Exploring Gilgit Baltistan
📍 Journalist 📰 Reporting Beyond Headlines 🎙️ Public Affairs | Politics | Social Issues ✍️ Truth • Integrity • Impact
22/06/2026
فی الحال موسم بھی PPP کا ہے اور حکومت بھی 😇
الحمدللہ 🤲
سابق صوبائی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی سینئر رہنما محترمہ ثوبیہ جے مقدم نے گلگت بلتستان اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے دوسری بار حلف اٹھا لیا۔ یہ کامیابی عوام کے اعتماد، انتھک محنت، مسلسل جدوجہد اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے کی جانے والی کاوشوں کا اعتراف ہے۔
اللہ تعالیٰ انہیں عوامی خدمت، علاقے کی ترقی، خواتین کی فلاح و بہبود اور گلگت بلتستان کے حقوق کے لئے مؤثر کردار ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔ 🇵🇰
"عوام کا اعتماد، خدمت کا عہد ۔۔۔ ایک نئی ذمہ داری، ایک نیا سفر۔"
20/06/2026
Alhamdullilah ❤️
الحمدللہ رب العالمین
میں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم پر سجدۂ شکر بجا لاتی ہوں کہ ایک بار پھر مجھے گلگت بلتستان اسمبلی کی معزز رکن منتخب ہونے کا اعزاز حاصل ہوا۔
میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین محترم بلاول بھٹو زرداری، صوبائی صدر جناب امجد حسین ایڈووکیٹ، خاص طور پر نائب صدر بشیر احمد خان صاحب، پارٹی کی مرکزی و صوبائی قیادت، کارکنان، جیالوں اور بالخصوص اپنے حلقے کے باشعور عوام کی تہہ دل سے مشکور ہوں جن کی دعاؤں، محبت، اعتماد اور بھرپور حمایت نے اس کامیابی کو ممکن بنایا۔
یہ کامیابی میری ذات کی نہیں بلکہ عوام کے اعتماد، پارٹی کے نظریے اور اجتماعی جدوجہد کی فتح ہے۔ ان شاء اللہ گوہرآباد، بونر-تھک نیاٹ، ضلع دیامر اور پورے گلگت بلتستان کی ترقی، خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں اور توانائیاں بروئے کار لاؤں گی۔
میری سیاسی جدوجہد کا مقصد عوام کی بے لوث خدمت، پاکستان پیپلز پارٹی کی نیک نامی اور شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے عوام دوست فلسفے کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ میں اور بشیر احمد خان صاحب، آپ سب کے ساتھ مل کر اپنے علاقے اور گلگت بلتستان کے روشن اور خوشحال مستقبل کی بنیاد رکھیں گے۔
آپ کے اعتماد، محبت اور حوصلہ افزائی پر ایک بار پھر دل کی گہرائیوں سے شکریہ۔
محترمہ ثوبیہ مقدم سابق صوبائی وزیر و سینئر رہنما پیپلز پارٹی گلگت بلتستان نے اپنے خاندان کے نوجوانوں کے ایک خصوصی مشاورتی اجلاس میں 7 جون کے انتخابات، بعد از انتخاب سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو کی۔
انہوں نے نوجوانوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیاسی جدوجہد کی اصل طاقت باشعور اور متحرک نوجوان ہوتے ہیں۔ اجلاس میں تنظیمی ڈھانچے کی مضبوطی، عوامی رابطوں کے فروغ، سوشل میڈیا کے مؤثر استعمال، نوجوانوں کی سیاسی تربیت اور بلدیاتی انتخابات سمیت مستقبل کی سیاسی سرگرمیوں کے لئے مربوط حکمت عملی پر اتفاق کیا گیا۔
محترمہ ثوبیہ مقدم نے کہا کہ انتخابات ایک مرحلہ ہیں جبکہ عوامی خدمت ایک مسلسل سفر ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن، ووٹرز اور سپورٹرز ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں جنہیں ہمیشہ عزت، احترام اور ترجیح دی جائے گی۔ امجد حسین ایڈووکیٹ کی قیادت میں قائم ہونے والی پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت عوامی خدمت، ترقیاتی عمل اور عوامی مسائل کے حل کے مشن کو مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھائے گی۔ نوجوانوں کی توانائی، بزرگوں کی رہنمائی اور عوام کے اعتماد کے ساتھ ہم گلگت بلتستان کے حقوق، ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنی جدوجہد پہلے سے زیادہ مضبوط انداز میں جاری رکھیں گے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Address
Gilgit
