Khak E Shifa

Khak E Shifa

Share

Homeopathy! For All Disease
(Head Hair to till Foot Nails )

ھوميوپيتھک ! ہر بيمار کا علاج

07/08/2026
25/07/2026

ہمارے علاقے میں گزشتہ 20 سال سے موبائل نیٹ ورک کا مسئلہ جوں کا توں ہے۔ نہ سگنلز ٹھیک آتے ہیں اور نہ ہی انٹرنیٹ قابل استعمال ہوتا ہے۔ جاز، زونگ اور یوفون سمیت تمام کمپنیاں بہتر سروس دینے میں ناکام دکھائی دیتی ہیں، جبکہ ہر ماہ تقریباً 3 ہزار روپے پیکجز پر خرچ ہو جاتے ہیں۔ 5 جی کے بڑے بڑے دعوے کیے جا رہے ہیں، لیکن بنیادی نیٹ ورک ہی درست نہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ نیٹ پیکج نہیں بلکہ لوٹ پیکج ہیں۔ اب وقت آ گیا ہے کہ صارفین اپنی آواز بلند کریں اور معیاری سروس کا مطالبہ کریں۔
سوشل میڈیا صارف فیصل ندیم کا تبصرہ

25/07/2026

ملک میں مسلسل بڑھتی مہنگائی نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک شہری نے کہا کہ کم از کم آٹا ہی سستا کر دو۔۔ غریب آدمی نمک مرچ کے ساتھ روٹی کھا کر گزارا کر لے۔ ایک خاتون کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں غریبوں کیلئے گزارا کرنا اب بہت مشکل ہو گیا ہے حکومت کو سوچنا چاہیے

07/07/2026

ڈویژنل پریزیڈنٹ پاکستان ہومیوپیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایچ ایم اے)
( رجسٹرڈھومیوپیتھک معالج ھومیوپیتھی کونسل اسلام آباد)
میرے استاد والد محترم ڈاکٹر سید تراب رضابخاری صاحب
روزنامہ ملتان ویلی ملتان پاکستان کو انٹرویو کے دوران بتایا کے ھومیوپیتھک طریقہ علاج مستقل، مکمل، اور ایک موثر علاج ہے اور مستقبل میں اس کے بغیر شفاءکا حصول مکمل نہیں
ہمراہ:
نعیم اقبال نعیم
صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن
ڈاکٹر سید محمد باقر رضا (معالج ھومیوپیتھی)

13/06/2026

No Pregnancy till on your wish
Use Homeopathic Pills
"جب تک آپ نہ چاہیں، حمل نہ ہوگا – ہومیوپیتھک گولیاں استعمال کریں"
Contact on our Whatsapp and bring medicine free home delivery
"ہمارے واٹس ایپ پر رابطہ کریں اور مفت گھر ڈیلیوری پر دوائی حاصل کریں۔"
Whatsapp 03007415470
Pakistan

05/06/2026

ایلوپیتھک طریقہ علاج انور مسعود صاحب کی نظر میں
سر درد میں گولی یہ بڑی زود اثر ہے
پر تھوڑا سا نقصان بھی ہو سکتا ہے اس سے

ہو سکتی ہے پیدا کوئی تبخیر کی صورت
دل تنگ و پریشان بھی ہو سکتا ہے اس سے

ہو سکتی ہے کچھ ثقلِ سماعت کی شکایت
بیکار کوئی کان بھی ہو سکتا ہے اس سے

ممکن ہے خرابی کوئی ہو جائے جگر میں
ہاں آپ کو یرقان بھی ہو سکتا ہے اس سے

پڑ سکتی ہے کچھ جلد خراشی کی ضرورت
خارش کا کچھ امکان بھی ہو سکتا ہے اس سے

ہو سکتی ہیں یادیں بھی ذرا سی متاثر
معمولی سا نسیان بھی ہو سکتا ہے اس سے

بینائی کے حق میں بھی یہ گولی نہیں اچھی
دیدہ کوئی حیران بھی ہو سکتا ہے اس سے

ہو سکتا ہے لاحق کوئی پیچیدہ مرض بھی
گردہ کوئی ویران بھی ہو سکتا ہے اس سے

ممکن ہے کہ ہو جائے نشہ اس سے ذرا سا
پھر آپ کا چالان بھی ہو سکتا ہے اس سے

Photos from Khak E Shifa's post 25/04/2026

🌿 ہومیوپیتھی فیملی کی بڑی خوشی 🌿
ڈویژنل پریذیڈنٹ (نگران)
پی ایچ ایم اے پاکستان ہومیوپیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن
ڈاکٹر سید تراب رضا بخاری صاحب کی
صدر راؤ غلام مرتضیٰ صاحب کو صدر، نیشنل کونسل فارہومیوپیتھی (حکومتِ پاکستان)
صدر منتخب ہونے پر مبارکباد
آپ کی یہ کامیابی پوری ہومیوپیتھک کمیونٹی کے لیے باعثِ فخر ہے۔
اللہ تعالیٰ آپ کو صحت، عزت اور خدمت کا مزید موقع عطا فرمائے۔
ہومیوپیتھی کی ترقی کے لیے آپ کے کردار کو سلام۔
دعا گو:
ڈاکٹر سید تراب رضا بخاری
ڈویژنل پریذیڈنٹ (نگران)
پی ایچ ایم اے پاکستان ہومیوپیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن
اور تمام ہومیوپیتھک ڈاکٹرز فیملی

Photos from Khak E Shifa's post 16/04/2026
04/03/2026

*دوا کا ملک نہیں، ڈاکٹر کی تشخیص اہم ہے!*

کچھ مریض ایسے ہوتے ہیں جنہیں دوا کی فکر ہوتی کس ملک کی بنی ہوئی ہے اور انکا پہلا سوال ہوتا ہے
"ڈاکٹر صاحب! یہ دوا *امپورٹڈ ہے یا لوکل؟* ❓۔ ۔ جرمنی کی ہے یا فرانس کی ؟؟؟؟

*👈یہ سوال دراصل مفاد پرست یا نادان دوستوں کی پھیلائی گئی غلط فہمی کا نتیجہ ہے کہ شاید صرف مہنگی یا غیر ملکی دوا میں شفا زیادہ ہے۔ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔* اصل سوال یہ ہونا چاہیے:
"کیا یہ دوا میرے مرض کی علامات اور میرے مزاج کے عین مطابق ہے؟"
کیوں "سلیکشن" برانڈ سے زیادہ مقدم ہے؟
ہومیوپیتھی میں دوا کا نام یا اس کی قیمت ثانوی حیثیت رکھتی ہے۔ یہاں اصل فن "درست انتخاب" ہے۔ اگر ایک ماہر ڈاکٹر نے آپ کی مکمل کیس ہسٹری لینے کے بعد صحیح دوا چنی ہے، اور :
درست تشخیص کی ہے اور دوا علامات کے مطابق ہے، تو ایک عام سی دوا بھی زبردست اثر دکھائے گی۔
غلط تشخیص: *اگر انتخاب غلط ہے، تو دنیا کی مہنگی ترین 👈"امپورٹڈ" دوا بھی آپ کے لیے کوئی فائدہ مند ثابت نہیں ہوگی۔*
ڈاکٹر کی قابلیت ہی اصل "شفا" ہے
ایک مستند ہومیوپیتھک ڈاکٹر دوا دینے سے پہلے ان باریکیوں کو دیکھتا ہے:
مرض کی نوعیت: علامات کب بڑھتی ہیں اور کب کم ہوتی ہیں؟
مریض کی انفرادیت: دو مریضوں کو ایک جیسی بیماری ہو سکتی ہے، لیکن ان کی دوا بالکل مختلف ہو سکتی ہے۔
دوا کی طاقت (Potency): مرض کی شدت کے حساب سے صحیح پوٹینسی کا انتخاب کرنا صرف ایک تجربہ کار ڈاکٹر کا ہی کام ہے۔
لوکل بمقابلہ امپورٹڈ — حقیقت کیا ہے؟
پاکستان میں تیار ہونے والی معیاری ادویات بھی اکثر اسی خام مال سے بنتی ہیں جو عالمی سطح پر استعمال ہوتا ہے۔
اگر ڈاکٹر مستند ہے تو وہ معیار پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

*🌟اگر سلیکشن درست ہے تو لوکل دوا بھی فوری اور زبردست اثر دکھائے گی۔*

*👈اگر سلیکشن غلط ہے تو امپورٹڈ دوا بھی مہینوں تک کوئی فائدہ مند ثابت نہیں ہوگی۔*
نتیجہ: دوا کی اصل قیمت اس کا ٹیگ نہیں، بلکہ ڈاکٹر کی وہ محنت اور سمجھ بوجھ ہے جس سے اس نے آپ کے لیے صحیح دوا تلاش کی۔
👈مریضوں کے لیے پیغام
*اعتماد کریں: ملک ۔۔ ۔(جرمن/فرنچ /سوئس )یا لیبل کے بجائے اپنےڈاکٹر کی قابلیت اور تشخیص پر بھروسہ کریں۔*
تفصیل بتائیں: ڈاکٹر کو اپنی علامات تفصیل سے بتائیں تاکہ وہ درست انتخاب کر سکے۔
مستند علاج: ہمیشہ ایسے ہومیوپیتھک ڈاکٹر کا انتخاب کریں جہاں علامات کی گہرائی کو سمجھ کر علاج کیا جاتا ہو۔
*یاد رکھیں: ہومیوپیتھی میں دوا نہیں، "درست دوا" علاج کرتی ہے۔* اور درست دوا تک رسائی صرف ایک قابل ڈاکٹر ہی دلا سکتا ہے۔
ہومیو ڈاکٹر الرحمن

صحت مند رہیں، قدرتی علاج اپنائیں،
*برانڈ اور لیبل کے بجائے قابل ہومیو ڈاکٹر کی درست دوا کی سلیکشن کو ترجیح دیں

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address


Khak E Shafa Homeopathic
Multan