Akbar Pind

Akbar Pind

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Akbar Pind, Health/Beauty, Lahore.

26/07/2026

دبئی میں اب بغیر ڈرائیور کے چلنے والی جدید سمارٹ ٹیکسی سروس کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے، جس سے شہریوں کو سفر کا ایک بالکل نیا اور انوکھا انداز دیکھنے کو مل رہا ہے۔

یہ ٹیکسیاں آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور جدید ترین سمارٹ سینسرز کی مدد سے کام کرتی ہیں، جو سڑک پر موجود ٹریفک اور راستوں کو خود بخود سمجھ کر مسافروں کو انتہائی محفوظ اور آرام دہ سفر فراہم کرتی ہیں۔

شہری اب اپنے موبائل فون ایپ کے ذریعے آسانی سے ان خودکار روبوٹ ٹیکسیوں کو بک کر سکتے ہیں۔ دبئی کا ہدف ہے کہ آنے والے سالوں میں شہر کے بڑے حصے کو اسی طرح کی جدید اور بغیر ڈرائیور والی ٹرانسپورٹ پر منتقل کر دیا جائے۔


Disclaimer: This content is shared for news and informational purposes only.

26/07/2026

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ہمراہ ’ملک کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر‘ کا افتتاح کیا ہے۔ یہ ڈیٹا سینٹر ہوتے کیا ہیں اور اس سے پاکستان کو کیا فائدہ ہو گا؟
مکمل تحریر: https://bbc.in/4bIF2Am

26/07/2026

سری لنکا پریمیئر لیگ (LPL) ایک نئے تنازع کی زد میں آ گئی ہے، جہاں پاکستان ٹی20 ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ایک میچ میں ٹیم سے باہر رکھے جانے کے معاملے پر لیگ کے اینٹی کرپشن یونٹ سے رجوع کر لیا۔

ذرائع کے مطابق اس واقعے پر شاہین آفریدی شدید ناراض ہوئے اور پاکستان واپس آنے کا فیصلہ بھی کر لیا تھا، تاہم فرنچائز حکام اور لیگ انتظامیہ نے معذرت کرتے ہوئے انہیں لیگ میں ہی رکنے پر آمادہ کر لیا۔

تازہ تنازع اس وقت سامنے آیا جب ذرائع کے مطابق کینڈی رائلز کی انتظامیہ نے کولمبو کیپیٹلز کے خلاف میچ سے قبل شاہین آفریدی کو بتایا کہ انہیں "امپیکٹ پلیئر" کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ "امپیکٹ پلیئر" قانون، جو سب سے پہلے انڈین پریمیئر لیگ (IPL) میں متعارف کرایا گیا تھا، ٹیم کو یہ اختیار دیتا ہے کہ وہ میچ سے قبل نامزد کیے گئے ایک کھلاڑی کو دورانِ میچ دوسرے کھلاڑی کی جگہ میدان میں اتار سکتی ہے، جبکہ تبدیل ہونے والا کھلاڑی دوبارہ میچ میں حصہ نہیں لے سکتا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جب کینڈی رائلز نے پہلے بیٹنگ کی تو اننگز کے دوران ٹیم کے کوچ نے شاہین آفریدی سے معذرت کرتے ہوئے بتایا کہ ٹیم کے تجزیہ کار (اینالسٹ) کی غلطی کے باعث ان کا نام امپیکٹ پلیئرز کی فہرست میں شامل ہی نہیں کیا گیا، جس کے نتیجے میں وہ میچ میں حصہ نہ لے سکے۔

اس صورتحال کے بعد شاہین آفریدی نے معاملے کی شکایت اینٹی کرپشن یونٹ میں درج کرا دی، جبکہ واقعے نے سری لنکا پریمیئر لیگ کے انتظامی معاملات پر بھی کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

08/07/2026

پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی PIA نے شارجہ سے کراچی آنے والے ایک نجی کارگو طیارے کے حادثے کی تصدیق کر دی ہے۔

ترجمان پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کے مطابق نجی کارگو طیارہ شارجہ سے کراچی آرہا تھا کہ دورانِ پرواز اس کے نیویگیشن سسٹم میں خرابی پیدا ہوگئی۔ طیارے کے عملے نے فوری طور پر کراچی ایریا کنٹرول سینٹر کو صورتحال سے آگاہ کیا، جس پر کنٹرول سینٹر کی جانب سے طیارے کو ہر ممکن رہنمائی فراہم کی گئی۔

ترجمان کے مطابق خرابی کے بعد طیارہ اچانک تیزی سے نیچے آنا شروع ہوگیا اور اس کی سمت بھی تبدیل ہوگئی۔ کچھ ہی دیر بعد کراچی سے تقریباً 155 ناٹیکل میل مغرب میں طیارہ ریڈار سے غائب ہوگیا، جبکہ اسی وقت اس سے مواصلاتی رابطہ بھی منقطع ہوگیا۔

واقعے کے فوراً بعد پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر کو فعال کر دیا، جس کے بعد لاپتا کارگو طیارے کی تلاش کے لیے سمندر میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا۔ ترجمان کے مطابق مختلف متعلقہ ادارے اس آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ نجی کارگو طیارے میں عملے کے پانچ افراد سوار تھے۔ حکام کے مطابق سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے، جبکہ مزید تفصیلات سامنے آنے پر عوام کو آگاہ کیا جائے گا

27/06/2026

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
وزارت توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں تاحکم ثانی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت نے گزشتہ ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی تھی اور پیڑول کی قیمت میں 74 روپے کمی کے بعد فی لیٹر قیمت 299 روپے 50 پیسے مقرر کی تھی۔
ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے کی کمی کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں فی لیٹر قیمت کم ہو کر 311 روپے 47 پیسے ہوگئی تھی۔
حکومت نے گزشتہ ہفتے مقرر کی گئیں قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں ایران-امریکا جنگ سے پہلے کی سطح سے بھی کم ہوگئی ہیں۔.

24/06/2026

اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) پولیس نے ایگزیکٹو اور منسٹریل اسٹاف کی 1700 سے زائد آسامیوں پر بھرتیوں کا اعلان کر دیا ہے، جس کے لیے ملک بھر سے اہل اور باصلاحیت مرد و خواتین امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

جاری کردہ اشتہار کے مطابق بھرتیاں مختلف صوبائی اور علاقائی کوٹہ جات کے تحت کی جائیں گی۔ ان آسامیوں میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی)، کانسٹیبل، بینڈ اسٹاف، ماؤنٹڈ پولیس، اسسٹنٹ، پروڈکشن اسسٹنٹ، اسٹینو ٹائپسٹ، ڈیٹا انٹری آپریٹر، اپر ڈویژن کلرک (یو ڈی سی) اور لوئر ڈویژن کلرک (ایل ڈی سی) سمیت متعدد عہدے شامل ہیں۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق ہر آسامی کے لیے عمر کی حد، تعلیمی قابلیت، تجربے اور کوٹے کی تفصیلات اشتہار میں واضح طور پر درج کی گئی ہیں۔ امیدوار مقررہ شرائط پوری کرنے کی صورت میں درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس بھرتی مہم کا مقصد پولیس فورس میں افرادی قوت کو مزید مضبوط بنانا اور مختلف شعبوں میں پیشہ ور افراد کو شامل کرنا ہے۔


Disclaimer: This news report is based on publicly available information media reports.

24/06/2026

تھیلیسیمیا کی مریضہ 18 سالہ منیبہ مقصود 1 دن کے لیے اٹک کی ڈپٹی کمشنر بن گئیں۔
ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا نے پیر کو منیبہ مقصود کو اپنے آفس میں ایک دن کے لیے بطور اعزازی ڈپٹی کمشنر اٹک کام کرنے کے لیے دعوت دی۔
منیبہ مقصود اپنے والدین کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں بھرپور ہمت و حوصلے کی علامت کے طور پر داخل ہوئیں تو سرکاری کرسی پر بٹھا کر انہیں انتظامی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
منیبہ مقصود نے اس موقع پر کہا کہ آج کا دن میرے لیے صرف ایک دن نہیں بلکہ یہ ایک خواب ہے جس کے بارے میں کبھی نہیں سوچا تھا، میں بیماری کے ساتھ جی رہی ہوں لیکن میں بڑے خواب بھی دیکھتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اس کرسی پر بیٹھ کر مجھے یہ یقین کرنے کی ہمت ملی ہے کہ زندگی اب بھی خوبصورت ہو سکتی ہے اور اگر آپ امید کو زندہ رکھیں گے تو کسی خواب کی تعبیر ہماری پہنچ سے دور نہیں ہے۔
منیبہ مقصود نے کہا کہ میں مضبوط بننا چاہتی ہوں، اپنی بیماری کا مقابلہ بہادری سے کرنا چاہتی ہوں اور میں اپنے جیسے دوسرے بچوں کو دکھانا چاہتی ہوں کہ ہم کمزور نہیں ہیں۔
منیبہ مقصود کے والد نے ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تھیلیسیمیا کی مریضہ کے والدین کے طور پر، ہم مسلسل غیر یقینی صورتِ حال میں رہتے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ ہماری بیٹی کو ایسے چیلنجز کا سامنا ہے جن کے بارے میں زیادہ تر بچوں کو کبھی سوچنا بھی نہیں پڑتا، آج اسے ڈپٹی کمشنر کی کرسی پر بیٹھتے دیکھنا، زندگی کا ایک ایسا لمحہ ہے جسے ہم الفاظ میں بیان نہیں کر سکتے۔
منیبہ مقصود کے والد نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے اس خواب کو پورا کیا ہے جو ہماری بیٹی برسوں سے دیکھ رہی تھی۔
اس لمحے کو منیبہ مقصود کی والدہ نے اپنی زندگی کے فخریہ لمحات میں سے ایک قرار دیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر راؤ عاطف رضا نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد بچوں کو دائمی بیماریوں بالخصوص تھیلیسیمیا سے لڑنے کے لیے جذباتی قوت فراہم کرنا ہے۔

24/06/2026

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے لیبیا کی مسلح افواج کے نائب کمانڈ کی ملاقات ہوئی۔
جی ایچ کیو آمد پر معزز مہمان کو تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال، دفاعی تعاون اور دونوں ممالک کی افواج کے درمیان عسکری روابط کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں جانب سے دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور پیشہ ورانہ عسکری تربیت و سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان فوج دوست ممالک کے ساتھ امن، استحکام اور تعمیری تعاون کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔
اس موقع پر لیبیا کی عرب مسلح افواج کے نائب کمانڈر انچیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے خطے میں امن و سلامتی کے قیام کے لیے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

24/06/2026

پنجاب حکومت نے ٹیکس چوری کی روک تھام اور ریونیو نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے میرج ہالز، مارکیز، فارم ہاؤسز اور بڑی فوڈ چینز کی سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس مقصد کے لیے ان مقامات پر خصوصی کیمرے نصب کیے جائیں گے تاکہ ہر مالی لین دین کا ریکارڈ محفوظ رکھا جا سکے۔

یہ فیصلہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت پنجاب ریونیو کلیکشن سے متعلق ایک اہم اجلاس میں کیا گیا، جہاں ٹیکس چوری اور جعلی رسیدوں کے ذریعے سیلز چھپانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی منظوری بھی دی گئی۔

اجلاس میں بڑے ریسٹورنٹس میں نقد ادائیگیوں کے بجائے ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم کو فروغ دینے اور اسے لازمی قرار دینے کی تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔ وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب دنیا تیزی سے ڈیجیٹل ادائیگیوں کی طرف بڑھ رہی ہے تو پاکستان کو بھی جدید نظام اپنانا ہوگا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ٹیکس چوری کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی اور جدید ٹیکنالوجی، نگرانی کے نظام اور خصوصی کیمروں کے ذریعے بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی جائے گی۔

اجلاس کے دوران پنجاب ریونیو اتھارٹی (PRA) نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مالی سال 2026-27 کے لیے 528.5 ارب روپے کا ریونیو ہدف مقرر کیا گیا ہے، جبکہ گزشتہ عرصے کے دوران ریونیو وصولیوں میں 38 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مجموعی وصولی 346 ارب روپے تک پہنچ گئی۔

24/06/2026

Category

Website

Address


Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Akbar Pind posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Subscribe

We will notify you when anything happens in Lahore.