Hakeem online
آپ کو صحت اور ازدواجی زندگی کے بارے میں بہتر مشورہ اور دوا فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔
04/08/2026
سڈول چھاتیاں
یعنی ڈھیلے پستان کو سخت کرنا،
یہ پوسٹ خواتین کے لئے ھے برائے کرم اس پوسٹ پر مرد حضرات غلط کمنٹس مت کریں غلط کمنٹس کرنے والے کو بغیر وارنگ بلاک کر دیا جائے گا،
پستانوں کا لٹک جانا عورت کے لئے ایک بدنما عیب ہے مندرجہ ذیل نسخہ سے لٹکی ہوئی پستانوں میں سختی آ جائے گی۔۔
ھوالشافی
پھٹکڑی 25 گرام، کافور 24 گرام، پوست انار 70 گرام
طریقہ استعمال:۔۔
تمام کو باریک پیس کر مثل مہندی کے بنا لیں اور رات کے وقت پانی میں ملا کر پستانوں پر لیپ کر کے باریک کپڑے سے باندھ دیا کریں چند دنوں کے اندر چھاتیاں بالکل درست حالت میں ہو جائیں گی اوران شاءاللہ لٹکتی ہوئی پستانیں سخت ہو جائیں گی ۔۔۔
CP
03/05/2026
شرمگاہ کے امراض محض جراثیم کا حملہ نہیں بلکہ جسم کے اندرونی نظام (Mizaj) کی تبدیلی کا نتیجہ ہوتے ہیں۔
نیچے ان امراض کو جدید طبی اصطلاحات اور صابر ملتانی صاحب کی تحقیقات کی روشنی میں تین گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
یہ کوئی مرض نہیں بلکہ ایک علامت ہے ۔
1. اعصابی سوزش اور رطوبتی امراض (Nervous/Serous Group)
جدید طبی نام: Leukorrhea, Candidiasis (Moniliasis), Atrophic Vaginitis.
سائنسی تحقیق: جب جسم میں الکلائن (Alkaline) مادے بڑھ جائیں اور مدافعتی نظام سست ہو جائے، تو "Candida Albicans" نامی فنگس تیزی سے پھیلتی ہے۔ یہ اکثر شوگر کی مریضہ خواتین یا اینٹی بائیوٹکس کے زیادہ استعمال سے ہوتا ہے۔
اسباب: رطوبات کی زیادتی، ہارمونز (Estrogen) کی کمی، اور خون میں اعصابیت رطوبات اور سفیدی کا بڑھ جانا۔
علامات: پنیر کی طرح گاڑھا سفید مادہ، شدید کھجلی لیکن جلن کم ہونا، سستی، اور چہرے کی زردی۔
علاج (قانون مفرد اعضاء): اس میں عضلاتی (خشک-گرم) ادویات دی جاتی ہیں تاکہ رطوبات خشک ہوں۔
مشہور نسخہ: لونگ 10 گرام، دار چینی 30 گرام، جلوتری 20 گرام، اور مصبر 60 گرام۔ (سفوف بنا کر 2 رتی سے 1 ماشہ تک)۔
مازو کا سفوف دیں ۔
کشتہ صدف
کشتہ بیضہ مرغ
کشتہ مرجان
ان کا بھی استعمال کریں تاکہ کیلشیم کی کمی کو روکا جائے
ٹوٹکہ: میٹھی چیزیں اور دودھ بند کر کے
کالے چنے کا شوربہ بھنے چنے اور ادرک دارچینی کا قہوہ استعمال کریں۔
پھٹکری کے پانی سے دھوئیں
عضلاتی اعصابی ،عضلاتی غدی غذا دیں ۔
2. عضلاتی سوزش اور تیزابی امراض (Muscular/Acidic Group)
جدید طبی نام: Bacterial Vaginosis (BV), Trichomoniasis, Pruritus Vulvae.
سائنسی تحقیق: یہ حالت خون میں تیزابیت (Acidosis) بڑھنے سے پیدا ہوتی ہے۔ جب جسم کا pH لیول بگڑتا ہے تو نقصان دہ بیکٹیریا (Gardnerella vaginalis) بڑھ جاتے ہیں۔ یہ سوزش خلیات کے ٹوٹنے کا باعث بنتی ہے۔
اسباب: خشک بادی اشیاء، ذہنی تناؤ، اور جسم میں سودا (Carbon) کی زیادتی۔
علامات: مچھلی جیسی بو، پتلی رطوبت، چھبھن والی خارش، قبض، اور پیشاب کی رنگت سرخی مائل ہونا۔
علاج (قانون مفرد اعضاء): اس میں غدی (گرم-تر) ادویات دی جاتی ہیں تاکہ تیزابیت خارج ہو اور حرارت پیدا ہو۔
* مشہور نسخہ (غدی عضلاتی ملین): اجوائن دیسی 40 گرام، تیز پات 40 گرام، رائی 40 گرام، گندھک املہ سار 120 گرام۔ (خون کی صفائی کے لیے بہترین ہے)۔
* ٹوٹکہ: نیم کے پانی سے استنجا کریں اور قبض نہ ہونے دیں۔ زیتون کا تیل بیرونی طور پر لگائیں۔
ویزلین میں نمک ملا کر کریم کی طرح لگائیں ۔
تریاق معدہ و امعاء
4 ملین
5 ملین
4 اکسیر
دیں ۔
3. غدی سوزش اور صفراوی امراض (Glandular/Bilious Group)
جدید طبی نام: Vulvodynia, Gonorrhea (سوزاک), Pelvic Inflammatory Disease (PID).
سائنسی تحقیق: حرارت کی زیادتی (Hyperthermia) اور صفراء (Bile) کے خون میں شامل ہونے سے اعضاء میں سوزش (Inflammation) پیدا ہوتی ہے۔ خلیات میں ٹوٹ پھوٹ سے پیپ (Pus) بننے لگتی ہے۔
اسباب: گرم مصالحے، انڈے، مچھلی، اور جگر کی تیزی۔
علامات: پیلا یا سبز مادہ، پیشاب میں شدید جلن، شرمگاہ میں آگ لگنے کا احساس، اور پیٹ کے نچلے حصے میں بوجھ۔
علاج (قانون مفرد اعضاء): اس میں اعصابی (ٹھنڈی-تر) ادویات دی جاتی ہیں تاکہ گرمی زائل ہو۔
مشہور نسخہ (سفوف ٹھنڈک): ملٹھی 50 گرام، سونف 50 گرام، کوزہ مصری 100 گرام۔ (سفوف بنا کر آدھا چمچ دن میں تین بار ہمراہ کچی لسی یا پانی)۔
ٹوٹکہ: اسپغول کا چھلکا اور تخم ملنگا استعمال کریں۔ گرم اور مرچ مصالحے دار کھانوں سے مکمل پرہیز کریں۔
سہاگہ ملٹھی انیسون
کا سفوف دیں
سفوف مفرح دیں
الائچیوں کا قہوہ دیں
قانون مفرد اعضاء کے مطابق خارش خود بیماری نہیں بلکہ کسی عضو کی "تحریک
" (Over-activity) کا نتیجہ ہے۔
اگر مادہ سفید ہے تو لونگ دار چینی کا قہوہ لیں۔
بو خمیر دیسی
اگر خارش شدید اور جلد خشک ہے تو اجوائن اور گندھک کا استعمال کریں۔
بو سرکہ جیسی
اگر جلن اور پیلاہٹ سوزش ہے تو سونف اور ملٹھی سہاگہ کا سہارا لیں۔
مرے جانور جیسی بو
CP
08/03/2026
کچنار اور اسکے فوائد
کچنار جنگلی درخت یا پودہ نہیں یہ گھروں اور باغات میں اگایا جانے والا ایک پیارا سا درخت ہے پاکستان میں لوگ اس درخت کی بہت حفاظت کرتے ھیں اور بڑے شوق سے پالا جاتا ہے
کچنار ایک درمیانے قد کا درخت ہے جو عموماً 10 سے 12میٹر بلند ہوتا ہے۔
اس کا اصل وطن جنوبی ایشیا اور چائینہ ہے۔
اس پر گلابی یا جامنی اور سفید رنگ کے خوبصورت پھول کثیر تعداد میں آتے ہیں۔
پھولوں کی کثرت کے باعث بہت سے لوگ اسے خوبصورتی کے لیے بھی لگاتے ہیں۔
موسم بہار میں اس پرپھول آتے ھیں اور اگر پھول نہ توڑے جائیں تو اس پر بیج بن جاتا ھے اور وہ لگا دیا جاتا ھے جو آسانی ھے اگ آتا ھے
اس کی کلیاں پاکستان اور بھارت میں سبزی کے طور پر پکائی جاتی ہیں۔
پنجاب میں کچنار قیمہ انتہائی مرغوب پکوان ہے۔
اس کے علاوہ کچنار کے بہت سے فائدے ھیں
کچنار موسم بہار کی عمدہ سبزی ہے ۔کچنار کے پھول اور چھال طبی خصوصیات کے باعث بہت کارآمد ہوتے ہیں۔کچنار کی پھلیوں کااچار بنایاجاتاہے جو آنتوں کے امراض کے لئے بہت اچھاہے۔
بیکٹیریل انفیکشن،انفلیمنٹری مسائل،قوت مدافعت کی کمی،جگر، ذیابیطس،السر،ٹیومر اورمعدہ کے دیگر مسائل سے بچنے کے لئے اس موسمی سبزی کااستعمال ضرور کریں۔
کچنارکی جوکلیاں ہوتی ہیں وہ بہت مزیدار سبزی بن جاتی ہے۔کچنار کی کلی جتنی نازک اورخوبصورت ہوتی ہے پکنے کے بعد اتنی ہی لذیذ ہوجاتی ہے۔۔
یہ سبزی گوشت یاقیمہ میں پکائی جاتی ہے۔دیر سے ہضم ہوتی ہے اسی لئے اسکاسالن پکاتے وقت ادرک ،دہی اور گرم مصالحہ ضرور شامل کریں۔اور جتنابھی گوشت یاقیمہ ہواسکاآدھاحصہ آپ کچنار ڈالیں۔تو آپکاسالن زیادہ اچھابنے گا۔
یہ اپنی ہائیپوگلیسیمک خصوصیت کے باعث ذیابیطس کے لئے بہت موثر ہے۔
بواسیر کے مرض میں کچنار کااستعمال بہت مفید رہتاہے۔یہ بواسیر کاخاتمہ کردیتی ہے۔
کچنار اور اسکی پھلیوں کااچار آنتوں کے لئے مفید ہے۔اسکے استعمال سے اسہال بھی رک جاتے ہیں۔
کچنارجسم اورمعدہ کوتقویت دیتی ہے اورخون کوصاف کرتی ہے۔
اینٹی انفلیمینٹری خاصیت کے باعث جلد کی بیماریوں کے لئے اچھی ہے۔
منہ کے السر اورمنہ کی سوزش میں بھی اسکااستعمال مفیدرہتاہے۔
کچنار عمل انہضام کے نظام کومنظم رکھتی ہے۔
آنتوں کے ا ندرونی ا نفیکشن اور کیڑوں کوختم کرتی ہے۔
یہ قے روکنے میں ادویات کے طورپر استعمال کی جاتی ہیں۔
یہ سوجن یابڑھے ہوئے غدود ختم کرتی ہے۔
یہ جسم میں موجود چربی کو گھلاتی ہے اسی لئے وزن میں کمی کرتی ہے۔
جگر کے لئے موثر ہے۔جگر کے نظام کومجموعی طورپرکنٹرول کرتی ہے۔
پیشاب کے جملہ امراض میں کچنار مفید دوا کاکام کرتی ہے۔
کچنار کھانے سے پھوڑے پھنسیاں ختم ہوجاتی ہیں۔
خواتین کے عام امراض سے نجات کے لئے کچنار بہترین ہے۔
کچنار کھانے سے پیٹ کے کیڑے مرکرجسم سے خارج ہوجاتے ہیں۔
جسم کے اندرونی زخموں کوبھرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
اگر کچنار کی کلیوں کاجوشاندہ بناکرپیاجائے توبھی آنتوں کے کیڑے ختم ہوجاتے ہیں۔
منہ پک جائے تو کچنار کاجوشاندہ پینے سے زبان اورمنہ کے زخم ٹھیک ہوجاتے ہیں۔
پتھری کے مریضوں کیلئے کچنار کی سبزی مفید ثابت ہوتی ہے۔
مفید معلومات شئیر کرتے رہا کریں -جزاک اللہcp
09/01/2026
ایک گلاس گرم پانی سردی میں آپکے والدین کی جان بچاسکتا ہے
طِبی ماہرین کے مطابق سردیوں میں بوڑھے لوگ پیاس کم لگنے اور پیشاب بار بار آنے کی وجہ سے پانی پینا بہت کم کردیتے ہیں جس کی وجہ سے وہ خون کی رگیں اور نالیاں جو درجہ حرارت نیچے آنے کی وجہ سے پہلے ہی تنگ ہوئی ہوتی ہیں وہ مزید سُکڑ جاتی ہیں۔ اسکے علاوہ پانی کی کمی سے خُون بھی مطلوبہ معیار کا پتلا نہیں رہتا۔ یہ حالت دل کے دورےاور فالج کا باعث بنتی ہے جن کا تناسب موسم سرما میں ذیادہ ہے۔ اسی لئے بزرگوں کو سردیوں میں گرم مشروبات اور نیم گرم پانی ذیادہ پلائیں اور جسم کو گرم کپڑے،جرابیں ،ٹوپی،چادر وغیرہ پہن کر گرم رکھیں۔والدین کی زندگی کی حفاظت کرو۔ انکی دعائیں زندگی سنوار دیں گی۔ پیغام آگے پہنچانا مت بھولنا کیونکہ جس نے ایک انسان کی جان بچائی اس نے گویا ساری انسانیت بچائی ۔۔۔
30/12/2025
کشمش کو رات میں پانی میں بھگو کر صبح نہار منہ اس کا پانی پینا اور کشمش کھا لینا ایک چھوٹا سا عمل ہے مگر اس کے فائدے بہت بڑے ہیں۔ اس کا روزانہ استعمال صحت میں نمایاں بہتری لاتا ہے اور کئی بیماریوں میں قدرتی دوا کا کام کرتا ہے۔
کشمش سنہری، ہری اور سیاہ رنگ کی ہوتی ہے۔ مقدار میں چھوٹی مگر فوائد میں بے مثال۔
استعمال کا درست طریقہ
روزانہ رات کو چار عدد کشمش ایک کپ پانی میں بھگو دیں۔
صبح نہار منہ پانی پی لیں اور کشمش اچھی طرح چبا کر کھا لیں۔ یہی اس کی بہترین اور محفوظ مقدار ہے۔
کشمش فائدہ کیوں دیتی ہے؟
کشمش میں فائبر، وٹامنز، منرلز، پوٹاشیم، نمکیات، کاربوہائیڈریٹس، آئرن، بورون، کیلشیم اور جراثیم کش خصوصیات پائی جاتی ہیں جو اسے صحت بخش بناتی ہیں۔
فوائد
خون کی کمی
کشمش میں موجود آئرن خون بنانے میں مدد دیتا ہے۔ اینیمیا کے مریض باقاعدہ استعمال سے واضح فرق محسوس کرتے ہیں۔
بلڈ پریشر
کشمش میں پوٹاشیم ہوتا ہے جو جسم میں نمکیات کا توازن برقرار رکھتا ہے اور بلڈ پریشر کو قابو میں رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ بلڈ پریشر کی وجہ سے آنے والے چکر میں بھی مفید ہے۔
کمزور ہڈیاں
کشمش میں بورون پایا جاتا ہے جو ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے اور جوڑوں کی کمزوری میں فائدہ دیتا ہے۔
قبض اور کمزور ہاضمہ
کشمش میں فائبر پایا جاتا ہے جو پرانی قبض کو ختم کرتا ہے، ہاضمے کو بہتر بناتا ہے اور معدے کو سکون دیتا ہے۔
بدبودار سانس
کشمش کی جراثیم کش خصوصیات منہ کے جراثیم کو کم کرتی ہیں جس سے سانس کی بدبو میں واضح کمی آتی ہے۔
شوگر کے مریضوں کے لیے
کشمش کا گلیکسمک انڈیکس درمیانی ہوتا ہے، اس لیے شوگر کے مریض کم مقدار میں استعمال کر سکتے ہیں مگر احتیاط ضروری ہے اور روزانہ مقدار نہ بڑھائیں۔
قدرتی چیزیں اگر درست طریقے سے استعمال کی جائیں تو دوا بن جاتی ہیں۔
CP
28/12/2025
مٹی چھوڑانے کا مجرب نسخہ
ھوالشافی
ہیرا کسیس
نوشادر ٹھیکری
گندھک آملہ سار
تمام اجزاء برابر وزن لے کر اچھی طرح باریک سفوف بنا لیں اور خشک شیشی میں محفوظ کر لیں۔
خوراک
عمر کے لحاظ سے ایک رتی سے آدھا ماشہ روزانہ ایک بار یا ضرورت کے مطابق۔
فوائد
یہ نسخہ مٹی کھانے کی عادت ختم کرتا ہے
بھوک میں اضافہ کرتا ہے
خون کی اصلاح کر کے صالح خون پیدا کرتا ہے
کمزور بچوں کی نشوونما میں معاون ثابت ہوتا ہے
CP
23/12/2025
اللہ نے گردوں کے مریضوں کی فریاد سن لی ۔ ۔ ۔ گردوں میں پتھری اور ڈائلیسز کروانے والے مریضوں کے لئے خوشخبری ۔ ۔ ۔
۔ ۔ ۔ 100 فیصد آزمودہ ۔ ۔ ۔ سنیاسی نسخہ ۔ ۔ ۔ اب آپ کی سہولت کے لئے یہ نسخہ اردو میں دستیاب ہے۔
آپ سے ایک چھوٹی سی عرض ہے، میرے اہل وعیال اور والدہ کی مغفرت کے لئے خصوصی دعاؤں کی درخواست ہے۔
گردوں کےعلاج کا یہ نسخہ صرف دو اجزاء کا مرکب اور بہت سستا، سادہ اور آسان ہے۔ صرف اس وجہ سے اسے معمولی نہ سمجھیں۔
دیسی لیموں لے کر ان کا ایک لٹر رس نکال کر کسی شیشے کی بوتل میں ڈال لیں ۔ اب اس بوتل میں پیلے رنگ کی "کوڈیوں" کےآٹھ دانے اچھی طرح صاف کر کے ڈال دیں ۔ اس بوتل کا ڈھکن بند کر کے رکھ لیں۔ روزانہ صبح کے وقت اس بوتل کا ڈھکن کھول دیں تاکہ اس میں جمع ہونے والی گیس باہر نکل جائے ۔ اس کے بعد بوتل کا ڈھکن بند کر کے اس کو اچھی طرح ہلائیں۔ یہ عمل آٹھ سے دس دن روزانہ کرنا ہے۔ جب لیموں کے رس میں ڈالی گئیں "کوڈیاں" اس میں مکمل طور پر حل ہو جائیں اور بوتل کی تہہ میں سفید پاؤدر کی شکل اختیار کر لیں تو سمجھ لیں کہ آپ کا نسخہ استعمال کے لئے تیار ہو گیا ہے۔ اب اس محلول کو اچھی طرح ہلا کر صبح خالی پیٹ ایک کھانے کا چمچ (ٹی سپون سے بڑا ، کھانے والا چمچ) اللہ کا نام لے کر پی لیں۔ اس کے ایک یا دو گھنٹے کے بعد ناشتہ کر لیں۔
ہو سکتا ہے کسی مریض کو اس نسخہ کی ایک بوتل پینے سےمکمل فرق نہ پڑے تو وہ دو یا تین بوتلیں بنا کر استعمال کر سکتا ہے۔
کوڈیوں کی تصویر اس پوسٹ میں لگائی ہوئی ہے، یہ پنسار والوں سے بہت سستے میں مل جائیں گی۔
پوری کوشش کریں کہ آپ کو دیسی لیموں مل جائیں۔ جب آپ اپنے سبزی والے کو کہیں گےکہ تین یا چار کلو دیسی لیموں چاہئیں تو وہ آپ کو منگوا دے گا۔ ورنہ خود سبزی منڈی چلے جائیں اور وہاں سے آپ کو دیسی لیموں مل جائیں گے۔۔ مریض کو اللہ تعالی صحت دے دے تو ہمیں بھی دعاؤں میں یاد رکھئے گا
یہ ٹوٹکا فی سبیل اللہ ہے اس کے
لیے واٹس ایپ میسج نہ کریں مہربانی کر کے
CP
29/11/2025
کبھی ایسا محسوس ہوا کہ چھوٹی سی خارش پورے جسم میں پھیل جائے اور چین ہی نہ آئے؟”
یہ عام نظر آتا ہے لیکن حقیقت میں یہ جسم کا اہم اشارہ ہوتا ہے کہ اندر کچھ درست نہیں ہو رہا۔
اکثر لوگ صرف کریم یا لوشن لگا کر آرام سمجھتے ہیں…
لیکن اصل مسئلہ چھپا ہوتا ہے: جسم میں اضافی زہریلے مادے اور خشک جلد۔
خارش کی سب سے عام علامات:
• جسم کی جلد سرخی مائل ہونا
• جلد پر چھوٹے چھوٹے دانے یا خارش زدہ دھبے
• رات کو نیند خراب ہونا
• جلد کا خشک اور کھچکچانا ہونا
✨ آج کا گھریلو اور قدرتی حل:
ایک کپ نیم گرم پانی میں:
½ چائے کا چمچ سونف + ½ چائے کا چمچ شہد
آہستہ آہستہ پی لیں۔
اس سے:
• جسم سے فاضل زہریلے مادے خارج ہوتے ہیں
• جلد میں نمی اور سکون آتا ہے
• خارش کم ہونے لگتی ہے
• نیند بہتر ہوتی ہے
🌿 فائدے:
• جلد کی خارش اور سرخی میں واضح کمی
• جسم ہلکا اور آرام دہ
• سوجن اور جلن کم
• توانائی اور فریشنس میں اضافہ
✔️ تاثر (طبیعت):
معتدل گرم
✔️ بہترین وقت:
دوپہر یا رات کھانے کے بعد 20 منٹ
✔️ روزانہ مقدار:
½ کپ کافی ہے
✔️ کن لوگوں کے لیے احتیاط؟
الرجی والے لوگ پہلے چھوٹے مقدار میں ٹیسٹ کریں
چھوٹی عادتیں اور گھریلو نسخے آپ کے جسم کو پرسکون اور مضبوط بنا سکتے ہیں۔
اپنی جلد اور صحت کا خیال رکھیں، چھوٹے چھوٹے قدم ہی بڑی تبدیلی لاتے ہیں۔
CP
28/11/2025
بلڈ سٹاپ
ایک سنیاسی نسخہ جو پرنالے کی طرح بہتے خون کو بند کر دے۔
ھوالشافی-*-
پھٹکڑی سرخ خام 100 گرام
گوند کیکر 100 گرام
ترکیب تیاری
سفوف بنا لیں اور تھوڑے تھوڑے سفوف کو پانی کا چھنٹا دے کے فٹا فٹ تیزی سے گولیاں باندھتے جائیں۔ یہ ایک دم خشک ہوتی ہے۔ گولیاں باندھتے باندھتے خشک ہو جاتی ہیں۔
فوائد-*-
خواہ کتنا ہی خون آتا ہو۔ کتنا بواسیر سے تنگ ہو۔ خون کے پرنالے چلتے ہوں۔ تو اللہ کی رحمت سے یہ دو گولیاں۔ دودھ کے ساتھ کھلا دیں۔ اور مریض کو دس پندرہ منٹ کے بعد دعوے سے کہہ دیں کہ اب جا کے پاخانہ کر۔ اگر خون آیا تو ہم حکمت چھوڑ دیں گے۔ تو اللہ کی رحمت سے یہ بالکل بلڈ سٹاپ ہے۔ حیض بھی ایسے ہی سٹاپ کر دیتا ہے۔ یہ ایک سنیاسی چٹکلہ ہے۔ یہ اگر ہفتہ استعمال کرا دیں تو یہ بواسیر کو نابود کر دے گا۔
CP
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Street # 3
Nankana Sahib
39100
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when Hakeem online posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.
