Makki Mart
Organic food and cosmetics
06/02/2026
رومال /ٹشو پیپرز ایک ضرورت یا فیشن
نبی صلی اللہ علیہ وسلم دنیاوی چیزوں سے دل نہیں لگاتے تھے اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی تربیت فرماتے تھے ۔
سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے نو ہجری کو مقام تبوک سے عرب کے ایک عیسائی حاکم اکیدر کے بھائی کو مارا اور خود اس کو قید کر کے مدینہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کر دیا ۔
یہ دومة الجندل کا حاکم اکیدر وہ ہے جس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک بار باریک تانے بانے کا ریشمی جبہ بطور تحفہ پیش کیا تھا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی جوانمردی دیکھائی ، اس سے ٹیکس کے معاملات طے کر کے صلح کر لی اور اس کو رہا کر دیا ۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مرد حضرات کو ریشمی لباس سے منع کیا کرتے تھے ۔ لوگوں نے جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس یہ ریشمی جبہ دیکھا تو اسے دیکھ کر بہت متاثر ہوئے ، اس موقع پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : “ قسم اس ذات بابرکات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ! سعد بن معاذ کے جنتی رومال اس ریشمی جبہ سے کہیں زیادہ دیدہ زیب ہیں ۔” ( صحیح بخاری ، حدیث : 5836 )
اس حدیث سے رومال کے استعمال کا ثبوت ملتا ہے اور یہ جواز نکلتا ہے کہ اہل شرک اگر تحفہ دیں تو اسے قبول کیا جا سکتا ہے ۔
یہاں سوال پیدا ہوتا ہے کہ عموماً رومال یا ٹشو پیپرز کو میل کچیل اور پسینہ وغیرہ کو پونچھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے لیکن جنت میں اس کی ضرورت کیونکر ہوسکتی ہے !
جنت کی فضا نہایت پاکیزہ اور معطر ہے ، یہاں انسان ہر قسم کی آلودگی اور آلائش سے محفوظ ہوگا تو پھر جنتی رومال کس لیے ۔۔۔ !
دراصل رومال یا ٹشو پیپرز جہاں میل کچیل اور پسینہ وغیرہ پونچھنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں وہاں یہ چیزیں نفیس شخصیت کی علامت بھی سمجھی جاتی ہیں ۔ نفیس طبع لوگ اسے ہمیشہ اپنے ساتھ رکھتے ہیں تاکہ صفائی اور ستھرائی مسلسل برقرار رکھی جاسکے ۔
لہذا جنتی رومال اہل جنت کی ضرورت کے لیے نا بھی ہوں ، تاہم اہل جنت کے لیے بطور فیشن انھیں عنایت کیے جائیں گے ۔
مکی مارٹ اس بار اپنے کسٹمرز کی خدمت میں پریمیم کوالٹی کے 3 پلائی ٹشو پیپرز پیش کر رہا ہے ۔ مکی مارٹ ٹشو پیپرز کی ایسی کوالٹی پیش کررہا ہے جو فوڈ گریڈ ہے اور فریش میٹیریل کا یہ معیار صحت کا ضامن بھی ہے ۔
مکی مارٹ کا دعوی ہے کہ اگر آپ برینڈڈ ٹشو پیپرز استعمال کرنے کے عادی ہیں تو ایک بار ہمارے ٹشو پیپرز بھی استعمال کر کے دیکھیں آپ ہمارے انتخاب سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے ۔
08/01/2026
الحنیفی پنجیری
دیسی گھی ، مغزیات ، خشک میوہ جات اور دیسی جڑی بوٹیوں وغیرہ سے تیار کردہ
خواتین و حضرات ، بچوں اور بوڑھوں کے لیے یکساں مفید
الحنیفی پنجیری کا غذائی تجزیہ :
پروٹین ، وٹامنز ( ,A,B,D,E,K) ، میگنیشئم ، کیلشیئم ، پوٹاشیئم ، فاسفورس ، امینو ایسڈز ، الکلائڈز ، کاربوہائیڈریٹس ، اینٹی آکسیڈنٹ ، اومیگا 3، 6، 9 فیٹی ایسڈز ، معدنیات ( زنک ، کاپر اور آئرن وغیرہ ) ۔
الحنیفی پنجیری فائبر سے بھرپور ہے ، اس میں کیلوریز کا تناسب کم ہے ، لہذا شوگر کے مریض بلا جھجھک تناول کر سکتے ہیں ۔
فائدے اور خواص :
کمر درد ، درد سر ، کیرا ، نزلہ و زکام ، دماغی و جسمانی کمزوری اور غذائی کمی کے بر خلاف نہایت مؤثر اور بے حد مفید ہے ۔
اجزائے ترکیبی :
دیسی گھی
مغز کدو
مغز پستہ
مغز اخروٹ
مغز کاجو
تل سفید
مغز بادام
کشمش
چھوہارا
مونگ
ماش
چنے سیاہ
کوزہ مصری
کمر کس
پھول مکھانہ
وغیرہ
10/12/2025
یاد رہے اب سب کچھ !
یاد رومانوی لفظ ہے ۔ تیری یاد آتی ہے مجھ کو ، تیری یاد ستاتی ہے مجھ کو ۔۔۔۔
زندگی میں کسی کے ساتھ بیتائے ہوئے بعض لمحے ایسے آتے ہیں جو نقش ہوجاتے ہیں اور پھر وہ ان مٹ نقوش بن جاتے ہیں ۔ یاد ایک ایسی کیفیت ہوتی ہے جو تمام تر کیفیات کا سم قاتل ہوتی ہے ، اس کا تریاق نہیں بنا ۔ یہ محبوب کو امر کر دیتی ہے ، اس لیے یاد جب آتی ہے تو پل پل ستاتی ہے ۔
یاد اور یادوں میں مفرد اور جمع کے فرق کے بعد ایک بلیغ فرق یہ بھی ہے کہ جب کوئی بہت ہی خاص ہو تو یاد آتی ہے اور جب کوئی بہت قریب رہا ہو تو وقت گزر جاتا ہے اور یادیں رہ جاتی ہیں ۔
یاد کا آنا بہار ہے اور یاد کا ستانا خزاں ۔۔۔۔۔ یا پھر یہ وہی جانتا ہے جسے یاد آتی ہے اور یاد ستاتی ہے ۔
یاد کا آنا رنگین کرتا ہے اور یاد کا ستانا بے رنگ ۔۔۔۔۔۔ یا پھر وہی جانتا ہے جسے یاد آتی ہے اور یاد ستاتی ہے ۔
یاد آنا باد صبا ہے اور یاد کا ستانا نار جحیم ۔۔۔۔۔۔ یا پھر وہی جانتا ہے جسے یاد آتی ہے اور یاد ستاتی ہے ۔
یاد والوں کو اور یادوں کو چھیڑنے سے گریز کرنا چاہیے ورنہ یادوں سے تو بس نیند میں خلل آتا ہے لیکن جب یاد والے چھڑ جائیں تو اسلام میں خلل آئے گا ۔
“ مسلم وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے کوئی دوسرا سالم رہے اور محفوظ رہے ۔”
( صحیح بخاری ، حدیث : 6484 )
یاد میں جوڑ توڑ کا عمل مسلسل جاری رہتا ہے ، اسی لیے یاد والا شخص ٹوٹ کر بھی اپنے محبوب سے جڑا رہتا ہے اور یاد کی غذا کے سہارے زندہ رہتا ہے ۔
“ مکی مارٹ “ کی جانب سے پیش خدمت ہے ایک کمیاب پروڈکٹ “حافظہ ٹانک “ جو ایک بار آزمائے گا اس کی یادوں کا سمندر تلملائے گا ۔ برسوں کی یادیں پھر سے تازہ ہو جائیں گی ، یعنی جس نے اپنی یادوں کے زخم ہرے کرنے ہیں وہ مکی مارٹ کے پیج پر آکر یہ پروڈکٹ آرڈر کر سکتا ہے ۔
پوسٹ اچھی لگے تو اس کو اپنے فرینڈز سے شیئر کریں اور مکی مارٹ کے پیج کو فالو کریں ۔
09/12/2025
ہر سو چہروں کا ہجوم ہے یہاں
لوگ چہرہ رکھتے ہیں وجاہت نہیں
درج بالا مصرعہ میں “ وجاہت “ بنیادی طور پر عربی کے لفظ وجہ ( چہرہ ) سے بنا ہے اور یہ اردو میں بولا جاتا ہے ۔
شاعر کا مقصود اس مصرعہ سے واضح ہے کہ جب ایک مخلص شخص اپنی عملی زندگی میں قدم رکھتا ہے اور اسے اہل دنیا سے واسطہ پڑتا ہے تو ہر رشتہ سے اپنائیت اسے فریب کاری اور دھوکا لگنے لگتی ہے ۔ آزمائشیں وہ کسوٹی ہوتی ہیں جو دوسروں کے چھپے چہرے عیاں کر دیتی ہیں ، لوگوں کے چہروں کی وجاہت اس کے سامنے ماند پڑ جاتی ہے کیونکہ یہاں کردار بولتا ہے ، کوئی حقیقت میں کیسا ہے مصیبت پڑنے پر پتہ چلتا ہے ۔ آزمائشوں کا دور ایسا ہوتا ہے کہ یہاں چہروں کی اصلیت وا ہوجاتی ہے ، پھر چہرے تو بہت دکھتے ہیں لیکن وجاہت والا چہرہ وہی نظر آتا ہے جو کردار کا مضبوط ہوتا ہے ۔ جس کا دل صاف ہوتا ہے اس کے چہرے کی وجاہت قائم رہتی ہے اور اس کے بر عکس منافق شخص کئی ایک چہرے بدلتا ہے لیکن وجاہت سے عاری ہوتا ہے ۔
“ مکی مارٹ “ اپنے ریٹیل کسٹمرز کے ساتھ ساتھ ہول سیل ڈیلر کے لیے بھی نئی نئی آفرز پیش کر رہا ہے ۔
الحنیفی ابٹن سوپ کی ایک پیٹی ( 216 عدد ) کے ساتھ 50 عدد ابٹن سوپ فری حاصل کریں ۔
( یہ آفر محدود مدت کے لیے ہے )
ہماری اس پوسٹ کو اپنے فرینڈز کے ساتھ شیئر کریں اور مکی مارٹ کے پیج کو فالو کریں ۔
28/11/2025
اصلی حسن اور موجودہ کاسمیٹکس کا دور
نفسی نفسی کے عالم میں ہم اپنی اصل زندگی سے بہت دور نکل آئے ہیں۔اشیائے خورو نوش میں غیر معیاری چیزوں کی بھرمار ہے جس سے انسان میں کار فرما قدرت کا نظام برباد ہو کر رہ گیا ہے ۔ قدرتی زیبائش اور خوبصورتی کیا ہوتی ہے اس کا اندازہ قدرتی ماحول کا سروے کرنے سے ہوتا ہے ۔
حقیقی حسن تو یہ ہے کہ بندہ قدرت کی خالص چیزیں ہی کھائے اور استعمال کرے اور اپنے رب کا شکرگزار بندہ بن کر زندگی گزارے ۔ بنی نوع انسان کی بد اعمالیوں کا نتیجہ ہے کہ آج ہم قدرتی چیزوں سے بہت دور نکل آئے اور اصل حسن کے ادراک سے غافل ہو گئے ۔
ہم خواتین قدرتی چیزوں سے محرومی کے بعد گھریلو مسائل اور ناچاکیوں میں گھر گئی ہیں ۔ خواتین کے حسن کو سب سے زیادہ جس چیز نے متاثر کیا وہ گھریلو مسائل اور ناچاکیاں ہیں باوجویکہ ہم انھیں معمولی سمجھیں ، تاہم ان ناچاکیوں کے باعث ایک خاتون کا 80 فیصد حسن تباہ ہو جاتا ہے اور یہ مسائل انھیں نفسیاتی مریض بنا دیتے ہیں ۔
ایک خاتون جب اپنا اصلی حسن کھو رہی ہوتی ہے تو ظاہر کی زیبائش اور ظاہری حسن کے لیے بیرونی طور پر استعمال کی جانے والی چیزوں کا سہارا لینے لگتی ہے لیکن یاد رہے کہ ان سے ایک خاتون کو دوسرے درجے کا حسن میسر آتا ہے ۔
آج کل تو کیمیکل کا دور ہے اس دور میں جہاں کھانے کے لیے اصل چیزیں کمیاب ہیں وہاں زیبائش کی اصل چیزیں تو ناپید ہی ہوتی جارہی ہیں ۔ خواتین کے بناؤ سنگھار کے لیے مارکیٹ میں نوے فیصد پروڈکٹس غیر معیاری ہیں اور کیمیکلز پر مشتمل ہیں جن کے استعمال سے عارضی طور پر تو چمک دمک ہوتی ہے لیکن حقیقت میں یہ پروڈکٹس جلد کو ناکارہ کر رہی ہوتی ہیں ۔ کچھ عرصہ استعمال کے بعد جلد مکمل ناکارہ ہوجاتی ہے اور ایک خاتون کا حسن مصنوعی کاسمیٹکس کا محتاج ہوجاتا ہے ۔
غیر معیاری کاسمیٹکس کا دھندا ایسا ہے کہ خواتین چاہ کر بھی اس سے چھٹکارہ نہیں پاسکتیں جبکہ حقیقی حسن کے لیے خوشگوار تعلقات اور معیاری غذا ہی کافی ہے لیکن ہم خواتین اس سے غافل ہو کر مصنوعی کاسمیٹکس کے دھندے کو فروغ دے رہی ہیں ۔ باشعور خواتین کی توجہ کا محور یہی ہونا چاہیے کہ وہ اپنی غذا بہتر کریں اور تعلقات کو خوشگوار بنائیں ۔
ذیل میں الحنیفی کا ابٹن سوپ جو آپ دیکھ رہے ہیں میرے تجزیے کے مطابق دس فیصد معیاری کاسمیٹکس کی ایک پروڈکٹ ہے ۔ میں نے یہ پروڈکٹ خود استعمال کی ہے اور اس کے تین بڑے فائدے جو مجھے معلوم ہوئے مکی مارٹ کے کسٹمرز کے لیے قلمبند کر رہی ہوں اور امید کرتی ہوں کہ اس کے باقاعدہ استعمال سے کسی قسم کا نقصان نہیں ہوگا ۔
1۔ الحنیفی ابٹن سوپ جلد کے بند مسام کھولتا ہے ، اس سے آکسیجن بحال ہوتی ہے اور جلد کی عمر میں اضافہ ہوتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ یہ ابٹن سوپ استعمال کرنے سے جھریاں سمٹنے لگتی ہیں اور چہرہ جوان نظر آتا ہے ۔ بڑھتی عمر کے ساتھ چہرے کی جلد میں جو پھیلاؤ ہوتا ہے یہ صابن اس کو کنٹرول کرتا ہے ۔
2۔ چہرے کی جلد شفاف ہوجاتی ہے ۔ باہر کی فضائی آلودگی کے سبب چہرے کی جلد جو میلی کچیلی ہوجاتی یہ ابٹن سوپ اس کو صاف کر دیتا ہے اور چہرہ نکھر جاتا ہے ۔
3۔ اس ابٹن سوپ میں قدرتی اجزا جلد کو غذائیت فراہم کرتے ہیں جیسا کہ زعفران وغیرہ ، اس عمل سے جلد کا جال (تانا بانا) مضبوط رہتا ہے اور تاحیات قائم رہتا ہے ۔
معیاری چیزوں کے لیے “ مکی مارٹ “ کے پیج کو فالو کریں اور اس پوسٹ کو اپنے فرینڈز سے شیئر کریں ۔
23/11/2025
عوام الناس کے لیے جادو کے مستند علاج کا نیا انکشاف
جادو عملیات کی دنیا کا بھیانک عمل ہے ۔ غلط عزائم رکھنے والا شخص اپنے عزائم کی تکمیل کے لیے اس قبیح فعل کا سہارا لیتا ہے ۔ اس کے لیے جادوگر کو پیسے کا لالچ ہوتا ہے اور جادو کروانے والا اپنے مفادات کی خاطر اپنے ایمان اور اخلاقیات کا سودا کر رہا ہوتا ہے ۔ جادو کروانے والا سحر زدہ کے جسم اور ذات کی کچھ خاص چیزیں حاصل کر کے جادوگر کے پاس پہنچتا ہے اور وہ جادو کروانے والے کی بد نیتی کے مطابق جن شیاطین کے ذریعے سے بے ہودہ اور باطل اعمال سرانجام دے کر جادو کا بیج بو دیتا ہے ۔ جادو کروانے والے کی بد نیتی اور جادوگر کے غیر شرعی عملیات جب ایک ساتھ ملتے ہیں تو یہ عمل نحوست بن کر سحر زدہ کو اپنی لپیٹ میں لینا شروع کر دیتا ہے اور وہ کٹھ پتلی بن کر رہ جاتا ہے ۔
یہاں ایک طبقے کی طرف سے سحر زدہ کے متعلق سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وہ اپنی ذات میں مستقل بنفسہ ( ٹھوس )ہے ، یعنی وہ جادو کروانے والے کی بد نیتی سے نابلد ہے اور جادو گر کے عملیات سے پرے ہے ، لہذا وہ جادو کے زیر اثر کیسے آگیا ! عام فہم جواب تو یہ ہے کہ کائنات میں بعض ایسے اثرات بھی ایک سے دوسرے میں منتقل ہوجاتے ہیں جو بظاہر نظر نا آنے کے باوجود اپنی ذات میں کاری ہوتے ہیں اور مد مقابل پر بہرصورت اثر انداز ہوتے ہیں ، البتہ اگر مد مقابل کی اپنی جسمانی کیفیت اور حالت مضبوط تر ہو تو یہ عملیات بے اثر بھی ہوسکتے ہیں ، ایسے مسلمات کی تصدیق چودہ سو سال پہلے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما دی کہ اگر کوئی شخص صبح نہار منہ عجوہ کھجور کھا لے تو اس دن وہ جادو اور زہر سے متاثر نہیں ہوگا ۔ یوں سرور دو جہاں نے جادو کے روحانی علاج کے ساتھ ساتھ دوسرے حل کے طور پر جادو کا جسمانی علاج بھی مرحمت فرما دیا ، یہ علاج وہ سحر زدہ شخص بہ آسانی کر سکتا ہے جس کو عملیات کا توڑ کرنا نہیں آتا اور اس کا فہم جادو کی اثر انگیزی کو سمجھنے سے قاصر ہے ، نیز وہ شخص بھی جادو کا یہ جسمانی علاج آزما سکتا ہے جو روحانیت کے بجائے مادہ کا قائل ہے ۔
اگر بات رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر آتی ہو تو یہاں بنا مستند حوالے کے گزر جانا بھی کسی گستاخی سے کم نہیں ۔
لیجیے قارئین ! جادو کے جسمانی علاج کی یہ روایت حدیث کی مستند کتاب صحیح البخاری میں مذکور ہے ، حدیث : 5768 ۔
جادو کے جسمانی علاج کے لیے عجوہ کھجور کے مکمل اجزاء بہ شمول گھٹلی تیار کی گئی پروڈکٹ آپ کے سامنے ہے ، اس میں نا صرف عجوہ کھجور بمع گھٹلی پاؤڈر ہے بلکہ بیری کا خالص شہد بھی موجود ہے جس میں اللہ تعالی نے لوگوں کے لیے شفا رکھی ہے ۔
آج سے یہ قیمتی پروڈکٹ مکی مارٹ بھی اپنے کسٹمرز کی خدمت میں پیش کرنے جارہا ہے اور اس کے مکمل خالص ہونے کی گارنٹی بھی دے رہا ہے ۔
سو فیصد رزلٹ کے لیے مکی مارٹ کی یہ عجوہ پیسٹ آرڈر کریں اور مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں ۔
سو فیصد گارنٹی والی چیزیں خریدنے کے لیے مکی مارٹ کے پیج کو فالو کریں اور پوسٹ کو اپنے فرینڈز سے شیئر کریں ۔
21/11/2025
فوڈ کلرز اور ایسینس سے پاک
ریسیپی مسالا جات :
1۔ گرم مسالا
2۔ قورمہ مسالا
3۔ بریانی مسالا
4۔ چکن تکہ مسالا
5۔ بیف تکہ مسالا
6۔ چاٹ مسالا
7۔ کڑاہی مسالا
8۔ سالن مسالا
9- پلاؤ مسالا
10۔ چکن تندوری مسالا
مکی مارٹ گارنٹی دیتا ہے کہ وہ جو ریسیپی مسالا جات اپنے کسٹمرز کی خدمت میں پیش کر رہا ہے فوڈ کلرز اور ایسینس سے پاک ہیں ۔
یہ مسالا جات حفظان صحت کے اصول کے عین مطابق ہیں اور ان میں پکے ہوئے کھانے سے معدہ خراب نہیں ہوتا بلکہ مکی مارٹ کے مسالا جات کھانے کو زود ہضم بناتے ہیں ۔
آپ بھی مکی مارٹ کے پیج کو فالو کریں اور ریسیپی مسالا جات منگوا کر ایک بار ضرور ٹرائے کریں ۔
21/11/2025
شفا اور دوا میں فرق
میں بچپن سے معدے کے مسائل دوچار رہی ، کبھی کھانا مکمل ہضم نہیں ہوا اور تھوڑا سا کھانا کھا لیا تو بدہضمی ہوگئی ، کبھی کھانا کھانے کو جی نہیں کر رہا اور کبھی قبض کی شکایت ہوجاتی تھی ۔
بچوں کو جلاب دینا بھی ایسے ہی معدے کے مسائل کے برخلاف ایک اہم قدیم روایت ہے لیکن وقت کے ساتھ نئی جنریشن میں بننے والی ماؤں کو بچوں کے مسائل سے بلکل بھی آشنائی نہیں رہی ، بچے کو معمولی سا مسئلہ ہوجائے چلو جی لے چلو ڈاکٹر کے پاس ۔۔۔
حفظان صحت جس قدر حساس معاملہ ہے ہم اتنا ہی اس کے بارے میں بے اعتنائی کا شکار ہیں اور معمولی جسمانی عوارض کی خاطر بھی ہسپتال کا رخ کرتے ہیں جہاں سے صحت کی امید کرنا دشمن سے خیر کی توقع کے مترادف ہے ۔
میں جو بچپن سے معدے کے مسائل دیکھ رہی ہوں ہوسکتا ہے مجھے جلاب صحیح سے نہیں لگا ، بس یہ جلاب خطا ہو گیا اور میں معدے کے مسائل میں گھر گئی ۔ میں نے معدے کے مسائل کے لیے ہر طرح کی دوا کی لیکن فائدے کے بجائے نقصان ہی کا سامنا کیا اور بس وقتی تھوڑا سا افاقہ ہوا ۔ میں معدے کے لیے دوائیوں پر بیش بہا پیسہ بھی برباد کیا لیکن شفا نہیں خرید سکی ۔ کوئی بھی مریض جب کسی مرض میں آزمایا جاتا تبھی وہ سمجھتا ہے کہ میں زندگی بھر کی دولت سے شفا نہیں خرید سکتا ، بس دوا دارو ہی کر سکتا ہوں ۔
میں یہاں کسی نام کی برینڈنگ کرنے نہیں آئی بلکہ میرا مقصد سراسر ایک کام کی چیز کی طرف اپنے فالورز کی توجہ دلانا ہے تاکہ وہ بھی شفا کی چیز سے مستفید ہو جائیں ۔ بھئی ! یہ ذہن میں رہے کہ شفا خریدی نہیں جا سکتی ، بس شیئر کرنا چاہتی ہوں تاکہ کسی کا بھلا ہوجائے اور میرے حصے میں آپ کی دعائیں آسکیں اور ہاں ! یہ بات بھی حقیقت ہے کہ دعائیں بھی خریدی نہیں جا سکتیں ۔ دعا جب دل سے نکلے تو اثر رکھتی ہے ۔
آج جو پوسٹ میں نے لگائی ہے وہ معدے کی ایک عام سی پروڈکٹ کی ہے ۔ یہ پروڈکٹ مینوفیکچر کرنے والوں کا دعوی ہے کہ ہم پروڈکٹ کو صحیح طب نبوی پر تیار کرتے ہیں ۔ یہاں میں ایک بات کہہ دوں کہ کوئی بھی چیز جب اصل اجزا سے تیار کی گئی ہوگی اس کا اثر ضرور ہوگا ، چاہے وہ طب نبوی کی ہو یا کسی دوسری طب کی ہو ۔ چیز میں جان تبھی ہوگی جب اس کے اجزا اصلی ہوں گے ۔
لو بھئ ! اب اس کی طرف آتی ہوں ۔ زیر نظر پروڈکٹ درج ذیل مسائل میں سو فیصد رزلٹ دیتی ہے :
1 ۔ گیس
2۔ قبض
3۔ بد ہضمی
آپ بھی اس پروڈکٹ کو ضرور ٹرائے کریں اور معدے کے دیگر مسائل کے لیے بھی آزمائیں اور دعاؤں میں یاد رکھیں ۔
21/11/2025
دیسی شکر بہ مقابلہ سفید چینی
شوگر کے مریض چینی کے بجائے دیسی شکر استعمال کریں
دیسی شکر :
یہ گنے کے خالص رس سے تیار ہوتی ہے اور گڑ کی نسبت زیادہ محنت طلب عمل سے گزر کر تیار کی جاتی ہے ۔
100 گرام دیسی شکر کی غذائی تفصیل :
کیلوریز : 383
سکروز : 65-85 گرام
گلوکوز اور فرکٹوز : 10-15 گرام
پروٹین : 0.4 گرام
چکنائی : 0.1 گرام
آئرن : 11 ملی گرام
میگنیشیم : 70-90 ملی گرام
پوٹاشیم : 1050 ملی گرام
مینگنیز : 0.2-0.5 گرام
علاوہ ازیں دیسی شکر میں وٹامن بی 1، 2 ، وٹامن سی ، منرلز ، کیلشیئم ، زنک ، فاسفورس اور کاپر بھی پائے جاتے ہیں ۔
یاد رہے ! شوگر کے مریض روزانہ 100 گرام دیسی شکر کے بجائے 20 گرام پر اکتفا کریں ۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Muslim Abad , Tajpura
Lahore
53500
