Purezza
Dehydrated fruits, vegetables and herbs
10/08/2026
یہ ایک سچ ہے کہ کاروباری سفر ایک خاموش جنگ کی طرح ہوتا ہے، جہاں روزانہ آپ کے سامنے ایک نیا چیلنج آ کھڑا ہوتا ہے۔ بعض اوقات انسان اس موڑ پر پہنچ جاتا ہے جہاں یوں لگتا ہے کہ بس، اب اور ہمت باقی نہیں رہی، جسم تھک چکا ہے اور دماغ مزید کچھ جھیلنے کے لیے تیار نہیں۔
لیکن ایسے ہی لمحات میں جب رب کی ذات پر بھروسہ جاگتا ہے، تو دل کے اندر سے ایک آواز آتی ہے کہ یہ وقت بھی گزر جائے گا۔ یہ تو بس اس خواب کی قیمت ہے جو ہم نے کھلی آنکھوں سے دیکھا تھا، اور جہاں اتنی دور آ گئے ہیں، وہاں منزل بھی اب زیادہ دور نہیں۔
کاروبار کے اس دو سالہ سفر نے ایک بات سب سے بڑھ کر سکھائی ہے: کامیابی کا اصل راز اپنے حواس اور اعصاب (nerves) کو مضبوط رکھنے میں ہے۔ کاروبار کمزور دل والوں کا کھیل نہیں ہے، اس کے لیے بڑا جگر اور غیر متزلزل حوصلہ چاہیے۔ ابتدائی دنوں میں ہر نیا قدم ایک چیلنج بن کر سامنے کھڑا ہوتا ہے، اور ایسے وقت میں سب سے بڑی فتح خود کو پرسکون (calm) رکھنا اور گھبراہٹ (panic) سے بچانا ہے۔ کیونکہ اگر آپ ایک بار حواس کھو بیٹھیں، تو سامنے کھڑا چیلنج آپ پر حاوی ہو جاتا ہے اور بندہ اندر سے ٹوٹ جاتا ہے۔
اس پورے سفر میں اللہ کی سب سے بڑی نعمت ایک دوسرے کی ڈھال بننا ہے۔ جب ایک انسان پر پریشانی کا غلبہ ہوتا ہے اور قدم لڑکھڑانے لگتے ہیں، تو دوسرا اسے آگے کا راستہ دکھاتا ہے اور ہمت بندھاتا ہے کہ "ہم یہ کر سکتے ہیں"۔ اور جب دوسرے کا حوصلہ ڈگمگاتا ہے، تو یہی کردار بدلا جاتا ہے۔ یہی باہمی تعاون ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔
پچھلے دو سالوں میں جن مشکلات سے گزر کر ہم نے جتنی بھی کامیابی سمیٹی ہے، وہ ہمارے لیے اس بات کا ثبوت اور حوصلہ ہے کہ محنت کبھی ضائع نہیں جاتی۔ اب آنے والے وقت میں کچھ مزید بڑے اور بولڈ (bold) فیصلے کرنے ہیں، جو ان شاء اللہ ہمارے کاروبار کے لیے گیم چینجر (game changer) ثابت ہوں گے۔ یہ فیصلے آسان نہیں، لیکن ہمارا کامل یقین اللہ کی ذات پر ہے؛ اب تک الحمد للہ ہم نے جو بھی قدم اٹھایا ہے، اللہ نے اس میں کامیابی سے نوازا ہے اور آگے بھی وہی ہمارا حامی و ناصر ہوگا۔
یاد رکھیں، چیلنجز آپ کو توڑنے کے لیے نہیں، بلکہ آپ کو مضبوط بنانے کے لیے آتے ہیں۔ اگر آپ کا ارادہ سچا ہے اور اعصاب مضبوط ہیں، تو کوئی طوفان آپ کا راستہ نہیں روک سکتا۔
10/08/2026
اللہ کا شکر ہے کہ وہ اپنے بندوں کو جیسے چاہے نواز دیتا ہے۔۔
کام تو ظاہر ہے اپنی جگہ ہے۔۔ لیکن جب بہت سے لوگ دور دراز کے علاقوں سے سراہتے ہیں ہمیں، ہمارے کام کی تعریف کرتے ہیں تو دل خوش ہو جاتا ہے۔۔
آج ایک صاحب جو جھنگ کے رہائشی ہیں، کہتے کہ آپ کا رائتہ پاؤڈر لے کر جانا ہے۔۔ اور خود آکر وصول کر لیں گے ۔۔
آئے اپنا پیکٹ کیا اور ڈھیروں تعریف کر کے لے گئے۔۔جلدی میں تھے شاید۔۔
Raita 50g=250 Rs
09/08/2026
ایک انکوائری آئی کہ ہمیں چکن ،لہسن اور ٹماٹر کا ریٹ دے دیں۔۔
دے دیا۔۔
پھر چپ۔۔۔ ایک لمبی چپ۔۔۔
سردیوں کی راتوں جیسی لمبی
کہ اس دوران سوچنے کے لیے بہت سی کہانیاں ہوں۔۔
چار ہزار روپے کلو چکن مل جائے گا۔۔ اور یہ بہترین کوالٹی کےساتھ جتنا کم کر سکتے تھے کر دیا۔۔
چلیں بتاؤں گی آپ کو۔۔۔
ہممممم۔۔۔۔۔۔
پھر میسج آیا ایک دن۔۔ کہنے لگی۔۔ تین کلو چکن، دو کلو ٹماٹر اور دو کلو لہسن بھجوا دیں۔۔
اور بل بنا دیں۔۔
اچھا آپ کیا کرتی ہیں۔۔ مطلب کوئی بزنس ہے آپ کا۔۔؟
جی ہاں، بس اسی کے لیے چاہییں۔۔ اگر پسند آئیں آپ کی پراڈکٹس تو ریگولر لوں گی آپ سے۔۔
جی ٹھیک ہے۔۔
مقدر کی بات ہے ورنہ، پراڈکٹس میں تو کمی نہیں رکھی جاتی
الحمداللہ
08/08/2026
آج کے پارسل۔۔
اب کوشش ہوتی ہے کہ موٹے پلاسٹک میں سیل پیک کر کے ہر ہر پراڈکٹ بھجوائی جائے۔۔پھر اسے ببل ریپ کیا جائے۔۔تاکہ کسٹمر تک محفوظ طریقے سے پراڈکٹ پہنچ سکے۔۔
Raita powder
50g=250 Rs
☕ عام چائے چھوڑیں... Purezza Weight Loss Tea اپنائیں! 🌺
کیا آپ بھی روز وہی عام چائے پی رہے ہیں جو صرف کیلوریز بڑھاتی ہے؟ اب وقت ہے اپنی روٹین کو بدلنے کا! 💡
Purezza Weight Loss Tea لائے آپ کے لیے قدرتی اجزاء کا بہترین ذائقہ اور صحت کا چمکتا ہوا راز! 🍃✨
چقندر (Beetroot) کی وجہ سے اس کا ہلکا سا دلکش سرخ (Reddish) رنگ اور قدرتی جڑی بوٹیوں کی خوشبو آپ کو ہر گھونٹ میں تازگی کا احساس دلائے گی۔
🌟 اس چائے کے شاندار فائدے:
🔥 فیٹ برن (Fat Burn): ضدی چربی کو قدرتی طریقے سے کم کرنے میں مددگار۔
⚡ میٹابولزم بوسٹ: جسم کے میٹابولزم کو تیز کرے تاکہ آپ دن بھر ایکٹیو رہیں۔
🌿 100% خالص: کوئی کیمیکل، کوئی پریزرویٹیو یا مصنوعی ذائقہ نہیں!
🍵 بہتر ہاضمہ: پیٹ کے بھاری پن کو ختم کرے اور ہاضمے کو درست رکھے۔
👉 پہلے گھونٹ سے ہی فرق محسوس کریں!
🛒 آرڈر کرنے کے لیے ابھی رابطہ کریں: 💬 WhatsApp:
ہلدی۔۔۔
125g=300 Rs
گرم مصالحہ بھی جس نے استعمال کیا ہے۔۔اس نے تعریف کی ہے۔۔
وجہ یہ کہ اس کی تیاری میں اجزاء کا تناسب اور مقدار بہترین رکھی گئی ہے۔۔۔
50g=250
06/08/2026
اتنے کم وقت میں الحمداللہ پیوریزا نے نہ صرف کسٹمرز کا اعتماد جیتا ہے۔۔بلکہ دو ڈھائی سو کلو کے بلک آرڈرز بھی کمپلیٹ کیے ہیں۔۔
ایک طرف ریٹیل کسٹمرز اور ایک طرف ہول سیل کے آرڈرز۔۔
جہاں انویسٹمنٹ کے نام پر فراڈ اور دھوکا دہی عام ہے، وہاں پیوریزا خالص بزنس کی بنیاد پر اپنی شناخت مضبوط بنا رہا ہے۔۔
یہ بھی ایک کسٹمر کا پندرہ کلو گرم مصالحہ کا آرڈر ہے۔۔
مجموعی طور پہ سو کلو کا آرڈر ہے یہ۔۔جو کل ڈسپیچ ہو جائے گا۔۔
شکر الحمداللہ
50g=250 گرم مصالحہ
06/08/2026
چکن چنکس سے ہوتا ہوا چکن پاؤڈر تک کا سفر ہم طے کرواتے ہیں۔۔
اس سے آگے کی منزل آپ کے فیصلے کی منتظر ہوتی ہے۔۔
خالص چکن پاؤڈر بہت سی جگہوں پہ آپ کے کام آ سکتا ہے ،جیسے بچوں کے کھانوں میں اسے شامل کیا جا سکتا ہے۔۔گھر کے بڑے بوڑھوں کو چکن پاؤڈر دیا جا سکتا ہے۔۔تاکہ ان کی پروٹین کی ضرورت کسی حد تک پوری ہو سکے۔۔
Chicken Powder
50g=260
1kg= 4000 Rs
05/08/2026
ہول سیل کا آرڈر تھا۔۔ جسے کارٹن میں پیک کیا ہے۔۔۔ باقی آرڈرز بھی روانہ کر دیے گئے ہیں۔۔
لیکن ابھی دو آرڈرز اور بھی ہیں، تقریبا ڈیڑھ سو کلو تک کی مختلف پراڈکٹس ہیں۔۔
الحمداللہ رب العالمین
کہاں پچاس گرام کی پراڈکٹس پہ انحصار اور کہاں ہول سیل کے آرڈرز۔۔
لئن شکرتم لاذیدنکم
تم شکر ادا کرو گے میں تمہیں اور زیادہ دوں گا
Onion powder 50g=250 1kg= 2000
Anardana powder 100g=250 1kg=2200
Podina powder 50g=350 1kg= 2500
Raita powder 50g=250 1kg= 2500
