Dard-e-Dill
Falak shir
26/09/2026
جس شخص سے ہمیں اختلاف یا نفرت ہو، ضروری نہیں کہ اس کی ہر بات غلط ہو۔
انصاف کا تقاضا ہے کہ اچھائی کو اچھائی، اور غلطی کو غلطی کہا جائے ۔
چاہے بات عاصم منیر کی ہو، شہباز شریف کی ہو یا کسی اور سیاسی و قومی شخصیت کی—شخصیت نہیں ، عمل کو معیار بنائیں ۔
اختلاف رکھیں، مگر انصاف اور برداشت کا دامن نہ چھوڑیں ۔ 🇵🇰🇵🇰🌹💫👍🌻✨
#انصاف
#برداشت
#پاکستان
23/09/2026
دشمن طاقتور ہو تو ہمیں بھی اپنی طاقت بڑھانے کی فکر رہتی ہے، کیونکہ مضبوط مقابلہ ہمیں کمزور نہیں رہنے دیتا۔ اگر مقابلہ کمزور ہو جائے تو ہم بھی غفلت میں پڑ سکتے ہیں، اور پھر کوئی تیسرا طاقتور آ کر ہمیں نقصان پہنچا سکتا ہے۔💪
18/09/2026
زندگی کا سفر بھی عجیب ہے ،
کچھ وقت خواہشوں میں گزر جاتا ہے اور باقی وقت انتظار میں… پھر احساس ہوتا ہے کہ عمر تو بہت مختصر تھی. ⏳🥀
18/09/2026
تم ساتھ ہو تو خاموشی بھی خوبصورت لگتی ہے،
اور تم نہ ہو تو پوری دنیا بھی ادھوری لگتی ہے۔ ❤️🌙❤️🌹✍️
17/09/2026
دلربا موسم، ہلکے بادل اور ٹھنڈی ہوا…
کچھ لمحے ایسے ہوتے ہیں جنہیں بس تصویر میں قید کر لینا چاہیے۔ ☁️❤️
17/09/2026
اللہ پاک آپ سب کی رات سکون سے گزارے، صبح خوشیوں اور آسانیوں کے ساتھ جگائے۔ 🤲❤️
آپ کا ہر دن اور ہر رات خوشیوں، صحت اور برکت سے بھرا رہے۔
گڈ نائٹ، اللہ حافظ 🌙✨
17/09/2026
گناہوں کا بوجھ ہو تو آنکھیں نم کر کے لوٹ آؤ، رحمت کا دروازہ آج بھی کھلا ہے۔ 🤲❤️
16/09/2026
جنگل میں منگل 🌳🌿🐦
چھ سات ایکڑ میں ہزاروں درخت ، جہاں خوبصورتی بھی ہے، روزگار کی امید بھی اور پرندوں کے لیے محفوظ آشیانہ بھی۔
صحرا میں درخت لگانا صرف زمین کو نہیں، پوری فضا کو زندگی دینا ہے۔ ❤️
16/09/2026
اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیاں…
مسلمانوں کو ایک لمحے کے لیے رک کر سوچنا ہوگا کہ ہم آپس کی لڑائی میں آخر کس کا نقصان کر رہے ہیں؟ یمن اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی ہو یا پاکستان اور افغانستان کے درمیان تنازع، جنگ کا نتیجہ ہمیشہ عام مسلمانوں اور عوام کے لیے تباہی کی صورت میں نکلتا ہے ۔
اختلافات ہوسکتے ہیں، مگر دشمنی اور باہمی جنگ کسی مسئلے کا مستقل حل نہیں۔ ہمیں نفرت کے بجائے اتحاد، حکمت اور مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔ جب مسلمان آپس میں کمزور ہوں گے تو فائدہ دوسروں کو ہی ہوگا۔💔💫🤲✍️💘♥️❤️
14/09/2026
میرا ساتھ دیجئے تاکہ ہم اللہ تعالی کے غضب سے بچ سکیں 🤲🙏
میری وزیر تعلیم سے اپیل ہے کہ پرائمری یا میٹرک یہ کسی بھی کلاس میں قران اور اسلامیات کو علیحدہ کر دیا جائے اس کی کتاب علیحدہ بنائی ہے تاکہ ہم اسے کسی الماری میں رکھ دیں بچوں کو سکول میں پڑھائیں اور پھر دوبارہ الماری میں رکھ دیں کیونکہ بچے خیال نہیں رکھ سکتے کبھی کتاب نیچے گرتی ہے کبھی کوئی ورقہ پھٹ جاتا ہے اس طرح قران کی بے حرمتی ہوتی رہتی ہے جتنا بھی سمجھا لیں بچے کوشش ضرور کرتے ہیں لیکن بچے ہیں بیٹھے ہوتے ہیں کتابیں گرتی رہتی ہیں اس کے پیج بھی پھٹ جاتے ہیں اور وہ گر جاتے ہیں تو خدارا یہ Pef کے ادارے خصوصا ان کو چاہیے کہ اسلامیات اور قران کی ایک ہی کتاب بنا دی جائے قران تو پہلے ایسے ہی علیحدہ ہے لیکن اسلامیات کے اندر بھی تو قران ہے اس کو علیحدہ کر دیا جائے کتاب کو دوسری کتابوں کے ساتھ بالکل نہ دیا جائے اور پوری پاکستانی قوم اس معاملے میں میری اواز کے ساتھ اپنی اواز شامل کریں کہیں ایسا نہ ہو کہ اللہ تعالی ناراض ہو جائے تو ہم کسی بڑی مصیبت میں گھیر لیے جائیں 🙏🤲✍️
Category
Website
Address
Ch No 518 Tda
Mirpur
