Yasin Melodies
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Yasin Melodies, Health/Beauty, Yasin, Gilgit.
Yasin Click Yasen Um Yasin Production
اس جانور کو آپ کے زبان میں کیا بولتے ہیں ؟
Yasin Melodies Yasen Um Yasin Click Yasin Production
18/06/2026
آزاد امیدوار سے کیسے گلے شکوے؟
گلگت بلتستان کے الیکشن ہو گئے۔ نتیجہ؟ جیسے ہر بار ہوتا ہے۔ پی پی نے سب سے زیادہ سیٹیں جیتیں۔ پی ایم ایل این دوسرے نمبر پر۔
اور فیصلہ؟ اب تک اطلاعات کے مطابق فیصلہ گلگت میں نہیں ہوا۔ کچھ لوگ اسلام آباد میں سر جوڑ کر بیٹھیے ہیں۔ اسلام آباد کی کسی اے سی والی میٹنگ روم میں کچھ گلگت بلتستان کے "خاص لوگ" بھی مدعو ہیں۔ ویسے ریموٹ اسلام آباد کے مضافاتی علاقے کے پاس ہوتا ہے، اسلام آباد صرف چارجر لگا رہا تھا۔
اس بار 4 سیٹیں آزاد امیدوار لے گئے۔ "آزاد" مطلب آزاد پرندہ۔ نہ پنجرہ، نہ نظریہ، نہ پارٹی کا بوجھ۔ صبح کو ایک نعرہ، شام کو دوسرا۔ آج "تبدیلی"، کل "استحکام"، پرسوں "خیر ہے جو مل جائے"۔
کمال یہ ہے کہ کل تک جس علیم خان صاحب کو گلگت بلتستان کا کوئی بچہ نہیں جانتا تھا، آج چلاس سے یاسین تک ہر ڈرائیور ان کا نام لے رہا ہے۔ کوئی گالی دے رہا ہے، کوئی دعا۔ اور کچھ بیچارے "سبز باغ" کے ویزے کے خواب دیکھ رہے ہیں۔ 4 سیٹوں نے پورے جی بی کو "علیم خان ایکسپرٹ" بنا دیا۔
میں یہاں کچھ باتیں اپنے حلقے غذر 12 حلقہ 3 کی کروں گا جہاں سے امان علی عامر جیت گئے۔ نعرہ وہی پرانا: "تبدیلی"۔ بالکل 2018 والا فلیور، بس پیکنگ نئی۔ شکل، اسٹائل، ہاتھ ہلانے کا انداز... سب ملتا جلتا۔ لوگوں کو لگا چلو کوئی نیا چہرہ تو آیا۔ محنت کی، پیسہ لگایا، 20 سال کا جمود توڑا۔ یہ ماننا پڑے گا۔
پر اب اصل کھیل شروع ہوا۔ جیتنے کے بعد موصوف نے ایک "غیر معروف" پارٹی جوائن کر لی۔ اب یاسین کے نوجوان سوشل میڈیا پر ٹرینڈ چلا رہے ہیں۔ کل تک "ہمارا لیڈر" تھا، آج "یو ٹرن ماسٹر" بن گیا۔ اس نے غیر معروف پارٹی کیسے اور کیوں جوائن کرلی؟؟؟
یاسین والو ذرا رکو۔ سوال تو بنتا ہے، پر غلط بندے سے۔۔۔۔
میں سمجھتا ہوں سیاست میں "آزاد امیدوار" ایک کینسر ہے۔ میں سخت لفظ استعمال کر رہا ہوں ، پر سچ یہی ہے۔ آزاد امیدوار کا کوئی نظریہ نہیں ہوتا۔ ان کا نظریہ صرف "جیتنا" ہوتا ہے۔ ان کے پاس 3 چیزیں ہوتی ہیں:
چھا نعرہ
اچھی تقریر
مقبول تنقید
نظریہ؟ وہ الیکشن کے بعد "مارکیٹ ریٹ" دیکھ کر خریدا جاتا ہے۔ آج اس پارٹی کا ریٹ اچھا ہے تو ادھر، کل دوسری پارٹی کا تو اس کی گود میں۔ اس میں امیدوار کا قصور نہیں۔ قصور ہمارا ہے۔
ہم نے اسے ووٹ اس لیے دیا کیونکہ وہ "پارٹی والا نہیں تھا"۔ اب شکایت کر رہے ہیں کہ وہ "پارٹی والا
Wall of China🖤🎠🎠🏆
16/06/2026
امان یاسین اپنے استحکام تک پہنچا 😂😂
07/06/2026
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Address
Yasin
Gilgit
123456789
