Mufti Najeeb Ullah Junaidi
Spreading love, kindness, and positive messages to build a strong and compassionate community.
Follow us for daily inspiration and reminders to be the best version of ourselves.
26/08/2026
*12 ربیع الاول مبارک* 🌙
*"12 ربیع الاول کائنات کا سب سے بابرکت اور عظیم دن ہے کیونکہ اسی روز ہمارے پیارے آقا، *سرورِ کائنات،وجہ کائنات،افضل الرسل،امام الانبیاء،خاتم النبیین حضرت رسول اللہ ﷺ* اس دنیا میں جلوہ افروز ہوۓ "
> سوچو!
> جس دن کے لیے صدیاں منتظر تھیں
> جس ہستی کے لیے لوح و قلم نے سیاہی روک لی تھی
> وہ آج کے دن دنیا میں آئے۔
*سرور کائنات ﷺ*
> جن کے صدقے اللہ نے زمین کو فرش بنایا، آسمان کو چھت
> اور اپنی *ربوبیت، رحمت اور محبت* کا اعلان فرمایا۔
> وہ رحمت تھے، وہ ہدایت تھے، وہ مکمل دین تھے۔
حضرت رسول اکرم ﷺ وہ عظیم المرتبت ہستی ہیں جن کی ذاتِ اقدس میں تمام انبیائے کرام علیہم السلام کی مبارک صفات کا حسین امتزاج جمع فرما دیا گیا۔
آپ ﷺ رحمت الہی کا وہ عظیم مظہر ہیں جن پر نبوت کی تمام خوبیاں مکمل ہو کر ختم ہو گئیں۔ آج دل کی گہرائی سے آواز آتی ہے:
> *یا رسول اللہ ﷺ! آپ آئے تو بہار آئی*
*الصلاة والسلام علیک یا سیدی یا رسول اللہ* ﷺ
یا اللہ! اس بابرکت دن کے صدقے ہمیں سنتِ رسول ﷺ پر چلنے کی توفیق عطا فرما۔ آمین۔۔۔🤲
مفتی نجیب اللہ جنیدی صاحب۔۔۔۔
سمندروں کے بارے میں چند اہم قرآنی حقائق اور سائنسی نشانیاں۔۔۔۔۔ بہترین بیان ایک بار ضرور سنۓ۔۔۔
مفتی نجیب اللہ جنیدی صاحب۔۔۔۔۔
17/06/2026
اسلامی نیا سال 1448ھ یکم محرم ،17جون 2026
محرم کے روزوں کی فضیلت اور اہمیت احادیث مبارکہ میں واضح طور پر بیان کی گئی ہے۔ ماہ محرم میں روزے رکھنا، رمضان المبارک کے بعد سب سے افضل اور بہترین نفلی روزے ہیں۔یہاں محرم (خصوصاً یومِ عاشوراء - 10 محرم) کے روزے کی فضیلت کے حوالے سے مستند حدیث پیش ہے:حدیث مبارک:عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "أَفْضَلُ الصِّيَامِ بَعْدَ رَمَضَانَ شَهْرُ اللَّهِ الْمُحَرَّمُ، وَأَفْضَلُ الصَّلَاةِ بَعْدَ الْفَرِيضَةِ صَلَاةُ اللَّيْلِ".(صحیح مسلم، کتاب الصیام)ترجمہ:حضرت ابوہریرہؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "رمضان کے بعد سب سے افضل روزے اللہ کے مہینے محرم کے ہیں، اور فرض نماز کے بعد سب سے افضل نماز رات کی نماز (تہجد) ہے۔"
یومِ عاشوراء (10 محرم) کے روزے کی اہمیت:نبی کریم ﷺ نے یومِ عاشوراء کا روزہ خود بھی رکھا اور صحابہ کرامؓ کو بھی اس کا حکم دیا۔ آپ ﷺ نے فرمایا کہ اس دن کا روزہ گزشتہ ایک سال کے گناہوں کا کفارہ بن جاتا ہے۔ (صحیح مسلم)یہودیوں کی مخالفت کی خاطر آپ ﷺ نے یہ بھی فرمایا کہ اگر میں آئندہ سال زندہ رہا تو 9 محرم کا روزہ بھی رکھوں گا تاکہ صرف دس
تاریخ (عاشوراء) کے بجائے دو روزے (9 اور 10 محرم) ہو جائیں۔
مفتی نجیب اللہ جنیدی صاحب۔۔۔۔
ایک ایسا جامع ذکر جن کے پڑھنے پر فرشتے اس شخص کیلۓ مغفرت کی دعائیں کرتے ہے ۔۔۔۔
مفتی نجیب اللہ جنیدی صاحب۔۔۔۔
الحمد للہ کی وضاحت اور فضیلت
مفتی نجیب اللہ جنیدی صاحب
20/05/2026
شہداۓ اہلسنت کی قربانیوں اور عظمت کو سلام۔۔۔۔۔۔۔۔
۔21 مئی 2008ء… ایک ایسا المناک دن ہے جس نے ہمارے دلوں کو ہمیشہ کے لیے غمگین کر دیا۔
آج ہم اپنے اُن عظیم اساتذۂ کرام اور محسنینِ دین کو عقیدت، محبت اور خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے دینِ اسلام کی خدمت کرتے ہوئے ظلم و بربریت کا نشانہ بن کر جامِ شہادت نوش فرمایا۔
🌹 شیخ الحدیث علامہ حافظ عبد العظیم القادری شہید رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
🌹 شیخ الحدیث علامہ نور الدین القادری شہید رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
🌹 شیخ الحدیث علامہ محمد ہمایون القادری شہید رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
🌹 الحاج سلیم خان شہید رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
یہ وہ مقدس ہستیاں تھیں جنہوں نے علمِ دین، عشقِ رسول ﷺ اور خدمتِ اہلِ سنت کے چراغ روشن کیے۔ ان کی زندگیاں اخلاص، تقویٰ، محبت اور حق گوئی کا روشن باب تھیں۔
اگرچہ ظالموں نے ان کے اجساد کو ہم سے جدا کر دیا، مگر ان کی یادیں، خدمات اور قربانیاں آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں۔
اللہ تعالیٰ ہمارے ان شہداءِ کرام کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، ان کی قبروں کو نور سے بھر دے اور ہمیں ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔
🖤 شہداء کبھی مرتے نہیں…
وہ قوموں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔
پختون روایات میں ایک جاہلی رواج، "قاتل کی جگہ کسی دوسرے بے گناہ کو قتل کرنا "۔
مفتی نجیب اللہ جنیدی صاحب۔۔۔
اسلامی شریعت میں شادی شدہ زانی (مرد یا عورت) کی سزا کیا ہے؟
بزبان شیخ الحدیث مفتی نجیب اللہ جنیدی صاحب
مال اور اولاد کب اللہ تعالٰی کے نزدیک؟ اور کب دور ہونے کا سبب بنتی ہیں؟۔۔۔۔۔
مفتی نجیب اللہ جنیدی صاحب۔۔۔
Category
Website
Address
Peshawar
Peshawar
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when Mufti Najeeb Ullah Junaidi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.
