DIO Khanewal - DGPR

DIO Khanewal - DGPR

Share

Deputy Director Public Relations

30/09/2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صحت پنجاب ویژن کے تحت سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی سہولیات کی مسلسل مانیٹرنگ

ضلعی انتظامیہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں علاج معالجہ کے معیار اور مریضوں کو سہولیات کی فراہمی میں بہتری کیلئے کوشاں

ڈپٹی کمشنر حنا ارشد کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ، ایمرجنسی و ٹراما سینٹر میں سہولیات کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر نے ادویات کی دستیابی، ڈاکٹروں و طبی عملہ کی حاضری اور مریضوں کو فراہم کردہ طبی سہولیات کا معائنہ کیا

ایمرجنسی میں مریضوں کو فوری اور بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عمارہ کو ہدایات

مریضوں سے ملاقات، ادویات کی دستیابی اور طبی عملہ کے رویے بارے مریضوں سے براہ راست استفسار

30/09/2026

خواتین کی معاشی خودمختاری، باعزت روزگار اور ہنرمندی کا فروغ حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے تحت ضلعی انتظامیہ خانیوال کی زیر سرپرستی صنعت زار میں ڈسپلے سنٹر اور بیوٹی سیلون قائم کر دیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر حنا ارشد نے ڈسپلے سنٹر اور بیوٹی سیلون کا افتتاح کیا۔

ڈسپلے سنٹر میں صنعت زار کی طالبات کی تیار کردہ دستکاری، ملبوسات اور مختلف ہینڈ کرافٹ اشیاء فروخت کے لیے دستیاب ہوں گی، جس سے طالبات کو اپنی ہنرمندی کو مارکیٹ تک پہنچانے اور باعزت آمدن کے مواقع میسر آئیں گے۔

صنعت زار کے بیوٹی سیلون میں خانیوال کی خواتین کو مارکیٹ سے 50 فیصد کم نرخوں پر معیاری بیوٹی سروسز فراہم کی جائیں گی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حنا ارشد نے کہا کہ خواتین کو ہنر مند بنا کر معاشی طور پر خود کفیل کرنا حکومت پنجاب کی اہم ترجیح ہے، جبکہ صنعت زار کی طالبات کی تیار کردہ مصنوعات کو مارکیٹ تک رسائی فراہم کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔

تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر خانیوال عابد سرور، محکمہ سوشل ویلفئیر کے افسران اور صنعت زار کی طالبات نے شرکت کی۔

29/09/2026

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات پر گڈ گورننس پالیسی پر عملدرآمد

ضلع بھر میں ڈسٹرکٹ انسپیکشن ٹیمیوں کو ٹاسکس پر عملدرآمد کیلئے متحرک ہونے کا حکم

ڈپٹی کمشنر حنا ارشد کا عوامی مسائل کی نشاندہی میں غفلت پر زیرو ٹالرینس پالیسی کے نفاذ کا اعلان

کھلے گٹروں، خراب سٹریٹ لائٹس اور آوارہ کتوں کی نشاندہی کے احکامات

صفائی ستھرائی کی صورتحال کی بھی مسلسل نگرانی کی ہدایت

اے ڈی سی سوشل سروسز منور حسین کملانہ کی زیر صدارت اجلاس میں انسپکشن ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ

اجلاس میں واسا،ستھرا پنجاب،میونسپل کمیٹیز و دیگر متلعقہ محکموں کے افسران کی شرکت
Maryam Nawaz Sharif Govt of Punjab Chief Secretary Punjab Commissioner Multan

29/09/2026

حکومت پنجاب اور بورڈ آف ریونیو کی ہدایت پر خانیوال میں ریونیو کورٹس کا باقاعدگی سے انعقاد جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے تحت ریونیو عدالتوں کے نظام کو بھی کمپیوٹرائزڈ کیا گیا ہے تاکہ کیسز کی مؤثر نگرانی اور بروقت سماعت یقینی بنائی جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر حنا ارشد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو فضل عباس اور اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے کیسز کی سماعت کے لیے باقاعدہ ایام مقرر ہیں۔ ڈپٹی کمشنر حنا ارشد ہر منگل کو ریونیو کورٹ میں کیسز کی سماعت کرتی ہیں جبکہ اے ڈی سی آر فضل عباس نے بھی عدالتی کارروائی کے دوران فریقین کے مؤقف سنے۔

ریونیو کورٹ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے کیسز کی مؤثر مانیٹرنگ اور جلد نمٹانے کے لیے اقدامات جاری ہیں، جبکہ ریونیو کورٹس میں وکلاء اور سائلین کے بیٹھنے کے لیے بھی مناسب انتظامات کیے گئے ہیں۔


Maryam Nawaz Sharif Govt of Punjab Chief Secretary Punjab Commissioner Multan

27/09/2026

اپنا کھیت اپنا روز گار پروگرام کے تحت الاٹ زمینوں بارے اجلاس
Maryam Nawaz Sharif Govt of Punjab Chief Secretary Punjab Commissioner Multan

27/09/2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے گڈ گورننس وژن کا عملی نفاذ
ضلعی انظامیہ شہریوں کو بہترین سروس ڈیلیوری کیلئے سرگرم

ڈپٹی کمشنر حنا ارشد کی زیر صدارت اجلاس میں اقدامات بارے بریفنگ
بیوٹیفکیشن منصوبوں ، سٹریٹ لائٹس، قبرستانوں اور ہسپتالوں کی بہتری کے اقدامات کا جامع جائزہ
ڈی سی کی میاں چنوں اور خانیوال کے بازاروں کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
شہر کے اہم چوراہوں اور شاہراہوں پر سٹریٹ لائٹس کی مکمل فعالیت یقینی بنانے کا حکم
قبرستانوں میں صفائی، بیرونی دیواروں کی حالت بہتر بنانے اور اطراف سے تجاوزات کے خاتمے کا ٹاسک

ڈی سی کو ڈی ایچ کیو،ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کے انفراسٹرکچر میں بہتری کیلئے جامع پلان پر پیشرفت سے آگاہ گیا
Maryam Nawaz Sharif Chief Secretary Punjab Govt of Punjab Commissioner Multan

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز،
، ایس این اے اور متعلقہ افسران کی شرکت

27/09/2026

موبائل نہیں، کتاب پڑھیں 📚
کبیروالا میں اوپن ایئر لائبریری
کتاب دوستی، مطالعے کے فروغ اور نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کا خوبصورت اقدام۔
دیکھیے اس منفرد کاوش پر پی ٹی وی نیوز کی خصوصی رپورٹ۔

Photos from DIO Khanewal - DGPR's post 26/09/2026

بورڈ آف ریونیو پنجاب کے پرفارمنس انڈکیٹرز کے 100 فیصد اہداف حاصل کرنے کا ہدف
ضلعی انتظامیہ کی افسران مال کو دیئے گئے ٹاسکس پر عملدرآمد کی مسلسل نگرانی
ڈپٹی کمشنر حنا ارشد کی زیر صدارت کی پرفارمنس انڈیکٹرز رینکنگ اور پلس پراجیکٹ بارے جائزہ اجلاس
سب رجسٹرارز اور ریونیو افسران کو گرین پراپرٹی سرٹیفیکیٹس اجراء کا اہداف پورا کرنے کا حکم
ڈپٹی کمشنر کی مشترکہ کھاتوں کی تقسیم کو بھی تیز کرنے کی ہدایت
ناقص کارکردگی پر ریونیو افسران کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیدیا
کھیوٹ میوٹیشن ایشوز کو جلد حل کیا جائے ۔ ڈپٹی کمشنر حنا ارشد
نمبرداری گرانٹ کے رقبہ پر پودے لگانے کے کام کی نگرانی کی جائے ۔ ڈپٹی کمشنر
اے ڈی سی آر فضل عباس کی اجلاس میں ریونیو اہداف کے حصول بارے بریفنگ
Maryam Nawaz Sharif Govt of Punjab Chief Secretary Punjab Commissioner Multan

26/09/2026
Photos from Deputy Commissioner Khanewal's post 26/09/2026

Category

Website

Address


District Information Office
Khanewal

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DIO Khanewal - DGPR posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Subscribe

We will notify you when anything happens in Khanewal.