Muhammad sajjad

Muhammad sajjad

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Muhammad sajjad, Health/Beauty, Islamabad.

اسلام آباد راولپنڈی اور اس کے علاوہ پورے ملک کی سیاسی و غیر سیاسی خبریں تجزیہ تبصرہ سنے اپڈیٹ رہنے کے لیے اس پیچ کو فالو کریں اس کے علاوہ ہزارے کی تمام خبریں بھی اس پیچ پر ملیں گی

21/09/2026

اسلام آباد کے 24 تعلیمی ادارے کل سے بند رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد: فہرست میں شامل 24 اداروں کے علاوہ باقی تمام تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے
اسلام آباد: تعطیلات والے 24 تعلیمی اداروں میں پولیس فورس کو رہائش فراہم کی گئی ہے
اسلام آباد: جی سکس، ایف سکس، ایف سیون اور جی سیون کے متعدد اسکولوں میں کل سے چھٹی کا اعلان
اسلام آباد: ترنول، سنجانی، سہالہ، ناڑہ اور راول ڈیم کے مخصوص تعلیمی ادارے بھی کل سے بند رہیں گے

13/09/2026

اسلام آباد میں پریم نگر کے زیراہتمام چیریٹی اسپورٹس اور لائیو ایونٹ کا انعقاد ایونٹ میں عابدہ پروین راحت فتح علی خان اور ابرار الحق نے پرفارم کیا

Photos from Muhammad sajjad 's post 13/09/2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تصاویر سامنے آگئیں۔
ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب جاتی عمرہ میں ہوئی، تقریب میں مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف، حسن نواز اور حسین نواز کے ساتھ ساتھ شریف فیملی اور قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔
ماہ نور صفدر کا نکاح کاروباری شخصیت جبار خالد کے بیٹے اذان جبار سے ہوا ہے۔

11/09/2026

علی ناصر رضوی تبدیل، سہیل چودھری آئی جی اسلام آباد تعینات

09/09/2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب 12 ستمبر کو ہوگی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نورصفدر کا نکاح 12 ستمبر کو جاتی امرا میں ہو گا، نکاح کی تقریب میں صرف خاندان کے افراد کو مدعو کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے گزشتہ روز لندن میں ماہ نور صفدر کی گریجویشن کی تقریب میں شرکت کی تھی، اس موقع پران کا کہنا تھا کہ وہ بیٹی کی گریجویشن پر بہت خوش ہیں، بیٹی کی گریجویشن ان کے اور ان کے خاندان کے لیے خوشی کا موقع ہے۔

03/09/2026

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پمز اسلام آباد کی نرس محترمہ رضیہ نورین کو ایک کروڑ کا انعام کا چیک دیا جس نے پمز کے این آئی سی یو میں ایک ناخوشگوار واقعے کے دوران ایک بچے کی جان بچائی۔

03/09/2026

پبلک نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتےہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما قادر خان مندوخیل نے دعویٰ کیا ہے کہ 16 تاریخ کو مریم بی بی، شہباز شریف، یہ دونوں نااہل ہوں گے، عدالت کے حکم نہ ماننے کی صورت میں 16 ستمبر کو یہ بھی انشاءاللہ یاد رکھیے گا,32 سال ہو گئے میں سپریم کورٹ تک پریکٹس کر رہا ہوں، میں کہوں گا کہ 16 تاریخ کو مریم بی بی، شہباز شریف، یہ دونوں نااہل ہوں گے، توہینِ عدالت میں۔ ان کا مزید کہناتھاکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑا واضح ہے، اور اس میں لکھا ہوا ہے "الشفا ہسپتال"۔ انہوں نے کیا کی دو نمبری؟ کہ انہوں نے جو ہے نہ پمز ہسپتال، جس کا حال آپ کے سامنے ہے... اور میں یہ کہنا چاہ رہا ہوں کہ پھر یہ دو نمبری جو انہوں نے کی ہے نون لیگ نے، انہوں نے یہ کیا کہ پمز ہسپتال میں الشفا ٹرسٹ کے ڈاکٹروں کو بلایا۔تو تھوڑی سی دو نمبری اور کر لیتے کہ پمز کا بورڈ تھوڑی دیر کے لیے ہٹا کے الشفا لکھ دیتے، تصویر کھینچ کے سپریم کورٹ کو لگا دیتے۔ اب 16 تاریخ کو تو توہینِ عدالت بنے گا، توہینِ عدالت بنے گا وزیراعظم کے خلاف، مریم بی بی کے خلاف، آئی جی جیل خانہ جات کے خلاف، جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف، تو یہ تو توہینِ عدالت بنے گا۔میں بحیثیت قانون کے طالب علم بتا رہا ہوں کہ اگر میں آپ کو کہوں کہ آپ کراچی چلے جائیں اور آپ لاہور چلے جائیں، تو لاہور اور کراچی میں تو فرق ہے۔ تو اس طرح الشفا اور پمز میں فرق ہے۔

02/09/2026

یاسین ملک کا 25 صفحات پر مشتمل بیانِ حلفی، مشعال ملک کو نکاح سے آزاد کرنے کا تلخ فیصلہ، بیٹی کے نام بھی درد بھرا پیغام

امریکہ میں مقیم جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما راجہ مظفر نے حریت رہنما اور جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کے تازہ بیانِ حلفی کے بعض حصے شیئر کیے ہیں۔

تہاڑ جیل نئی دہلی میں قید یاسین ملک نے جموں کی ٹاڈا/پوٹا عدالت میں زیرِ سماعت قتل کے مقدمے کے سلسلے میں 25 صفحات پر مشتمل بیانِ حلفی تیار کیا ہے۔ راجہ مظفر کے مطابق، اس بیانِ حلفی میں یاسین ملک نے اپنی والدہ، اہلیہ مشعال ملک اور بیٹی رضیہ سلطانہ کو مخاطب کرتے ہوئے اپنے طویل قید و تنہائی کے دوران پیش آنے والے شدید ذہنی اور جذباتی کرب کو بیان کیا ہے۔

مشعال ملک کے نام پیغام
یاسین ملک لکھتے ہیں کہ گزشتہ آٹھ برس سے وہ نہ اپنی اہلیہ کی آواز سن سکے ہیں اور نہ ہی انہیں فون یا ویڈیو کال کے ذریعے رابطے کی اجازت دی گئی۔

بیانِ حلفی میں وہ لکھتے ہیں۔
"میں نہیں چاہتا کہ مشعال اپنی باقی زندگی ان حالات کے بوجھ تلے یا ایک بیوہ کی طرح گزارے۔ میں چاہتا ہوں کہ وہ عزت اور امید کے ساتھ اپنی زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز کرے۔"

ممکنہ پھانسی یا طویل قید کے خدشے کے تناظر میں یاسین ملک نے لکھا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کو نکاح کے بندھن سے آزاد کرنے کا ایک انتہائی تلخ فیصلہ کر چکے ہیں، تاکہ مشعال ان کے مستقبل کے بارے میں مسلسل فکر اور غیر یقینی کی کیفیت سے آزاد ہو سکیں۔

13 سالہ بیٹی کے نام بھی درد بھرا پیغام
اپنی بیٹی رضیہ سلطانہ کے بارے میں یاسین ملک لکھتے ہیں کہ آٹھ برس گزرنے کے باوجود وہ اس کی آواز تک نہیں سن سکے۔

وہ لکھتے ہیں کہ ڈیتھ سیل کی تنہائی میں ان کے پاس صرف اپنی بیٹی کی ایک تصویر ہے۔ اسی تصویر کے ذریعے وہ دن رات اپنی بیٹی کو اپنے قریب محسوس کرتے ہیں اور اس کی خوشی، حفاظت اور روشن مستقبل کے لیے دعا کے سوا کچھ نہیں کر سکتے۔

یاسین ملک نے اپنی بیٹی کو خاص طور پر ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی دادی سے مسلسل رابطے میں رہے اور روزانہ کم از کم پانچ منٹ انہیں فون ضرور کرے، تاکہ اس مشکل وقت میں ان کی بوڑھی دادی اپنی پوتی کی محبت، تعلق اور سہارے کو محسوس کر سکیں۔

یاسین ملک نے اپنے اس بیانِ حلفی کو رحم کی اپیل یا ہمدردی کی درخواست قرار دینے کے بجائے اپنے ضمیر کا آخری بیان قرار دیا ہے۔

بیانِ حلفی کے یہ اقتباسات ایک ایسے قیدی شوہر، باپ اور بیٹے کی کیفیت کو نمایاں کرتے ہیں جو برسوں سے اپنے خاندان سے دور، قید و تنہائی میں زندگی گزار رہا ہے اور جسے اپنے پیاروں سے ملاقات، گفتگو اور رابطے کا موقع بھی میسر نہیں۔

(نوٹ، اس تحریر کا مواد راجہ مظفر کی طرف سے سامنے لائے گئے بیان حلفی اور تحریر سے حاصل کی گئی ہے۔۔ اور وہی اس کی اصل ہونے کی گواہی دے سکتے ہیں)

01/09/2026

#

01/09/2026

Category

Website

Address


Islamabad
44210