Aadhar Foundation Pakistan

Aadhar Foundation Pakistan

Share

Our goal is to help every human being!

11/10/2026
10/10/2026

Aadhar Foundation Pakistan Organizes One-Day Free Gynecology Medical Camp for Women in Shah Latif Town

Karachi, Malir: Aadhar Foundation Pakistan organized a one-day free gynecology medical camp for women at Aadhar Welfare Clinic, Shah Latif Town, Malir. The primary objective of the camp was to provide medical facilities to women and ensure timely assessment of their health-related concerns.

The camp was conducted under the supervision of renowned Gynecology Consultant Dr. Rehana Khan, where women received free medical checkups and essential medical advice.

During the camp, various medical tests were also conducted, and ultrasound facilities were provided to ensure that women could access essential healthcare services at one location.

Aadhar Foundation Pakistan continues to take such healthcare initiatives with a special focus on women's health. These efforts aim to provide better medical facilities to underprivileged women and further strengthen the organization's mission of public service in the healthcare sector.

Aadhar Foundation Pakistan — Health, Service & Humanity.

Photos from Aadhar Foundation Pakistan's post 30/09/2026

🩺 شری واچھرا پیر کے میلے میں آدھار فاؤنڈیشن کا فری میڈیکل کیمپ

📍 دیپلو، تھرپارکر: آدھار فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے شری واچھرا پیر کے میلے میں یاتریوں اور ضرورت مند افراد کے لیے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

کیمپ میں تقریباً 800 مریضوں کا مفت طبی معائنہ، علاج اور ادویات فراہم کی گئیں۔ آدھار فاؤنڈیشن کی ٹیم اور رضاکاروں نے بھرپور خدمات انجام دیں، جبکہ کیمپ کے اختتام پر رضاکاروں کو تعریفی سرٹیفکیٹس بھی دیے گئے۔

آدھار فاؤنڈیشن پاکستان کے سی او ڈاکٹر بھاگچند مہیشوری نے شری واچھرا پیر شیوا منڈلی دیپلو کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

❤️ آدھار فاؤنڈیشن پاکستان — خدمتِ انسانیت ہمارا عزم

Photos from Aadhar Foundation Pakistan's post 30/09/2026

❤️ دل کی گہرائیوں سے شکریہ ❤️

شری واچھرا پیر کے میلے میں آدھار فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے لگائے گئے فری میڈیکل کیمپ کے دوران ہمارے کچھ عزیز دوست خصوصی طور پر ہم سے ملنے آئے۔ ان کی آمد، محبت، خلوص اور حوصلہ افزائی نے ہماری پوری ٹیم کا حوصلہ بڑھایا۔

ہم اپنے تمام دوستوں کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے اپنی مصروفیات میں سے وقت نکال کر کیمپ کا دورہ کیا، ٹیم کی حوصلہ افزائی کی اور خدمتِ انسانیت کے اس مشن میں اپنی محبت اور تعاون کا اظہار کیا۔

آپ کی محبت اور حوصلہ افزائی ہمارے لیے بہت قیمتی ہے۔ ایسے ہی دوستوں کی محبت اور تعاون ہمیں مزید محنت کے ساتھ انسانیت کی خدمت جاری رکھنے کا حوصلہ دیتا ہے۔

🤲 اللہ تعالیٰ آپ سب کو خوش رکھے، صحت و سلامتی عطا فرمائے اور آپ کی محبتوں کا بہترین اجر دے۔ آمین۔

آدھار فاؤنڈیشن پاکستان
خدمتِ انسانیت — ہمارا عزم ❤️

28/09/2026

🩺 شری واچھرا پیر کے میلے میں آدھار فاؤنڈیشن پاکستان کا فری میڈیکل کیمپ

آدھار فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے شری واچھرا پیر، دیپلو، ضلع تھرپارکر میں منعقد کیے گئے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کے حوالے سے ڈاکٹر کیلاش نے کیمپ کا تعارف اور فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں آگاہی دی۔

کیمپ میں میلے میں آنے والے یاتریوں اور ضرورت مند افراد کے لیے مفت طبی معائنہ، ڈاکٹرز کی مشاورت اور ضروری ادویات کی سہولت فراہم کی گئی۔

آدھار فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے خدمتِ انسانیت کے جذبے کے تحت صحت کی بنیادی سہولیات ضرورت مند افراد تک پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے۔

🤝 ڈاکٹر کیلاش اور پوری میڈیکل ٹیم کا خصوصی شکریہ۔

آدھار فاؤنڈیشن پاکستان
❤️ خدمتِ انسانیت — ہمارا عزم

28/09/2026

🌹 میوہ رام ساقی صاحب کا تہہ دل سے شکریہ 🌹

ہم میوہ رام ساقی صاحب کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے شری واچھرا پیر کے میلے میں منعقدہ فری میڈیکل کیمپ کے دوران آدھار فاؤنڈیشن پاکستان کی پوری ٹیم کی حوصلہ افزائی کی۔

میوہ رام ساقی صاحب ہر سال اسی طرح ہمارے فری میڈیکل کیمپ کو سپورٹ کرتے ہیں اور خدمتِ انسانیت کے اس مشن میں ہماری ٹیم کا حوصلہ بڑھاتے ہیں۔ ❤️

اس موقع پر انہوں نے ہمارے ادارے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور شری واچھرا پیر کی تاریخ اور تاریخی اہمیت کے بارے میں بھی قیمتی معلومات فراہم کیں، تاکہ لوگوں خصوصاً نوجوان نسل کو اس تاریخی مقام کی تاریخ اور روایات سے آگاہی حاصل ہو۔

🤝 آپ کی محبت، تعاون اور حوصلہ افزائی ہمارے لیے ہمیشہ باعثِ فخر ہے۔

آدھار فاؤنڈیشن پاکستان
خدمتِ انسانیت — ہمارا عزم ❤️

Telephone

Website

Address


Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aadhar Foundation Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Subscribe

We will notify you when anything happens in Karachi.