Ainee Writes
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Ainee Writes, Health/Beauty, Rahimyar Khan.
05/08/2025
کہانی میں ٹوِسٹ نہیں، تو کوئی مزا نہیں!
کبھی کوئی ایسی فلم دیکھی ہے آپ نے جس میں سب سکون ہی سکون تھا۔ہیرو کی زندگی ایک ہی ڈگر پہ چلی جارہی تھی۔ کوئی الجھن نہیں تھی،کوئی مسئلہ نہیں تھا، کوئی چیلنج نہیں تھا؟ اور فلم اک دم بورنگ ہو گئی تھی۔
آپ کی دلچسپی ختم نہیں ہو گئی تھی فلم میں؟
لیکن ہر اچھی فلم میں ایک ٹِوسٹ آتا ہے۔ کوئی
پرابلم، کوئی بھجارت، کوئی سمسّیا،کوئی پہیلی، کوئی چیلنج جو ہیرو کو ہلا کے رکھ دیتا ہے۔ ہیرو کی زندگی میں جیسے ایک مقصد سا آجاتا ہے۔ ایک آگ سی لگ جاتی ہے۔
اس کی صلاحیت، چھپے ہوئے ٹیلنٹ اُجاگر ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ یا پھر ہیرو کو بہت سے نئے گُر، نئے سبق، نئی مہارتیں سیکھنی پڑجاتی ہیں۔ اپنی مشکلات پہ قابو پانے اور رکاوٹیں عبور کرنے کے اس سارے پراسس میں ہیرو پہلے سے زیادہ بہتر انسان بن کے اُبھرتا ہے۔
رکاوٹ جتنی بڑی ہوتی ہے اسے عبور کرنے میں اتنا ہی زیادہ مزا آتا ہے۔
رکاوٹ کے بغیر زندگی کتنی بورنگ ہو جاتی ہے۔
کیا آپ کی زندگی میں لکھاری چین ہی چین لکھتا ہے؟
تو پھر خود نکل کھڑے ہوں اور ڈھونڈیں اپنے لیے کوئی چیلنج، کوئی پزل، کوئی رکاوٹ۔اور دے دیں اپنی زندگی کی کہانی کو ایک خوبصورت ٹوِسٹ۔
بندہ بندے کے ساتھ ظلم زیادتی کرتا ہے۔!!!
لیکن سزا اللہ دیتا ہے۔۔ بندہ بندے سے بھلائی کرتا ہے۔
لیکن جزا اللہ دیتا ہے، اور کہتا ہے یہ مجھ پر احسان ہے۔
بندہ بندے کو معاف کرتا ہے۔۔ اس پر اجر و کرم اللہ عطا کرتا ہے۔۔کیوں۔ اس کا بندوں کے لین دین میں کیا فائدہ نقصان ہےاللہ جانے عبد + اللہ کا کیا رشتہ ہے۔۔ عبد اللہ۔۔ اللہ ہی جانے کون بشر ہے ۔
جو صاحبِ حال نہیں وہ بے حال ہے۔!!؛
ذکر ( حقوق اللہ) سے بھی فکر ( حقوق عبداللہ ) افضل ہے ۔
سلامتی ہو ان لوگوں پر ، جنہوں نے دیکھا کہ آپ کی روح کی دیوار گرنے والی ھے.انہوں نے اسے تعمیر کر دیا اور آپ سے اس کا کوئی انعام بھی نہیں لیا۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Rahimyar Khan
