ہے، دماغ کی رطوبتیں چھانتا ہے اور بھوک خوب لگتی ہے۔

27/01/2022

*موسم کی تبدیلیوں کی وجہ سے کسی کو بخار ہے تو کسی کا گلا خراب اور نزلہ زکام۔ ہر جگہ ایسا ہی حال ہے۔ پہلے تو صرف کراچی میں ہی ہر گھر میں کوئی نہ کوئی بیمار تھا لیکن اب ملک بھر میں یہ وباء پھیل چکی ہے۔ وہیں کورونا وائرس کی پانچویں لہر بھی مشکلات پیدا کر رہی ہے۔ ایسے میں اپنی مدد آپ کے تحت آپ اپنا خیال خود کریں۔ یہ خیال نہ کریں کہ اس میں حکومت کی جانب سے کوئی اقدام کیے جائیں گے۔ موسمیاتی تبدیلیاں انسان کے جسم کے درجہ حرارت کو متاثر کرتی ہیں۔ بخار، کھانسی، جسم درد، منہ کا کڑوا پن اور سونگھنے، ذائقے کی حس ختم ہونے جیسی علامات تقریباً پورے پاکستان میں پھیل چکی ہیں۔*
*ان حالات میں آپ کس قسم کے اقدامات کریں کہ آپ خود اپنی بھی حفاظت کر سکیں اور اپنے گھر والوں کی بھی: 1- ٹھنڈے پانی سے مکمل پرہیز کریں 2- نیم گرم پانی پیئیں۔ 3- جوشاندہ پئیں 4- گرم پانی کا بھاپ لیں 5- انڈے کھائیں 6- انجیر کھائیں 7- بادام کھائیں 8- لونگ، الاچی، دارچینی کا قہوہ پئیں 9- مٹن سوپ پئیں، کالی مرچ ادرک، ہلدی ڈال کر 10- دیسی مرغی کا سوپ پئیں، کالی مرچ، ادرک، ہلدی ڈال کر 11- کیلشیم کسی بھی صورت میں لازمی لیں 12- نیم گرم پانی کا استعمال زیادہ کریں*

26/01/2022

چہرے کے بالوں سے یقینی چھٹکارا
نوجوان بچیوں کے چہروں پر با ل عموماً نظر آتے ہیں۔ یہ مسئلہ بہت عام ہو گیا ہے۔ بعض چہروں پر یہ بال نہایت باریک ہو تے ہیں۔ جنہیں ’رواں ‘ کہا جا تا ہے۔ لیکن کچھ خواتین کے چہروں پر کا فی نمایاں ہو تے ہیں۔ عموماً پندرہ سے سولہ سال کی عمر میں یہ بال نکلنے لگتے ہیں۔ ان کے نمودار ہونے کی چند وجوہ درج ذیل ہیں۔ 1۔ وراثت 2۔ لڑکیوں کا لڑکوں والے طور طریقے اپنانا 3۔ ماہانہ نظام کی خرا بی یہ بال رواں کی طر ح ہیں، تو ان سے نجا ت پانے کے لیے آدھی چمچی دہی چہرے پر ملئے، اتنی شدت سے کہ رواں خود اترنے لگے۔ اس کے بعد بیسن سے منہ دھو لیجئے۔ اگر بال کالے اور سخت ہیں، تو زیادہ تر خواتین ’تھریڈنگ ‘ کے ذریعے ان سے چھٹکا را پاتی ہیں۔ لیکن اس طریقہ کا ر کی خامی یہ ہے کہ بال جلد دوبارہ نکل آتے ہیں اور عموما ان کی تعداد بھی زیادہ ہو جاتی ہے۔ مزید برآں ویکسنگ بھی ایسے بالوں کا ایک علا ج ہے جو کچھ بہتر ہے کیو نکہ ویکس کرنے کے بعد بال دوبارہ دیر سے نکلتے ہیں اور آہستہ آہستہ بالکل ختم ہو جاتے ہیں۔ آپ چاہیں، تو ویکس گھر میں بھی بنا سکتی ہیں۔ اس کی سادہ سی ترکیب یہ ہے کہ گڑ کو آٹے میں ملا کر پگھلا لیں۔ جب آمیزہ ٹھنڈا ہو جائے، تو بالوں پر لگائیں۔ جب بال آمیزے سے اچھی طر ح ڈھک جائیں، تو اس پر سوتی کپڑا چپکا لیں۔ تھوڑی دیر بعد کپڑا کھینچ لیں۔ لیکن خیال رہے کہ کپڑا بالوں کی مخالف سمت کھینچنا ہے۔ بال ساتھ ہی اتر آئیں گے۔ پہلے خواتین توری یا کدو کی سبی سے جسم دھوتی تھیں، تو ان کے جسم پر بال نہیں نکلتے تھے کیونکہ سبی رگڑنے سے بال آہستہ آہستہ ختم ہو جا تے ہیں۔ آج کل بال ختم کرنے کے لیے کئی سہو لیات دستیا ب ہیں مگر مسائل بھی اتنے ہی زیا دہ ہیں۔ اس لیے جسم سے رواں ختم کرنے کے لیے سبی کا استعمال ہی بہترین ہے۔ چہرے کو بیسن سے دھویا جائے تب بھی بال آہستہ آہستہ ختم ہو جاتے ہیں۔ ایک ضروری بات، ویکس کے بعد جہاں سے بال اتارے گئے ہوں، وہاں برف ملئیے تا کہ بالوں کی نشوو نما کم سے کم ہو۔ فیشل کرنے سے بھی بال کم ہو تے ہیں لیکن اس کا سامان مہنگا ہے اور عموماً کئی خواتین خریدنہیں سکتیں۔ ان کے لیے میں دیسی فیشیل کا طریقہ لکھ رہی ہوں۔ (1) سب سے پہلے چہرے اور ہاتھوں پر بیس منٹ تک لیموں کے عرق کا مساج کیجئے۔ لیکن آنکھوں پر لیموں یا فیشیل کی کوئی چیز نہیں لگانی (2) اس کے بعد چہرے پر بیس منٹ تک بالائی کا مساج کریں (3) پھر بیس منٹ تک بھاپ لیں (4) بھا پ لینے کے بعد روئی سے آہستہ آہستہ نا ک کی جلد صاف کر یں (5) بعد میں ترش مالٹے کے چھلکے کے اندر والے حصے سے اپنا چہرہ اچھی طر ح رگڑیں۔ اگر جلن ہو رہی ہے، تو اس کا مطلب ہے کہ مندرجہ بالا مراحل طے کرنے کے بعد صحیح نتا ئج برآمد ہو رہے ہیں۔ ورنہ پھر آپ نے مساج کرنے میں کا م چوری دکھائی ہے۔ بہرحال بیس منٹ تک چھلکے سے اچھی طر ح مساج کرنا ہے۔ (6) اس کے بعد ایک انڈے کی سفیدی، شہد ایک چمچ اور دودھ دو چمچ اچھی طر ح ملا کر چہرے پر یہ آمیزہ لگائیں۔ یہ ماسک آدھ گھنٹے تک لگا رہنا ضروری ہے۔ (7) جب آمیزہ خشک ہو جائے تو نیم گرم دودھ میں روئی ڈبو کر اس کی مدد سے اوپر سے نیچے کی جانب یہ ماسک اتارلیں۔ (8) اس کے بعد نیم گرم پانی سے منہ دھولیں۔ یہ یا د رکھیں کہ مساج ہمیشہ شہا دت کی انگلی کی مدد سے نیچے سے اوپر کی جانب کرنا چاہیے۔ اور یہ بھی یا درکھیں بال ایک دم کبھی ختم نہیں ہو تے۔ اگر آپ مہینے میں چار دفعہ فیشیل کرتے ہوئے روزانہ دہی لگائیں اور مسلسل بیسن سے منہ دھوئیں، تو تین ماہ تک آپ کے 75% بال ختم ہو سکتے ہیں۔ اگر آپ بال ختم کرنا چاہتی ہیں، تو آج ہی سے عمل شروع کریں تا کہ آپ احساس کمتری سے چھٹکا را پاسکیں۔

26/01/2022

منہ کے چھالوں کا دیسی علاج

قلاع (منہ کے چھالے)ایک متعدی مرض ہے یہ بنیادی طور پر ایسا زخم ہے جو منہ اور زبان کی جھلی کے بیرونی طبقہ میں پیدا ہو جاتا ہے اور اس قدر پھیلتا ہے کہ سارے منہ کو گھیر لیتا ہے بعض اوقات یہ زخم غذا کی نالی حتی ک معدہ کی غشاء مخاطی تک پہنچ جاتا ہے۔

اسباب
یہ مرض بالخصوص شیر خوار بچوں کو دانت نکلنے کہ زمانہ میں ہوتا ہے اور جسم میں چاروں اخلاط میں سے کسی ایک کی زیادتی ہونا، خرابی خون، منہ، حلق یا ناک کی سوزش، ہاضمہ کی خرابی، تیزابیت، نقرص، آتشک، سوزاک، بخار جیسے ملیریا گرم مرغن محرک اغذ یہ نشہ آور اشیاء سمیات جیسے پارہ یا سینکھیا کا کثرت استعمال گرم گرم کھانا کھانے کی عادت والے بھی اس مرض میں مبتلا ہو جاتے ہیں
نوٹ : منہ کی صفائی کا خاص خیال رکھیں بالخصوص رات کو سوتے وقت برش لازمی کر کے سوئیں۔

علامات
منہ میں سوزش اور درد ہوتا ہے چھوٹے چھوٹے دانے اور پھنسیاں نکل آتی ہیں پھنسیوں کی رنگت سفید اور خاکستری ہوتی ہے گاہے چھالے اور پھنسیاں زبان، مسوڑوں رخساروں اور لبوں کی اندرونی سطح پر بھی نکل آتی ہیں، کھانے پینے نگلنے حتی کہ بولنے میں دقت محسوس ہوتی ہے، زبان میلی ہو جاتی ہے تھوک کثرت سے آتی رال بہتی اور منہ سے بدبو آتی ہے مرض کی شدت میں گالوں پر سوجن ہو جاتی ہے۔

نسخہ الشفاء :
گاؤزبان سوختہ20 گرام،
طباشیر اصلی20 گرام،
دانہ الائچی خورد20 گرام،
کتھ سفید20 گرام،
کباب چینی20 گرام،
کلی انار20 گرام،
نشاستہ گندم 20 گرام

ترکیب تیاری :
تمام ادوی کو پیس کر باریک سفوف بنا کر رکھ لیں۔

طریقہ استعمال :
دن میں 3 سے 4 بار منہ میں چھڑکا کریں۔
جوارش آملہ، صبح و شام ایک چمچ ہمراہ آب تازہ ان شاءاللہ آرام ہو گا۔۔۔

25/01/2022

*خونی بواسیر ✍🏻

اگر کوئی شخص خونی بواسیر کے مرض میں مبتلا ہو تو چھلکا ریٹھا 50 گرام‘ گوند کتیرا 50 گرام‘ دونوں اکٹھے کوٹ کر یا پیس کر ہلکا گرم پانی ملا کر چنے کے برابر گولیاں بنالیں۔ ایک گولی صبح اور ایک گولی شام پانی کے ہمراہ کھانے سے قبل یا بعد میں لے سکتے ہیں۔نوٹ: یہ نسخہ تب تک استعمال کریں جب تک فائدہ نہ ہو اور گرم چیزیں کھانے سے پرہیز کریں۔

25/01/2022

پرانی کھانسی :-
گلے کی خرابی، حلق کی سوزش، سانس کی نالی میں کسی قسم کے انفکشن کا جنم لینا یا پھیپھڑوں کی خرابی، کھانسی کا سبب بنتی ہے۔ کھانسی کا مؤثرعلاج نہ ہونے کی صورت میں یہ خطرناک شکل اختیار کر سکتی ہے۔
کھانسی چند روزہ ہو یا کہنہ، برونکائیٹس کی شکل اختیار کر چُکی ہو یا خُشک اور شدید ہو، اس کا تعلق نظام تنفس کی گوناگوں بیماریوں سے ہوتا ہے
کہنہ کھانسی کی وجوہات:-
کہنہ بروناکائیٹس یا پھیپھڑوں کے ورم کی سب سے بڑی وجہ تمباکو نوشی ہوتی ہے۔ 40 سال کی عمر سے زائد کے ہر دوسرے تمباکو نوش میں ڈاکٹر برونکائیٹس یا پھیپھڑے کے ورم کی بیماری کی تشخیص کرتے ہیں۔ جتنی زیادہ تمباکو نوشی کی جائے گی، مرض کی شدت بھی اتنی ہی بڑھتی جائے گی۔ برونکائیٹس کے مرض میں مبتلا 90 فیصد مریض یا تو تمباکو نوشی کی بُری عادت میں مبتلا ہوتے ہیں یا ماضی میں رہ چکے ہوتے ہیں۔
برونکائیٹس سے نجات حاصل کرنے کے لیے فوری طور پر تمباکو نوشی ترک کرنا اور طبی علاج کا سہارا لینا ناگزیر ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق سگریٹ نوشی ترک کرنے کے قریب چار ہفتوں بعد کھانسی ختم ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ چند خاص قسم کے کام کرنے والوں میں پھپپھڑوں کی خرابی اور کھانسی زیادہ عام ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر کانوں میں کام کرنے والوں میں یہ بیماری عام ہے اور اگر وقت پر اس کا مؤثر علاج نہ کیا جائے تو یہ پھیپھڑوں کے کینسر یا سرطان کا سبب بن سکتی ہے۔
علاج و ترتیب"-
برگ مدار پختہ 2 عدد۔گل مدار 7 عدد۔شکر سفید 7 تولہ ۔مویز منقہ 12 عدد۔مغز بادام 10 عدد۔تخم خرفہ 5 ماشہ ۔شیر مدار 6 ماشہ
سب کو باریک کر کے 4 رتی گولیاں بنا لیں 1 گولی روزانہ استعمال کریں

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Chakwal?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


Chakwal