Peace Of Mind
Its a motivational page to create well being among people by sharing informative,interesting videos.
12/01/2026
مُرشد نے اپنے اردگرد میں بیٹھے ہوئے مُریدوں سے پُوچھا ،
رات،صُبح میں کس وقت ڈھلتی ہے؟؟؟
ایک مُرید نے بڑے ادب سے جواب دیا،
حضرت" جب سفید اور سیاہ دھاگے میں فرق نظر آنے لگے صُبح ہوجاتی ہے"
دوسرے مُرید نے عرض کی "ُحضور جب دُور کے درختوں کو دیکھ کر معلوم ہوجاۓ کہ بیری کا درخت کونسا ہے اور شیشم کا درخت کونسا تو صُبح ہو چُکی ہوتی ہے"
مُرشد نے یہ جواب سُن کر دیگر حاضرین کی طرف نظر دوڑائی،
کسی اور کے پاس کہنے کو مزید کُچھ نہ تھا ،
اس پر مُرشد نے ارشاد کیا
"جب اتنی روشنی ہو جائے کہ تُم ضرورت مند کے چہرے پر اس کی ضرورت پڑھ سکو تو جان لو کہ رات جا چُکی ہے اور صُبح ہو گئی ہے"
کیا آپ نے دوکاندار سے راشن خریدنے کے بعد گھر آکر کسی بینر پہ موٹے حروف سے یہ لکھا ہے کہ میں فلاں دوکاندار کا تہہ دل سے مشکور ہوں جس نے مجھے سودا سلف دیا۔
کیا کبھی سبزی منڈی سے سبزی خریدنے کے بعد آپ نے فیس بک پر سبزی والے کی تصویر کے ساتھ یہ پوسٹ کی ہے کہ آج مجھے آلو،بینگن اور ٹماٹر دینے پر میں سبزی فروش کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں؟
کیا کبھی آپ نے بس میں سفر کرکے منزل پر پہنچنے کے بعد آسمان کو پرشگاف نعروں سے لرزا دیا ہے کہ ہم ڈرائیور کے شکر گزار ہیں کہ جس نے ہمیں اپنے علاقے سے منزل تک پہنچایا۔
یقینا آپ کا جواب نہیں میں ہوگا۔
اگر میں پوچھوں کیوں؟
تو آپ کا جواب یہ ہوگا کہ دوکاندار نےکونسا ہمیں فری کا راشن دیا ہے،ہر چیز حتی کہ ماچس تک کے پیسے دیے ہیں ہم نے۔
سبزی والے نے ہم پر احسان نہیں کیا ہے،ہر چیز کی رقم وصول کیا ہے،اب بھلا اس کے نام کے نعرے کیوں لگائیں ہم؟
بس والے کا ہم کیوں جے جے کار کریں،کرایہ دیا ہے ان کو ہم نے۔
بہت خوب ،اور یہ جواب مناسب ہے بلکہ یہی بہترین جواب ہے۔
اب آتے ہیں اصل بات کی طرف
آپ کا ایم پی اے ، ایم این اے ، سینیٹر ، وزیر ، کیا یہ فی سبیل اللہ آپ کے علاقے میں کام کرتے ہیں؟
کیا یہ اپنا پیسہ آپ پر خرچ کررہے ہیں؟
کیا یہ خدمت کے جذبے سے اپنے درجات کی بلندی اور جنت الفردوس میں اعلی مقام کے حصول کے لیے سیاست میں آئے ہیں؟
یہاں بھی آپ کا جواب نہیں میں ہوگا ۔
تو کیا وجہ ہے کہ ایک ٹرانسفارمر کی مرمت پر لمبی چوڑی تعریفی تحریریں ان کے نام کریں،
کیا وجہ ہے کہ ایک ٹیوب ویل لگانے پر ہم ان کو اپنا مسیحا سمجھیں ؟
توکیا وجہ ہے کہ روڈ کی مرمت پر ہم ان کی دست بوسی کیلئے مر رہے ہوتے ہیں۔
کیا وجہ ہے کہ بجلی پانی یا نالیوں کے مسائل حل کرنے پر ہم کی مدح و ثناء میں دنیا جہاں کی ڈکشنریوں سے موٹے موٹے الفاظ ڈھونڈ کر ان کی خدمت میں پیش کررہے ہوتے ہیں؟
کیا انہوں نے ہم پر احسان کیا ہے؟
تنخواہ لیتے ہیں ہمارے ٹیکس کے پیسوں سے۔
اپنا علاج ہمارے پیسوں سے کرواتے ہیں۔
اپنے بچوں کو بڑے بڑے بڑے اداروں میں ہمارے پیسوں سے پڑھاتے ہیں۔
دبئی اور یورپ کے تفریحی سفر ہمارے پیسوں سے کررہے ہوتے ہیں۔
بڑے بڑے محلات،گاڑیاں،گارڈز،سب کچھ ہم سے لوٹ کر حاصل کرتے ہیں۔
ان کا پیٹرول ڈیزل فری،ٹیلیفون کالز فری،ملکی سفر فری،علاج معالجہ فری ۔
فری کا مطلب عوام کو نچوڑ کر ان سے ٹیکسز کے ذریعے سب مزے اڑا رہے ہیں۔
اور عوام کی یہ حالت ہے کہ روڈ بننے پر ناچ رہی ہے،نالی بننے پر ایم پی ایم این کے سامنے تشکرانہ آنکھوں سے شکریہ ادا کررہےہیں۔
سمجھو اپنی اہمیت کو.....
یہ غلامانہ سوچ چمچہ گیری ختم کرو کوئی تعریفی پوسٹ یا تحریر ان کے حق میں لکھنے کی بجاۓ اپنے حقوق ان کے سامنے رکھو اور اپنا حق ان سے اس طرح مانگو جس طرح یہ ووٹ آپ سے مانگتے ہیں....
منقول 🥺۔
شیئر کیجئے 👍۔
12/01/2026
Ma Sha Allah.♥️💞💓
11/01/2026
11/01/2026
آج رھنے دو اشنان ، بہت سردی ھے
اور گیزر بھی نہیں آن، بہت سردی ھے.
اب یہی عزم ھے چاھے تو قیامت گزرے
ھم نہ بدلیں گے یہ بنیان، بہت سردی ھے.
چاند پر جھک کے کسی ابر نے سرگوشی کی
گھر میں رھتے ھیں میری مان، بہت سردی ھے
وہ جو برسوں سے مری، نتھیاگلی کہتے تھے
اب وھی کہتے ھیں ملتان ، بہت سردی ھے
جیب میں ھاتھ دیئے ایک سپاھی بولا
آہ، کیسے کروں چالان، بہت سردی ھے
سرد ھاتھوں سے چھوا جب تو تڑپ کر بولے
بھاڑ میں جائے یہ رومان، بہت سردی ھے
ھم تو لاھور کے جاڑے میں بھی جم جاتے ھیں
ھم نہیں جائیں گے ناران، بہت سردی ھے
آگ تاپی ھے رقیبوں نے بھی ھمراہ میرے
تیرے کوچے میں میری جان، بہت سردی ھے🥶😶🌫️
22/12/2024
Subhanallah
13/06/2024
Golden Rules
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
Multan
