newspapers mkhas
news
خبر ایوان صحافت ٹنڈو جان محمد
ايوان صحافت ٹنڈو جان محمد۔
اے سی سرکل امير احمد ميمن صاحب نے سنڌ پوليس سميت رينجرز اور مختلف ایجنسیز کے ساتھ ملکر بجلی بلوں کے بقاياجات اور غيرقانونی کنيکشن استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا اعلان کیا۔ مزید تفصیلات اس وڈیو میں:-
تمام دوست خوش رہیں آباد رہیں
دوسروں کا خیال رکھیں
اپنے لیے اپنے رب سے مانگیں
جمیعت علمائے اسلام پاکستان کیطرف سے 21 نکاتی ایجنڈ تیار کرلیا گیا ہے۔ بس قبولیت کے بعد عمل ہوگا۔ اور قبولیت کیلئے زور لگانا ہوگا
1- آرمی چیف کی تعیناتی چیف جسٹس کی طرح ہو، یعنی سینئر موسٹ آرمی چیف بنے۔
2- کسی بھی سرکاری عہدے بشمول آرمی چیف کے، کوئی ایکسٹینشن نہیں ہو گی، مکمل پابندی عائد کرنا ہوگی۔
3- کسی بھی ریٹائرڈ یا حاضر سروس فوجی افسر کی سول اداروں میں بھرتی پر پابندی ہونی چاہیے۔
4- وزیر اعظم ہاؤس میں ملٹری سیکرٹری کے دفتر کو فی الفور بند کرنا ہو گا، فوجیوں کا حکومتی اور سیاسی امور سے کوئی دور کا بھی واسطہ نہیں ہونا چاہیے۔
5- وزیراعظم ہاؤس کی سیکیورٹی پاک بحریہ اور پاک ائیر فورس کے حوالے کی جائے۔
6- تمام سول اور فوجی افسران کی مراعات برابر ہوں۔ ہسپتال، سکول، کالج، یونیورسٹی، گولف کورس، کلب، پلاٹ، گھر، پینشن، تنخواہ سب برابر ہوں، ایک چپڑاسی اور جنرل کے بیٹے کو ایک جیسی تعلیمی اور صحت کی سہولیات ملیں۔
7- بطور جنرل ترقی سے قبل افسر سے حلف نامہ لیا جائے کہ وہ بعد از ریٹائرمنٹ 10 سال تک بیرون ملک ملازمت یا کاروبار یا انویسٹمنٹ یا شہریت یا رہائش نہیں رکھ سکتا۔
8- آئی ایس آئی کو ری سٹرکچر کر کے وسیع تر قومی مفاد سے جوڑا جائے۔ بھارت، ترکیہ اور یورپ کے ماڈل پر جاسوسی کا نیا نظام بنایا جائے، جو سویلیئن بالادستی کا عکس ہو۔ فوج کے تین ادارے اپنی اپنی انٹیلی جینس ایجنسی کو صرف اپنے دفاعی نظام سے متعلق کریں۔
9- سول سروس اکیڈیمی اور جوڈیشل اکیڈیمی کو ری سٹرکچر کیا جائے، سول اور جوڈیشیل ریفارمز سے پرانے نظام کو دفن کیا جائے، فوج سے سفارشی افسران کی سول سروس میں سالانہ بھرتی بند کی جائے۔
10- فوج پر ہر قسم کے کاروبار پر پابندی ہونی چاہیئے۔
11- عدلیہ کے ججوں کے احتساب کیلئے whistle blower کا نظام بنایا جائے۔
12- دفاعی پالیسی کو ری وزٹ کیا جائے اور دفاعی بجٹ میں 50% کمی لائی جائے۔
13- آئی ایس پی آر ادارے کو صرف پیشہ وارانہ حدود میں رکھا جائے۔
14- مطالعہ پاکستان کے سلیبس میں 1971 کی شکست، جمہوریت کی اہمیت اور غیر جمہوری قوتوں کے کردار کو شامل کیا جائے۔
15- ریٹائرڈ جج یا بیوروکریٹ کی پبلک سیکٹر میں ریٹائرڈمنٹ کے بعد نوکریوں پر مکمل پابندی ہونی چاہیے اور دس سال تک ملک سے باہر نوکری، کاروبار اور رہائش پر پابندی ہونی چاہیئے۔
16- تمام سرکاری افسروں کی دوران ملازمت اور ریٹائرڈمنٹ کے بعد ٹیکس ریٹرن کو پبلک رکھا جائے، اسمیں بیوی اور بچوں کی ٹیکس ریٹرن کو بھی شامل کیا جائے کیونکہ تمام کرپٹ گورنمنٹ افسران بیوی بچوں کے نام پر کرپشن کے پیسے سے جائیدادیں بناتے ہیں۔
17- الیکشن کمیشن کا ادارہ نئے سرے سے ری سٹرکچر کیا جائے اور EVM اور ڈیجیٹل ووٹنگ کے نظام کو لایا جائے۔
18- اوورسیز پاکستانیوں کیلئے الیکشن کے دوران گھر بیٹھے ڈیجیٹل ووٹ کا نظام بنایا جائے۔
19- ہمسایوں بھارت، افغانستان، چین، ایران اور ریجنل ممالک ترکیہ، وسطی ایشیائی ریاستیں اور روس کیساتھ ترجیحی بنیادوں پر تعلقات بہتر کیئے جائیں۔
20- کشمیر پر یو این کی قرارداد والا اصولی موقف رکھا جائے اور اپنی معاشی حالت بہتر کر کے اس ایشو پر اپنی آواز کو مضبوط کیا جائے۔
21- فلسطین کیلیئے سپیشل ٹاسک فورس بنائی جائے اور انکی مالی، معاشی، عسکری، اخلاقی مدد کی جائے، اگر یورپ یوکرین کیلیئے یہ سب کچھ کر سکتا ہے تو ہم کیوں نا فلسطین کے مظلوم عوام کیلیئے کچھ کریں۔
22/08/2024
TikTok · SAKM_offical 105.2K likes, 4213 comments. “اک بہادر سو بزدلوں سے بہتر ہے”
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Noukot
Karachi
75000
