Da khista sro kally
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Da khista sro kally, Health/Beauty, Lahore.
12/07/2026
ماشاءاللہ آج ہمارے گاؤں کے چند باہمت نوجوانوں نے مل کر قبرستان کی صفائی کی اور اسے صاف ستھرا بنانے کی خوبصورت کوشش کی۔ یہ صرف صفائی نہیں بلکہ مرحومین کے احترام، صدقۂ جاریہ اور اجتماعی ذمہ داری کا ایک بہترین نمونہ ہے۔
اللہ تعالیٰ ان تمام نوجوانوں کو اس نیک عمل کا بہترین اجر عطا فرمائے، ان کی محنت قبول فرمائے،
12/07/2026
خبر موصول ہوئی ہیں کہ ذیشان نامی ٹیک ٹاکر کو کسی نے قتل کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
11/07/2026
ضلع مہمند:
پسند کی شادی کی اجازت نہ ملنے پر مبینہ طور پر زہریلی دوا کھانے سے چچا زاد لڑکا اور لڑکی جاں بحق
ضلع مہمند میں: تحصیل پنڈیالی سے تعلق رکھنے والے ایک لڑکے اور ایک لڑکی مبینہ طور پر زہریلی دوا کھانے کے باعث جاں بحق ہوگئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں نوجوان آپس میں چچا زاد تھے۔۔ ذرائع کے مطابق لڑکے کی عمر تقریباً 16 سال جبکہ لڑکی کی عمر 17 سال تھی۔
اطلاعات کے مطابق دونوں ایک دوسرے سے شادی کرنا چاہتے تھے، تاہم انہیں پسند کی شادی کی اجازت نہیں ملی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسی وجہ سے دونوں صبح کے وقت گاؤں کے قریب واقع ایک چشمے کے پاس گئے، جہاں انہوں نے مبینہ طور پر زہریلی دوا کھا لی۔
واقعے کے بعد اہل خانہ اور مقامی افراد نے دونوں کو بچانے کی کوشش کی، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ اور دونوں کی ڈیڈ باڈی تھانہ پنڈیالی کے حدود سے برآمد ہوئے اس افسوسناک واقعے سے علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی ہے اور اہل علاقہ میں شدید رنج و غم پایا جاتا ہے۔
واقعے کی مزید حقائق متعلقہ حکام کی تحقیقات کے بعد ہی واضح ہو سکیں گے۔
09/07/2026
تھانہ یکہ غنڈ
انفارمیشن رپورٹ
اج 9 جولائی 2026
تحصیل یکہ غنڈ کے حدود میچنی دروازگی کنال نہر میں ایک مگرمچھ کو دیکھا گیا ہے
جو کسی بھی وقت حادثے کا سبب بن سکتا ہے
رپورٹ عرض ہے
07/07/2026
یہ ہمارا مشترکہ قبرستان ہے، مگر افسوس کہ قبروں پر جھاڑیاں اور خودرو پودے بہت زیادہ اُگ آئے ہیں۔ یہ مرحومین کے احترام کے بھی خلاف ہے۔
تمام اہلِ علاقہ، نوجوانوں اور مخیر حضرات سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ ایک دن مقرر کریں اور مل کر اس قبرستان کی صفائی کریں۔ آئیے اپنے مرحومین کے لیے یہ نیکی انجام دیں اور قبرستان کو صاف، سرسبز اور باوقار بنائیں۔
اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے مرحومین کے حقوق ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
06/07/2026
جنازہ گاہ: ایک ضرورت، جسے مزید نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
ہمارے گاؤں سرو کلی میں آج تک جنازہ گاہ موجود نہیں۔ ہر بار جب کسی عزیز کا انتقال ہوتا ہے تو اہلِ علاقہ مجبوری کے تحت پٹرول پمپ میں نمازِ جنازہ ادا کرتے ہیں، جو نہ صرف تکلیف دہ ہے بلکہ ہمارے گاؤں کی بنیادی ضرورت بھی پوری نہیں کرتا۔
"جنازہ گاہ کوئی آسائش نہیں، بلکہ ہر بستی کی بنیادی ضرورت ہے۔"
افسوس۔۔۔۔
شنو غونڈوں اسلم خان سٹاپ سے تعلق رکھنے والے گیارہ سال بچے نے بھائی سے معمولی تکرار پر خود کو سنیپر رائفل سے چہرے پر گولیاں مار کر زندگی کیساتھ ساتھ خود کو چہرے سے بھی محروم کر لیا ���
اللہ پاک والدین کو صبر جمیل عطاء فرمائے آمین
اللہ پاک ہمارے شبقدر پر اپنا رحم کر ��
part (2)........
🤲 براہِ کرم اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ یہ اپیل زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچ سکے۔
part (1)....
ہمارے گاؤں سرو کلے کے ایک معروف فنکار اکرام اللہ خان، جنہوں نے ماضی میں پشتو فلموں میں کام کرکے اپنے فن سے لوگوں کے دل جیتے، آج شدید بیماری کا شکار ہیں اور علاج کے لیے مالی مدد کے محتاج ہیں۔
آئیں، انسانیت اور بھائی چارے کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی استطاعت کے مطابق ان کی مدد کریں
03/07/2026
اعلان جنازہ۔۔!
اسرارجان دا اختر ماما زوی پہ حق رسیدلی چی د شاہد اللہ صافی د تری زوی دی جنازہ ی نن 11:30 صافی جنازگاہ کی ادا کیگی3/7/2026
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Lahore
