Young Nurses Association Dera Ismail Khan
"I gave up my life to learn how to save yours"
27/09/2026
کل امن میلہ چیک پوسٹ پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے بعد YNA DI Khan نے بروقت اور ذمہ دارانہ کردار ادا کیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی صرف ایک کال پر YNA DI Khan کی Nursing Community نے فوری رسپانس دیا اور زخمیوں کی طبی نگہداشت کے لیے اپنی خدمات پیش کیں۔ نرسنگ اسٹاف نے بروقت پہنچ کر زخمیوں کو ضروری نرسنگ کیئر، ابتدائی طبی امداد، مانیٹرنگ اور مریضوں کی دیکھ بھال فراہم کی۔
ایسے مشکل اور ہنگامی حالات میں نرسنگ اسٹاف کا فوری رسپانس مریضوں کی حالت کو مستحکم رکھنے اور مزید پیچیدگیوں سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ YNA DI Khan نے ایک مرتبہ پھر ثابت کیا کہ نرسنگ کمیونٹی صرف ہسپتال کی چار دیواری تک محدود نہیں بلکہ ضرورت کے وقت عوام اور مریضوں کی خدمت کے لیے ہر جگہ موجود ہے۔
YNA Dikhan
ہم تمام نرسنگ اسٹاف سے اپیل کرتے ہیں کہ اپنے جائز مطالبات کے لیے GHA کا بھرپور ساتھ دیں
17/09/2026
MTI ڈی آئی خان انتظامیہ کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ — آج ملازمین سڑکوں پر!
MTI ڈیرہ اسماعیل خان کے ملازمین کا سڑکوں پر آنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ادارے کے اندر ملازمین کے مسائل کو بروقت اور مؤثر طریقے سے حل نہیں کیا گیا۔
کم تنخواہیں، اسٹاف کی کمی، کام کا بڑھتا ہوا بوجھ اور دیگر بنیادی مسائل اگر مسلسل نظرانداز کیے جائیں تو بالآخر ملازمین احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہو سکتے ہیں۔
پورے خیبرپختونخوا میں شاید واحد MTI ڈیرہ اسماعیل خان ہے جہاں سیکیورٹی گارڈ/کلاس فور اور نرسنگ اسٹاف کی تنخواہ میں صرف 5 ہزار روپے کا فرق ہے۔
آج گرینڈ ہیلتھ الائنس کی مفتی محمود ہسپتال کےمیڈیکل ڈائریکٹر کے ساتھ میٹنگ ہوئی، جس میں بڑی تعداد میں نرسنگ آفیسرز نے شرکت کی۔
میٹنگ میں تنخواہوں میں اضافے اور سروس اسٹرکچر پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ امید ہے کہ میڈیکل ڈائریکٹر نرسنگ اسٹاف کی شدید کمی اور نئے نرسنگ اسٹاف کی بھرتی کے حوالے سے BOGS کو آگاہ کریں گے۔
واضح رہے کہ صرف MTI ڈیرہ اسماعیل خان میں نرسنگ آفیسرز کو کلاس فور ملازمین جیسی تنخواہ دی جا رہی ہے، جو نرسنگ ڈائریکٹر کے لیے لمحۂ فکریہ ہے۔
MTI DI Khan نرسنگ ڈائریکٹر بتائیں کہ کم تنخواہ اور ہیوی ورک لوڈ کی وجہ سے گزشتہ دو ماہ میں کتنے نرسنگ اسٹاف استعفیٰ دے چکے ہیں؟
ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ ہم نے نرسنگ اسٹاف بھرتی کیا لیکن انہوں نے جوائننگ نہیں دی۔
بھائی! صرف 60 ہزار روپے تنخواہ پر پشاور سے کون یہاں آ کر ڈیوٹی جوائن کرے گا؟ اصل مسئلے کو سمجھنا ہوگا۔
06/09/2026
یہ دوسرا اشتہار ہے جو 18 مارچ 2026 کو شائع ہوا تھا۔ اشتہار میں مختلف آسامیوں، خصوصاً Charge Nurse سمیت متعدد پوسٹوں کے لیے درخواستیں طلب کی گئی تھیں۔
لیکن افسوس کی بات ہے کہ تقریباً چھ ماہ گزرنے کے باوجود MTI D.I. Khan انتظامیہ کی جانب سے اس بھرتی کے حوالے سے کوئی واضح پیش رفت، میرٹ لسٹ، انٹرویو شیڈول یا حتمی اعلان سامنے نہیں آیا۔
باقی سب کی انٹرویو ہو گئی صرف نرسز کی کیوں نہیں ہو رہی نرسنگ ڈائریکٹر اس چیز کے بارے میں کیوں خاموش ہے
Health Department, KP
Deputy Commissioner DIKhan
Doc Tahir Khan Gandapur
Pakistan Nurses Rights Association
MTI ڈیرہ اسماعیل خان میں نرسنگ اور دیگر عملے کی شدید کمی کے باعث نہ صرف مریض متاثر ہو رہے ہیں بلکہ موجودہ اسٹاف بھی شدید مشکلات اور اضافی کام کے بوجھ کا شکار ہے۔
حال ہی میں کی گئی نرسنگ بھرتیوں میں بھی کم تنخواہ کی وجہ سے بہت کم نرسنگ اسٹاف نے جوائننگ دی، جس کے نتیجے میں اسٹاف کی کمی کا مسئلہ مزید سنگین ہو گیا ہے۔
Category
Website
Address
Peshawar
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when Young Nurses Association Dera Ismail Khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.
