Asma1

Asma1

Share

💯jeehaad💯صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَآلہ وَسَلّم ♡
مجھے عشق ہے محمدﷺ سے.❤📿

صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَآلہ وَسَلّم ♡
مجھے عشق ہے محمدﷺ سے.��
�������Ameen Suma Ameen ���
���������

20/09/2026

" یہ دنیا آپ کی والدہ کی طرح نہیں ہے کہ آپ دن میں اس پر غصہ کرتے رہیں گے ، اور دن کے آخر میں شام کو وہ آپ کو کھانے کے لئے بلائے گی, ہر گِز نہیں, یہ آپ کو بھوکا مار دے گی __🥺🖤

فیوڈور دوستو فسکی

17/09/2026

ماں صرف ایک رشتہ نہیں، پوری دنیا ہوتی ہے۔ ❤️

دنیا میں سب سے خوبصورت آواز ماں کی ہوتی ہے،
سب سے محفوظ جگہ ماں کی گود،
اور سب سے سچی دعا ماں کے لبوں سے نکلتی ہے۔

ہم بڑے ہو کر اپنی دنیا میں مصروف ہو جاتے ہیں،
مگر ماں آج بھی ہماری ایک آواز پر بے چین ہو جاتی ہے۔
ہمیں اپنی تکلیف بتانے کی ضرورت نہیں پڑتی،
وہ ہماری خاموشی بھی پڑھ لیتی ہے۔

ماں کے ہوتے ہوئے گھر صرف گھر نہیں ہوتا،
وہ سکون کی وہ جگہ ہوتی ہے
جہاں انسان دنیا کی ہر تھکن بھول جاتا ہے۔ ❤️

جن کی مائیں حیات ہیں،
وہ اس نعمت کی قدر کریں اور ان کے ہاتھ چوم کر دعا لیں۔
اور جن کی مائیں اس دنیا میں نہیں رہیں،
اللہ تعالیٰ ان کی قبروں کو نور سے بھر دے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ 🤲❤️

10/09/2026

جب دل اداس ہو تو شکوے انسانوں سے نہیں، رب سے کیا کرو۔
وہی دلوں کے حال جانتا ہے اور وہی نوازنے والا ہے۔
بس اپنے رب پر یقین رکھو، وہ کبھی تنہا نہیں چھوڑتا۔ 🥀

08/09/2026

اگر تمہیں لگتا ہے کہ تم بغیر تپش کے منزل پا لو گے، تو تمہاری سوچ ادھوری ہے۔ اس دنیا کا سیدھا سا اصول ہے: اگر تمہیں گھنی چھاؤں چاہیے، تو پہلے تپتی ہوئی کڑی دھوپ میں جھلسنے کا حوصلہ پیدا کرو۔ یہاں آرام کی طلب رکھنے والے کو ہمیشہ بے آرامی کی بڑی قیمت چکانی پڑتی ہے۔

04/09/2026

*ایک پہاڑ اور گلہری*

کوئی پہاڑ یہ کہتا تھا اک گلہری سے
تجھے ہو شرم تو پانی میں جا کے ڈوب مرے

ذرا سی چیز ہے، اس پر غرور، کیا کہنا
یہ عقل اور یہ سمجھ، یہ شعور، کیا کہنا!

خدا کی شان ہے ناچیز چیز بن بیٹھیں
جو بے شعور ہوں یوں باتمیز بن بیٹھیں

تری بساط ہے کیا میری شان کے آگے
زمیں ہے پست مری آن بان کے آگے

جو بات مجھ میں ہے، تجھ کو وہ ہے نصیب کہاں
بھلا پہاڑ کہاں جانور غریب کہاں

کہا یہ سن کے گلہری نے، منہ سنبھال ذرا
یہ کچی باتیں ہیں دل سے انھیں نکال ذرا

جو میں بڑی نہیں تیری طرح تو کیا پروا
نہیں ہے تو بھی تو آخر مری طرح چھوٹا

ہر ایک چیز سے پیدا خدا کی قدرت ہے
کوئی بڑا، کوئی چھوٹا، یہ اس کی حکمت ہے

بڑا جہان میں تجھ کو بنا دیا اس نے
مجھے درخت پہ چڑھنا سکھا دیا اس نے

قدم اٹھانے کی طاقت نہیں ذرا تجھ میں
نری بڑائی ہے، خوبی ہے اور کیا تجھ میں

جو تو بڑا ہے تو مجھ سا ہنر دکھا مجھ کو
یہ چھالیا ہی ذرا توڑ کر دکھا مجھ کو

*نہیں ہے چیز نکمی کوئی زمانے میں*
*کوئی برا نہیں قدرت کے کارخانے میں*

ڈاکٹر علامہ محمد اقبال
بانگَ درا

03/09/2026
27/08/2026

Dil Kay andar say duwaa🤲 hakike duwa🤲😇
Video ko lazme like communit Kiya kro 👇

25/08/2026

گلی گلی سج گئی شہر شہر سج گیا
آۓ نبی پیارے نبی میرا بھی گھر سج گیا

مصطفی سے پیار ہے دل سے یہ اقرار ہے
ہر کوئی میلادنبیﷺ کرنے کو تیار ہے

دنیا میں جہاں بھی رہے آباد رہیں گے
جو آمنہ کے لعل کا میلاد کریں گے

عاشق نے مدنی لائٹوں سے گھر جگمگا دیا
یہ جشن ضروری ہے سبھی کو بتا دیا
منکر! یہ تیرا بغض ہے میلادِ نبیﷺ سے
جو سارا سال جلتا تھا وہ بھی بُجھا دیا

سرکارﷺ کے میلاد پہ کیوں اعتراض ہے؟
یہ بات خوشی کی ہے اور تُو ناراض ہے
لگتا ہے تیری دال میں کالا ضرور ہے
میلاد منانے پہ ہمیں دل سے ناز ہے

قرآں کے بتائے ہوئے رستے پہ رہیں گے
اصحابِ محمدﷺ کے طریقے پہ چلیں گے
ممکن ہی نہیں کم ہوں کبھی پیار کے جذبے
میلادِ نبیﷺ پہلے سے بھی زیادہ کریں گے

شانِ رسولِ پاکﷺ سناتے ہی رہیں گے
لب پر درودِ پاک سجاتے ہی رہیں گے
جو مانتے نہیں ہیں ہمیں ان سے غرض کیا؟
ہم لوگ تو میلاد مناتے ہی رہیں گے

یہ بگڑے ہوئے لوگ سنور کیوں نہیں جاتے؟
عشاقِ سمندر میں اُتر کیوں نہیں جاتے؟
گستاخوں کرتے ہیں یہاں جو بھی حمایت
سرکارﷺ کے غدار ہیں ، یہ مر کیوں نہیں جاتے؟

خود اپنے ہی ہاتھوں سے یوں تقدیر جگا لو
حالات سنور جائیں گے جھنڈوں کو اُٹھا لو

25/08/2026

جشن آمد رسول اللہ ہی اللہ!!
بی بی آمنہ کے پھول اللہ ہی اللہ!!

جب کہ سرکار تشریف لانے لگے!
حور و غلماں بھی خوشیاں منانے لگے!!
ہر طرف نور کی روشنی چھا گئی!
مصطفٰے کیا ملے زندگی مل گئی!!
اے حلیمہ تیری گود میں آ گئے!
دونوں عالم کے رسول اللہ ہی اللہ!!

چہرہء مصطفٰے جب دکھایا گیا!
چھپ گئے تارے اور چاند شرما گیا!!
آمنہ دیکھ کر مسکرانے لگیں!
حوا مریم بھی خوشیاں منانے لگیں!!
آمنہ بی بی سب سے یہ کہنے لگیں!
دعاء ہو گئی قبول اللہ ہی اللہ!!

شادیانے خوشی کے بجائے گئے!
شادی کے نغمے سب کو سنائے گئے!!
ہر طرف شور صل علٰی ہوگیا!
آج پیدا حبیب خدا ہو گیا!!
پھر تو جبریل نے بھی یہ اعلان کیا!
یہ خدا کے ہیں رسول اللہ ہی اللہ!!

ان کا سایہ زمیں پر نہ پایا گیا!
نور سے نور دیکھو جدا نہ ہوا!!
ہم کو عابد نبی پر بڑا ناز ہے!
کیا بھلا میرے آقا کا انداز ہے!!
جس نے رخ پر ملی وہ شفاء پا گیا!
خاکِ طیبہ تیری دھول اللہ ہی اللہ
شاعر : عابد بریلوی
صلی اللہ علیک یا محمد نور من نور اللہ وعلی الہ وصحبہ واہل بیتہ وازواجہ وجدہ و ذریۃ وبارک وسلم کثیراً کثیرا

24/08/2026

Good night 🌃😴💤😴

Category

Address


Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Asma1 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Subscribe

We will notify you when anything happens in Karachi.