District Health Office Ghanche

District Health Office Ghanche

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from District Health Office Ghanche, Health/Beauty, Gilgit.

District Health Office, Ghanche—Serving the people with dedication, ensuring accessible, quality, and equitable healthcare for all, in line with the vision of the Health Department of Gilgit-Baltistan.

Photos from District Health Office Ghanche's post 30/07/2026

Dr. Karamat Raza has officially assumed charge as the District Health Officer (DHO) Ghanche.

Photos from DHQ Hospital Khaplu Official's post 29/07/2026
Photos from District Health Office Ghanche's post 26/07/2026

دورہ CH Daghoni اور 10 بیڈ ہسپتال بارہ
مورخہ: 24 جولائی 2026

مورخہ 24 جولائی 2026 کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گانچھے ڈاکٹر محمد حامد صاحب نے CH Dagoni اور 10 بیڈ ہسپتال بارہ کا تفصیلی دورہ کیا۔

دورے کے دوران ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، عملے کی حاضری، صفائی ستھرائی اور مجموعی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی خدمات کا بھی مشاہدہ کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ عوام کو بروقت، معیاری اور بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، صفائی اور نظم و ضبط پر خصوصی توجہ دی جائے، اور سرکاری وسائل کا مؤثر استعمال کرتے ہوئے صحت کی خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے۔

Photos from District Health Office Ghanche's post 25/07/2026

ضلعی محکمہ صحت گانچھے کے ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ

23 جولائی کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گانچھے ڈاکٹر محمد حامد صاحب، SDO شجاعت صاحب اور ایڈمن آفیسر عباس صاحب نے مشہ بروم کے مختلف صحت کے منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا۔

دورے کے دوران A-Class Dispensary Chogho Grong Kondus اور A-Class Dispensary Ghorsay کے لیے مجوزہ سائٹس کا معائنہ کیا گیا، جہاں مقامی عمائدین اور سرکردہ افراد سے ملاقات بھی کی گئی اور منصوبوں کے حوالے سے ان کی آراء اور تجاویز حاصل کی گئیں۔

بعد ازاں وفد نے زیرِ تعمیر C-Class Dispensary Farol Farowa، A-Class Dispensary Gulshan Kabir اور 30 Bed Hospital Thagus کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر تعمیراتی کام کے معیار، رفتار اور مجموعی پیش رفت کا معائنہ کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے متعلقہ ٹھیکیدار کو ہدایت کی کہ تمام تعمیراتی کام مقررہ معیار کے مطابق، بہترین میٹریل کے استعمال اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو جلد از جلد معیاری صحت کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

:

Photos from District Health Office Ghanche's post 23/07/2026

23 جولائی 2026

آج مرضی گون ، بلے گون ،کھانے اور تلیس گاؤں کے عوام کے لیے ایمبولینس فراہمی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب کے مہمانِ خصوصی رکنِ گلگت بلتستان اسمبلی ڈاکٹر اسد شفیق صاحب تھے۔ تقریب میں مختلف علاقوں کے عمائدین اور بڑی تعداد میں مقامی عوام نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO) گانچھے، ڈاکٹر محمد حامد صاحب نے مہمانِ خصوصی، عمائدینِ علاقہ اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلابی صورتحال اور ہنگامی طبی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس ایمبولینس کی فراہمی ایک اہم اقدام ہے، جس سے آج مرضی گون ، بلے گون ،کھانے اور تلیس گاؤں اور گردونواح کے عوام کو بروقت طبی سہولیات اور ایمرجنسی مریضوں کی منتقلی میں نمایاں آسانی حاصل ہوگی۔

اس موقع پر علاقے کے عوام نے رکنِ اسمبلی ڈاکٹر اسد شفیق صاحب اور محکمہ صحت گانچھے، خصوصاً DHO ڈاکٹر محمد حامد صاحب کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی صحت عامہ کی بہتری کے لیے ایسے اقدامات جاری رہیں گے۔


District Administration GhanchePRO Health Department Baltistan Reg

Photos from DG Health GB updates's post 22/07/2026
Photos from District Health Office Ghanche's post 21/07/2026

الحمدللہ، آج 10 بیڈ پر مشتمل غواری ہسپتال کے لیے نئی اور جدید ایمبولینس کی فراہمی کی افتتاحی تقریب نہایت شایانِ شان انداز میں منعقد ہوئی۔

اس پروقار تقریب کے مہمانِ خصوصی معزز رکن اسمبلی جناب ابراہیم ثنائی تھے۔ تقریب میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بلتستان سید صادق شاہ صاحب، پرنسپل HRDC ڈاکٹر صابر صاحب ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسکردو کرامت صاحب، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کھرمنگ ابراہیم روزی صاحب ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر شاہد صاحب سمیت محکمہ صحت کے دیگر معزز افسران نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ضلع گانچھے، ڈاکٹر محمد حامد نے تمام معزز مہمانوں کی آمد پر دلی شکریہ ادا کیا اور محکمہ صحت کی جانب سے عوام کو بہتر اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ نئی ایمبولینس غواڑی اور کورو سمیت گردونواح کے عوام کے لیے ایک اہم سہولت ثابت ہوگی، جس کے ذریعے ایمرجنسی مریضوں کو بروقت اور محفوظ انداز میں طبی مراکز تک منتقل کیا جا سکے گا۔ اس اقدام سے علاقے میں صحت کی سہولیات مزید بہتر ہوں گی اور عوام کو فوری طبی امداد کی فراہمی میں نمایاں آسانی پیدا ہوگی۔

اس اہم عوامی فلاحی منصوبے کی تکمیل پر سیکرٹری ہیلتھ بلتستان جناب آصف اللہ صاحب، ایڈیشنل سیکرٹری فنانس جناب سخاوت حسین صاحب، اور ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ جناب ارشاد حسین صاحب کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں، جن کی کاوشوں اور تعاون سے یہ ایمبولینس غواری ہسپتال کو فراہم کی گئی۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ یہ سہولت علاقے کے عوام کے لیے باعثِ خیر و برکت ثابت ہو اور محکمہ صحت اسی جذبے کے ساتھ عوامی خدمت جاری رکھے۔

Photos from District Health Office Ghanche's post 19/07/2026

ضلع گانچھے میں صحت کے شعبے کی بہتری کی جانب اہم پیش رفت
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO) گانچھے، ڈاکٹر محمد حامد نے آج اتوار کے روز 10 بیڈ ہسپتال غواڑی کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہسپتال کی عمارت، چھت کی مرمت، جاری تعمیراتی کاموں اور دیگر ترقیاتی امور کا باریک بینی سے معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کو تعمیراتی معیار مزید بہتر بنانے اور باقی ماندہ کام بروقت مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
دورے کے دوران ڈی ایچ او نے ہسپتال کے لیے فراہم کی گئی نئی ایمبولینس اور دیگر طبی آلات و سامان کا بھی معائنہ کیا تاکہ افتتاح کے وقت تمام سہولیات مکمل طور پر فعال ہوں۔

اس موقع پر ڈاکٹر محمد حامد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اگر تمام کام منصوبے کے مطابق جاری رہے تو آئندہ 10 سے 15 دن کے اندر 10 بیڈ ہسپتال کا باقاعدہ افتتاح کر دیا جائے گا، جس کے بعد علاقے کے عوام کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات ان کی دہلیز پر میسر آئیں گی۔

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Gilgit