Tariq Hanif Official

Tariq Hanif Official

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Tariq Hanif Official, Health/Beauty, Gilgit.

02/06/2026

نوگام/پکورہ یونین اور گدائی یونین کے باشعور عوام، خصوصاً نوجوانوں سے ایک اہم گزارش ہے کہ وہ آنے والے انتخابات میں اپنے فیصلے جذبات کی بنیاد پر نہیں بلکہ کارکردگی کی بنیاد پر کریں۔ جن لوگوں نے گزشتہ 30 سے 50 سال تک اقتدار، اختیار اور وسائل اپنے ہاتھوں میں رکھے، آج ان سے یہ سوال پوچھنا عوام کا حق ہے کہ انہوں نے علاقے کو کیا دیا؟ اگر اتنے طویل عرصے کے بعد بھی ہمارے نوجوان بہتر تعلیمی سہولیات، معیاری صحت کے مراکز، روزگار کے مواقع اور بنیادی ترقیاتی منصوبوں سے محروم ہیں تو پھر اس ناکامی کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے؟
افسوس اس بات کا ہے کہ بار بار انہی چہروں کو آزمایا جاتا ہے جن کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے۔ ایک باشعور قوم اور تعلیم یافتہ معاشرہ کبھی بھی اپنی آنے والی نسلوں کے مستقبل کو ماضی کی ناکام پالیسیوں کے حوالے نہیں کرتا۔ آج استور کے نوجوانوں کے پاس موقع ہے کہ وہ اپنے ووٹ کی طاقت سے ایک نئی اور مثبت تبدیلی کی بنیاد رکھیں۔
یاد رکھیں! اگر وہی لوگ دوبارہ اقتدار میں آ گئے جنہوں نے دہائیوں تک علاقے کی نمائندگی کی مگر عوامی مسائل حل نہ کر سکے، تو نوگام/پکورہ یونین اور گدائی یونین مزید کئی سال ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ جائیں گے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ عوام سوال کریں، احتساب کریں اور ایسے مخلص، دیانتدار اور باصلاحیت نمائندوں کا انتخاب کریں جو صرف وعدے نہیں بلکہ عملی کام کرکے دکھائیں۔

طارق حنیف

"ووٹ ایک امانت ہے، اسے ماضی کی ناکامیوں نہیں بلکہ مستقبل کی کامیابیوں کے نام کریں۔"




Tariq Hanif Official Ali Azfar Nabiha Aly Sultanii Gilgit-baltistan New Astore News Agency/Tour &Travel services Registered

18/05/2026

ایڈووکیٹ شیر احمد ایک باصلاحیت، باوقار اور اصول پسند شخصیت ہیں جو طویل عرصے سے عوامی خدمت، سماجی فلاح اور علاقے کے حقوق کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ بطور ممبر ڈسٹرکٹ کونسل امیدوار، ان کا وژن یونین نوگام / پاکورہ اور ضلع استور میں ترقیاتی منصوبوں، معیاری تعلیم، بہتر انفراسٹرکچر، نوجوانوں کے مواقع اور عوامی مسائل کے مؤثر حل کو یقینی بنانا ہے۔
ان کی قیادت دیانتداری، تجربے، سنجیدہ سوچ اور عوامی اعتماد کی عکاس ہے۔ ایڈووکیٹ شیر احمد ایک ایسی مثبت اور مضبوط آواز ہیں جو علاقے کی ترقی، اتحاد اور خوشحالی کے لیے عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں۔ وہ عوامی خدمت کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے ایک روشن، محفوظ اور ترقی یافتہ استور کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے پُرعزم ہیں۔


Tariq Hanif Official

18/05/2026

میرے غیرت مند اور باشعور استور کے عوام!

آج کا دور پہلے جیسا نہیں رہا، اب لوگ باشعور ہو چکے ہیں اور حق و باطل میں فرق کرنا جانتے ہیں۔ وہ لوگ جو گزشتہ چار سال عوام کے مسائل، نوجوانوں کی پریشانیوں اور علاقے کی محرومیوں سے بے خبر رہے، آج الیکشن قریب آتے ہی ہر گاؤں، ہر محلے اور ہر دروازے پر پہنچ کر ووٹ مانگ رہے ہیں۔ اگر واقعی انہیں عوام کا درد ہوتا تو یہ چار سال کہاں تھے؟ کیوں عوام کے درمیان آ کر ان کے مسائل نہیں سنے گئے؟
آج بڑے بڑے وعدے، نعرے اور جھنڈے لے کر عوام کو متاثر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ الیکشن ختم ہونے کے بعد یہی لوگ دوبارہ عوام سے دور ہو جائیں گے۔ اس لیے استور کی باشعور قوم کو چاہیے کہ وہ جذبات یا وقتی نعروں کے بجائے اپنے ضمیر، اپنے مستقبل اور علاقے کی ترقی کو سامنے رکھ کر فیصلہ کرے۔
ووٹ صرف ایک حق نہیں بلکہ ایک امانت اور قوم کے مستقبل کا فیصلہ ہے۔ اس امانت کا حقدار وہی شخص ہے جو ہر مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہو، نہ کہ صرف الیکشن کے دنوں میں عوام کو یاد کرے۔ اپنی طاقت کو پہچانیے اور ایسا فیصلہ کیجیے جو استور کے بہتر مستقبل کی ضمانت بن سکے۔

طارق حنیف



Tariq Hanif Official

Photos from Tariq Hanif Official 's post 25/01/2026

`مَنْ كَانَ لِلّٰهِ`
جو اللّٰہ کا ہو جاتا ہے
`كَانَ اللّٰهُ لَهٗ`
اللّٰہ اُس کا ہو جاتا ہے♥️

07/08/2025

بالخصوص ضلع استور کے موجودہ سیاسی، معاشی اور سماجی حالات کے تناظر میں:

"استور: مسائل کی چکی میں پسنے والی خاموش قوم"

ضلع استور ایک ایسا بدنصیب علاقہ بن چکا ہے جہاں عوام ہر دن نت نئے مظالم سہتے ہیں، لیکن افسوس! ان کے صبر کی انتہا کو بے حسی سمجھ لیا گیا ہے۔

مافیا راج، ادارہ جاتی نااہلی، لوڈشیڈنگ، مہنگائی، ذخیرہ اندوزی، کرپٹ بیوروکریسی، جعلی نمائندے — سب نے مل کر استور کی عوام کو دن دہاڑے لوٹا ہے۔ ہر طبقہ صرف اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہے، جبکہ غریب عوام کی ہڈیوں سے آخری سانس تک نچوڑا جا رہا ہے۔

👈 کبھی بجلی کا عذاب،
👈 کبھی ادویات کی قلت،
👈 کبھی آٹے کی قطاریں،
👈 کبھی تعلیم و صحت کا مذاق،
👈 اور کبھی نمائندوں کی جھوٹی تسلیاں…

ستم ظریفی یہ ہے کہ عوام آج بھی زندہ ہیں — مگر کس حال میں؟ بغیر سہولت، بغیر آواز، بغیر قیادت!

ضلع استور میں اب اصل مسئلہ صرف غربت نہیں، بلکہ ایک منصوبہ بند غفلت ہے — جس کا مقصد یہاں کے لوگوں کو مجبور، پسماندہ اور محتاج رکھنا ہے۔ یہ خاموشی اب صرف بے بسی نہیں، بلکہ ایک اجتماعی خودکشی ہے۔

📢 ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ:
کے خلاف فوری اقدامات کیے جائیں۔

1. بجلی، پانی، تعلیم اور صحت کے مسائل پر عملی اقدامات ہوں، نہ کہ جھوٹے وعدے۔

2. ذخیرہ اندوزوں، کرپٹ ٹھیکیداروں، اور جعلی "سوشل میڈیا لیڈروں" کا احتساب کیا جائے۔

📣 عوام کو اب خاموش تماشائی بننے کے بجائے، سوال کرنے والا بننا ہوگا۔ ورنہ یہ نظام ہمیں سانس لیتے ہوئے بھی دفن کر دے گا۔

(طارق حسین)

05/08/2025

موضوع: استور کے حقیقی مسائل پر خاموشی، الیکشن کے قریب مصنوعی ہمدردی — عوام ہوشیار ہو جائیں

گزشتہ چار سالوں میں ضلع استور محرومی، بدانتظامی اور نااہلی کی ایک عبرتناک مثال بن چکا ہے۔ ہر ادارہ، ہر محکمہ، ہر پراجیکٹ عوام کی امیدوں کا قاتل ثابت ہوا۔
چاہے وہ پی ڈبلیو ڈی ہو، ایجوکیشن، زراعت، لائیوسٹاک، یا واٹر سپلائی — ہر جگہ یا تو فنڈز کھائے گئے، یا صرف فائلوں میں ترقی ہوئی۔

سڑکوں کی خستہ حالی، تعلیمی اداروں کی تنزلی، دیسی دودھ و گوشت کا ناپید ہونا، اور برسوں سے التواء کا شکار منصوبے — سب کچھ چیخ چیخ کر بتا رہے ہیں کہ ضلع استور کو چار سال تک صرف لوٹا گیا، سنوارا نہیں گیا۔

لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ جنہیں عوام کی حالت زار چار سال تک یاد نہ آئی،
آج جب الیکشن قریب آیا ہے،
تو وہی لوگ سوشل میڈیا پر جعلی درد، جعلی ہمدردی، اور فرضی قیادت کے دعوے کرتے پھر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر استور کے خیرخواہ بننے والے وہ لوگ جو کیمرے، تصویریں، اور اسٹوریوں سے سیاست چمکا رہے ہیں،
وہ یاد رکھیں کہ عوام اب بے وقوف نہیں۔
عوام کو زمین پر ساتھ دینے والا چاہیے، نہ کہ فیس بک پر "ہمدردی کا شو" کرنے والا۔

آج استور میں چند خود ساختہ "سوشل لیڈر" عوام کو یہ باور کرانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہی استور کا اصل مستقبل ہیں — مگر حقیقت یہ ہے کہ وہ چار سال تک خاموش تماشائی بنے رہے۔

ان سے سوال ہے:

جب آر سی سی پل ادھورے تھے، کہاں تھے آپ؟

جب اسکول بند تھے، طلبہ دربدر تھے، آپ کی زبان کیوں بند تھی؟

جب دیہی علاقوں میں پانی کے منصوبے مر چکے تھے، آپ کی پوسٹ کہاں تھی؟

آج جب انتخابات سر پر ہیں تو استور کی محرومیوں پر آنسو بہائے جا رہے ہیں؟
یہ آنسو نہیں — یہ ووٹ کے لیے دکھایا گیا ڈرامہ ہے۔

ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ:

> "جعلی درد کے بیوپاریوں کو پہچانو،
سوشل میڈیا کے شور میں اصل خدمت گزاروں کی آواز نہ دبنے دو،
اب کی بار ووٹ اُنہیں دو جو بولتے نہیں، کام کرتے ہیں!"

یہ وقت جذبات میں بہنے کا نہیں،
بلکہ سوال پوچھنے، احتساب کرنے، اور استور کے مستقبل کو بچانے کا ہے۔

(طارق حسین)

26/07/2025

26/07/2025

*𝐘𝐚 𝗠𝗔𝗛𝗗𝗜 (عج) 𝗜 𝗪𝗶𝘀𝗵 ...!! 𝗜 𝗖𝗼𝘂𝗹𝗱 𝗗𝗼 𝗦𝘂𝗰𝗵 𝗗𝗲𝗲𝗱𝘀 𝗧𝗵𝗮𝘁 𝗠𝗮𝗸𝗲 𝗬𝗼𝘂 𝗛𝗮𝗽𝗽𝘆 𝗔𝗻𝗱 𝗣𝗿𝗼𝘂𝗱.....🫡🙏🏻🥹*

*🕊️♡اللّهمَّ‌ عَجِّلْ‌ لِوَلِیِّڪَ‌ الفَرَج♡🕊️*

⏤͟͟͞͞★🤍⃟ ♥️🕊️⏤͟͟͞͞★

Photos from Tariq Hanif Official 's post 12/11/2024

*____فَاِنَّمَا يَقُولُ لَهُ كُن فَيَكُونُ!
اللہ تیری رضا میں ہی ہے سکون.❤️🥀*

28/05/2024
Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Gilgit